Baaghi TV

Category: کراچی

  • آج کا ٹرین مارچ اس بات کی  دلیل ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

    آج کا ٹرین مارچ اس بات کی دلیل ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

    آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

    باغی ٹی وی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی سے سکھر ”یوم استحصال کشمیر ٹرین مارچ “کے شرکاءکو کینٹ اسٹیشن سے الوداع کیا۔اس موقع پرا راکین اسمبلی، عمائدین شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء ہاتھوں میں کشمیر کا پرچم تھامے بھارتی غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔گورنرسندھ ٹرین مارچ کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ کا سراہا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارت ، انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے ظلم و ستم کے شکار اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ظلم و ستم کی سیاہ رات کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد ایک پیج پر ہیں آج ہر شخص سراپا احتجاج ہے گلیوں ، سڑکوں اور شاہراہوں پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کا دیرپا حل نکالنا ہوگا ،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کررہے ہیں وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی اور کشمیر میں کورونا کی آڑ میں کشمیریوں پر عرصہ حیا ت تنگ کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے ،بھارت جتنے طیارے خریدے گا پاکستان اتنی ہی چائے کی پیالی تیار کرے گا ،اصل طاقت طیارے نہیں جذبہ ایمانی ہے جو بھارت کے پاس نہیں جو نقشہ جاری کیا ہے وہ بھارت کے لئے وارننگ ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت میں ذرا بھی غیرت ہے تو وہ عالمی میڈیا کو سری نگر جانے کی اجازت دے ،بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنادیا ہے ہم سری نگر کو امن نگر بنائیں گے ۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری

    وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے ،ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں۔وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق تین بڑے نالوں پر کل 40 مقامات پر چوک پوائنٹس تھے۔ اب تک 25 چوک پوائنٹس کو صاف کیا جا چکا ہے۔گزشتہ روز 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نالوں سے نکالا گیا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر کام کر رہا ہے۔ گجر نالہ پر 40،کورنگی 45 اور مواچھ گوٹھ نالہ 51 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے ۔

  • بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنا دیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنا دیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم سب کشمیری ہیں، پاکستانی عوام کشمیری بہن،بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت نےسری نگرکودہشت نگربنادیاہے، کشمیریوں‌پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے. کشمیری قوم نے تحریک آزادی میں‌لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں‌کے ساتھ ہے اور انہیں‌کسی طور تنہا نہیں چھوڑے گی، کشمیر پر سے جلد بھارت کا غیر قانونی قبضہ ختم ہو گا،

  • چینی کی قیمت بڑھا کر کسے فائدہ پہنچایا گیا؟ مرتضیٰ وہاب نے پول کھول دیا

    چینی کی قیمت بڑھا کر کسے فائدہ پہنچایا گیا؟ مرتضیٰ وہاب نے پول کھول دیا

    کراچی، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پر ملبہ ڈالنا نامناسب ہے، وفاق کوسندھ حکومت کے بغض سے باہرنکلنا ہو گا،

    پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ‌ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس ہر مسئلے کا جواب سندھ حکومت ہے، چینی کی قیمت بڑھاکر مافیا کو فائدہ پہنچایاگیا، ان کی پریس کانفرنسز سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی مسئلے حل کرچکی، ایسالگتاہےکہ ادویات اورچینی سب سستے مل رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورزپربھی چینی70روپےکلودستیاب نہیں ہے،

    مرتضیٰ‌وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی ہے،

  • گندم کی ترسیل روک کر سندھ حکومت بحران پیدا کر رہی ، فخر امام

    گندم کی ترسیل روک کر سندھ حکومت بحران پیدا کر رہی ، فخر امام

    گندم کی ترسیل روک کر سندھ حکومت بحران پیدا کر رہی ، فخر امام

    باغی ٹی وی : وفاقی وزرا شبلی فراز اور فخر امام نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ پیداوار ہوئی لیکن جان بوجھ کر بحران پیدا کیا جا رہا ہے، گندم ریلیز کر دیں تو قیمت کافی کم ہو جائے گی۔

    وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وجہ سمجھ نہیں آ رہی کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کیوں نہیں کر رہی؟ ہم درخواست کرتے ہیں گندم فوری ریلیز کی جائے، اس سے عام شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

    سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کو صوبائی حکومتوں نے پکڑنا ہے۔ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو پکڑا ہے۔ صوبے کے زیادہ تر مقامات پر 20 کلو آٹا 860 روپے کے حساب سے مل رہا ہے۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا اور گندم پر سیاست کی جبکہ منافع خور اپنی چالیں چل رہے ہیں۔ ہم کسی کو مصنوعی بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ ایسا کرنے والوںکیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • کچرا سمندر میں‌ ڈالیں، کراچی والوں کی انوکھی ہدایت

    کچرا سمندر میں‌ ڈالیں، کراچی والوں کی انوکھی ہدایت

    کچرا سمندر میں‌ ڈالیں، کراچی انتظامیہ کی انوکھی ہدایت

    باغی ٹی وی :کبھی کبھی نیکی کر دریا میں ڈال کی بات ہوتی تھی۔ اب بات کچرا سمندر میں ڈالنے تک پہنچ گئی یے۔ کچرا کراچی کا بڑا مسئلہ ہے۔ یہاں سیاست بھی کچرے پر ہوتی ہے. اور کرنے والے وہ ہیں جن کا دین صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے۔ جو راستے سے تکلیف دہ شے ہٹانے کو اجر اور نیکی قرار دیتا ہے۔
    کراچی کے ساحل کا سب سے بڑا مسئلہ بھی کچرا ہی ہے۔ جس سے آبی حیات کو سخت خطرہ ہے۔ جانتے سب ہیں مگر عمل برخلاف ہے۔
    اب زیر نظر تصویر کو ہی دیکھ لیں جو کیماڑی سے گزرتے ہوئے بنائی۔ یہ ہماری اجتماعی بے حسی کی تصویر ہے۔ ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ عادت اور مزاج بدلنا ہوگا۔

  • کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیری محلہ اورنگی نالے کے قریب مسائل پیدا ہوئے تھے،لیاقت آباد،ناگن چورنگی کے اطراف نالے اوور فلو ہوئے تھے،کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،مسائل بہت زیادہ ہیں،کوشش ہے اگلے  اسپیل سے پہلے انتظامات کرلیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گجر نالے لیاقت آباد نمبر 4 کا معائنہ کیا،گجر نالے پر لیاقت آباد پر پانی اوور فلو کر گیا تھا۔ اوور ٹاپ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کلیننگ اور ریلیف کا کام شروع کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل اور لیاری کے علاقوں میں بارش کا پانی جمع نہیں ہوا تنقید کرنے والوں کو تنقید کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں آتا،شاہراہ فیصل پر زگ زیگ نالےکوسیدھا کر کے بنائیں ،اگر یہ سیدھا نالے کا پورشن بن گیا تو پانی نہیں رکے گا،

  • پانچ اگست عمران خان کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی ہے،مولا بخش چانڈیو

    پانچ اگست عمران خان کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی ہے،مولا بخش چانڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 5 اگست عمران خان کی ناکام کشمیر پالیسی کی پہلی برسی ہے،

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر خاموشی کا نہیں آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ خاموشی ہی ناکام وزیراعظم کے ناکام وزیر خارجہ کی کشمیر پالیسی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے ایک سال ہوگیا اور ہماری حکومت خاموش تھی اور خاموش ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ، مودی کے سامنے چپ اور قوم کے سامنے مولا جٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت بے شک خاموش رہے لیکن قوم خاموش نہیں رہے گی، پوری قوم مودی کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ مافیاز اور مودی کے سہولت کار عمران حکومت کو جانا ہوگا، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔عوام دشمن اور مودی دوست حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا،سائن بورڈ نصب

  • وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دے دی

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحی یوم آزادی کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دی
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90 روز کی معافی دی ہے۔اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا . وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیصلے سے تقریباً ایک ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف ہوں ہوئیں، انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاؤں میں معافی کے حقدار ہوں گے۔

    عثمان بزدار کے فیصلے کے مطابق 75 فیصد سے زائد سزا کاٹنے والی قیدی خواتین جن کو ماضی میں سزا نہ ملی ہو ان کو بھی سزاؤں میں معافی ملے گی ایک سال قید یا کم سزا کے تحت جیلوں میں بند خواتین اور بچوں کی سزائیں بھی معاف کردی جائیں گی۔

    جرمانے اور دیت وغیرہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے ایسے قیدی جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں ان کی سزائیں بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

  • وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عمران اسماعیل

    وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عمران اسماعیل

    کراچی ….گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت کراچی کے مسائل پراجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرعلی زیدی،چیئرمین این ڈی ایم اے،میئرکراچی وسیم اخترنے شرکت کی۔ اجلاس میں بارشوں کے باعث مشکلات،نکاسی آب،نالوں سے نکلنے والے فضلے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے گورنرسندھ کوبریفنگ دی۔
    اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے بہت زیادہ فکرمندہیں،کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے وزیراعظم نے سمری منظورکی،وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کوتنہانہیں چھوڑے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کے حامل شہرکی ترجیحی بنیادوں پرترقی کے وژن پرگامزن ہیں،این ڈی ایم اے،پاک فوج،فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کےساتھ ملکرشہرکوصاف کرے گی۔ ہرمون سون میں کراچی کے نشیبی علاقوں کاڈوبناافسوناک ہے۔ کراچی کے مسائل کومستقل بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے،مسائل کے باعث ہربارکراچی کے شہری انتہائی اذیت ناک صورتحال سے د وچارہوتے ہیں۔