Baaghi TV

Category: کراچی

  • جلال آل کا  تھیلیسیمیا کے شکار پاکستانی بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    جلال آل کا تھیلیسیمیا کے شکار پاکستانی بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    گزشتہ ہفتے 7 جنوری کو پاکستانی دورے پر پہنچنے والی ترک اداکاروں کی ٹیم نے گزشتہ روز 10 جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا اور جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت کی اور ان کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکاروں کی ٹیم میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مجاہد کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سمیت مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

    ترک اداکاروں کی ٹیم ترکی سے براہ راست اسلام آباد پہنچی تھی اور وہاں انہوں نے اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ترک اداکاروں کی ٹیم تین دن تک اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد 10 جنوری کو کراچی پہنچی، جہاں جلال آل نے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

    فیروز خان سے ملاقات کے بعد جلال آل نے دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ پاکستانی پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کے ہمراہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں سمیت دیگر صحت کے مسائل پر کام کرنے والی سماجی تنظیم عمر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کیا۔

    فوٹو :فیس بک
    ڈاکٹر کاشف انصاری اور عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترک شوبز ٹیم کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترک ٹیم نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت بھی کی۔

    فوٹو:فیس بُک
    ترک شوبز شخصیات نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔

    فوٹو:فیس بُک
    ترک شخصیات کے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے دورے کی تصاویر سامنے آتی ہی وائرل ہوگئیں اور پاکستانی عوام نے ترک اداکاروں و ڈراما سازوں کا شکریہ ادا کیا-

    فوٹو:فیس بُک

    جلال آل کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

  • چینی قونصل خانے پرحملہ کیس ، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

    چینی قونصل خانے پرحملہ کیس ، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ،

    ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکارکردیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،ملزمان میں احمد حسنین ، نادر خان ، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں،

    عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اورتفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی،ملزمان نے چینی قونصل خانے پر حملے میں معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا،ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

     

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں بارے عدالت کا بڑا حکم

  • بلاول کے سندھ میں پانی کی بندش،سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    بلاول کے سندھ میں پانی کی بندش،سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    بلاول کے سندھ میں پانی کی بندش،سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ ، ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں پانی کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایری گیشن، ایس ڈی او سجاول ودیگر کو نوٹس جار کردیئے ،عدالت نے جاتی میں پانی کی بندش سے متعلق فریقین سے جواب طلب کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نےوزات کامرس کو چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ کی تعیناتی کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعنیات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے حکم نامے کی کاپی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا

    جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ کی آسامی کب سے خالی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین کاپی رائٹ کی اسامی 2019 سے خالی ہے، چیئرمین کاپی رائٹ کی اسامی پر ریٹائرڈ جج کو مقرر کیا جاتا ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ جج کو کون مقرر کرتا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ سیکریٹری وزرات کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے تعیناتی کی جاتی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعینات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،

  • متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان

    متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان

    وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا –

    باغی ٹی وی :وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا جو دوپہر 2 بجے نرسری، شاہراہ فیصل سے شروع ہوکر کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو جائے گی۔

    مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نام پر کراچی سے انتخابات جیتنے والوں نے وفاقی کابینہ سے متنازع مردم شُماری کو منظور کروا کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔

    جب تک پاک سر زمین پارٹی کا ایک کارکن بھی موجود ہے تب تک کراچی کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک سر زمین پارٹی اہلیانِ کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

    کراچی سب کو اپناتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سب کراچی کو اپنائیں 17 جنوری بروز اتوار دوپہر 2 بجے اہلیانِ کراچی بلاتفریق پاک سر زمین پارٹی کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کرکہ ظالم حکمرانوں کو بتا دیں کہ کراچی لاوارث نہیں رہا۔

    یاد رہے کہ کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے۔

  • عقیل کریم ڈھیڈھی کا سیٹھ عابد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

    عقیل کریم ڈھیڈھی کا سیٹھ عابد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

    پاکستان کے معروف تاجر اورسماجی رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی نے معروف صنعت کار سیٹھ عابد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کامل مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے –
    عقیل کریم ڈھیڈھی نے سیٹھ عابد مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
    عقیل کریم ڈھیڈھی نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ وتعالی مرحوم سیٹھ عابد کی بے حساب مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    باغی ٹی وی :سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی ایم ڈی واٹربورڈ نے نیپا، اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی

    اس حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز آتشزدگی کے مقام کی جانب روانہ کیئے جارہے ہیں-

    ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی علاوہ ازیں ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردیا گیا ہے-

     

    اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

  • کیمیکل  فیکٹری میں آتشزدگی کئی مزدور جھلس گئے

    کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کئی مزدور جھلس گئے

    کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کئی مزدور جھلس گئے

    باغی ٹی وی :کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد کی کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، آگ سے جھلس کر کئی مزدور زخمی ہوگئے۔

    آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت پر پھنسے 2 مزدوروں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو عملے نے دونوں مزدوروں کو نکالا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے ک نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کر دی، ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ادھر بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

    بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جس میں سک نیو بارن کیئر یونٹ میں موجود 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے۔

  • وفاقی وزیرپاکستان ریلویز محمد اعظم خان سواتی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرپاکستان ریلویز محمد اعظم خان سواتی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرپاکستان ریلویز جناب محمد اعظم خان سواتی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاکستان ریلویز جناب محمد اعظم خان سواتی صاحب آج صبح دورے پرکراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچے ان کے ہمراہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر/سنیئر جنرل مینیجر جناب نثاراحمدمین صاحب ڈویژنل سپرنٹیڈنٹ جناب ارشدسلام خٹک صاحب بھی موجود تھے-

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلی افسران نے انکا استقبال کیا اہم میٹینگ کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور دورہ بھی کرایا-

    اس سے قبل ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھادونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش بھی دی تھی-

    مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

  • کراچی:مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے باعث پی آئی اے آپریشن متاثر، پروازوں کا نیا شیڈول جاری

    کراچی:مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے باعث پی آئی اے آپریشن متاثر، پروازوں کا نیا شیڈول جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور روڈ بندش پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر

    باغی ٹی وی :کراچی ائیرپورٹ کے راستوں پر شدید ٹریفک کے باعث مسافروں اور عملے کو پہنچنے میں دشواری کے باعث کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں-

    کراچی سے پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے باعث اندرون ملک دوسری پروازیں بھی متاثر ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کی گئی-

    علاوہ ازیں کراچی اور لاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 منسوخ کی گئی جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308 اور 309 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوں گی-

    نئے شیڈول کے مطابق پی کے 308 تاخیر کے ساتھ 6 بجے شام روانہ ہوگی اور پی کے 309 رات 9 بجے پرواز بھرے گی، کراچی تا پشاور پی کے 350 اور کراچی تا فیصل آباد پی کے 340 تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے روانہ ہوں گی۔

    کراچی تا دبئی پرواز پی کے 213 بھی ڈیڑھ گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی –

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں اور گھروں سے فلائیٹس کے لئے نکلتے ہوئے وقت رکھ کر نکلیں اور کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔

  • کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی

    باغی ٹی وی :رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا-

    کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں –

    ملزم نےساتھیوں سےمل کرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

    نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے-