Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعظم آج جائیں گے بلاول کے شہر لاڑکانہ

    وزیراعظم آج جائیں گے بلاول کے شہر لاڑکانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاڑکانہ جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سندھ پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا

    کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں کرونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کرونا مریضوں کے لیے موبائل اسپتال کا بھی معائنہ کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گےجبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں،وزیراعظم آج ایک بجے گورنر ہاوؑس میں جی ڈی اے کے وفد سردار عبدالرحیم، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عارف مصطفیٰ خان جتوئی، عرفان اللہ مروت ملاقات کرینگے۔

    وزیراعظم عمران خان کے اس سارے دورے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دور رکھا گیا ہے اور ان کو کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان آج ایک لاڑکانہ بھی جائینگے وزیراعظم لاڑکانہ میں احساس سنٹر لاڑکانہ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے لاڑکانہ میں پارٹی ارکان ملاقات کریں گے.وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے استقبال کے لئے نہیں آئے، وزیراعظم کے دو روزہ دورہ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے،

  • شہر قائد میں 3 سگے کمسن بہن بھائیوں کی موت،ورثا نے پوسٹمارٹم نہ کرنے دیا

    شہر قائد میں 3 سگے کمسن بہن بھائیوں کی موت،ورثا نے پوسٹمارٹم نہ کرنے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 3سگے بہن بھائی کی موت ہوئی ہے

    کھارادر میں 3 کمسن بہن بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے جن میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 11 سالہ عائزہ اس کا چھوٹا بھائی 8 سالہ سعد اور چھوٹی بہن 2 سالہ صفا شامل ہیں۔

    اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ باہر سے کھانے پینے کی کچھ چیزیں خرید کر لائے تھے اور کچھ کھانا گھر میں بھی موجود تھا جس کے کھانے کے بعد بچوں کی حالت انتہائی غیر ہوگئی۔

    ایس ایچ او کھارادر نے بتایا کہ ورثا پولیس سے بالکل تعاون نہیں کر رہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے جب کہ پولیس اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ کم از کم بچوں کی وجہ ہلاکت کا تو تعین ہونا چاہیے اور جو کھانا گھر میں موجود ہے وہ پولیس کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جاسکے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کر لیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے مطابق جاں بحق بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تھا،بچوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کیا،ٹیم سے مشاورت کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کریں گے،

    ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ بچوں سمیت مکمل فیملی نے 14جون کی رات بر گر خرید کر کھائے،15جون کی صبح بچوں کی حالت خراب ہونے پرکھارادر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بچوں کو دوا دے کر گھر روانہ کر دیا،کچھ گھنٹوں بعد بچوں کی طبیعت دوبارہ بگڑنےپرکھارادرجنرل اسپتال لےجایاگیا،اسپتال پہنچنے پر انتظامیہ نے 2بچوں کی موت کی تصدیق اورتیسرے کو جناح اسپتال ریفر کیا،جناح اسپتال منتقلی کے دوران تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا

  • سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا

    سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا

    سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا

    باغی ٹی وی : آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، اب وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تقرری کے لیے گورنر کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔اجلاس میں سندھ میں مشیران کی تقرری اور تنخواہ سے متعلق اختیارات کے بل میں ترامیم منظور کی گئیں۔

    سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ بھی ایوان سے منظور کر لیا گیا، جس سے کرونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت دی گئی رعایتوں کو قانونی تحفظ مل گیا۔سندھ وبائی امراض ترمیمی ایکٹ بھی منظور ہو گیا، وبائی امراض ترمیمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 لاکھ روپے تک کیا گیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی پر کرونا کے وار جاری، پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار

    سندھ اسمبلی پر کرونا کے وار جاری، پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، اراکین سندھ اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے

    اب خبر آئی ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر نہ ہونے پر فی الحال گھر پر ہی ہوں

    شہلا رضا نے اپنی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دعا کی درخواست، گھر والوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ،انکی رپورٹ کا انتظار ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اراکین سینیٹ کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ، وزیر ریلوے شیخ رشید ،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی، رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، پی پی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    چند روز قبل جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر وفات پا چکے ہیں

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    شکریہ عمران خان، آپ نے میرے والد کی زندگی خطرے میں ڈال دی،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی تنقید

  • سندھ میں‌ کرونا کی وجہ سے مزید 15 مریض موت کا شکار ہوگئے

    سندھ میں‌ کرونا کی وجہ سے مزید 15 مریض موت کا شکار ہوگئے

    سندھ میں‌ کرونا کی وجہ سے مزید 15 مریض موت کا شکار ہوگئے

    باغٰ ٹی وی رپورٹ‌ کے مطابق :وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا کا شکار مزید 15 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 831 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11197 ٹیسٹ کیے گئے، 11197 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 298332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان میں 53805 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 27368 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 25483 مریض گھروں میں، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں، اس وقت 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 1219 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 25606 ہوگئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی میں 242، شرقی369، کورنگی 185، ملیر 122، جنوبی 418 اور غربی میں 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سندھ کے دیگر شہروں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سجاول میں 68، خیر پور 49، حیدرآباد 44، گھوٹکی 39، مٹیاری 38، شہید بے نظیر آباد 37، لاڑکانہ 22، سانگھڑ 20، میرپور خاص 15، کشمور 14، جامشورو13، سجاول 10، شکار پور 7، دادو 7،بدین 4، ٹھٹھہ 3، نوشہروفیروز 3 اور قمبر میں 1 ایک کیس پورٹ ہوا۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

  • آئی جی سندھ کی سرکاری رہائشگاہ پر تعینات 23 پولیس ملازمان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    آئی جی سندھ کی سرکاری رہائشگاہ پر تعینات 23 پولیس ملازمان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    آئی جی سندھ کی سرکاری رہائشگاہ پر تعینات 23 پولیس ملازمان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد کے 2 ڈی ایس پیز سمیت 79 ملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیںِ شاہراہ نورجہاں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 21 اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے .

    باتھ آئی لینڈ میں واقع آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 پولیس ملازمان کے کورونا ٹیسٹ مثبت
    آئے ہیںِ پولیس سربراہ کے گن مین، خانسامہ، گارڈز، ڈرائیورز اور دیگر ملازم متاثرین میں شامل ہیںِ

    کورونا متاثر پولیس ملازمان کو آئیسولیٹ کرکے نئی نفری تعینات کردی گئی ہے۔متاثرہ پولیس ملازمان کے اہل خانہ اور بچوں کے بھی کورونا کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں،

    اس سلسلے میں‌آئی جی سندھ کی رہائش گاہ اور گاڑیوں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں 400 سے زائد افسران اور اہلکاروں کی نفری مختلف کورسز کر رہی ہے۔ سینٹر کے انتظامی ڈیوٹی پر تعینات دو ڈی ایس پی انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت ائے ہیں.

  • لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے کراچی یونیورسٹی پر سوال اٹھا دیئے اور سیمپلز پنجاب لیب کو بھجوانے کا مطالبہ کر دیا

    کراچی پریس کلب کے اندر پریس کانفرنس متاثرہ فیملی طیارہ حادثہ ماڈل کالونی کی طرف سے منعقد ہوئی ،متاثرین کی قیادت عارف اقبال، غزل بیگ نے کی ، عارف اقبال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے واقعے کی تمام باڈیز حوالے کی جاچکی ہیں،اب صرف دو ڈیڈ باڈیز بچی ہیں پنجاب کی ٹیم کراچی آئی تھی مگر انہیں سپورٹ نہیں کیا گیا ،میری بیوی اور تین بچے واقعے میں جاں بحق ہوئے تھے ،کوئی کاونٹر یا کوئی فوکل پرسن نہیں بنایا گیا تھا ،میری ویڈیو پر مجھ سے پنجاب کی ٹیم نے رابطہ کیا تھا ،

    عارف اقبال کا کہنا تھا کہ سیمپل بھیجنے کے بعد مجھے چھیپا اور ایدھی سے فون آیاکہ بچوں کی باڈی مل گئی ہے ،ایک باڈی کے متعدد لوگ دعویدار تھے ،اتنی ذہنی پریشرائز کیا گیا کہ جس کو جو باڈی ملی اس پر شکر ادا کیا گیا ،کراچی یونیورسٹی کے ڈی این اے سمپلنگ پر جس جس نے باڈی حاصل کی ہے وہ دوبارہ ڈی این اے کروائے ،کراچی یونیورسٹی نے متعدد رپورٹس غلط جاری کی ہیں

    عارف اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایک باڈی مرزا وحید میرا بھائی کی تھی جو اس واقعے میں شہید ہوا ،میری والدہ ڈی این اے سمپلنگ کے لئیے گئی تھی ، ابھی تک میری امی ڈپریشن کا شکار ہیں ،ہم نے 25 تک اپنے بھائی کی باڈی کی شناخت کرلی تھی ،ہم ڈی این اے کے علاوہ باقی باڈیز کی شناخت نہیں کر پارہے تھے،ہمیں 26 کو بھی باڈی نہیں دی گئی ہم نے جس باڈی کی شناخت کی تھی وہ باڈی ہمیں بعد میں دینے سے انکار کردیا گیا ،باڈی دوسری فیملی کے حوالے کی گئی ہم نے کوشش کی کہ دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کروائی جائے

    عارف اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کراچی یونیورسٹی نے بالکل اچھے طریقے سے گائیڈ نہیں کیا ،ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے سیمپلز پنجاب تک پہنچائیں ،وہاں سے جو رزلٹ آئے اس کے مطابق ہماری باڈی دوسری فیملی کے حوالے کر رہے تھے ،ایسی لاتعداد کہانیاں ہیں جو اس واقعے کے بعد سامنے آئیں،50 دن کے اندر یہ تمام ڈی این اے سیمپلز ختم کردیں گے ،احمد مجتبی کی باڈی کا ابھی تک بھی پتا نہیں ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ سیمپلز پنجاب لیب کو بھجوائے جائیں آج تک ائیر بلو کے لواحقین کو ڈی این اے رپورٹس نہیں ملی

    دوسری جانب ین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ہوائی حادثے کا شکارمسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا انتہائی پیچیدہ عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کے تحت بین الاقوامی معیارکے مطابق تمام تر باریک بینی اور سو فیصد مصدقہ نتائج کے ساتھ مکمل ہوا ہے،اس پورے سانحے میں سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کا تعلق صرف تجزیے اور تحلیل سے رہا ہے جبکہ سیمپلنگ، کوڈنگ، ٹیگنگ اور لاشوں کی ان کے ورثاء تک منتقلی کا عمل میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی۔

    اس موقع پر ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمدسمیت دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کچھ ناسمجھ لوگوں کی جانب سے اور ایک نجی چینل کے ٹالک شو میں ڈی این اے سے متعلق تجزیوں پر بے بنیاد الزام تراشیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مخصوص عناصرسندھ کی پہلی فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کے خلاف میڈیا مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ ہوائی حادثے کا شکارمسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کرنے کا تحقیقی وظیفہ پاکستان کی اس جدید لیبارٹری کو سونپا گیا تھا،

    انھوں نے کہا کہ لیبارٹری کو تمام سیمپل پولیس سرجن کی نگرانی میں میڈکو لیگل آفیسر سے موصول ہوئے۔

    ڈاکٹر اشتیاق احمدنے کہا پنجاب فرانزک سائینس ایجنسی نے غیر ضروری اور غیر قانونی طور پر یعنی اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کے تحقیقی امور میں مداخلت کرنے کی بھی کوشش کی، ان کی ٹیم نے 23 مئی کو ایس ایف ڈی ایل کا اچانک دورہ کیا اور غیر قانونی طور پر سیمپل اور کیس ریکارڈ بھی طلب کیا جبکہ ایسا کرنا ایس ایف ڈی ایل کے لیے ممکن نہ تھا لیکن پنجاب فرانزک ایجنسی نے براہ راست لاشوں کے سیمپل غیر قانونی طور پر حاصل کیے، انھوں نے بنیادی تحقیقی اصولوں کی پاسداری نہیں کی لہذا ان کے نتائج میں درستگی کی کمی یقینی ہے۔

    انھوں نے کہا سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری تمام تر تحقیقی ریکارڈ رکھتی ہے اورادارے میں کی جانے والی تحقیق کی درستگی کو ثابت کرسکتی ہے۔

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    واضح رہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام شعبہئ صحت حکومتِ سندھ کے مالی تعاون سے عمل میں آیا تھا، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورشعبہئ صحت سندھ کے درمیان ایک ایم او یو پر بھی دستخظ ہوئے تھے جبکہ سپریم کورٹ پاکستان کے جسٹس فیصل عرب کی زیرِ نگرانی اس لیب کا قیام عمل میں آیا تھا۔

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

  • سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خوفناک وائرس کا دنیا میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں 1517 نئے کیس سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے،آج 1274 مریض صحت یاب، تعداد 24 ہزار 387 ہوگئی، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 23 اموات، تعداد 816 ہوگئی،
    539 مریضوں کی حالت تشویشناک، 69 وینٹی لیٹر پر ہیں، 24 گھنٹے میں 2262 کیس رپورٹ، تعداد 51 ہزار 518 ہوگئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24525 گھروں میں، 92 قرنطینہ مراکز اور1698 مختلف اسپتالوں میں ہیں،کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد41ہزار59ہوگئی،

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، آج جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نسیم راجپر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ کرونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔ پی پی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، سندھ کے ایک صوبائی وزیر کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں

  • طیارہ حادثہ، انجن ،ڈھانچے کا وزنی ترین حصہ  پاک فوج و دیگر کی مدد سے اٹھا لیا گیا

    طیارہ حادثہ، انجن ،ڈھانچے کا وزنی ترین حصہ پاک فوج و دیگر کی مدد سے اٹھا لیا گیا

    طیارہ حادثہ، انجن ،ڈھانچے کا وزنی ترین حصہ پاک فوج و دیگر کی مدد سے اٹھا لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے بد قسمت ایئربس طیارے کے ڈھانچہ کے وزنی ترین حصے حادثہ کی جگہ سے اٹھا لئے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ سے ملبہ سمیت ائر بس طیارے کے وزنی حصے اٹھا کر کراچی ائر پورٹ پر ہینگر میں منتقل کر دئے گئے ہیں جہاں پرتحقیقاتی ٹیم ان کا معائنہ کر کے پی کے 8303 کے حادثہ کی مزید جانچ پڑتال کرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارے کا زیادہ تر حصہ گزشتہ ہفتے حادثہ کی جگہ سے اٹھا لیا گیا تھا تا ہم انجن اور پَر کی منتقلی ایک مشکل کام تھا۔ طیارے کا انجن ایک مکان کی تیسری منزل پر پڑا تھا جبکہ طیارے کا پرَ گھر کے اندر دھنسا ہوا تھا۔ پی آئی اے انجینئرز کی ٹیم نے حادثہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے ہی یہ اہم کام انجام دیا جا سکتا ہے ورنہ ذرا سی بے احتیاطی سے گھر گر سکتے تھے۔ تنگ راستہ، گنجان آباد اور بجلی کی تاروں کی وجہ سے بھاری مشینری کو استعمال کرکے کام مکمل کرنے میں بہت دشواری پیش آئی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے چھت کو ٹکڑوں کی صورت کاٹ کر انجن اور پر َ محفوظ طریقے نکالے گئے۔ طیارے کا پرَ 17 میٹر لمبااور 5 میٹر چوڑا تھا۔

    اس اہم کام کو پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی ٹیم اور سٹرکچل انجینئرزنے پاکستان آرمی کی میکنائزڈبٹالین کے انجینئرز، پاکستان ائر فورس اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم اور مشینری کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ سندھ رینجرز 42 ونگ نے پورے علاقے کو سیل کرکے ملبے کی منتقلی کے عمل محفوظ بنایا اور اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ اس عمل سے کسی بھی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے کرینز جبکہ پاکستان آرمی اور پاکستان ائر فورس نے بھاری مشینری فراہم کی۔

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان آرمڈ فورسز، سندھ رینجرز42 ونگ، اور دوسرے اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی معاونت اور انتھک محنت سے یہ اہم کام انجام پایااور جائے حادثہ سے ملبہ اور نہایت ضروری ساز وسامان کو منتقل کیا گیا۔ انہوں نے خاص طور پر وزیر بحری امورسید علی زیدی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں، چیئر مین پورٹ قاسم اتھارٹی ایڈمرل حسن ناصر شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمدبخاری، اور AOC سدرن کمانڈ ائر وائس مارشل عباس گھمن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک

    وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک

    وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت ہونے والے نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سینئر مشیر اور ممبر این ای سی نثار کھوڑو، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک ہوئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں مجموعی ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا، این ای سی ملک کی مجموعی طور پر معاشی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے، این ای سی معاشی منصوبہ بندی کرتی ہے

    این ای سی ملک کی تجارتی معاشی پالیسیاں اور معاشی ترقی کی منصوبہ بندی کرتی ہے ، سب سے اہم این ای سی میں سالانہ ترقیاتی پلان اور صوبائی ترقیاتی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتی ہے ، اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ کیلئے اسکیموں کی منظوری دی جائے گی ، این ای سی میں نئے مالی سال کیلئےجی ڈی پی گروتھ کا ہدف، زرعی اور صنعتی ترقی کی گروتھ کی منظوری دی جائے گی

    وزیراعلیٰ سندھ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کیلئے جاری اور نئی اسکیمز لینے کیلئے بات کرینگے ، موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر جو سندھ کی اسکیمز کو فنڈز نہیں مل سکے اگلے سال میں فنڈز لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ بات کرینگے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی ترقی کیلئے نئے اقدامات لینے ہونگے،

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پر صوبوں سے رائے لی جائے گی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت ہوگی،

    نئے مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔