Baaghi TV

Category: کراچی

  • صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی : سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

    اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ جععرات اور جمعہ کے دن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے جاری کردہ پیغام میں یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے؟صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت مختلف گروپس میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ صوبائی حکومت کے اعلان کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔

    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان

    بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان

    بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں‌ تعطیلات کا اعلان کر دیا

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے 27 اور 28 فروری کو صوبے میں تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا، سندھ کے تمام اسکولز میں تدریسی عمل معطل رہے گا.

    قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ھے.کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کیلئیے صوبے کے تمام سرکاری ادارے مدارس اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ھے.

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کا شکار یحییٰ جعفری جس پروازسے آئے اس کی تفیصل وفاق کے پاس ہے ،سندھ حکومت بھی کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےاقدامات کررہی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومت نےمل کرکام کرناہے تاکہ کورونا پر قابو پایاجاسکے،کراچی میں سول اورجناح اسپتال سمیت 3مقامات پرآئسولیشن وارڈب نائے گئےہ یں،پی ڈی ایم اے کوبھی حفاظتی اقدامات کے لیے کہا گیاہے

    میئرکراچی وسیم اختر نےکےایم سی کےاسپتالوں ایمرجنسی نافذکردی،وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی اسپتال میں آئسولیش وارڈقائم کردیے گئے،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اورگزدرآبادمیں بھی آئسولیشن وارڈقائم کردیے گئے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں.

  • ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے جلسہ گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں مخیر حضرات حصہ ڈال رہے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس لئے لوگوں کی پاور کو جمع کر رہے ہیں، ہم ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بننا چاہتے بلکہ خدمت ہمارا منشور ہے

    مصطیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پے، نوجوان بے روزگار ہیں، لوگوں کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، موجودہ حالات میں پی ایس پی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے، ہم عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں،نام نہاد مینڈیٹ رکھنے والوں سے مینڈیٹ چھینیں گے ،کراچی والوں نے سب کو آزما لیا ہے،کراچی کو سب نے دھوکا دیا،ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے ،ہم کراچی اور صوبے کو ٹھیک کریں گے.جن سیٹوں سے مسائل حل ہونے ہیں وہاں بدکردار لوگ بیٹھے ہیں،پاور شو کے بعدبحث ختم ہوجائے گی کہ کراچی کس کاہے،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈناظم آبادمیں ہونے والے جلسے عام میں شرکت یقینی بنائیں، یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کی خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

  • سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، فاروق ستارسمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    اس موقع پر جنازے کے شرکا نے امیر جماعت اسلامی سے تعزیت کا بھی اظہار کیا،

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے

    سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

    سراج الحق نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

  • تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح

    تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح

    تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے بابا آئی لینڈ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول اور خان بہادر غلام نبی اسکینڈری اسکول کی ازسر نو تعمیرکردہ عمارت کا افتتاح کیا۔نیوی لیگ نے اپنی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت اسکول کے انتظامی معاملات کی ذمہ داری اپنے ذمے لے رکھی ہے۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیوی لیگ کی تشکیل 2001 میں ریٹائرڈ نیول افسران کی بہبود اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کی گئی تھی جو کہ دیگر سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اسی تناظر میں 2004 میں نیوی لیگ نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے اس اسکول کے انتظامات اور اخراجات کا بیڑہ اپنے سر لے لیا۔ 2004 کے بعد سے اسکول میں طلباءاور اساتذہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اسکول میں موجود تعلیمی سہولیات میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ ابتدا میں اسکول میں 10 اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ 150 کے قریب طالب علم زیر تعلیم تھے جبکہ اب یہ تعداد کم و بیش 800 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی 31 ہے۔علاوہ ازیں مقامی افراد پر مشتمل اسکول کے اساتذہ کو مزید تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے خاطر خواہ مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں جس کے تحت انہیں مختلف این جی اوز اور اداروں بشمول سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن، ٹیچرز ریسورس ٹریننگ سینٹر، بحریہ یونیورسٹی، پاکستان بحریہ، انفاق فاﺅنڈیشن اور لٹریٹ پاکستان میں تربیت دی جاتی ہے.

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اسکول کی نو تعمیر کردہ عمارت کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن سندھ سمیت حاضر اور ریٹائرڈ نیول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کب ہو گی ادا؟ اعلان ہو گیا

    سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کب ہو گی ادا؟ اعلان ہو گیا

    سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کب ہو گی ادا؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے سوگ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی۔

    سابق ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کل بدھ کو ڈیڑھ بجے ادارہ نور حق نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔ نما زجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت، کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے.

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے

    میئر کراچی وسیم اختر نے تمام بلدیاتی نمائندوں اور کے ایم سی کے افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ نعمت اللہ خان کے جنازے میں بھر پور انداز سے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں،نماز جنازہ کے انتظامات کے لئے میئر کراچی وسیم اختر کی مختلف محکموں کو ہدایت کی گئی ہے.

    سراج الحق نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

    سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

     

  • سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

    سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

    سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم نعمت اللہ خان کی کراچی کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نعمت اللہ خان کی وفات پر کہا کہ نعمت اللہ خان کی رحلت سے کراچی ،جماعت اسلامی کو بڑا نقصان ہوا، وہ دیانت اور خدمت کی علامت تھے، انہوں نے ساری زندگی جدوجہد کی، وہ کراچی کے محسن تھے، کراچی کے درو دیوار پر ان کے نام کی تختیاں ملیں گی، انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں،

    سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

    سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

    سراج الحق نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے ؟

  • نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے ؟

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے ؟

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدے رہے ؟

    امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک زبردست انسان تھے، وہ تحریک پاکستان کے کارکن تھے، جماعت اسلامی سے منسلک ہو کر خدمت کی، سٹی ناظم بنے تو شہر کا نقشہ بدل گیا ، شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا، 4 ارب کے بجٹ کو 42 ارب تک پہنچا، سٹی ناظم سے فراغت کے بعد بھی وہ گھر نہیں بیٹھے بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں خدمت کی

    نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کا گھرانہ جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہے، انکے سات بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، سب جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں، نعمت اللہ خان بھی جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے، انکے مخالفین بھی انکے کاموں کو سراہتے تھے، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے.

    سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

    امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو بنانے اور سنوارنے میں انہوں نے زندگی وقف کر دی، جب وہ ناظم تھے تو ترقیاتی کام عروج پر پہنچ گئے، سٹی ناظم سے فراغت کے بعد بھی کراچی کے کاموں کو دیکھتے تھے، انہوں نے کراچی میں پارکس کے حوالہ سے بھی درخواست دائر کی تھی جس کی گونج آج بھی جاری ہے

    نعمت اللہ خان سابق ناظم کراچی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی ، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی ، سابق رکنِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ رہے ہیں. وہ 2001 سے 2005 کے دوران کراچی کے سٹی ناظم رہے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم اجمیر سے حاصل کی،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی،نعمت اللہ خان نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،نعمت اللہ خان کراچی کے 26 ویں میئر تھے

    ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت نے کہا کہ نعمت اللہ صاحب حقیقت میں ایسی شخصیت تھے جو نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان میں اہم تھے، عہدے مل جاتے ہیں لیکن شخصیت ایسی کم ہوتی ہے جو سامنے آتی ہے، میری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں ان سے ، میں کبھی بھی نہیں بھولوں گی جس محبت سے انہوں نے مجھے آفس میں ویلکم کیا تھا اور میری بات سنی تھی، ایک عام آدمی کی حیثیت سے بھی لوگوں کی وہ بات سنتے تھے، ایسی بے شمار مثالیں ہیں، کراچی کی ترقی کی بنیاد نعمت اللہ خان نے رکھے، فنڈز کا صحیح طریقے سے نیک نامی اور دیانت کے ساتھ استعمال کیا، یہ ان کا کمال تھا، آج پاکستان ایک دیانتدار شخص سے محروم ہو گیا ، نعمت اللہ خان نے اپنی مدت میں اختیارات کا استعمال کیا اور خدمت کی ،یہ سب جانتے ہیں ،کوئی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا، انہوں نے سیاست کو خدمت سمجھ کر کام کیا، یہ بہت بڑی بات ہے،

    سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

  • سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

    سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

    سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات کی خبر سن کر بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے، انکے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا.نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا

    نعمت اللہ خان سابق ناظم کراچی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی ، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی ، سابق رکنِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ رہے ہیں. وہ 2001 سے 2005 کے دوران کراچی کے سٹی ناظم رہے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم اجمیر سے حاصل کی،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی،نعمت اللہ خان نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،نعمت اللہ خان کراچی کے 26 ویں میئر تھے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم نعمت اللہ خان کی مغفرت کیلئے دعا کی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت اور گہرے دکھ کر اظہار کیا اور کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کی کاوشوں میں انکی خدمات کو نہیں بھلایا جا سکتا،

    سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

  • سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

    سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

    سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان وفات پا گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے. نعمت اللہ خان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ، وہ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے

    نعمت اللہ خان کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں اہلخانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی رحلت سے کراچی ،جماعت اسلامی کو بڑا نقصان ہوا، وہ دیانت اور خدمت کی علامت تھے، انہوں نے ساری زندگی جدوجہد کی، وہ کراچی کے محسن تھے، کراچی کے درو دیوار پر ان کے نام کی تختیاں ملیں گی، انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں، انہوں نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ،یہ کراچی کا بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے کراچی کے لئے بہت کام کیا، یہ ریکارڈ پر ہے میں پانچ سال تک رہا میں نے نعمت اللہ خان کے بارے ایک لفظ بھی نہیں سنا جو ان کے خلاف ہو، ہمیشہ انکے لئے اچھے الفاظ استعمال کئے گئے، میرا ان کے ساتھ احترام کا رشتہ تھا، پاکستان اچھے انسان سے محروم ہو گیا، اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین