Baaghi TV

Category: کراچی

  • پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

    پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو گرفتاری کے بعد پولیس نے ناشتے میں کیا دیا ، تفصیلات سامنے آ گئیں

    نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کییپٹن ر صفدر کو تھانے منتقل کیا گیا تو وہاں انہیں پولیس کی جانب سے ناشتے میں چائے بسکٹ پیش کیے گئے ۔

    تھانے منتقلی کے بعد ان کا موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیا ، کیپٹن ر صفدر کی عدالت پیشی کے لیے کاغذات تیار کیے جارہے ہیں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جبکہ خصوصی گاڑی بھی طلب کرلی گئی ۔

    کیپٹن ر صفدر کو سیشن کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، ن لیگی رہنما اور وکلا عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

  • کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل گئے

    مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن کسی کو فکر نہیں ،یہاں جلسے ہو رہے ہیں، بلاول انقلاب لانا چاہ رہے ہیں لیکن سندھ کی حالت دیکھیں، این ایف سی ایوارڈ کے پیسے لے کر بیٹھ جاتے ہیں، 803 ارب سندھ کو ملے، اس کا ذمہ دار ایک شخص وزیراعلیٰ سندھ ہے، پیسے کہاں خرچ ہوئے کوئی پتہ نہیں

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ستر لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 11 ہزار سکول گھوسٹ ہیں ،یہ سندھ حکومت کی اپنی رپورٹ ہے، سکولوں کی فیس، تنخواہیں جا رہی ہیں لیکن سکول نہیں ہیں،اسکولوں میں بھینسیں باندھی ہوئی ہیں، سکولوں میں تعلیم نہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہیں، ایک سرکاری نوکری نہیں دی گئی،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت ابھی بحال ہوئی نہیں اوربجلی منہگی کردی گئی،کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے بعد لگائی گئی جانے والی ویکسین بھی دستیاب نہیں،کل پی ڈی ایم جلسے میں کراچی کے مسائل پربات نہیں کی گئی، ایک جملہ کراچی کے لئے ادا نہیں کیا، سندھ کو توڑنے کی سازش کی گئی، کسی نے آواز نہیں اٹھائی، لاہور ،پشاور کسی نے سات ڈسٹرکٹ نہیں بنائے کراچی کے کیوں بنا دیئے گئے، یہ کراچی کو تباہ کرنا چاہ رہے ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے لیڈران کو کہنا تھا کہ دونوں گیم کھیل رہے ہیں، ایک حکومت گرانے اور ایک بچانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن عوام کو کوئی پوچھنے والا نہیں، پی پی جو کل کے جلسے کی میزبانی کر رہی تھی، انہوں نے ایسے تقریریں کیں جیسے سب ٹھیک ہے سندھ میں، بارہ سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کو ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،کراچی میں جلسے میں مردم شماری سے متعلق معاملے پر بات نہیں کی گئی

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ ان سے جان چھڑائیں گے اور محرومیوں کا ازالہ ہو گا لیکن دو سال میں کچھ نہیں کیا،پینے کا پانی نہیں مل رہا، منصوبے مکمل نہیں ہو رہے،سندھ حکومت کی بیسں آج تک نہیں آئیں، جو ایک بس کراچی میں نہ لا سکے وہ کھڑے ہو کر تقریریں کر رہا ہے اور انقلابی بن رہا ہے، جو کراچی والوں کو ایک قطرہ پانی کا نہ دے سکا وہ تقریریں کر رہا ہے، کراچی میں کتنی بلڈنگیں گر گئی لوگ مر گئے، اور انہوں نے حرام کھایا، غضب خدا کا،تقریروں سے غریبوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے، سندھ حکومت جلسے کر رہی ہے کس کے خلاف، یہ ملک اس طرح نہیں چلے گا، حکومت سے ملک نہیں چل رہا،مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پریشان ہیں، غریب دال نہیں کھا سکتا، ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا،

  • کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان میدان میں آ‌گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اندرونی کھیل شروع مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں

    کامران خان کا کہنا تھا کہ ناقابل تردید زرائع بتاتے ہیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

  • مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیپٹن صفدر سے ملنے آنے والے ان کے ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی گئی،

    ن لیگی رہنما ملک الطاف کا کہنا ہے کہ ان کی ادویات اور سامان دینے آئے تھے،پولیس نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکالا ،کلبھوشن کو بھی انہوں نے مہمان بنا کر رکھا

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو کیا گیا وہ قانون کے دائرہ میں نہیں تھا،ہم اندر گئے تو ہم پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا

    کیپٹن ر صفدر کو تھانہ عزیز بھٹی منتقل کر دیا گیا ہے، سابق گورنر محمد زبیر بھی تھانے گئے لیکن انکو اندر نہیں جانے دیا گیا،کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی.

    دوسری جانب ن لیگی وکلاء بھی کیپٹن ر صفدر کوملنے گئے تا ہم انہیں بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی جس پر ن لیگی رہنماؤں اور وکلاء نے احتجاج کیا ہے

    وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم نے کورٹ کی کاروائی کے لئے سائن کروانے ہیں لیکن ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا

    دوسری جانب سندھ حکومت کیپٹن ر صفدر کی ضمانت کے لئے متحرک ہو گئی ہے، سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کیپٹن ر صفدر کی ضمانت ہو جائے، کیپٹن صفدر کا جرم قابل ضمانت ہے، سندھ حکومت انکے وکلا کی معانت کر رہی ہے۔

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

  • مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،

    مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباوَ ڈالا گیا،کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی عزائم دکھ رہے ہیں،کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کا گرفتاری سے تعلق نہیں

    محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا سابق گورنر رہاہوں، تھانے کے اندرنہیں جانے دیا جارہا،کیپٹن (ر )صفدر کس حال میں ہوں گے یہ جاننا ہمارا حق ہے،کیا کیپٹن (ر )صفدر نے کسی کو قتل کرنے کی بات کی تھی، ہمارے وکلا قانونی انداز میں کام کررہے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں ،ہمارا ردعمل سیاسی ہوگا ،صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں

    محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کرنا قابل مذمت ہے ،ہمیں تھانے کے اندر جانے نہیں دیا جارہا ،جو مقدمہ درج کیا گیا اس کا اندراج غلط ہے،

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

  • کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کا موقف بھی آ گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما ،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دوسری جانب مریم نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کیپٹن صفدر کو جلد باہر لے کر آئیں ، سعید غنی سے بات ہوئی ہے وہ بھی معاملے کا پتا چلا رہے ہیں ۔

    مریم نواز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس وقت دروازہ توڑا جا رہاتھا اس وقت کمرے میں مریم نواز بھی تھیں ،ریاست ایسے کرے گی تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا،کوشش ہے جلد کیپٹن صفدر کو باہر لے کر آئیں ۔کیپٹن صفدر کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کیا گیاہے جبکہ انہیں گرفتاری کے بعد تھانہ عزیز بھٹی منتقل کیا گیاہے

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی مین مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

  • شرجیل میمن نے مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی پیش کردی

    شرجیل میمن نے مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی پیش کردی

    شرجیل میمن نے مریم نواز کو خصوصی بم پروف گاڑی پیش کردی

    باغی ٹی وی : اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹاؤ تحریک کے دوسرے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کراچی پہنچ گئیں۔

    کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر مزارِ قائد کی جانب ریلی کی شکل میں روانہ ہو گئیں۔

    مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچی ہیں جہاں بڑی تعداد میں موجود نون لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔مریم نواز کی گاڑی نون لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔

    مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے علاوہ نون لیگی رہنما شاہ محمد شاہ بھی موجود ہیں۔اس سے قبل : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے، گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ، حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

    حکومت اور اپوزیشن میں ٘سیاسی محاذ گرم، مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں۔

    کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، لیگی رہنما نے وزیراعظم کی تقریر کو ہار قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

  • کراچی جلسہ، پی پی ن لیگ کے "بھائی چارے "‌ کی منفرد مثالیں سامنے آنے لگیں

    کراچی جلسہ، پی پی ن لیگ کے "بھائی چارے "‌ کی منفرد مثالیں سامنے آنے لگیں

    کراچی جلسہ پی پی ن لیگ کے "بھائی چارے "‌ کی منفرد مثالیں سامنے آنے لگیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں‌ پی ڈی ایم کے ہونے جلسے میں‌ پی پی ن لیگ کے بھائی چارے کی انوکھی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں. پیپلز پارٹی جو کہ کراچی جلسے کی میزبانی کر رہی ہے . کراچی بھر میں پی پی پی کے مونو گرام اور جھنڈے کے ساتھ میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کی تصویریں آویزاں کردی گئی ہیں. اس سے قبل گوجرانوالہ جلسے میں‌بھی بلاول بھٹو شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے رطب اللسان رہے.

    باغ جناح میں 160 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ کے مقام پر پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، اے این پی کے کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    مختلف شہروں سے سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج کراچی پہنچ رہی ہیں،وہ کراچی پہنچتے ہی مزار قائد پر حاضری دیں گی جس کے بعد ریلی کے ساتھ باغ جناح گرائونڈ پہنچیں گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شام کراچی پہنچ ، قمرالزماں کائرہ سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی آج دوپہر کراچی پہنچیں گے۔

    شہر میں جلسے کے باعث پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا، تین ہٹی سے نمائش کی جانب عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شارع قائدین سے ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ شہری نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکیں گے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی سے آنے والے شرکاء گرومندر کی جانب سے جلسہ گاہ جاسکیں گے

  • وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے، بلاول

    وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے، بلاول

    وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے، بلاول

    باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے، حکمرانوں سے چھٹکارے کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی13ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پارٹی کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے،یہ سیاسی اتحاد جمہوریت،معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش برائیوں سے نجات کیلئے ہے،۔

    بینظیر کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی کے دوستوں‌کے ہاتھ آج کراچی جلسے کی قیادت ہے ، فواد چوہدری

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہدائے کارساز کو کو جمہوریت پسند کارکنوں کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    واضح‌رہے کہ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حزب مخالف جماعتوں کی جانب سے آج باغ جناح میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    حکومت کو گھر بھیجنے کا مشن، پی ڈی ایم آج شہر قائد میں طاقت دکھائے گی۔ پیپلز پارٹی جلسے کی میزبانی کرے گی۔ باغ جناح میں 160 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ کے مقام پر پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، اے این پی کے کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

  • کراچی،  ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل

    کراچی، ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل

    کراچی، ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
    کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حزبمخالف جماعتوں کی جانب سے آج باغ جناح میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    حکومت کو گھر بھیجنے کا مشن، پی ڈی ایم آج شہر قائد میں طاقت دکھائے گی۔ پیپلز پارٹی جلسے کی میزبانی کرے گی۔ باغ جناح میں 160 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ کے مقام پر پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، اے این پی کے کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

    مختلف شہروں سے سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج کراچی پہنچ رہی ہیں،وہ کراچی پہنچتے ہی مزار قائد پر حاضری دیں گی جس کے بعد ریلی کے ساتھ باغ جناح گرائونڈ پہنچیں گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شام کراچی پہنچ ، قمرالزماں کائرہ سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی آج دوپہر کراچی پہنچیں گے