Baaghi TV

Category: کراچی

  • مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

    مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

    وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ (جولائی 2024 تا مئی 2025) کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں اپریل کے مقابلے میں صنعتی پیداوار میں 7.39 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 58.09 فیصد، مشینری و آلات میں 35.41 فیصد، شوگر سیکٹر میں 14.30 فیصد، فیبریکیٹڈ مٹیریل میں 15.30 فیصد، الیکٹریکل آلات میں 12.74 فیصد، فوڈ شعبے میں 2.32 فیصد اور کیمیکل سیکٹر میں 4.06 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    تاہم کچھ شعبہ جات میں بہتری بھی دیکھی گئی، آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 43.94 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹیکسٹائل شعبے میں 2.79 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 4.74 فیصد جبکہ تمباکو سیکٹر میں 8.85 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر صنعتی شعبے کی کارکردگی ملا جلا رجحان ظاہر کرتی ہے، جس میں کچھ شعبے شدید دباؤ میں جبکہ دیگر شعبے بہتری کی جانب گامزن دکھائی دیتے ہیں۔

    فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم

    ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

  • ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق  ہو گیا

    ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

    نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    یہ اضافہ آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرِنو جائزہ مقررہ مدت کے بعد لیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

    بنوں میں 3 سال سے پولیو ویکسین کی رسائی نہیں،وفاقی وزیرِ صحت

    اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی لگا دی

  • سندھ اسمبلی کی پی اے سی کی 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

    سندھ اسمبلی کی پی اے سی کی 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    ان تنظیموں میں ہینڈز، سرسو (SRSO)، ہیلپ، اینگرو فاؤنڈیشن، وومن چِلڈرن میڈیکل کیئر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔پی اے سی کے مطابق مذکورہ این جی اوز نے اسکل ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کے لیے دیے گئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ہینڈز کو ایک کروڑ 85 لاکھ، سرسو کو 2 کروڑ 54 لاکھ اور ہیلپ کو 2 کروڑ 27 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، تاہم یہ رقوم کس مد میں خرچ ہوئیں، اس کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    پی اے سی نے ان این جی اوز کی رجسٹریشن اور لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے۔مزید انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرسو کے سی ای او نے غریب خواتین سے سود لینے کا اعتراف کیا ہے، جس پر پی اے سی نے فوری نوٹس لینے کی ہدایت دی ہے۔

    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز کا ہنگامی اجلاس طلب

    عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

  • کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایجنٹ عبدل زاہد خان کو گرفتار کیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور جعلی ویزہ اسٹیمپس کے فراڈ میں ملوث تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری مزمل مظفر کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کے دوران اس کے پاسپورٹ پر جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں۔

    قطر جانے والے مزمل مظفر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

    غربت ، ایک کے بعد دوسرا دوست بھی زہر کھا کر جاں بحق

  • کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی میں گلشن معمار کے علاقے میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مشتعل افراد نے ٹینکر پر پتھراؤ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

  • ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا،نام بھی رکھ  لیا

    ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا،نام بھی رکھ لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ان کی پارٹی کا نام ”پاکستان ریپبلک پارٹی“ رکھا گیا ہے۔

    ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی”پاکستان ریپبلک پارٹی“ کا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی فلاح، شفافیت اور انصاف کے لیے جدوجہد ہے، ملک کے موجودہ سیاسی نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے، لیکن ان کی جماعت ہر نظرانداز شدہ طبقے کی نمائندہ بنے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی سیاست کو خدمت میں بدلنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

    ریحام خان نے مزید کہا کہ کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کہ کسی بھی سیاسی اقدام کا آغاز یہاں سے کروں گی، میرے برے حالات میں کراچی پریس کلب میرے ساتھ تھا، اب ماڈرن ٹیکنالوجی آگئی ہے، کسی کام کا آغاز کریں تو اللہ کا نام لے کر کریں، نیت کرنا بھی بہت ضروری ہے،جب بھی کسی اور کے لیے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس میں اللہ پاک برکت ڈالتا ہے۔

    پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ 2012 میں بی بی سی میں ملازمت اختیار کی تھی، بی بی سی سے مستعفی ہوکر اپنی والدہ کے پاس 4 سال رہی، مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا، میں نے 2012 سے 2025 میں پاکستان کو دیکھا ہے ہماری عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، مجھے ایک بچی نے کہا کہ آپ بھی کہیں ان سیاست دانوں طرح نہ ہوجائیں، اسی لیے میں سیاست سے الگ رہی، میں نے خود کو کسی بھی سیاسی ایکشن سے دور رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ پرائم ٹائم پر اب یہ ہے کہ کس کی حکومت گر رہی ہے، کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، کسی نے کہا کیا آپ محروم صوبوں کی بات کریں گی؟، میں نے کہا سب ہی صوبے محروم ہیں میں بہت سوچ بچار کے بعد قدم رکھ رہی ہوں، میرے مطابق کراچی دارلخلافہ ہونا چاہیے، کسی سیاسی جماعت اور لیڈر میں کوئی فرق نہیں رہا، مری اور سوات جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔

    وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات

    ریحام خان نے کہا کہ کون جیل میں کون جیل سے باہر جارہا ہے، ٹی وی پر بیٹھ ہاتھا پائی ایک دوسرے کو برا بلا کہا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں کیا حال ہے، گھر میں حق کی بات کریں تو کوئی آپ کو برادشت نہیں کرتا اب صرف نظریہ یہ ہے کہ مجھے منسٹر بنانا ہے، میں نے میرٹ کی بنیاد پر کام کیا، چاہتی ہوں لوگ بھی میرٹ پر کام کریں، بجٹ آیا ہے جس کے خلاف آج تاجر احتجاج کررہے ہیں، شوگر کی قیمتوں کا کسی کو پتہ نہیں، مافیا کون ہے، ایف بی ار ان کو پکڑے، آج وڈیرہ کسانوں کی نمائندگی کررہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو تاجر کنٹرول کررہے ہیں، آج ایسی تحریک کے ساتھ قدم اٹھا رہی ہوں جس میں پارلیمنٹ کے چہرے بدل کر دکھاؤں گی، اسمبلیوں میں آجکل 5خاندان بیٹھے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

  • اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی موت 7 اکتوبر2024 کو ہوئی تھی اور حمیرا اصغر نے اپنا فون آخری بار 7 اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال کیا حمیرا نے 7 اکتوبر 2024کو 14 افراد سے موبائل پر رابطہ کیا، ان کے فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ٹیبلیٹ، ڈائری اور ڈاکیو مینٹس ملے ہیں،اداکارہ کےنام پر 3 سمز تھیں اور تینوں فون میں لگی ہوئی تھیں جب کہ حمیرا اصغر کے 2 موبائل فونز پر کوئی پاسورڈ نہیں تھا، ان کے تینوں موبائل فونز میں 2 ہزار سے زائد نمبرز ہیں جب کہ اداکارہ کے 75 نمبروں سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

  • بچوں سے متعلق بیان:  ند ا یاسر   ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

    بچوں سے متعلق بیان: ند ا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

    پاکستانی میزبان ند ا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں-

    ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نےسفر سے متعلق بتایا کہ ’میں نے بہت سی جگہوں کا سفر کیا ہے، شاپنگ کی شوقین ہوں لیکن اس کے باوجود کپڑوں پر سوچ سمجھ کر پیسے خرچ کرتی ہوں اور جن کپڑوں کی ضرورت ہو بس وہی خریدتی ہوں، بیرون ملک سے واپسی پر پہلے پہلے سب کیلئے تحائف لیتی تھی لیکن اب مہنگائی کا سوچ کر صرف بہنوں اور ابو کیلئے خریدتی ہوں‘ ۔

    ندا نے بتایا کہ ’میں دوسرے لوگوں کی طرح کمپلیکس یا کلاس کو ترجیح دینے والی خواتین جیسی نہیں ہوں ، زیادہ سفر کرتی ہوں اس لیے میرے پاس miles اور points موجود ہوتے ہیں، دوسری جانب بزنس کلاس کی کوئی اچھی ڈیل آفر کی جائے تو میں سستے بزنس کلاس کی ٹکٹ خرید لیتی ہوں‘۔

    شہری نے نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو بھی زندگی میں ایک مرتبہ بزنس کلاس میں سفر کروایا ہے وہ بھی اس لیے کہ انہیں اس سفر کی حسرت نہ رہے، اس کے بعد سے بچوں کو کہہ دیا ہے کہ اپنی تنخواہ سے ہی بزنس کلاس میں سفر کریں، اب اگر بجٹ نہ ہو تو میں اور یاسر بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ میرے تینوں بچے اکانومی کلاس میں ہی سفر کرتے ہیں میں نے اپنی بہت سی بیوقوفیوں کی وجہ سے کافی مرتبہ فلائٹ مس کی ہے‘۔

    میزبان کی جانب سے بچوں کو اکانومی کلاس میں سفر کرانے کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسرپر تنقید کی۔

    پی اے سی اجلاس :ارکان پارلیمنٹ اور گریڈ 22 کے افسران کی مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات طلب

  • شہری نے  نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی

    شہری نے نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی

    نجی ایئر لائن کی غلطی کے سبب لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچ جانے والے متاثرہ شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

    درخواست گزار شہری ملک شاہ زین نے درخواست میں سول ایوی ایشن و دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن نے شہری کو بغیر پاسپورٹ کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا، سعودی حکام نے شہری کو دوبارہ لاہور ڈی پورٹ کر دیا تھا، معاملہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کی نااہلی ہے۔

    وکیل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ہیومن ٹریفکنگ کی تحقیقات بھی کروائی جائیں۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور بدحالی کا شکار.تحریر:ملک سلمان

    قبل ازیں مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیجا تھا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا،شہری کا کہنا تھا کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے 7 جولائی 2025ء کو نجی ایئر لائن کی لاپروائی کے سبب لاہور سے کراچی کی بجائے جدہ پہنچا بغیر دستاویزات پہنچنے پر سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی پوچھ گچھ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑایئر لائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہوا۔

    صدر ٹرمپ یوکرین کو روس پر حملوں کیلئے اکسانے لگے

  • آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے،جبکہ آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی-

    شرجیل میمن نے کراچی میں جام صادق پل کے دورے کے دوران یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہیں یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی،کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دورا ن پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی-

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی