Baaghi TV

Category: کراچی

  • وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، صوبائی وزیر کا دعویٰ

    وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، صوبائی وزیر کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے کراچی کے صنعت کاروں کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیکریٹری صنعت وتجارت نسیم الغنی سہتو، صنعت کار محمد جاوید، عمران معیز اور احتشام الدین بھی موجود تھے۔

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں وزٹ کرکے ایس او پیز کو مانیٹر کیا جائے گا۔ سندھ حکومت صنعتکاروں کو ہر ممکن سھولیات کی فراہمی کرے گی ۔ غیر رجسٹرڈ انڈسٹریز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ انڈسٹریز کو رجسٹرڈ کرکے ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔

    جام اکرام اللہ دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ 2006 کے دورانیہ میں بغیر رجسٹریشن کے صنعتیں کھولنے کی اجازت دی گئی اس وجہ کافی صنعتیں حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ۔ چین انڈسٹری کھولنے کے لئیے وزیراعلی سندہ کو سفارشات بھیج رہے ہیں ۔ سندھ حکومت صنعتکاروں کو اون کرتی ہے۔ سندھ حکومت اور صنعتکار ایک دوسرے کا حصہ ہیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک مسلسل جاری ہے۔

  • آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کو روز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کبھی بھی حقائق پربات نہیں کرتے، وفاقی وزرا الزام لگاتے ہیں، بتاتے کچھ بھی نہیں۔ ناقدین سے کبھی بھی اچھائی کی توقع نہیں رکھتے، پی ٹی آئی والے آتے ہیں بڑی بڑی باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، جن لوگوں کا کام منفی پروپیگنڈا کرنا ہے انہیں یہ چیزیں نظر نہیں آئیں گی، تنقید کرنیوالوں کی آنکھوں پر پیپلزپارٹی کیخلاف تعصب کاچشمہ ہے، کہتے ہیں وزیرصحت سندھ نظر نہیں آتیں، ہمارے وزیر پریس کانفرنس نہیں کام کرتے ہیں، اور وزیر صحت کا کام پریس کانفرنس نہیں کام کرنا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال پیپلزپارٹی دورمیں آئی،این آئی سی وی ڈی 2011 میں سندھ حکومت کوملا، 18 ویں ترمیم کے بعد ادارہ امراض قلب کیلئے 11 ارب کابجٹ مختص کیا، این آئی سی وی ڈی سے 70 لاکھ 12 ہزار افراد کا مفت علاج ہوا، سندھ کے ہسپتالوں میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    مرتضی وہاب نے سابق صدر آصف زرداری کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلتی خبروں پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آصف زرداری سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،آصف زرداری کومعمول کی بیماری ہے اور گھر پرہیں،آصف زرداری کا علاج جاری ہے،

    سابق صدر آصف زرداری کی کرونا وائرس سے وفات کی افواہیں گردش میں

  • سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعدادساڑھے12 ہزار سے زائد ہوگئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے کرونا کیسز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 593نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد12ہزار 670ہوگئی،صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں کورناوائرس کے باعث سندھ میں 218 ہلاکتیں ہوئی ہیں

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 412نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494ہوگئی،گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا،ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے،

    کرونا وائرس کا کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،کراچی میں آخری دس مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ان کی عمریں 30 سال سے کم تھیں

    کراچی میں آخری دس مریض جنکی موت ہوئی ان میں دو 27 سالہ خواتین، ایک 18 سالہ لڑکی، ایک 24 سالہ خاتون،19 سالہ لڑکے، 35 سالہ ،26 سالہ، 38 سالہ اور 20 سالہ مرد مریض کی کراچی میں کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے.

  • کرونا کی وجہ سے بیروزگاری تشویشناک حد تک بڑھ گئی

    کرونا کی وجہ سے بیروزگاری تشویشناک حد تک بڑھ گئی

    کرونا کی وجہ سے بیروزگاری تشویشناک حد تک بڑھ گئی

    باغی ٹی و ی :کرونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو بے روزگاری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہ . اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر ہے . کراچی کے معروف کمپنی لکی ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے . ملازمت سے متاثرہ افراد نے بتایا کہ ہم سے سائن لیے گئے ہیں. کہ انہیں‌ زبردستی نکالا نہیں‌گیا بلکہ یہ خود ہی جا رہے ہیں.


    ملازمت سے فارغ کی جانے والی ایک خاتون نے کہا کہ میرا دو ماہ کا کر ا یہ مکان رہتا ہے، کہاں سے ادا کروں گی اور ہمارا چولہا کیسے جلے گا. ایک اور خاتون نے کہا کہ میرے خاوند بیمار ہیں میں ہی بچوں کا پیٹ‌ پالنے کے لیے ملازمت کرتی ہوں اب نہوں نےزبردستی ہمیں‌نکال دیا ہے تو اس مہنگائی ‌میں‌کہا سے کھاؤں گی. کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایک خوفناک معاشی منظر نامہ جنم لے رہا ہے۔

  • بلاول نے سانحہ 12 مئی پر دیا بڑا پیغام

    بلاول نے سانحہ 12 مئی پر دیا بڑا پیغام

    بلاول نے سانحہ 12 مئی پر دیا بڑا پیغام

    باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی پر پیغام دیتے ہوئےعدلیہ کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے جانیں قربان کرنے والے وکلاء و کارکنان کو خراج عقیدت کیا ہے .

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں: یہ سانحہ ایک آمر کی جانب سے اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر درندگی کا مظاہرہ تھا،ملکی تاریخ کا اس سیاہ ترین دن پر شہید کیئے گئے افراد میں اکثریت پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تھی:
    سانحہ 12 مئی کے شہداء کے ورثاء کو تاحال عدلیہ سے انصاف نہ ملنا باعثِ تشویش ہے:شہداء کے خون سے انصاف میں مزید کتنی دہائیاں لگائی جائیں گی.
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ بدترین سست روی کا شکار ہے، کیا انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف نہیں ہے:
    شہیدوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، آزاد عدلیہ اور عوام کو بلاامتیاز انصاف کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا: پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

  • سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

    سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

    سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ 12 مئی وہ سانحہ جسے کوئی نہیں بھلا سکتا 13 سال بیت جانے کے باوجود اب بھی شہدائوں کے اہلل خانہ انصاف کے منتظر ہیں

    ڈکٹیٹروں کے دور میں جمہوریت کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری میدان عمل میں تھی ،کراچی کی سٹی کورٹ میں سانحہ 12 مئی میں شہید ہونے والوں کیلئے وکلاء برادری کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار عدلیہ تحریک کی تختی پر پھول نچھاور کئے گئے

    سندھ بار کونسل کے وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ تحریک ہم کبھی نہیں بھولیں گے ہم نے جمہوریت کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم نے تحریک کے دوران ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھاوہ خون کی ہولیوں والی تحریک ہمیشہ یاد رہے گی

    وکلاء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ 12 مئی پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں تاکہ انصاف کے منتظروں کوانصاف مل سکے.

  • کراچی میں کرونا سے وفات پانے والے آخری دس مریضوں کی عمریں تیس سال سے کم

    کراچی میں کرونا سے وفات پانے والے آخری دس مریضوں کی عمریں تیس سال سے کم

    کراچی میں کرونا سے وفات پانے والے آخری دس مریضوں کی عمریں تیس سال سے کم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،کراچی میں آخری دس مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ان کی عمریں 30 سال سے کم تھیں

    کراچی میں آخری دس مریض جنکی موت ہوئی ان میں دو 27 سالہ خواتین، ایک 18 سالہ لڑکی، ایک 24 سالہ خاتون،19 سالہ لڑکے، 35 سالہ ،26 سالہ، 38 سالہ اور 20 سالہ مرد مریض کی کراچی میں کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے.

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 200 ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے11مریض انتقال کرگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ،کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ملیر 142، وسطی 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے،جنوبی اور کورنگی میں 58،58 اورغربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر 22، شکارپور 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈوالہ یار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4،4 مزید کیسز آئے،جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے،

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئےگئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے،تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے،میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا،

  • سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی،

    نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا ڈاکٹر نصرت شاہ سمیت متاثرہ 600 پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے دعا گو ہوں۔

    واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    قومی اسمبلی کے چیمبراٹینڈنٹ ظفر یاب سمیت اسمبلی کے متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 8 ملازمین وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین کا تعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہے ۔ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ان کے 2 بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اس سے قبل بھی متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان

    جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان

    جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان

    باغی ٹی وی : جنرل شجاع پاشا کے سیاست میں آنے کی باتیں زیر بحث ہیں. سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگایا گیا تو بڑا ردعمل آئے گا، تحریک انصاف جنرل شجاع پاشا کو بطور گورنرپسند نہیں کرے گی، گورنر عمران اسماعیل پر عدم اعتماد ہوسکتا ہے، لیکن فی الحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگانے کی افواہ ہے ،گورنر عمران اسماعیل پر عدم اعتماد ہوسکتا ہے، لیکن وہ بیمار ہیں، فی الحال ان کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
    اگر گورنر راج لگانا، یا کوئی بڑا قدم اٹھانا ممکن ہو تو پھر گورنر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کام کیلئے ذوالفقار مرزا اور جنرل شجاع پاشا دونوں موزوں نہیں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس لیے کشیدگی بہت بڑھ جائے گی، ذوالفقار مرزا وہی ہیں، جنہوں نے دو لاکھ لائسنس جاری کیے، وہ شادی بیاہ پر فائرنگ کیلئے نہیں کی، اسی طرح شجاع پاشا کو گورنر لگایا گیا تو ان کی بہت مخالفت ہوگی، کیونکہ ان کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورننس کیوں بہتر نہیں ہورہی ، اس کی وجہ سندھ میں دنیا کا بدترین جاگیرداری نظام ہے۔مجھے پیرپگارا نے کہا کہ زرداری نے مجھے5 ارب آفر کیے کہ الیکشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دستور میں ہے کہ کوئی شخص پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتا، سندھ کا خدا حافظ ہے، گورنر کو تبدیل نہیں کیا جارہا، کیونکہ اگر شجاع پاشا کو لگایا تو بڑا ردعمل ہوگا، اگرچہ عمران اسماعیل مقبول نہیں ہے، لیکن کراچی کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
    دوسری جانب سابق وزیرداخلہ سندھ اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزاکوگورنرسندھ بنائے جانے کی افواہیں ایک بارپھر زورپکڑ گئی ہیں اورسیاسی حلقوں کے علاوہ سوشل میڈیا پران کے گورنربننے کے حوالے سے بحث چھڑگئی ہے۔ موجودہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے چند روزقبل دیے جانے والے متنازعہ بیان کے بعد سندھ کی سیاسی سماجی اور قوم پرست جماعتوں نے ان کے بیان پرشدید ردعمل کا اظہارکیا تھا جس میں موجودہ وفاقی حکومت کی سندھ میں حلیف جماعتیں بھی شامل تھیں۔

  • وزیراعظم اپنے نمائندوں کو اشتعال آمیز بیانات سے روکیں، رضا ہارون نے مزید کیا کہا؟

    وزیراعظم اپنے نمائندوں کو اشتعال آمیز بیانات سے روکیں، رضا ہارون نے مزید کیا کہا؟

    وزیراعظم اپنے نمائندوں کو اشتعال آمیز بیانات سے روکیں، رضا ہارون نے مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا انڈس اسپتال اور ڈاکٹر باری پر بلواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی طرح کا شک و شبہ کا اظہار کرنا انتہائی مذموم اور قابل مذمت ہے۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبہ کے درمیان سرد جنگ میں کراچی کے مایہ ناز اسپتال اور ڈاکٹرز کو اپنی سیاسی بیان بازی اور سازشی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم عمران خان ان معاملات کا فوری نوٹس لیں اور اپنے نمائندوں کو ایسے اشتعال آمیز بیانات اور بہتان تراشی سے روکیں اور خرم شیر زمام کو ہدایت کریں کہ وہ ڈاکٹر باری اور انڈس اسپتال کی انتظامیہ سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ سارا شہر کراچی انڈس اسپتال اور ڈاکٹر باری کی فلاحی سرگرمیوں اور انسانیت کیلئے خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ انڈس اسپتال کوبہت بڑی رقم کوروناکے نام پردی گئی،معلوم ہوا ہے انڈس اسپتال میں صرف15وینٹی لیٹرز،20بیڈزہیں،سندھ حکومت نے اسپتالوں کی ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی