Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت نے مزید صنعتوں کو کام کرنے کی دی اجازت

    سندھ حکومت نے مزید صنعتوں کو کام کرنے کی دی اجازت

    سندھ حکومت نے مزید صنعتوں کو کام کرنے کی دی اجازت

    باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن کی جزوی غیر موثر ہونے کے اثرات جاری سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، صوبہ سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کُل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔

    خراب معاشی صورتحال اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی بے روزگاری کو کم کرنے کی خاطر سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، ان صنعتوں میں ٹیکسٹائل، گارمںٹس، اپیرل، ڈینم، نٹ ویئر، انجیینرنگ اور سٹیل کی فیکٹریاں شامل ہیں۔

    وزارت داخلہ سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی، ٹی ڈی اے پی سے برآمدی آرڈرز کی تصدیق کے بعد اجازت دی گئی ہے۔

    تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہونگی، جس میں ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت، سماجی فاصلے، ماسک اور سیناٹائزر فراہم کیا جائے ÷
    واضح رہے کہ اقتصادی ربطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوف تھا کہ ہمارا بہت بڑا طبقہ دیہاڑی دار اور چھابڑی والے ہیں، اس کی اکثریت 80 فیصد ہے، خوف تھا جب سب بند کر دیا تو جو لوگ روز کماتے ہیں ان کیا بنے گا۔

    ان کا کہنا تھا فخر ہے ہمارے ملک میں کورونا کی اس طرح پیک نہیں آئی جس طرح یورپ کے حالات ہیں، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر ایسا پریشر نہ پڑا جیسا یورپ میں تھا، ہم سوچتے رہے کہ کونسا وقت ہو کہ ہم لاک ڈائون کو کم کریں۔

  • پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا پسنی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

    پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا پسنی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پسنی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 100 کلوگرام کرسٹل (ڈرگ)ضبط کر لی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت تقریبا تین ارب روپے ہے ۔ ضبط کی گئی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نا معلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ قبضے میں لی گئی منشیا ت کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس کے باعث ملک میں وبائی صورتحال کے باوجود بھی جرائم پیشہ عناصر مذموم کاروائیوں میں سرگرم ہیں جبکہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کامیابی اس امر کا مظہر ہے کہ پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مستعد ہے۔پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندری راستوں کا غیر قانونی مقاصد میں استعمال روکنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • ایم کیو ایم میں مائنس الطاف کے بعد مائنس فاروق ہو گیا، مصطفیٰ کمال زیرو،وزیراعظم نااہل،فاروق ستار نے کیں کھری کھری باتیں

    ایم کیو ایم میں مائنس الطاف کے بعد مائنس فاروق ہو گیا، مصطفیٰ کمال زیرو،وزیراعظم نااہل،فاروق ستار نے کیں کھری کھری باتیں

    ایم کیو ایم میں مائنس الطاف کے بعد مائنس فاروق ہو گیا، مصطفیٰ کمال زیرو،وزیراعظم نااہل،فاروق ستار نے کیں کھری کھری باتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جیسا دنیا کا حال ہے ویسا ہی میرا اور آپ کا حال ہے، سیاست خدمت کے لئے کرنی ہو تو پھر میں سمجھتا ہوں کی سیاست عبادت ہے،میں تو سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، جو ہماری چار سے چھ سیٹیں چھینی گئیں میں کھل کر کہتا ہوں‌کہ اتنی سیٹیں دے دی گئیں کہ چھوٹے مارجن سے حکومت بنا لیں، کراچی کی چھ سیٹیں اس لئے دی گئی تھیں کہ نواز شریف اور مریم نواز الیکشن سے پہلے واپس آ گئے تھے اور لاہور ،گوجرانوالہ کی جن چھ سیٹوں پر نظر تھی وہ نہیں ملیں پھر کراچی سے اس کمی کو پورا کیا گیا

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ نااہل، نالائق وزیراعظم ہے عمران خان، میں نے تحریک انصاف سے اتحاد کرنے سے منع کیا تھا،عامر خان کا طوطی بولتا تھا اس کے پا س حقیقی سے لائے گئے 500 کارکنا ن تھے، میں نے ان پر اعتماد کیا تھا میں نے ان کو نمبر ٹو بنایا تھا،اس طرح کس نے ان کی مدد کی ،غیبی ہاتھ آگے آئے اور پھر الیکشن کمیشن، ہائیکورٹ میں ان کی مدد کی گئی اور پھر مائنس الطاف کے بعد مائنس فاروق ستار ہوا،اور آج خالد مقبول بھائی کو دال آٹے کا بھاؤ پتہ چل رہا ہے کہ وہ ڈمی سربراہ ہیں، اصل سربراہ عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر ہیں

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کچھ چھوٹے سربراہ بھی ہیں، یہ بہانہ کیا جا رہا ہے کہ وہ تنظیمی کام کریں گے، خالد مقبول صدیقی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے، اگر ایک گھر میں زیادہ ابو ہوں گے تو کام نہیں چلے گا، ایم کیو ایم بہادرآباد میں یہی ہو رہا ہے

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی کے کہنے پر نہیں بنائی گئی، 23 اگست کی شام کو جو بات کہی تھی وہی بات میں نے 22 اگست کی شام کو کرنی تھی اور میں پریس کلب چلا گیا تھا لیکن ٹھاکر نے مجھے بات نہیں کرنے دی حالانکہ میں نے اسکی بڑی منت کی،یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ ایک پنڈی سے فون آیا تھا، ایک اسلام آباد سے فون آیا تھا،اس لئے مجھے چھوڑا گیا تھا کہ یہ دیکھنے کے لئے کہ میں‌ کرتا کیا ہوں

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ان کو معلوم تھا کہ یہ پریس کانفرنس کسی دن ہو گی، اب ان کے پاس کوئی نجومی تھا جس نے انہیں بتا دیا تھا، عامر خان اس ویو پر سوار ہو کر آ رہے تھے کراچی، ایئر پورٹ پر انکا استقبال کرتے،بہادر آباد لاتے اور ہم سب سر پکڑ کر بیٹھے ہوتے، یہ نعرے لگتے یہ مصطفیٰ کمال،فاروق ستار گٹھ جوڑ نامنظور، ایم کیو ایم ، پی ایس پی اتحاد نا منظور، فاروق ستار استعفیٰ دو اور عامر خان کو رابطہ کمیتی کا کنوینئر بنا دیا جائے یہ منصوبہ تھا

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی بات پر غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے اور عقل کل بھی نہیں سمجھنا چاہئے، مجھے کہا جاتا تھا کہ پی ایس پی میں شامل ہو جاؤں، فروغ نسیم کہتے تھے، میں نے سب کی چال ڈھال دیکھی، مصطفیٰ کمال اچھے ایڈمنسٹریٹر لیکن سیاسی طور پر زیرو ہیں، مائنس خالد مقبول صدیقی تب ہو گا جب وہ میری طرح ہمت کرے اور بتا دے کہ اس ٹولے نے ایم کیو ایم پر قبضہ کیا ہوا ہے، پھر کارکنان میرے اور خالد مقبول کے ساتھ ہوں‌ گے،ایم کیو ایم ہم ہوں گے، خالد مقبول میں یہ جراثیم ہیں، وہ بے ایمان نہیں لیکن اللہ انکو حوصلہ دے

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہیلو کی آواز کراچی والے سنیں گے یا نہیں، ہیلو بولنے والے نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،وہ خاموش رہتے اس غلطی کے بعد کوئی دوبارہ غلطی نہ کرتے لیکن انہوں نے دوبارہ غلطی کی اور خود دروازے بند کر دیئے،اگر اسی پتنگ کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان الیکشن میں گئ تو 2020 میں بلدیاتی الیکشن جو ہونا تھے لیکن کرونا کی وجہ سے نہیں ہوئے اب اگلے سال ہوں گے اس میں انہوں نے میئر کا سمجھ لیں سودا کرلیا ہے.

  • کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد سے غفلت برتنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت، سیکریٹری صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے آغا خان اسپتال، ضیاالدین، لیاقت نیشنل ، ساوَتھ سٹی کے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا،سندھ ہائیکورٹ نے کافریقین کو 13 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ،اسپتالوں کو ہر قسم کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کا پابند بنایا جائے،تمام اسپتالوں کو فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کا حکم دیا جائے

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صوبائی و وفاقی محکمہ صحت پرائیویٹ اسپتال مالکان کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،

  • الخدمت ہسپتال کا ایک اور طبی عملے کا اہلکار کرونا سے جان کی بازی ہار گیا

    الخدمت ہسپتال کا ایک اور طبی عملے کا اہلکار کرونا سے جان کی بازی ہار گیا

    الخدمت ہسپتال کا ایک اور طبی عملے کا اہلکار کرونا سے جان کی بازی ہار گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے فلاحی ہسپتال الخدمت میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے او پی ڈی اٹینڈنٹ مقامی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے

    32سالہ نعمان احمد اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے اسپتال میں بحیثیت او پی ڈی اٹینڈنٹ کام کرتے تھے ،مرحوم کی چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

    کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 10دن زیر علاج رہے۔انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کی بدولت ان کی حالت سنبھل گئی تھی اور وہ اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے تھے۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ چند دن قبل نعمان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اپریل کو جماعت اسلامی کے الخدمت ہسپتال سے وابستہ عبدالقادر سومرو صاحب(سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ، سابق صدر PIMA سندھ،) کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے

    قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

  • کراچی کے تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف سے مدد مانگ لی

    کراچی کے تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف سے مدد مانگ لی

    :کراچی کے تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف سے مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی :کراچی کے تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف سے کاروبار کھلوانے کے لیے مدد مانگ لی،

    کراچی کا کاروبار بحال کرانے کے لیے پی ٹی آئی قیادت بت یقین دہانی کرائی ہے . یہ بات معروف تاجر رہنماوں کی پی ٹی آئی کراچی کے سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس آمد پر ہوئی.پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی اس موقع پر سرکردہ تاجر رہنماء عتیق میر اور دیگر تاجر رہنماء وفد میں شامل،تحریک انصاف کے رہنماء کچھ دیر میں تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

  • لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا

    لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا

    لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا

    باغی ٹی وی :لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا ، ان میں 16 ملازمین نے اسکوئر ڈسٹریبیوشن کمپنی کی جانب سے نکالے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالت نے سندھ حکومت سیکرٹری لیبر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے.سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو نکالنے سے روکا تھا، ‏سیکرٹری لیبر سے رجوع کیا تھا مگر انھوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا،

    کراچی:لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت پر ججز کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب قانون سازی کی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتے؟ عدالت کا سندھ حکومت سے سوال ‏عدالت نے ملزمان مالکان کے وکلا سے 13مئی کو مزید دلائل طلب کرلیے

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ سندھ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو مکمل طور پر کھول دیاہے،

  • ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 451 میں کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 87، ضلع شرقی میں 74 اورضلع وسطی میں 68 کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع غربی میں 47، ملیر میں 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،شکارپور میں 24، سکھر میں 19 اور شہید بینظیر آباد میں 15کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5 اور سُجاول میں 4 مزید نئے کیسز سامنے آئےہیں، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنے گائوں سے حیدرآباد  واپس جاکر 9 لوگوں کو کورونا لگایا، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں،

    کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

  • ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کرونا ہوا؟ عدالت حکومت پر برہم

    ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کرونا ہوا؟ عدالت حکومت پر برہم

    ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کرونا ہوا؟ عدالت حکومت پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں موٹر سائکل کی ڈبل سوار ی پر پابندی پر مبنی کیس پر درخواست کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر سندھ پولیس اور سندھ حکومت پر برہم ہو گئے ، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ قانون انسان کے لیے بنائے جاتے ہیں ، انسان قانون کے لیے نہیں بنایا گیا، حکومت سندھ ایسی قانون سازی کرے جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی خدانخواستہ کسی کو ایمرجنسی ہوجائے تو وہ اسپتال کیسے جائیں گے،

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سندھ حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں ہر گھر کے باہر ایمبولینسیں کھڑی کردی ہیں،
    کیا صوبے میں ایسا نظام بنادیا گیا ہے کہ فون کرو تو فورا ایمبولینس آجائے گی، پولیس اور فورسز کے لوگ ڈبل سواری پر پابندی ہونے کے باوجود بھی شہر میں گھوم رہے ہیں، کیا ڈبل سواری پر پابندی لگانے سے پہلے حکومت نے سوچا تھا،ہم بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں روز دیکھتے ہیں کہ فورسز والے لوگ کتنی خلاف ورزی کررہے ہوتے ہیں،

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کسی کو دل کا مرض لاحق ہے اس کے پاس گاڑی بھی نہیں تو وہ موٹر سائیکل پر اسپتال نہیں جاسکتا؟ ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کرونا ہوا؟ سندھ حکومت سے کہیں عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں، 13 مئی تک ایس او پی بنا کر عدالت میں پیش کریں ورنا ہم خود قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے،

    عدالت میں صحافی نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سوا صوبے کی عوام کو کچھ نہیں دیا، جن وزراء نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی صحافی ان وزراء کو کوریج دینے کے لیے پیچھے پیچھے گھوم رہے ہوتے ہیں،چند صحافی جن کی معمولی تنخواہیں ہیں وہ ڈبل سواری پر کوریج کے لیے جاتے ہیں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری موجود اہلکار شہر میں ڈبل سواری کام پر جانے والوں سے رشوت وصول کرتے ہیں،

    جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب غلط طریقے سے قانون سازی کی جائے کی تو پھر اس کی باتیں سامنے آئیں گی، کیا پولیس اہلکاروں کے لیے کوئی ایس او پی نہیں، جب پابندی لگائی گئی ہے تو وہ کیسے گھوم رہے ہیں؟ ع وام سے زیادتی نہ کی جائے، جسٹس محمد علی مظہر

  • کریم نے 536 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردینے کا اعلان.

    کریم نے 536 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردینے کا اعلان.

    آئن لائن ٹیکسی سروس کے سی ای او مدثر شیخا کا کہنا ہے کہ یہ بات کہنا آسان نہ تھی مگر موجودہ صورتحال کے تناظر میں کمپنی ایسے 536 افراد کو نوکریوں سے نکال رہی ہے جو کہ کمپنی کے31 فیصد ملازمین ہیں جب کہ کریم کی چلنے والی بس ٹرانسپورٹ موبائل ایپ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    مدثر شیخا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم میں شامل ہر فرد کا خیال ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم پہلے بھی یہ اعلان موخر کرچکے تھے، یہ اقدام کمپنی کے بڑے مقاصد پر پورا اترنے کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

    کمپنی میں کی جانے والی تبدیلیوں پر ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کو کریم میں اب مختلف اور زیادہ کام کرنا پڑے گا اور دیگر آج ہمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کیلیے اب کوئی کام نہیں رہا۔