Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے
    چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کہا ہے کہ سویا بین والا شپ ڈائریکٹ یو ایس اے سے آیا ہے اور راستے میں کہیں نہیں رکا، ہمارے ملک میں قوانین اتنے سخت نہیں لیکن یو ایس اے میں قوانین بڑے سخت ہیں، ہم تمام قوانین کو فالو کرتے ہیں، کے پی ٹی اور پورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی دیکھتے ہیں جب جہاز آیا تو اسکی کلیئرنس دی گئی تب اس کو آنے دیا گیا،تمام ٹرمینلز کو چیک کیا گیا کہیں گیس کا اخراج نہیں ہوا،

    جمیل اختر کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ میں سب کچھ نارمل چل رہا ہے، افواہ سازی سے گریز کیا جائے، اگر پورٹ میں گیس یا کیمیکل کا اخراج ہوتا تو وہاں پر کام کرنے والے لوگوں کو کچھ ہوتا، ہم پورٹ کی مختلف تنصیبات کا وزٹ کروا سکتے ہیں، ہمارے لوگ کام کر رہے ہیں، ہم زندگیوں کا نقصان نہیں کرنا چاہتے، اس قسم کا کوئی مسئلہ پورٹ کے اندر نہیں، کل شام کو ایک اور افواہ بھی پھیلی کی کینٹینر پھٹا، کل رات کو ڈیڑھ سو لوگ کام کر رہے ہوتے، اگر ایسا ہوتا تو ہم نے لوگوں کو کام کرنے دینا تھا، پورٹ پر جو آفیسرز ہیں ان سب نے رات کو پورٹ کا دورہ کیا اور ایک ایک جگہ پر گئے، رات گئے کافی دیر بعد وزیر صاحب خود گئے،کراچی کے شہریوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ کے پی ٹی میں ایسا کچھ نہیں ہے.کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکج نہیں.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے زہریلی گیس کی بو پھیلی ہو۔

    کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گیس، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی ترسیل فوری طور پر محدود کی جائے، کمپنیوں سے زود اثر نہ ہونے کی گارنٹی بھی لی جائے۔

    اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیے بغیر کسی کنٹینر کی نقل و حرکت نہ کی جائے ،اصل صورت حال کا پتا لگنے تک کنٹینرز کو کیماڑی تک ہی محدود رکھا جائے، ہو سکتا ہے زود اثر گیس کے مزید کنٹینرز ابھی بھی موجود ہوں، ایسٹ اور ویسٹ ہارف کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا جائے، سلنڈر اور کیپسول کے شکل والے کنٹینرز کو بالخصوص چیک کیا جائے۔

    ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے.

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

  • کراچی کے سرکاری ہسپتال سے 33 سالہ نوجوان لاپتہ

    کراچی کے سرکاری ہسپتال سے 33 سالہ نوجوان لاپتہ

    کراچی کے سرکاری ہسپتال سے 33 سالہ نوجوان لاپتہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سرکاری ہسپتال سے نوجوان لاپتہ ہو گیا ورثا نے تلاش کے لئے پولیس سے رابطہ کر لیا

    سول ہسپتال کراچی سے 14 فروری سے 33 سالہ نوجوان نظیر احمد پیارا لاپتہ ہوگئے ، نظیر احمد ہسپتال داخل ہوئے تھے اچانک باہر نکلے اور غائب ہوگئے،ورثا کے مطابق نظیر احمد کا دماغی توازن درست نہیں تھا اس لئے انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔نظیر احمد کے اچانک لاپتہ ہونے سے ہسپتال عملہ اور ورثاء پریشان ہوگئے

    ورثا کا کہنا ہے کہ ہم غریب ہیں بڑی مشکل سے نظیر احمد کو کراچی لائے اب انہیں کیسے ڈھونڈیں گے؟ میڈیا،ایدھی فاؤنڈیشن،کراچی پولیس ہمیں نظیر احمد کی تلاش میں مدد کریں،ہماری اتنی مالی استطاعت نہیں کہ نظیر احمد کو کراچی جیسے شہر میں تلاش کرسکیں،

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور نوجوان کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے.

  • شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے سات افراد ہلاک، 100 سے زیادہ متاثرہوئے ہیں.

    کراچی کسٹم ہاؤس کے ملازمین بھی متاثر لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہےچار افراد بے ہوش ہو گئے جس کے بعد کسٹم ہاؤس کو بند کردیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پر خوف و حراس کا راج، بندرگاہ پر بھی کام روک دیا گیا.

    کسٹم ہاؤس میں بے ہوش ہونے والے ملازمین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    ترجمان کسٹم ہاؤس کے مطابق آج صبح جب کسٹم ہاؤس کے ملازمین دفتر پہنچے تو انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی اسی دوران کئی ملازمین کو الٹیاں ہوئیں جبکہ چار ملازمین بے ہوش ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کسٹم ہاؤس سے اسٹاف کو فوری باہر نکالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے

    متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے زہریلی گیس کی بو پھیلی ہو۔

    کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گیس، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی ترسیل فوری طور پر محدود کی جائے، کمپنیوں سے زود اثر نہ ہونے کی گارنٹی بھی لی جائے۔

    اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیے بغیر کسی کنٹینر کی نقل و حرکت نہ کی جائے ،اصل صورت حال کا پتا لگنے تک کنٹینرز کو کیماڑی تک ہی محدود رکھا جائے، ہو سکتا ہے زود اثر گیس کے مزید کنٹینرز ابھی بھی موجود ہوں، ایسٹ اور ویسٹ ہارف کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا جائے، سلنڈر اور کیپسول کے شکل والے کنٹینرز کو بالخصوص چیک کیا جائے۔

    ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے،

  • مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    مہاجراور سندھ کارڈ کے خاتمے کے لئے کیا کام کیا جائے؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ سینٹر کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر صدر انیس قائمخانی، ڈسٹرکٹ سینٹر کے صدر عبدالله شیخ، سینٹر ایکزیکٹو اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے.

    پاک سرزمین پٔارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پیپلز پارٹی کی بدولت کراچی میں اداروں کا برا حال ہے، پیپلز پارٹی سندھیوں کے حقوق کی جماعت نہیں، ویسے ہی جیسے ایم کیو ایم مہاجروں کے حقوق کی پارٹی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے، مہاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں شامل ہوجائیں، ہم نے مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ کو نہیں چلنے دینا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ لاڑکانہ 90 فیصد مہاجروں کا شہر تھا، ایم کیو ایم کی پالیسیوں کی وجہ سے آج نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا مہاجروں کے لئے یہ بات اچھی نہیں کہ لاڑکانہ، خیر پور کا سندھی، بلوچی، پنجابی مہاجروں کے لئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں اور ان کے لئے تالیان بجاتے ہیں، پہلے مہاجر کے نام پر سیاست کی جاتی تھی، طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نفرت اور اندھیرے کے دورے سے نکل آئے، بند گلی سے نکل آئے، اب پی ایس پی کے علاوہ کسی کے پا س کوئی راستہ نہیں، اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں، مصطفیٰ کمال سب کو ساتھ لے کر چلے گا

  • زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گیس کا اخراج کہاں سے ہوا معلوم نہیں ہو سکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر سعید غنی، سماجی رہنما فیصل ایدھی و دیگر ہسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوکلیئر بایولوجیکل کیمیکل ڈفینس کی ٹیم نے تحقیات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس کہاں سے آئی جلد معلوم ہوجائیگا۔

    زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو، تمام متاثرہ افراد کو روڈ سے اٹھایا گیا، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں جس سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی گیس ہے جس سے اتنے لوگ مثاثر ہوئے۔

    پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے. گیس سے متاثرہ افراد کے لواحقین بھی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے.

  • رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاءالحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

  • سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جہاں تک بہتری لا سکے مختلف یوسز میں لائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکلر ریلوے کو کلیئر کروانا ہے ،حکومت اپنا کام کر رہی ہے، ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جن لوگوں کے گھر ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے، جن لوگوں نے گھر بنائے اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کہ آپ نے کیسے گھر بننے دیئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کو پلاٹنگ کر کے جگہ دے تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے،

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کرے ، اگر میئر یا کمشنر چیزوں کو مانیٹر کریں گے تو تعریف کرنی چاہئے، آج چھٹی کا دن ہے اور ہم فیلڈ میں ہیں، اپنے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں، سیوریج کو کلیئر کریں گے، سیوریج کا ایشو نہیں پھر بھی ہم بہتر کریں گے، فیکٹری والوں کو کہا ہے کہ صفائی وقفوں کی صورت میں کریں تا کہ سیوریج لائنوں کو خطرہ نہ ہو، کراچی کو بہترین اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے.

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمجھ لے کہ کراچی کو آج گرانٹ ملے گی تو نتیجہ ایک سال بعد ملے گا، کراچی ٹیکس دیتا ہے اسے اس کا حق دیا جائے،کراچی کو کمیٹیوں کی نہیں بلکہ فوری وسائل کی ضرورت ہے،کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لینا چاہیے

  • کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر حملہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی اور 9 ملزمان کی سزا برقرار رکھی. ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، ملزمان نے کورکمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا.

    پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں نے 10جون 2004 کو کراچی کے علاقے کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں کورکمانڈراحسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں نذیر احمد سمیت تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔

    سنہ 2006 میں عدالت نے قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے کے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے، کورکمانڈر پر حملے کے الزام میں 14 برس قید اور 50 ہزار جرمانہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ آج سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی.

  • بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    باغی ٹی وی :نوجوں نے کس چھوٹی سی بات پر اپنی جان دے دی ، نوبت ایں جا رسید. بلدیہ میں نوجوان نے والد کے پیسے دینے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 9 اے میں 20 سالہ نوجوان بختیار نے پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، واقعہ سے قبل اپنے والد سے جھگڑا ہوا تھا۔بختیار نے اپنے والد سے ملک سے باہر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے، والد کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔بختیار کا والد سوزوکی چلاتا ہے جب کہ بختیار اپنے والد کی گاڑی پر بطور ہیلپر کا کام کرتا تھا.
    واضح رہے کہ اس وقت نوجوان نسل میں‌ اپنا ٹیمپرامنٹ کھو رہے ہیں.اور ذرا سی برداشت نہیں رہی ہے .

  • کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فائیو میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی فلیٹس ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی۔

    ّآتشزدگی کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا، عمارت کے رہائشی اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسٹورنٹ کا دروازہ توڑا اور پانی کا ٹینکر منگوا کر آگ بجھانا شروع کردی۔ بعد میں کے ایم سی کا فائر ٹینڈر پہنچ گیا تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے باہر گیس کے سلینڈر بھی رکھے ہوئے تھے جس پر رہائشیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہ سلینڈر رہائشی افراد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔