Baaghi TV

Category: کراچی

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب دہشت گرد جان عالم گرفتار کر لیا گیا ہے

    انچارج سی ٹی ڈی ٹو شاہد کریم کے مطابق جان عالم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشتگرد ڈی ایس پی بہاؤالدین بابر سمیت متعدد افسران و اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ہے ،جان عالم نے انسپکٹر شفیق تنولی پر خودکش دھماکا کروانے کا اعتراف بھی کیا،

    شاہد کریم کے مطابق مبینہ دہشت گرد نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، ملزم پریشرککر بم، ٹینس بال بم اور موٹر سائیکل بم بنانے کا ماہر ہے ، ٹی ٹی پی سوات ملا فضل اللہ گروپ کے کمانڈر شیر بہادر کی ہلاکت کے بعد ملزم کو کمانڈر مقرر کیا گیا ،ملزم کے دیگر تین ساتھی بھی سی ٹی ڈی ریڈ بک میں شامل ہیں،

    انچارج سی ٹی ڈی ٹو شاہد کریم کے مطابق ملزم نے 2013 میں امام بارگاہ عزاخانہ کوثر میں دو بم دھماکے کیے، مومن آباد تھانے پر دستی بم سے حملہ اور دھماکا کیا، 2013 میں عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکا کیا، 2014 میں انسپکٹر شفیق تنولی پر پرانی سبزی منڈی میں خود کش حملہ کروایا، میٹروویل سائٹ میڈیکل اسٹور پریشر کوکر بم کے ذریعے دھماکا کیا، اے ای سی سی آئی ڈی پولیس پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی خالد سعید کا اہلکار پہون خان اور گرفتار دہشتگرد گلف سلم کو زخمی کیا

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2014ءمیں مومن آباد پولیس موبائل پر فائرنگ کی،2014 میں ڈی ایس پی بہاؤالدین بابر پر منصوبہ بندی سے حملہ کرکے شہید کیا ، 2014 میں سائٹ اے میٹروویل میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا،سفاک دہشتگرد نے بیوی کے سگے چچا پولیس آفیسر پر جان لیوا حملہ کروایا، 2012 میں اے این پی کے کارکن امیر سردار کا قتل، پھر قبر پر پریشر ککر بم سے دھماکہ کیا،2013 میں اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان پر بم دھماکا کیا،

    انچارج سی ٹی ڈی آپریشن ٹو شاہد کریم کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے،

  • کراچی میں مٹی کا طوفان کئی جانیں لے گیا،چھتیں گھرنے کے بھی واقعات، متعدد زخمی

    کراچی میں مٹی کا طوفان کئی جانیں لے گیا،چھتیں گھرنے کے بھی واقعات، متعدد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی

    کراچی میں مٹی کے طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات مٰں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں آنے والی آندھی اور طوفان کے سبب سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیورار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں مکانات کی چھتیں کرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ دیگر واقعات میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا، طوفان سے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر گیارہ میں واقع بھینس کالونی میں ایک مکان پر بجلی گرنے سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے، وقوعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو مکان سے نکال کر اسپتال منتقل کروایا۔

    بعد ازاں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے بجلی گرنے سے لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا اور ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکر سے فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت کی۔ کراچی میں طوفان کے بعد کھمبے اور درخت بھی اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے۔

    کراچی میں آندھی کے بعد شہر کا نصف حصہ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا، ملیرہالٹ،معین آباد،طارق بن زیاد سوسائٹی،ماڈل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، محمودآباد، قیوم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے تار تیز ہوا کا زور برداشت نہ کرسکے اور ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزررہا ہے، جس کے باعث شہر میں تیز آندھی چلی، آندھی 54سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی، شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں۔

  • سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی : سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 مریض جاں بحق ہو گئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار78 ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا کے ایک ہزار 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 555 ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریض انتقال کر گئے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور کورونا سے متاثر 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آج سب سے زیادہ 7 ہزار 547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
    ادھر اکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 344 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 370 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی۔ سندھ میں 526، پنجاب میں 570، خیبر پختونخوا میں 490، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 34 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • کلفٹن میں نئے پارک کا افتتاح ہوگیا، جاوید میانداد نے پی سی بی سے اہم مطالبہ کردیا

    کلفٹن میں نئے پارک کا افتتاح ہوگیا، جاوید میانداد نے پی سی بی سے اہم مطالبہ کردیا

    کلفٹن میں نئے پارک کا افتتاح ہوگیا، جاوید میانداد نے پی سی بی سے اہم مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی:سی بی سی کی جانب سے کلفٹن میں نئے پارک کا افتتاح ، سابق کپتان جاوید میانداد نے پارک کا افتتاح کیا ناس وقع پر بریگیڈئیر عابد عسکری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کام کرتے رہیں گے،

    سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،اس شہر پر توجہ کی ضرورت ہے، کراچی کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا ہو گا،قبضہ مافیا سے جگہ واپس کروا کر پارک بنوانا اچھا اقدام ہے،کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے ، ایسا نہ ہو کہ کھلاڑی مشکل حالات میں کوئی غلط اقدام نہ اٹھا لیں ،

    جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی اس صورتحال میں کھلاڑیوں پر خرچ کرے، دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پی سی بی سوچ و بچار کر کے فیصلہ کرے ، پوری دنیا کے حالات اچھے نہیں،

  • پاکستانی سابق فرسٹ کلاس کرکٹرکرونا کے باعث چل بسے

    پاکستانی سابق فرسٹ کلاس کرکٹرکرونا کے باعث چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ جاری ہے، کرونا وائرس کا شکار پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ انتقال کر گئے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ سپنر ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے جن کی کورنگی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔ 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

    ریاض شیخ کی وفات پر سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، راشدلطیف، سرفراز احمد، جاوید میانداد، وسیم باری، ظہیرعباس، فیصل اقبال، توصیف احمد اور پروفیسر اعجاز فاروقی سمیت دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    واضح رہے کہ کرونا کے باعث سندھ کے صوبائی وزیر کی بھی آج موت ہے، کرونا سے صحیتاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی جن کا تعلق جے یو آئی سے تھا وفات پا گئے ہیں

  • سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

    سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

    سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے، سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی۔ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے پیر سے جمعہ تک کاروبار کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق صوبہ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہونگے۔

    نوٹیکفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالزکی بندش برقرار رہے گی، ایکسپو ہالز، سپورٹس کلب، جمز بھی بند رہیں گے، سپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سیمنا، تھیٹر کی بندش بھی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی

  • وفاق کے فیصلوں کو مانیں گے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کھولنے کا سندھ حکومت نے کیا اعلان

    وفاق کے فیصلوں کو مانیں گے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کھولنے کا سندھ حکومت نے کیا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات ، ہاﺅسنگ ، ٹاﺅن پلاننگ ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کل وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی وزیر اعلی موجود تھے۔

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ آج صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ ، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ میر شبیر بجارانی اور ترجمان سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون ، ماحولیات اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وہی فیصلہ کیا ہے جو وفاقی حکومت نے کیا ہے۔ سندھ میں بھی لاک ڈاون کا وقت شام سات بجے تک رکھا جائیگا اور ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاون ہوگا۔ ضروری دوکانیں جن میں میڈیکل اسٹورز شامل ہیں وہ کھلے رہیں گے۔ لیکن صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس بنائی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے موثر لاک ڈاون کا بھی مطالبہ کیا تھا جسکے اچھے نتائج سامنے آتے۔ لیکن اب وقت گزر چکا ہے وائرس پھیل چکا ہے اس لئے سب چیزوں کو بند بھی نہیں رکھا جاسکتا۔ مختلف شعبہ جات کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائیگا اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کروائے ، ہم ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور اسپتالوں کے عملہ پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، ایس او پیز پر عمل کروانے میں پاک فوج کو مقرر کیا جائے تو اسمیں بھی کوئی حرج نہیں ہے سب اپنا اپنا کام کر رہے ہیں

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش تھی کہ ہم انکا ٹیسٹ کس سے کروائنگے ان کو ڈر تھا کہ انکا ٹیسٹ پوزیٹو نہ کروادیں میرا اور وزیر اعلیٰ کا بھی ٹیسٹ بھی ڈاﺅ سے ہوا کل بھی سندھ میں سوا چھ ہزار ٹیسٹ ہوئے ہم نے بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کی صحیح اسکریننگ کرنے کا کہا ہے ہم نہیں کہتے کہ فیڈرل گورنمنٹ کام نہیں کر رہی ہے لیکن الارمنگ صورتحال ہے اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا

    اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور ہم نے ایس او پیز طے پہلے ہی کرلی تھی جس میں تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتما د میں لیا گیا تھا ، کراچی کی انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کل سے شروع ہوجائے گی اور آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ بھی کل سے شروع ہوگی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ انٹر سٹی بسز کو اجاز ت نہیں دی گئی ہے۔ نیشنل این سی سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تینوں صوبوں نے ٹرانسپورٹ شروع کردی تھی لیکن سندھ میں ہم نے سب ٹرانسپورٹرز کو آن بورڈ لیا۔ تمام ٹرانسپورٹرز کا فرض ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایس او پیزپر عملدرآمد ہوگا اور خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے۔ ہم تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

    کراچی کی سڑکوں پر کل سے ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی۔ وزیرٹرانسپورٹ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بحال ہوگئی ،آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی.

    صدر کراچی ٹراسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے پر وزیر اعلی سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکر یہ ادا کیا۔ ارشاد بخاری نے کہا کہ ڈھائی مہینے ہم نے تکالیف برداشت کیں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو ماسک اور گلوز پہنائیں گے سینیٹائزر بھی ہوگا۔ انہوں نے ہدایت ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بس میں فاصلے سے مسافر بٹھائیں گے۔

  • سندھ میں‌ کرونا سے مزید 23 ہلاکتیں، مریض کتنے، وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    سندھ میں‌ کرونا سے مزید 23 ہلاکتیں، مریض کتنے، وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، آج مزید 23 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5454 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1439 کیسز آئے، ابتک 192546 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 31086 مریض ظاہر ہوئے ہیں، آج 23 مریضوں کے انتقال سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے، اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں، 13813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں، اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ابتک 15538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر کے 1439 کیسز میں سے کراچی میں 1035 نئے کیسز رپوٹ ہوئے، کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 اور ضلع وسطی 166مزید کیسز ظاہر ہوئے، ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27اور شہید بینظیرآباد میں 17 مزید کیسز ظاہر ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اورجامشورو میں 9 نئے کیسز سامنے آئے، قمبر میں 6جبکہ سجاول اور شکارپور میں 5،5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، جیکب آباد اور دادو 3،3 جبکہ کشمور میں 2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان اور عمر کوٹ میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا ،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں، * عوام کی صحت حکومت کی ترجیح ہے، ایس او پیز پر سہی عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھتے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو اپیل کی کہ ایس او پی پر عمل کر کے اپنی صحت کو یقینی بنائیں

  • ‏سندھ میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز تاحکم ثانی بند رہیں گے

    ‏سندھ میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز تاحکم ثانی بند رہیں گے

    ‏سندھ میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز تاحکم ثانی بند رہیں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق 30 جون تک ہوگا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اسپورٹس کلبس بند رہیں گے، سنیما، تھیٹر، بیوٹی پارلرز، جلسے جلوس اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی تاہم محکمہ داخلہ نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے ہیں، جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے شام بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی جب کہ یہ اجازت پیر سے جمعہ تک ہی ہوگی۔


    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی، کورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا جاسکے گا، گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

  • کرونا کے نام پر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں لوٹ مار جاری، ہسپتال عملے کے 48 افراد کرونا کا شکارپھر بھی ہسپتال کھلا

    کرونا کے نام پر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں لوٹ مار جاری، ہسپتال عملے کے 48 افراد کرونا کا شکارپھر بھی ہسپتال کھلا

    کرونا کے نام پر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں لوٹ مار جاری، ہسپتال عملے کے 48 افراد کرونا کا شکارپھر بھی ہسپتال کھلا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے نام پر کراچی میں ہسپتالوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے، کراچی کی ساؤتھ سٹی ہسپتال نے حکومت سے کرونا مریضوں کے نام پر فی مریض ڈیڑھ لاکھ روپے مانگ لئے

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا مریض چارجز 65 ہزار اور جو وینٹی لیٹر پر ہو گا اسکے ایک لاکھ 10 ہزار دیئے جائیں گے لیکن ساؤتھ سٹی ہسپتال کی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ فی مریض ڈیڑھ لاکھ دیا جائے،اور جو وینٹی لیٹر کے بغیر مریض ہیں انکا ایک لاکھ دیا جائے،

    باغی ٹی وی کو ساؤتھ سٹی ہسپتال کی جانب سے سندھ حکومت کو کی گئی ڈیمانڈ کا لیٹر موصول ہوا ہے، جس میں ایک لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ فی مریض کی ڈیمانڈ کی گئی ہے،

    ساؤتھ سٹی ہسپتال نے مریضوں سے دس لاکھ روپے ایڈوانس بھی مانگا ہے،

    دوسری جانب باغی ٹی وی کے با خبر ذرائع کے مطابق ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 48 لوگوں میں کرونا مثبت آ چکا ہے لیکن اس بارے میں بتایا نہیں جا رہا ، انکا رینڈم ٹیسٹ ہونا چاہئے او رحکومت کو اس پر چھاپہ مارنا چاہئے، تا کہ انکے جو اپنے سٹاف کے لوگ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں انکو قرنطینہ کر لینا چاہئے تا کہ کوئی اور کرونا کا شکار نہ ہو سکے

    ساؤتھ سٹی ہسپتال میں کرونا مریضوں سے لوٹ مار پر عوام نے بھی احتجاج کیا ہے، ہسپتال میں سٹاف میں کرونا مثبت آںے کے بعد ہسپتال کو بند نہین کیا جا رہا اور کمائی کی جا رہی ہے، باغی ٹی وی کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے سٹاف میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے خبر کو دبایا ہوا ہے، حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہئے

    دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ جب تک ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم نہیں ہو جاتی اور پاکستان اس پر قابو نہیں پا لیتا اس وقت تک سندھ اور کراچی کے لیے آغاخان ہسپتال.ضیاالدین ہسپتال ،لیاقت نیشنل ہسپتال ، پاک لینڈ ہسپتال ،ساوتھ سٹی ہسپتال، التمش ہسپتال کو قومی تحویل میں لیا جائے اور ان ہسپاتلوں میں لوٹ مار بند کروائی جائے.