Baaghi TV

Category: کراچی

  • سانحہ بلدیہ،سزائے موت کے مجرموں کو سندھ ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا

    سانحہ بلدیہ،سزائے موت کے مجرموں کو سندھ ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے 5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا،عدالت نےپولیس فائل اور دیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے 4 ماہ میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کی تھی،زبیر چریا ، رحمان بھولا ، علی محمد ، فضل محمد ، شاہ رخ اور ارشد محمد نے سزا کو چیلنج کردیا ،تین فیکٹری ملازمین کی جانب سےشوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ،مجرم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر منسوب نے اپیل دائر کی،درخواست میں کہا گیا کہ دہشت گردی عدالت کےفیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا،

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

    واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنادی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے

    عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

    سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

  • شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا معاملہ،محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

    اسپتال کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ اسپتال میں تمام ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے, اسپتال میں ہیٹ ویو کے لیے خصوصی وارڈ بنایا جائے,

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے,

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں شہریوں کودن کےوقت بلا ضرورت باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. ہیٹ ویو کا اثر ایک ہفتے تک رہے گا،

    محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو 6 تا 8 دن اثر انداز ہو سکتی ہے، اس دوران شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اشد ضرورت کے تحت نکلتے وقت گیلا رومال، تولیہ ساتھ لے کر چلیں۔

    محکمۂ موسمیات کی ہدایت کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری سر کو ڈھانپ کر رکھیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں، پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور بار بار پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سکے جبکہ بچوں کو اس دوران گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلنے دیں۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، شہریوں کے ہدایات جاری

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، شہریوں کے ہدایات جاری

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، شہریوں کے ہدایات جاری

    باغی ٹی وی :محکمۂ موسمیات نے کراچی میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہرِ قائد سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن میں 11 بجے سے 4 بجے کے دوران شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ہیٹ ویو کے دوران کراچی شہر اور اطراف میں درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے.محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو 6 تا 8 دن اثر انداز ہو سکتی ہے، اس دوران شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اشد ضرورت کے تحت نکلتے وقت گیلا رومال، تولیہ ساتھ لے کر چلیں۔

    محکمۂ موسمیات کی ہدایت کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری سر کو ڈھانپ کر رکھیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں، پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور بار بار پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سکے جبکہ بچوں کو اس دوران گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلنے دیں۔

  • کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی : کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سندھ حکومت نے ایک ماہ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    شہر میں بگڑتی صورتحال کے تناظر میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے میں ڈرئیوار سمیت جاں بحق ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے.

    ادھر انسپکٹر جنرل سندھ نے مولانا عادل پر فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق مولانا عادل کا ایک ساتھی خریداری کیلئے گاڑی سے اترا اور اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

    نامعلوم دہشت گرد مولانا عادل پر دائیں جانب سے حملہ آور ہوئے۔ دہشت گردوں کے آتشی اسلحہ سے نکلنے والی پانچ گولیاں مولانا عادل کو لگیں۔پانچ میں سے چار گولیاں مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگیں اور ایک بازو میں لگی۔ مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگنے والی گولیاں موت کا سبب بنیںمولانا کے ڈرائیور مقصود کو صرف ایک گولی لگی۔ حملہ آوروں نے ڈرائیور کے سر پر وار کیا۔ مقصود احمد کے سر میں لگنے والی واحد گولی جان لیوا ثابت ہوئ

  • شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی : شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ مولانا عادل خان کے بڑے بھائی مولانا عبید اللہ خالد نے پڑھائی، اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ معتقدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    آرمی چیف کا مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس


    مولانا عادل خان کی تدفین جامعہ فاروقیہ حب میں کی جائے گی، وہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس تھے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ واقعہ دشمن کی ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جانتی ہے اور میں گزشتہ تین ماہ سے ٹی وی پر بارہا بار اظہار کر چکا ہوں کہ بھارت پاکستان میں شیعہ اور سنی عالموں کو قتل کروا کر فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے

  • وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے،بلاول

    وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے

    کراچی بار ایسوسی ایشن کے جناح آڈیٹوریم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو لائرز کلب کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ نظام کے خلاف نکلے ہیں،بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں،ایسے الزامات ہمارے لیے نئے نہیں نہ ہم گھبراتے ہیں،وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےآئین اورجمہوریت کی سربلندی کےلیےتحاریک چلائیں،پیپلزپارٹی غیرجمہوری قوتوں کےخلاف کھڑی ہے،حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبورا نکلنا ہوگا،جب عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے،جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمان ربڑاسٹیمپ رہے گا، جب تک پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، سیاسی لیڈروں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دیں گے،قانون کا تحفظ ضروری ہے،ہم کہتے ہین کہ تم سیلکٹڈ ہو، جمہوریت، انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، تاریخ میں اتنا نااہل، نالائق وزیراعظم نہیں ملا جو آج ہم بھگت رہے ہیں، وہ دن دور نہیں ہے جب اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے

  • اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی : مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دیدے، حکومت ختم ہو جائے گی، ایک کے بعد ایک پریس کانفرنس مکمل ڈرامہ ہے، اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ حکومت اقتدار بچانے میں لگی ہے، یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری قوم مایوس ہے، عوام نا امید ہوتے جا رہے ہیں، کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اس کی امید ختم کر دو، یہ وہ شہر ہے جو پورے ملک کو ریونیو کما کر دیتا ہے، کراچی سے لیکر کشمور تک عوام کو پیپلزپارٹی پر اعتبار نہیں، کراچی میں 6 ماہ کےدوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کتوں نے کاٹا، کسی کو سکولوں، سپتالوں اور پینے کے صاف پانی کی فکر نہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا میاں صاحب ! آپ جو گرین لائن دے کر گئے اسے پیپلزپارٹی مکمل نہ کرسکی، آپ کے دور میں شروع ہونیوالا کے فور آج تک مکمل نہ ہوسکا، 2 سال سے کے فور منصوبہ ڈیزائن کی خرابی کے باعث بند ہے، نواز شریف نے کبھی سندھ حکومت سے کراچی کی صورتحال کا پوچھا ؟ پاکستان میں اگر کسی کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو وہ وزیراعلیٰ سندھ ہیں، ایک شخص پاکستان میں پاور فل ہے، وہ وزیراعلیٰ سندھ ہے.

    نوازشریف خطاب میں پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کارکنوں نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں

    واضح‌ رہے کہ خواجہ آصف اگرکچھ امید نظرآئی تو نواز شریف کی کال پر تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کی حکمتِ عملی سامنے آگئی، رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کال پر ن لیگ کے تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفی دے دیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی تو ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے، دیکھتے ہیں کہ ہمارے استعفوں کے بعد کون سینیٹ کا الیکشن کراتا ہے اور کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کے الیکشن کرے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا گیا، آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے، اس کاکوئی دوست نہیں، کشمیرکاجوہماراحصہ ہےاس کےوزیراعظم کو غدار ڈکلیئر کردیا ہے۔

  • کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    کراچی مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

    باغی ٹی وی : کراچی کی لائٹ ہاؤس مارکیٹ میں جوتوں کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی سنارکل سمیت پانچ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

    اولڈ سٹی ایریا میں واقعے لائٹ ہاوس مارکیٹ میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر علاقہ مکینوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر قائم گودام میں لگی، جس پر فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا


    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں جوتا اور پرانا کپڑا موجود تھا۔ آپریشن میں اسنارکل سمیت پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گودام مالک کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

  • گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    گھناؤنا کام کرنے والے 13 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث سندھ پولیس کے 13 اہکاروں کو آئی جی سندھ نے برطرف کردیا

    پولیس افسروں اور اہل کاروں پر اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہو گیا ، اینٹی اسمنگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ،اینٹی اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 17 اکتوبر 2019 کو وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا تھا

    سندھ پولیس نے تین انکوائریز کرائی تھیں ، ڈی آئی جی حیدرآباد نے 13 پولیس افسروں اور اہل کاروں کو بر طرف کر دیا تھا ،پولیس اہلکاروں میں حبیب اللہ، ارشاد علی،غلام اصغر،سکندر چانڈیوں ، عبدالعزیز،فضل محمد، مولابخش، پیار علی چانڈیوں،ضمیرجمالی ،نظیراحمد اور الطاف چانڈیو بھی شامل ہیں

    ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد رینج نے ان پولیس اہل کاروں کو 7 ستمبر 2020 کو بحال کر دیا تھا ، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بحالی کے احکامات منسوخ کر دئیے ،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ان پولیس افسروں اور اہل کاروں پر سنگین الزامات ہیں،ان اہل کاروں نے عوام کی نظر میں پولیس کی ساکھ تباہ کی،

  • کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

    جامعہ کراچی کے کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے، 5 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور 7 اکتوبر کو جامعہ کراچی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوئی، واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

    سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ لڑکوں کی عمر یں 16 سے 20 سال ہیں، واقعے پر آئی بی اے ، جامعہ کراچی اور رینجرز رابطے میں ہیں، تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی ، لڑکے کم عمر ہیں اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

    ڈاکٹر معیز خان کا مزید کہنا تھا کہ شناخت کے لئے شکایت کنندہ کو بلایا گیا، متاثرہ افراد کو ان کی شناخت کرنی ہے، شناخت کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی محفوظ نہیں کا ٹرینڈ چلانا غلط ہے۔

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،کراچی یونیورسٹی کے اندر کوئی بھی آجا سکتا ہے۔ اس میں سے ہر طرح کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جاتی ہیں۔ لوگوں نے کراچی یونیورسٹی کو گزر گاہ بنایا ہوا ہے۔ اور آنے جانے والوں کو روکتا ٹوکتا نہیں ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں. غنڈے لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتے ہیں. موبائل اور پرس چھینے جاتے ہیں. زیادہ تر ایشو IBA ہاسٹلز کے پاس پیش آرہے ہیں

    اطلاعات کے مطابق ٹویٹر پر ایک طالبہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میں نے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے چلنا شروع کیا،مسکن گیٹ جا رہی تھی،میں اس روڈ پر جا رہی تھی جہاں سے گاڑیاں اندر آ رہی ہوتی ہیں میں جب آئی بی اے کے قریب پہنچی تو ایک آدمی جس کی عمر تقریبا 55 برس ہو گی بائیک میرے قریب آ کر روک کر کہتا ہے کہ چلو اتار دوں ،میں نے کہا کہ ایک منٹ رکو، میں تمہاری تصویر کھینچتی ہوں جس پر اس نے بائیک سٹار ٹ کی اور بھاگ گیا

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    لاہور میں نوکری کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    طالبہ کا کہنا تھا کہ اندھیر ہو گیا تھا، آئی بی اے کے پاس سامنے سے آنے والی ایک بائیک رک گئی اور اس نے لائٹس بند کر دیں، میں نے بھاگ کر روڈ کراس کیا، تو پیچھے سے کچھ لوگ چیخنے چلانے لگ گئے کہ کدھر گئی لڑکی،میں تیزی سے روڈ کی دوسری طرف آئی اور ایک گاڑی کے نیچے آتے آتے بچی،پھر میں دونوں ہاتھو‌ں سے گاڑیوں کو روکنے کا اشارہ کیا، ایک گاڑی رکی جس میں اتفاق سے ایک ٹیچر تھیں،انکو دیکھ کر میری جان میں جان آئی میں نے انہیں کہا کہ یہاں جرائم پیشہ لوگ ہیں، جلدی گاڑی چلائیں. وہ جرائم پیشہ عناصر اتنی دیر میں انکی گاڑی کے سامنے آئے، انکا گاڑی کا نمبر نوٹ کیا، انکا حلیہ نوٹ کیا ،میں اپنے ہواس میں نہیں تھی بس یہی دیکھ سکی کہ دونون نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،

    طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ پھر ٹیچر نے رینجرز کو کال کی اور سب بتایا،طالبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سب لڑکیاں پیدل جاتی ہیں الرٹ رہیں،جرائم پیشہ عناصر کراچی یونیورسٹی میں موجود ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہ رہیں،ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ