Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی : کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سندھ حکومت نے ایک ماہ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    شہر میں بگڑتی صورتحال کے تناظر میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے میں ڈرئیوار سمیت جاں بحق ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے.

    ادھر انسپکٹر جنرل سندھ نے مولانا عادل پر فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق مولانا عادل کا ایک ساتھی خریداری کیلئے گاڑی سے اترا اور اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

    نامعلوم دہشت گرد مولانا عادل پر دائیں جانب سے حملہ آور ہوئے۔ دہشت گردوں کے آتشی اسلحہ سے نکلنے والی پانچ گولیاں مولانا عادل کو لگیں۔پانچ میں سے چار گولیاں مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگیں اور ایک بازو میں لگی۔ مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگنے والی گولیاں موت کا سبب بنیںمولانا کے ڈرائیور مقصود کو صرف ایک گولی لگی۔ حملہ آوروں نے ڈرائیور کے سر پر وار کیا۔ مقصود احمد کے سر میں لگنے والی واحد گولی جان لیوا ثابت ہوئ

  • شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی : شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ مولانا عادل خان کے بڑے بھائی مولانا عبید اللہ خالد نے پڑھائی، اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ معتقدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    آرمی چیف کا مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس


    مولانا عادل خان کی تدفین جامعہ فاروقیہ حب میں کی جائے گی، وہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس تھے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ واقعہ دشمن کی ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جانتی ہے اور میں گزشتہ تین ماہ سے ٹی وی پر بارہا بار اظہار کر چکا ہوں کہ بھارت پاکستان میں شیعہ اور سنی عالموں کو قتل کروا کر فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے

  • وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے،بلاول

    وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے

    کراچی بار ایسوسی ایشن کے جناح آڈیٹوریم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو لائرز کلب کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ نظام کے خلاف نکلے ہیں،بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں،ایسے الزامات ہمارے لیے نئے نہیں نہ ہم گھبراتے ہیں،وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےآئین اورجمہوریت کی سربلندی کےلیےتحاریک چلائیں،پیپلزپارٹی غیرجمہوری قوتوں کےخلاف کھڑی ہے،حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبورا نکلنا ہوگا،جب عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے،جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمان ربڑاسٹیمپ رہے گا، جب تک پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، سیاسی لیڈروں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دیں گے،قانون کا تحفظ ضروری ہے،ہم کہتے ہین کہ تم سیلکٹڈ ہو، جمہوریت، انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، تاریخ میں اتنا نااہل، نالائق وزیراعظم نہیں ملا جو آج ہم بھگت رہے ہیں، وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے

  • اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی : مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دیدے، حکومت ختم ہو جائے گی، ایک کے بعد ایک پریس کانفرنس مکمل ڈرامہ ہے، اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری قوم مایوس ہے، عوام نا امید ہوتے جا رہے ہیں، کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اس کی امید ختم کر دو، یہ وہ شہر ہے جو پورے ملک کو ریونیو کما کر دیتا ہے، کراچی سے لیکر کشمور تک عوام کو پیپلزپارٹی پر اعتبار نہیں، کراچی میں 6 ماہ کےدوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کتوں نے کاٹا، کسی کو سکولوں، سپتالوں اور پینے کے صاف پانی کی فکر نہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا میاں صاحب ! آپ جو گرین لائن دے کر گئے اسے پیپلزپارٹی مکمل نہ کرسکی، آپ کے دور میں شروع ہونیوالا کے فور آج تک مکمل نہ ہوسکا، 2 سال سے کے فور منصوبہ ڈیزائن کی خرابی کے باعث بند ہے، نواز شریف نے کبھی سندھ حکومت سے کراچی کی صورتحال کا پوچھا ؟ پاکستان میں اگر کسی کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو وہ وزیراعلیٰ سندھ ہیں، ایک شخص پاکستان میں پاور فل ہے، وہ وزیراعلیٰ سندھ ہے.

    نوازشریف خطاب میں پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کارکنوں نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں

    واضح‌ رہے کہ خواجہ آصف اگرکچھ امید نظرآئی تو نواز شریف کی کال پر تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کی حکمتِ عملی سامنے آگئی، رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کال پر ن لیگ کے تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفی دے دیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی تو ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے، دیکھتے ہیں کہ ہمارے استعفوں کے بعد کون سینیٹ کا الیکشن کراتا ہے اور کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کے الیکشن کرے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا گیا، آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے، اس کاکوئی دوست نہیں، کشمیرکاجوہماراحصہ ہےاس کےوزیراعظم کو غدار ڈکلیئر کردیا ہے۔

  • کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    باغی ٹی وی : کراچی کی لائٹ ہاؤس مارکیٹ میں جوتوں کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی سنارکل سمیت پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

    اولڈ سٹی ایریا میں واقعے لائٹ ہاوس مارکیٹ میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر علاقہ مکینوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر قائم گودام میں لگی، جس پر فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا


    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں جوتا اور پرانا کپڑا موجود تھا۔ آپریشن میں اسنارکل سمیت پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گودام مالک کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

  • گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث سندھ پولیس کے 13 اہکاروں کو آئی جی سندھ نے برطرف کردیا

    پولیس افسروں اور اہل کاروں پر اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہو گیا ، اینٹی اسمنگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ،اینٹی اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 17 اکتوبر 2019 کو وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا تھا

    سندھ پولیس نے تین انکوائریز کرائی تھیں ، ڈی آئی جی حیدرآباد نے 13 پولیس افسروں اور اہل کاروں کو بر طرف کر دیا تھا ،پولیس اہلکاروں میں حبیب اللہ، ارشاد علی،غلام اصغر،سکندر چانڈیوں ، عبدالعزیز،فضل محمد، مولابخش، پیار علی چانڈیوں،ضمیرجمالی ،نظیراحمد اور الطاف چانڈیو بھی شامل ہیں

    ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد رینج نے ان پولیس اہل کاروں کو 7 ستمبر 2020 کو بحال کر دیا تھا ، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بحالی کے احکامات منسوخ کر دئیے ،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ان پولیس افسروں اور اہل کاروں پر سنگین الزامات ہیں،ان اہل کاروں نے عوام کی نظر میں پولیس کی ساکھ تباہ کی،

  • کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

    جامعہ کراچی کے کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے، 5 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور 7 اکتوبر کو جامعہ کراچی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوئی، واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

    سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ لڑکوں کی عمر یں 16 سے 20 سال ہیں، واقعے پر آئی بی اے ، جامعہ کراچی اور رینجرز رابطے میں ہیں، تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی ، لڑکے کم عمر ہیں اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

    ڈاکٹر معیز خان کا مزید کہنا تھا کہ شناخت کے لئے شکایت کنندہ کو بلایا گیا، متاثرہ افراد کو ان کی شناخت کرنی ہے، شناخت کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی محفوظ نہیں کا ٹرینڈ چلانا غلط ہے۔

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،کراچی یونیورسٹی کے اندر کوئی بھی آجا سکتا ہے۔ اس میں سے ہر طرح کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جاتی ہیں۔ لوگوں نے کراچی یونیورسٹی کو گزر گاہ بنایا ہوا ہے۔ اور آنے جانے والوں کو روکتا ٹوکتا نہیں ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں. غنڈے لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتے ہیں. موبائل اور پرس چھینے جاتے ہیں. زیادہ تر ایشو IBA ہاسٹلز کے پاس پیش آرہے ہیں

    اطلاعات کے مطابق ٹویٹر پر ایک طالبہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میں نے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے چلنا شروع کیا،مسکن گیٹ جا رہی تھی،میں اس روڈ پر جا رہی تھی جہاں سے گاڑیاں اندر آ رہی ہوتی ہیں میں جب آئی بی اے کے قریب پہنچی تو ایک آدمی جس کی عمر تقریبا 55 برس ہو گی بائیک میرے قریب آ کر روک کر کہتا ہے کہ چلو اتار دوں ،میں نے کہا کہ ایک منٹ رکو، میں تمہاری تصویر کھینچتی ہوں جس پر اس نے بائیک سٹار ٹ کی اور بھاگ گیا

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    لاہور میں نوکری کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    طالبہ کا کہنا تھا کہ اندھیر ہو گیا تھا، آئی بی اے کے پاس سامنے سے آنے والی ایک بائیک رک گئی اور اس نے لائٹس بند کر دیں، میں نے بھاگ کر روڈ کراس کیا، تو پیچھے سے کچھ لوگ چیخنے چلانے لگ گئے کہ کدھر گئی لڑکی،میں تیزی سے روڈ کی دوسری طرف آئی اور ایک گاڑی کے نیچے آتے آتے بچی،پھر میں دونوں ہاتھو‌ں سے گاڑیوں کو روکنے کا اشارہ کیا، ایک گاڑی رکی جس میں اتفاق سے ایک ٹیچر تھیں،انکو دیکھ کر میری جان میں جان آئی میں نے انہیں کہا کہ یہاں جرائم پیشہ لوگ ہیں، جلدی گاڑی چلائیں. وہ جرائم پیشہ عناصر اتنی دیر میں انکی گاڑی کے سامنے آئے، انکا گاڑی کا نمبر نوٹ کیا، انکا حلیہ نوٹ کیا ،میں اپنے ہواس میں نہیں تھی بس یہی دیکھ سکی کہ دونون نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،

    طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ پھر ٹیچر نے رینجرز کو کال کی اور سب بتایا،طالبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سب لڑکیاں پیدل جاتی ہیں الرٹ رہیں،جرائم پیشہ عناصر کراچی یونیورسٹی میں موجود ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہ رہیں،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

  • کراچی یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہ رہیں،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہ رہیں،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہ رہیں، سخت ترین سیکورٹی کے باوجود جرائم پیشہ عناصر طالبات کو ہراساں کرنے لگے

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،

    کراچی یونیورسٹی کے اندر کوئی بھی آجا سکتا ہے۔ اس میں سے ہر طرح کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جاتی ہیں۔ لوگوں نے کراچی یونیورسٹی کو گزر گاہ بنایا ہوا ہے۔ اور آنے جانے والوں کو روکتا ٹوکتا نہیں ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں. غنڈے لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتے ہیں. موبائل اور پرس چھینے جاتے ہیں. زیادہ تر ایشو IBA ہاسٹلز کے پاس پیش آرہے ہیں

    اطلاعات کے مطابق ٹویٹر پر ایک طالبہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میں نے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے چلنا شروع کیا،مسکن گیٹ جا رہی تھی،میں اس روڈ پر جا رہی تھی جہاں سے گاڑیاں اندر آ رہی ہوتی ہیں میں جب آئی بی اے کے قریب پہنچی تو ایک آدمی جس کی عمر تقریبا 55 برس ہو گی بائیک میرے قریب آ کر روک کر کہتا ہے کہ چلو اتار دوں ،میں نے کہا کہ ایک منٹ رکو، میں تمہاری تصویر کھینچتی ہوں جس پر اس نے بائیک سٹار ٹ کی اور بھاگ گیا

    طالبہ کا کہنا تھا کہ اندھیر ہو گیا تھا، آئی بی اے کے پاس سامنے سے آنے والی ایک بائیک رک گئی اور اس نے لائٹس بند کر دیں، میں نے بھاگ کر روڈ کراس کیا، تو پیچھے سے کچھ لوگ چیخنے چلانے لگ گئے کہ کدھر گئی لڑکی،میں تیزی سے روڈ کی دوسری طرف آئی اور ایک گاڑی کے نیچے آتے آتے بچی،پھر میں دونوں ہاتھو‌ں سے گاڑیوں کو روکنے کا اشارہ کیا، ایک گاڑی رکی جس میں اتفاق سے ایک ٹیچر تھیں،انکو دیکھ کر میری جان میں جان آئی میں نے انہیں کہا کہ یہاں جرائم پیشہ لوگ ہیں، جلدی گاڑی چلائیں. وہ جرائم پیشہ عناصر اتنی دیر میں انکی گاڑی کے سامنے آئے، انکا گاڑی کا نمبر نوٹ کیا، انکا حلیہ نوٹ کیا ،میں اپنے ہواس میں نہیں تھی بس یہی دیکھ سکی کہ دونون نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،

    طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ پھر ٹیچر نے رینجرز کو کال کی اور سب بتایا،طالبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سب لڑکیاں پیدل جاتی ہیں الرٹ رہیں،جرائم پیشہ عناصر کراچی یونیورسٹی میں موجود ہیں

    سیکورٹی ایڈوائیزر جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آئے واقعے پر افسوس ہے .اس پر تحقیقات کر رہے ہیں

  • عدالت کا پیپلز پارٹی رہنما کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا پیپلز پارٹی رہنما کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا پیپلز پارٹی رہنما کو فوری رہا کرنے کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو نیب کورٹ حیدرآباد نے رہا کر دیا،

    مخدوم جلیل الزماں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مشتاق شیخ سے لئے گئے 75 لاکھ پہلے ہی ادا کئے جا چکے ہیں۔عدالت نے آج انہیں رہا کر دیا،احتساب عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین منظور کرلی

    مخدوم جلیل الزماں کو نیب نے ایک ہفتہ قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا،سابق تعلقہ ناظم ہالہ مخدوم جلیل الزماں پر ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن کاالزام تھا

    نیب ذرائع کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔ نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے تھے.

    پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پیش ہوئے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا تا ہم آج عدالت نے انہیں رہا کر دیا ہے

  • ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

    ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

    ‏باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزار قائد پر حاضری دی ہے

    شبلی فراز نے مزار قائد پر حاضر ی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ،عوام مسائل کے لیے کوشاں ہیں، اپوزیشن جوماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے،عوام اس سے واقف ہے،ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،چاہتے ہیں جزائر پر ترقیاتی کام ہو، غیرملکی سرمایہ کاری آئے،حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے،حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کوسیاسی بنارہی ہے،

    شبلی فراز‏ کا مزید کہنا تھا کہ ‏وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی،صوبے میں ہماری حکومت ہویانہ ہو،ہمارے لیے سب برابر ہیں،‏کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، ‏کراچی اوردیگراضلاع میں بڑے پیمانے پرترقیاتی کام کرنے جا رہے ہیں، عمران خان ہر علاقے کو برابری کی نظر سے دیکھتے ہیں،سندھ کو اپنا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں،اپوزیشن جلسے جلوسوں سے مقدمات میں ریلیف چاہتے ہیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفاد ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، عوام نے پی ٹی آئی کو احتساب اور کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا، کرپشن کیسز میں ریلیف کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان