Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں  کے الیکٹرک  نے بھی اندھیر مچا دیا

    کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    شہر تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا

    شہر میں بارش کے باعث کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ پانی کی سطح بتدریج بڑھنے سے کچھ مقامات پر حفاظتی طور پر بجلی بند کی جارہی ہے کیونکہ سیلابی صورتحال کے دوران بجلی بحال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے، نہایت مشکل صورتحال میں کے الیکٹرک انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، گلشن، گلستان جوہر، سوسائٹی اور بن قاسم میں بجلی کی تنصیبات میں پانی داخل ہوچکا ہے، کھڑے پانی کی نکاسی کے ساتھ کےالیکٹرک کی ٹیمیں بجلی بحالی کاکام تیزی سےکرسکتی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
    کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، حیدر آباد، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

  • کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    کراچی پہلے ہی سیلاب زدہ ، بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ ہوا کے کم دباؤ نے زیریں سندھ سمیت کراچی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تیز بارش کا سلسلہ شام یا رات میں دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے

    انہوں نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کو آگے بڑھنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں جس سے کل بھی شہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
    کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، حیدر آباد، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

  • بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی

    باغی ٹی وی : نیا ناظم آباد اور اوجھا کیمپس میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ گلستان جوہربلاک تھری اے میں لینڈ سلائیڈنگ سے پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں دب گئیں۔

    عزیز آباد بلاک 2 میں بھی تیزبارش کے باعث سیوریج اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیوریج کی لائنیں پہلے سے خراب ہیں آج بارش کے بعد پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

    گلستان جوہربلاک تھری اے میں لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی سے تودے گرنے سے رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں دب گئیں، ملیر، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی،گلشن حدید، سعدی ٹاون، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا ، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
    کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، حیدر آباد، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار لیا

  • کراچی بارش ،  ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار لیا

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار لیا

    کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کاروپ دھار لیا

    باغی ٹی وی : کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد ہر شاہراہ نے ندی نالوں اور دریاؤں کا روپ دھار لیا۔ حکومتی دعوے برساتی پانی میں بہہ گئے، بھاری اور ہلکی ٹریفک پانی پر ہچکولے لیتی رہی۔ رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کر دی۔ 400 فیڈرز ٹرپ ہو جانے کے بعد آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    میمن گوٹھ میں ملیر ندی پر قائم پل بارش کے پانی میں بہہ گیا۔ موٹر سائیکل سوار اور پیدل لوگ تباہ پل سے جان جوکھوں میں ڈال کر گزر رہے ہیں۔ گلستان جوہر کے علاقے منور چورنگی کے قریب پہاڑی تودا گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دب گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پہاڑی پر موجود جھونپڑیوں اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے.
    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
    https://twitter.com/Bhutto_To_Imran/status/1298185334463725568?s=20

    کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
    کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے.

    مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، او آئی سی

  • سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کر دیا

    سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کر دیا ہے،

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جب کہ سہیل راجپوت کو نیا کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

    کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

    لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

    امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

    سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں، حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی ہیں۔ سہیل راجپوت کو سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں گزشتہ روز نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

  • سندھ میں  مدارس  تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز ، آئی سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ،سیکرٹری داخلہ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی 16 پوائنٹس پر عمل درآمد پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی،موٹر سائیکلز میں ٹریکر کے معاملے پر آئی جی سندھ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی،اسٹریٹ کرائم پر قانون سازی پر سیکریٹری قانون نے بریفنگ دی،

    سندھ میں 8195 مدارس اور امام بارگاہیں ہیں ؛ سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اب مدارس محکمہ تعلیم رجسٹر کرے گی ؛ ماضی میں اوقاف اور انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ مختلف قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرتی تھیں؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے ؛

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری پر کام جاری ہے ؛ نئے قانون کی تیاری کے لیے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے ؛وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ نئے قانون جب تک بنے موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسز ڈیل کیے جائیں؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صرف قانون بنانا کافی نہیں بلکہ اس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے ؛
    اسٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں تاکہ ملزمان کو سزا ہو؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیس کمزور بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد آزاد ہوجاتے ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ سےدرخواست کی جائے کہ اسٹریٹ کرائم کی سنائی کے لیے الگ جج تقرر کیا جائے ؛

  • سندھ میں‌ سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، روشن شیخ  گرفتار

    سندھ میں‌ سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، روشن شیخ گرفتار

    سندھ میں‌ سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، نیب نے روشن شیخ کو گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی سندھ ہائیکورٹ میں سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہذا روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کیا جائے۔

    عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد روشن شیخ کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری 7 دن کے لیے موخر کی جائے تاہم عدالت نے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔

    سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے تاہم کورٹ روم سے باہر نکلتے ہی نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

  • میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے

    میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے

    میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے
    باغی ٹی وی : میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے۔ انہوں نے کہا کراچی کے مسائل پر اعلیٰ حکام کو 77 خطوط لکھے، لیکن کوئی جواب نہیں آیا، خط پھینک دیئے، ایک ہی بار کراچی والوں کو زہر دے دو۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان کو 3، وزیراعظم کو 7، گورنر سندھ کو 10 اور وزیراعلیٰ سندھ کو 20 خطوط لکھے، کراچی کے مسائل کے حل میں وفاقی اور سندھ حکومت سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا 77 ملین روپے کی لاگت سے کے ایم سی ہسپتالوں کیلئے ادویات خریدی، وسائل کی کمی شہر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں جدید کیمرے لگائے گئے، کے ایم سی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی گئی، چاہتا ہوں شہریوں کو پتا لگے ہم نے کیا کام کیے۔

    واضح رہے کہ شدید بارش کے بعد سرجانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، اورنگی ٹاون، یوسف گوٹھ،سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی کئی کئی فٹ تک پانی بھر گیا، سڑکوں پر شہری ٹریفک میں پھنس گئے، گاڑیاں بند ہوگئیں۔

    کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 نوجوان جان سے گئے۔ بارش کے بعد شہر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرے،

    کراچی میں بارش ہوتے ہی جب سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گلیاں تالاب اور محلے سوئمنگ پولز میں تبدیل ہوئے تو ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی۔ سندھ رینجرز ایسی صورتحال میں فوری طورپر شہریوں کی مدد کے لیے پہنچی اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کی،

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

  • عامر لیاقت  ضلع کیماڑی کی تشکیل کیخلاف عدالت  پہنچ گئے

    عامر لیاقت ضلع کیماڑی کی تشکیل کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    عامر لیاقت ضلع کیماڑی کی تشکیل کیخلاف سندھ ہائیکوٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عمر لیاقت حسین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اگر سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا تو کراچی بھی تقسیم نہیں ہوسکتا، ضلع کیماڑی کی تشکیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
    ادھر ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مستر دکردیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے، فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کیا اس فیصلے سے متعلق عوام سے پوچھا گیا؟ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔

    اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

  • کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، پی پی حکومت کا اہم فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، پی پی حکومت کا اہم فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، پی پی حکومت کا اہم فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا، سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت، منتقلی پر وصول کیا جاتا ہے۔

    کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا

    سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے۔تعمیراتی صنعت کےفروغ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی جبکہ تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے اور اس سےمنسلک چالیس صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پروصول کیاجاتاتھا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سےتعمیراتی صنعت ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبارکو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کے لئے ملازمتوں وکاروبار کےامکانات بڑھیں گے۔