Baaghi TV

Category: کراچی

  • ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے شیخ رشید کو 10 مئی ٹرین سروس بحالی کی مخالفت کر دی

    کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے کیسز پر سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دے دیا۔
    سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ٹرینیں چلانےکا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانےکا ہے. ٹرین سروس بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا،وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سےنہ کھیلے۔

    اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلےہی وفاق کی لاپرواہی سےملک میں کیسزمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست کا کام ہوتا ہے وہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

    واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزارت ریلوے کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں خیبرمیل، عوام ایکسپریس، تیزگام، اسلام آباد ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔ سفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم ہے جب کہ سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے اور ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریل کے ٹکٹوں کی 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند ہے۔

    ٹرینیں چلانے کا مقصد لاک ڈاون کے بعد تمام ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چاروں صوبوں کے عوام کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ٹرین آپریشن شروع ہونے کے بعد خصوصی ٹرینوں کے چلنے کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔ کوتاہی کی صورت میں پاکستان ریلوے قانون کے تحت سخت ایکشن لے گا۔

    ممکنہ طور پر لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔ ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں مسافر اپنی ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے۔ ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا سکے. خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کر دی جائے گی۔ خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا۔

    ریلوے سٹیشن سے 200 میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے داخلے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ مسافروں کے پاس اپنے ماسک۔ گلوز۔ سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔ مسافروں کو سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا جس میں ان پر سٹیشن میں داخلے سے قبل سینیٹائزر سپرے کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے یہ خصوصی گیٹ اپنی فیکٹریوں میں تیار کر ریا ہے اور اسی ہفتے 40 گیٹ پورے ریلوے سسٹم پر مختلف جگہ نصب کر دئیے جائیں گے

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین میں دوسرے مسافروں سے میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلوے افسران ان خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جاسکے۔ ۔ پاکستان ریلوے ٹرینیں چلانے سے قبل تفصیلی ہدایت نامہ میڈیا اور اخبارات اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

    ریلوے کب سے چلے گی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا، کہا جنگ عظیم سے بھی سخت وقت، سیاست نہ کی جائے

    لاک ڈاؤن کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی،مسافروں کیلئے سخت حکمنامہ جاری

  • دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    قاری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن جیسی گنجان اور کچی آبادی میں قرنطینہ سینٹر کا قیام اجتماعی خود کشی کے مترادف ہے۔وزیر اعلی سندھ عوامی مشکلات میں اضافہ کے بجائے ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کراچی اجتماع گاہ میں قرنطینہ کا قیام جہاں گنجان اور کچی آبادی کیلئے تباہ کن ہے وہاں اس سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔قرنطینہ کی مخالفت نہیں جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔قرنطینہ سینٹر کھلی فضا میں قائم کیا جائے۔

    وہ اجتماع گاہ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں، علماء کرام اور تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں یوسی 6 کے چیئرمین مفتی محمد خالد،یوسی 4 کے چیئرمین حاجی علی نواز بروہی،یوسی 5 کے چیئرمین علی اکبر کاچیلو،عبد المجید خاصخیلی،محمد شاکر مولانا نصیب مینگل،مولانا عمر مینگل، مولانا حبیب الرزاق، مولانا احسان اللہ عادل،قاری فضل مولی، ڈاکٹر غلام بادشاہ، مولانا شمس الرحمن،مولانا عابد اللہ،گل فیروز،مولانا عبدالغنی ،اعجاز خان،کمال بادشاہ، مولانا عبد اللہ بسمل،مولانا حضرت الرحمان، مولانا عبدالصمد مینگل،قاری امان اللہ اور بڑی تعداد میں اہل محلہ، مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقل مندی کا تقاضا تو یہ ہے کہ موجودہ وبائی ایمرجنسی میں قرنطینہ سینٹر شہری ماحول سے باہر محفوظ مقامات پر قائم کئے جائیں تاکہ کراچی کے باہر سے آنے والے افراد کا چیک اپ اور معائنہ آسانی سے ہوسکے اور متاثرین کی تعداد کم ہو، مگر نہ جانے سندھ حکومت کیوں پورے شہر کو قرنطینہ سینٹر بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اقدامات سے نہ ختم ہو نے والے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کو سنجیدگی سے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی مسائل حل پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی اجتماع گاہ میں ہر سال 3 دن اجتماع سمیت کئی روز تک لاکھوں فرزندان اسلام عبادت کیا کرتے ہیں وہ کسی صورت بھی قرنطینہ سینٹر کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پی ایس 121 کے 3 چیئرمینوں نے ملکر نادرن بائی پاس پر انتہائی اہم اور موزوں جگہوں پر قرنطینہ سینٹر بنانے کی نشاندہی کی ہے جو کہ صوبائی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے نام لکھے گئے خط میں شامل ہے جس پر صوبائی وزراء سعید غنی،سید ناصر حسین شاہ سے بار ہا رابطہ کیا گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے قرنطینہ سینٹر کو نادرن بائی پاس کی سائٹ پر بنانے کی عوامی تجویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی اجتماع گاہ میں قرنطینہ کا قیام کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔دوسری جانب تبلیغی اجتماع گاہ اور مسجد کو بغیر کسی وجہ کے قرنطینہ سینٹر بنانے سے ملک بھر میں منفی اثرات مرتب ہوں گے جوبہرحال نقصان کا باعث بنے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ علاقے کی گنجان آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچا نے کیلئے اجتماع گاہ منگھوپیر کے بجائے نادرن بائی پاس کو جہاں چاہیں قرنطینہ سینٹر بناکر عوام میں جاری بے یقینی کی فضا کو ختم کریں۔

    اجلاس میں یوسی 4 کے چیئرمین حاجی علی نواز بروہی کی سربراہی میں صوبائی حکومت سے رابطہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صوبائی حکومت کو اس اہم عوامی مسئلہ کی حساسیت سے آگاہ کرے گی۔

  • کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش بنائی پولیس نے ناکام

    کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش بنائی پولیس نے ناکام

    کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش بنائی پولیس نے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے بھارتی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے انہیں کراچی کا کہا جانے لگا

    ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کی جانب سے سومیڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس سے متعلق کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے شوشل میڈیا اورمختلف سائٹس پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایک عورت اور دوبچوں پر مشتمل ایک خاندان نے غربت سے تنگ آکر پھندا لگاکر خودکشی کرلی اور بیک گرانڈ میں چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

    اس حوالے سے مذکورہ ویڈیو کو انٹر نیٹ پر چیک کیا گیا جو کہ کسی ویب سائٹ پر نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو کلپ انڈیا سے تعلق رکھتی ہے اور یہ واقعہ 2012 میں غالباً یوپی میں وقوعہ پذیر ہوا تھا۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک مخالف عناصر نے یہ ویڈیو ملک دشمن ایجنسیوں یا عناصر سے یہ ویڈیو لیکر کراچی کے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

    اس ویڈیو کے حقائق جاننے اور اسے کہاں سے اور کس نے اپ لوڈ کیا ہے معلوم کرنے اس ویڈیو کو FIA سائبر کرائم کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ امن و امان اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والی اس ویڈیو کا تجزیہ اور معائنہ کیا جاسکے اور اس میں ملوث ملزمان کو انکے انجام تک پہنچایا جائے۔

    کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

  • کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

    کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

    شہر قائد میں‌ کرونا سے دو پولیس اہلکاروں کی ہوئی موت،پولیس میں کرونا کے کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا بہترین اقدام، پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور مختلف طبی ٹیسٹ کا عمل جاری ہے

    سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں مراد سونی اور ڈاکٹر فرحان عیسی کی معاونت سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ ایسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کے کرونا سمیت ایڈز، ملیریا، ہیپاٹائٹس اور دیگر نوعیت کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی کلینیکل کلیکشن ٹیم نے ایسٹ زون کے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کے بلڈ سیمپلز لئے۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور ایڈیشنل ڈی آئی جی ایڈمن عرفان بہادر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کرونا کے وائرس کے پھیلنے اور اس سے بچاو سے آگاہی کا لیکچر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے موجودہ صورت حال میں ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کے جوانوں کو کرونا سے بچاو کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فورس کی صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات کئیے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے مراد سونی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی سیمپلز کلیکشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں،پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔ کورونا سے انتقال کرنے والا دوسرا اہلکار اے وی ایل سی میں تعینات تھا اور اس کا 25 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم وہ وائرس سے جانبر نہ ہوسکا۔

    کراچی شہر میں اب تک کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جب کہ صرف کراچی میں 94 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور سندھ بھر میں یہ تعداد 99 ہوگئی ہے۔

  • سندھ میں کرونا سے مزید کتنی ہوئیں اموات؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں کرونا سے مزید کتنی ہوئیں اموات؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 2250 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔ آج 42 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6370 ہے، 5139مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،736 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں495 مریض ہیں،82مریضوں کی حالت تشویش ناک،13وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ملیر میں 55،ضلع جنوبی میں 34 اور ضلع وسطی میں 70،شرقی میں 45، غربی میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیرپور میں21، کندھ کوٹ 12، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کیس سامنے آئے

    کرونا بحران میں بھی نیب نے کیا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو طلب

  • کرونا بحران میں بھی نیب نے کیا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو طلب

    کرونا بحران میں بھی نیب نے کیا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو طلب

    کرونا بحران میں بھی نیب نے کیا پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما کو طلب کر لیا

    نیب سکھر نے اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار دینے سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کو کل طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو پر وزیر خوراک سندھ کی حیثیت سے اربوں روپے کی گندم ادھار پر فلور ملز کو دینے کا الزام ہے، اسی معاملے کی تحقیقات کے لئے پی پی رہنما کو کل طلب کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤن کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری بھی نیب کی حراست میں رہے اور طبی بنیادوں پر انہیں عدالت سے رہائی ملی، فریال تالپور کو بھی ضمانت پر رہائی ملی، پیپلز پارٹی کے سینئر ترین پارلیمنٹرین سید خورشید شاہ بھی نیب حراست میں ہیں اور عدالت نے انہیں جوڈیشل کر دیا ہے ، عدالت نے ضمانت کی درخؤاست بھی مسترد کر دی تھی

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما سپیکر سندھ اسمبلی بھی نیب حراست میں ہیں، شرجیل میمن کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے، بلاول زرداری کے خلاف بھی نیب میں تحقیقات ہو رہی ہیں.

  • عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی اور جیل سے رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،

    سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ آج ہونے والی سماعت میں منسٹری آف فارن افئیرز نے اپنا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا، جواب میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی مرتبہ اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے دستخط شدہ رحم کی اپیل بھی امریکی صدر کو مارچ دوہزاربیس میں بھجوائی جاچکی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اچھے برتاؤ سے متعلق متعدد بار مدعا اٹھایا ہے اور ان کے ساتھ جیل میں رکھے گئے ناروا سلوک کو بھی ذکر کیا گیا، جس پر امریکی حکام نے تحقیقات کے بعد وہاں کے ایک لوکل اسٹاف کو جیل سے ہٹ ادیا ہے۔

    منسٹری آف فارن افئیرز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہیوسٹن میں موجود عملہ ان کی والدہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیرو عافیت سے آگاہ کرتے رہتے ہیں،امریکہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے درخواست گزار آگاہ ہیں پھر بھی پاکستان قونصل جنرل امریکی جیل حکام سے رابطے میں ہیں۔

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    جواب میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی وجہ سے امریکی جیل حکام نے قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات معطل کر رکھی ہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ویڈیو کال پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

     

  • جماعت اسلامی کراچی نے کاروبار کھولنے کے لیے تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، کیا حکمت عملی ہو گی؟

    جماعت اسلامی کراچی نے کاروبار کھولنے کے لیے تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، کیا حکمت عملی ہو گی؟

    جماعت اسلامی نے کاروبار کھلوانے کے لیے تاجرو ں کے ہمراہ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔ کل سہ پہر ساڑھے تین بجے فائیو اسٹاف چورنگی نارتھ ناظم آباد پر تاجر برادری کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

    ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں الزامات لگانے کے بجائے لاک ڈاؤن اور کاروبار ی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک اعلان کریں۔ سندھ حکومت کل سے کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے۔ کاروبار نہیں کھولا توکل سے احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ پر امن اور ایس او پی کے مطابق ہوگا۔ احتجاج جمہوری حق ہے۔ لاہور اور کراچی میں ایک ہی کورونا وائرس ہے،لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں کیسے بند رہ سکتاہے؟ حکومت سندھ تاجروں سے مذاکرات میں ایس او پیز پر اتفاق کر چکی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق واضح پالیسی دے۔ 7 مئی کو ادارہ نور حق میں د کا نمائندہ کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔ تاجر رہنما محمود حامد کا کہنا ہے کہ واضح لائحہ عمل اختیار کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محمودحامد تاجر رہنماحکومت سندھ تاجروں کو بےعزت نہ کرے۔ آن لائن کاروبار یار کی صورت میں تاجروں کو لالی پاپ دیا گیا ہے۔ تاجروں کی گرفتاریوں کو بند کیا جائے۔

  • کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟

    کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کروناوائرس وباء کے بحران کے دوران اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ سندھ اپنی مشکلات کو خود دیکھے اور بلوچستان اپنے آپ کو خود سنبھالے تو پھر وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا۔ حکومت سندھ کی جانب سے مہلک وباء کی روکتھام کی کاوشوں میں پاک فوج اور رینجرز اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جس سے صوبائی حکومت کے اعتماد میں اضافا ہوا ہے۔

    پی ٹِی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ سکے، جبکہ ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی ٹی وی چینلز کے ٹی این، سندھ ٹی وی نیوز، آواز، دھرتی اور مہران ٹی وی کو مشترکہ انٹرویو کے دوران گفتگو میں کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومتِ سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا ہونے سے روک دیا، کینونکہ دیگر صوبوں نے بھی سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی، اور شروعاتی 15 دنوں کے لاک ڈاوَن کے باعث مہلک وباء تیزی سے پھیل نہیں سکی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ گورنر سندھ جو وفاق کا نمائندہ ہے سندھ میں لاک ڈاوَن کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ وفاقی وزراء نے فرنٹ لائین پر سینہ سپر ڈاکٹرز کے بارے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے دوہرے رویے کے باعث کروناوائرس کے معاملے پر ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ڈاکٹرز اور پئرامیڈیکل اسٹاف کو تاحال پی پی آئِز فراہم نہیں کی گئیں۔

    این ڈِی ایم اے کی جانب سے کچھ ماسکس اور ٹیسٹ کٹس صوبوں کو فراہم کی گئیں ہیں۔ تاحال کروناوائرس بحران کے دوران ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں، لیکن اس عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔ وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وباء کے خلاف لڑائی میں انتھائی مشکلات میں گِھرے ہوئے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پئرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں، جو اپنے جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہیں۔ کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر استیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں، لیکن اس وقت ہمیں ان کی اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔ بلاول بھَٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جن اداروں سے غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، خواہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا یوٹیلیٹی اسٹورز، وہ تمام ادارے پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے۔ ٹڈی دلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔

    میں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اِن انسیکٹس کے خاتمے کے لیئے اقدام اٹھائے، کیونکہ فوڈ سکیورٹی کا وفاقی وزیر بھی رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں اسپتالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، اب میری خواہش ہے کہ سندھ میں تعلیم پر بھی اسی طرح فوکس کیا جائے جس طرح صحت کے شعبے پر کیا گیا ہے، گو کہ مشکلات ہیں، لیکن ہمارا عزم و حوصلے بلند ہیں۔

  • ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    کراچی: ماضی کے معروف فلم اورٹی وی اداکار سہیل اصغرکے معدے کا آپریشن کل مقامی ہسپتال میں ہو گا. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے.انہیں دعاوں اور پیار پربے حد یقین ہے. انہوں نے اپنے مداحوں دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے.سہیل اصغرنے لاہور سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا. انہوں نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو جوکی کے طور پر کام کیا . اس کے ساتھ ساتھ مقامی تھیٹر میں شوز کرتے رہے.پی ٹی وی کے پروڈیوسر نصرت ٹھاکر انہیں ٹی وی ڈرامہ میں لے کر آئے.انہوں نے اپنے ڈرامہ رات میں سہیل اصغر کو کام کرنے کا موقعہ دیا. گو کہ اس ڈرامہ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا نہیں کیا لیکن ٹی وی ناظرین نے ان کے کردار کو بے حد سراہا. اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ خواہش میں جو اداکاری کی اسے بے حد پذیرائی ملی. ان کے دیگر معروف ڈراموں میں لاگ، پیاس، چاندگرہن اور کاجل گھر شامل ہیں. 2003 میں انہوں فلم مراد میں کام کیا اور یوں انہوں نے چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر پہلا قدم رکھا.2004 میں انہوں نے فلم ماہ نور میں اداکاری کے جوہر دکھائے.