Baaghi TV

Category: کراچی

  • بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈکیتی کی واردات،سیکورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے

    بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈکیتی کی واردات،سیکورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے مکین محفوظ نہ رہے، بحریہ ٹاؤں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگیں

    بحریہ ٹاؤن کراچی قائد ولاز میں ایک اور ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، رہائشی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے،ڈاکو مالیوں کی شکل میں گھر میں گھسے اور مکینوں کو اسلحہ کے زور پر باندھ کر لاکھوں روپے لے اڑے۔

    بحریہ ٹاؤن جسے محفوظ سمجھا جاتا تھا، انکے تمام دعوے دھرے رہ گئے، بنگلے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئے ہیں، چند ملزمان مالیوں کا روپ دھار کر بحریہ ٹاؤن میں داخل ہوئے اور گھاس لگانا شروع کیا، موقع دیکھ کر ایک گھر میں داخل ہوئے، مکینوں کو یرغمال بنایا اور نقدی، سونا لوٹ کر فرار ہو گئے

    نجی ٹی وی کے مطابق جب سیکورٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا، داخلی خارجی راستوں پر سیکورٹی ہوتی ہے جو بحریہ کے رہائشیوں کو تو تنگ کرتی ہے لیکن ڈاکوؤں کو نہیں روک سکی،

    ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی جب بحریہ کے مالک اسوقت بحریہ کراچی میں ہی موجود تھے، رہائیشوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گھروں میں حفاظتی انتظامات مکمل نہیں ہیں، گرل نہیں لگائی گئی، مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی بڑھائی جائے

    بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

  • کراچی میں بارش، وزیراعظم سے ریسکیو کے لئے فوج بھیجنے کا مطالبہ آ گیا

    کراچی میں بارش، وزیراعظم سے ریسکیو کے لئے فوج بھیجنے کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف سندھ نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے تیز بارش کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کو ہدایات دیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے نے پاک فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔

    خرم شیر زمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ افسوسناک امر ہے کہ کراچی بارش میں ڈوب چکا ہے لیکن سید ناصر حسین شاہ سب اچھا ہے، کا رٹا لگا رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں سب اچھا ہے، کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی گزشتہ دنوں وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے متعلقہ وفاقی وزیر کو کراچی بھیجیں اور جب تک مسئلہ حل نہ ہو اس وقت تک انہیں پابند کریں کہ وہ واپس اسلام آباد نہ جائیں

    واضح رہے کہ شہر قائد میں مسلسل دوسرے روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند، لوگوں کو شدید مشکلات، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    شہر قائد کراچی کے علاقے ضلع وسطی، شرقی اور غربی میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ انتظامیہ اس ساری صورتحال میں غائب ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات آج بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلدیہ سپارکو روڈ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے۔

    کراچی میں بارشوں کے بعد اورنگی ٹاؤن میں سیلابی صورتحال ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکالنے کیلئے کشتیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ایسی صورتحال ہے۔ ایک، دو گھنٹے میں پانی نکل جائے گا۔ نارتھ ناظم آباد کا کافی علاقہ کلیئر ہے۔ ہماری ساری ٹیمیں کام کرنے میں لگی ہوئی ہیں، جلد ساری صورتحال بہتر ہو جائے گی، اس وقت کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں‌ میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دی

    کراچی کے مختلف علاقوں‌ میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دی

    کراچی کے مختلف علاقوں‌ میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دی
    باغی ٹی وی : کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، ملیرسٹی، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی سمیت کئی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
    کے الیکٹرک کی جانب سے بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ تھم نہ سکی۔ مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، ملیر سٹی، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، ہزارہ کالونی، لیاقت آباد، گلشن حدید سمیت دیگر علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ تکنیکی فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر پورا پورا دن بجلی بند رہتی ہے۔

    غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر، نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا


    اس سے قبل کراچی میں ہونے والی بارشوں کے وقت متاثرہ مقامات پر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)، ڈی ایم سی اور محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سکنگ پمپ نصب کیے جاتے تھے جن کی مدد سے پانی کی نکاسی ہوتی تھی البتہ حالیہ بارشوں میں ایک بھی پمپ نصب نہیں کیا گیا۔

  • پاکستان اور کراچی تباہ ہو رہا ہے،کراچی کی بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، مصطفیٰ‌کمال

    پاکستان اور کراچی تباہ ہو رہا ہے،کراچی کی بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، مصطفیٰ‌کمال

    پاکستان اور کراچی تباہ ہو رہا ہے،کراچی کی بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، مصطفیٰ‌کمال

    باغی ٹی وی :کراچی کی حالت زار پر ایک بار پھر مصطفی کمال کا کہنا ہے بجلی ہے نہ پانی، کراچی والوں پر رحم کیا جائے، کراچی کی بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، کیا شہری حکومت کے پاس نالے صاف کرنے کے بھی اختیارات نہیں، جمہوری دہشت گردی سے شہر قائد تباہ ہو رہا ہے، سندھ کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور کراچی تباہ ہو رہا ہے، لوگوں کو مارنے والے پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں، کراچی کی عوام کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، مئیر کراچی کے پاس اتنے اختیارات ہیں کچرا اٹھایا جا سکتا تھا، کراچی بیمار ہوگیا ہے اس کے اچھے ڈاکٹر ہم ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیئے، ہم نے بھی سندھ کی تقسیم کی مخالفت کی، لیکن سندھ حکومت خود کراچی کو تقسیم کر رہی ہے، سندھ حکومت نے شہر کو 6 اضلاع میں تقسیم کر دیا، اب مزید ضلع کے سطح پر تقسیم کرنے جا رہی ہے، سندھ حکومت تعصب کے بنیاد پر کراچی میں کام کر رہی ہے، کے پی کے سے لا کر ضلع وسطی میں ڈی سی لگا دیا گیا۔

  • بارش سے  کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

    بارش سے کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

    بارش سے کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :کراچی تالاب کی مانند منظر پیش کرنے لگا ، شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، گاڑیاں بہہ گئیں، بارش کا پانی گھروں میں داخل، شارع فیصل، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور صدر میں صورتحال زیادہ خراب، لوگوں کو شدید مشکلات، فلائٹ آپریشن متاثر، کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، بارش کا سلسلہ رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

    سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔ عید الاضحیٰ کے لئے سپر ہائی وے لگائی گئی مویشی منڈی بھی بہہ گئی۔ قربانی کے جانور آسمان تلے آگئے۔ لیاقت آباد گجر نالہ ابلنے سے نزدیک رہائشی مکانات زیر آب آ گئے جس سے مکینوں کی مشکلات بڑھ گئیں،رش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے پانچ سو فیڈرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ کئی گھنٹوں بعد تین سو فیڈرز کی فنی خرابی دور کردی گئی،بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچھولی ابھی جاری ہے۔ ملیر، لانڈھی، کورنگی اور لیاقت آباد میں بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

    اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس کو بجلی معطلی کا سامنا ہے۔ بارش رکی تو صورتحال کا جائزہ لینے سندھ سرکار کے وزرا نے شہر کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو نکاسی آب کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار لیکن بجلی غائب

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار لیکن بجلی غائب

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار لیکن بجلی غائب

    باغی ٹی وی :کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں‌ سے بجلی غائب ہو گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

    کراچی میں مون سون کے تیسرے سپیل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ سرجانی ٹاون، کلفٹن، بوٹ بیسن، گڈاپ، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، جمشید روڈ میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی کے علاوہ ناگن چورنگی، کریم آباد، لانڈھی اور بفرزون میں بجلی غائب ہو گئی۔ سہراب گوٹھ، ملیر، یونیورسٹی روڈ، لیاری میں بھی شہری بجلی کو ترستے رہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری ہے۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی

  • مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر تحریک انصاف ڈٹ‌ گئی

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر تحریک انصاف ڈٹ‌ گئی

    تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈسٹرکٹ کراچی تعیناتی کے خلاف عدالت جانے کا افیصلہ
    باغی ٹی وی :تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈسٹرکٹ کراچی تعیناتی کے معاملے پر عدالت جانے کا اشارہ دیدیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے بعد جعلی ڈی سی بھی آ گئے، خیبرپختونخوا ضیا الرحمان کو واپس لے، ہمیں ان کی ضرورت نہیں۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر ضیاالرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی اہم تقرری کی ہے۔ ضیاالرحمان کا کے پی کے سے سندھ تبادلہ کیا گیا تھا جہاں وہ ن لیگی دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ صوبے کے باہر سے ایک شخص کو لا کر ایک انتہائی اہم پوسٹ پر بٹھا دیا گیا ہے،ضیاء الرحمان کی تعیناتی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعیناتی نہیں ہوسکتی، ڈسٹرکٹ سینٹرل حساس ترین علاقہ ہے، اس طرح کی پوسٹنگ بہتری کے لیے ممکن نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریوں پر دوسرے صوبے کے لوگوں کو مسلط کیا جا رہا ہے، ایسی پوسٹنگز سے حکومت سندھ کا بغض صاف دکھائی دے رہا ہے۔

  • شہرہ آفاق نعت کے خالق، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت چل بسی ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    شہرہ آفاق نعت کے خالق، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت چل بسی ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    پاکستان میں تعلیم ، ادب اور طنز ومزاح کا بڑا نام، شہرہ آفاق نعت کے خالق، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت چل بسی ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    باغی ٹی وی :شہرہ آفاق نعت کے خالق، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی بےشمار نظموں کے شاعر پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی آج صبح کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔

    پروفیسر عنایت علی خان 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے، نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد حیدرآباد میں سکونت اختیار کی۔

    نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے 1962 میں سندھ یونیورسٹی سے ایم اے کے امتحان میں ٹاپ کیا، اُن کی مشہور تصانیف میں ازراہ عنایت، عنایات، عنایتیں کیا کیا شامل ہیں۔

    پروفیسر عنایت علی خان نے بچوں کے لیے کہانیوں اور نظموں کی دو کتابیں بھی لکھیں، ان کی نظم بول میری مچھلی کے کئی مزاحیہ قطعات زبان زد عام ہوئے۔اہلخانہ کے مطابق پروفیسر عنایت علی کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور کئی ماہ سے علیل تھے۔
    پروفیسر عنایت علی خان کا مشہور شعر یہ ہے:

    حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا

    لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر

    پروفیسر عنایت علی خان نے بچوں کے لیے بھی شاعری کی۔ کاٹ دار الفاظ پر مشتمل مزاحیہ شاعری ان کی پہچان تھی۔

  • کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

    باغی ٹی وی : کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 فلور لپیٹ میں آ گئے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کو کوششوں میں مصروف ہیں۔

    کراچی میں ایک اور آگ، کورنگی چمڑا چورنگی کےقریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے پانچ منزلہ عمارت کے دو فلور لپیٹ میں آ گئے، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    پولیس کے مطابق آگ عمارت کے پہلے فلور پر لگی جس نے دوسری منزل کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ واٹر بورڈ کے مختلف ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا

  • بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

    بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

    بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر میدان میں آ گئی

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیر سرکاری ملازم کی ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے تقرری بدنیتی ، غیر قانونی اور غیر سنجیدہ ہے۔ یہ نوٹیفکیشن توہین اور شہر کی ضروریات سے قطع نظر ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے

    رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب اگر ایسا ہی ضروری ہے تو پھر دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں۔ یہ دشمنی کیا صرف کراچی کے ساتھ ہے؟

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔

    سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک تیر سے دوشکارکرنے کی کوشش کی ہے ایک تومولانا فضل الرحمن کوایک طرح کا تحفہ دیا ہے دوسرا یہ کہ پیپلزپارٹی کراچی شہرمیں ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کی پالیسیوں کوایک طرح کا کاونٹرچیک بنا دیا ہے