Baaghi TV

Category: کراچی

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 8 ہزار سے زائد گرفتاریاں

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 8 ہزار سے زائد گرفتاریاں

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 8 ہزار سے زائد گرفتاریاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر پولیس بھی کاروائیاں کر رہی ہے.

    پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر صوبے میں مزید 617 افراد گرفتار کرلئے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتیسویں روز 222 مقدمات درج ہوئے ،صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کے مجموعی تعداد 8 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی

    پولیس سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہزار 353 ہوگئی ،صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار 612 تک جا پہنچی ،

    لاک ڈاؤن کے انتیسویں روز کراچی سے 403 افراد کو گرفتار کیا گیا ،کراچی میں گرفتار ملزمان کے خلاف 153 مقدمات درج ہوئے ،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حیدر آباد میں 25 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر 9 مقدمات قائم کئے گئے ،میرپور خاص میں 79 افراد گرفتار اور ان پر 34 مقدمات بنائے گئے

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

    مستحقین کی آڑ میں لٹیرے راشن لیکر فروخت کرنے لگ گئے

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    بے نظیر آباد میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جب 1 مقدمہ قائم کیا گیا ،سکھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 30 افراد گرفتار اور ان کے خلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ،لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ،لاڑکانہ سے گرفتار 80 افراد کے خلاف 21 مقدمات درج کئے گئے

    لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

  • تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون

    تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون

    تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا کے مریض غریب نادار بچوں کے لئے پاکستان ہاوس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا گیا جس میں مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعدادنے اپنے خون کا عطیہ دیا

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، پی ایس پی کے عہدیداران سمیت ہزاروں کارکنان دوپہر سے ہی لائنوں میں لگ خون کے عطیات دیے، یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

    اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پی ایس پی کے تمام دفاتر میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے صرف فلاحی اور امدادی کام ہورہا ہے۔ تھیلسیمیا میں مبتلا افراد کی زندگی بچانے کے لیے ہر ہفتے خون لگنا لازمی ہے یعنی ہر مہینے میں دو لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد کو خون نہیں مل رہا، اس لیے آج پی ایس پی کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کی لیے کیمپ لگایا گیا ہے اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب خون کے عطیات دیے جارہے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے اعلانات کے ساتھ غریبوں کا خیال بھی لازمی رکھے، لاک ڈاؤن ضرور کیا جائے لیکن غریبوں کو پیکج بھی دیا جائے، ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اصل معلومات صرف حکومتِ وقت کے پاس ہے۔ حکومت کراچی کو صرف ایک شہر نہ سمجھے.

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکر لیا گیا

    پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس اور اداروں نے گلستان جوہر میں کاروائی کی،اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی ،گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے

    پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے ،ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے،اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے،گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کر لئے گئے

    پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

    قبل ازیں رواں ماہ یکم اپریل کو بھی شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشاف کے بعد کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں نے چھاپہ مارا اور ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی

    اداروں نے چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا،ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا،ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا،گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا

    کاروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ،ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھی ،ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان شاہد متحدہ عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی،

    چھاپوں کے دوران ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر نقشے اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں ،اورتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا

  • شراب خانوں کو لائسنس کن شرائط پر جاری ہوتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

    شراب خانوں کو لائسنس کن شرائط پر جاری ہوتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

    شراب خانوں کو لائسنس کن شرائط پر جاری ہوتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شراب خانوں کو لائسنس کے اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ ایکسائز سے 29اپریل تک رپورٹ طلب کرلی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کن شرائط پر شراب خانوں کو لائسنس جاری کیے جاتے ہیں؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ تعلیمی ادارے ،مساجد اور مدارس کے قریب شراب خانے نہیں کھولے جائیں گے،

    عدالت نے کہا کہ وہ قانون پیش کریں جس کے تحت شراب کھانے کھولے گئے،ہمیں یہ دیکھنا ہے جو لائسنس جاری کیا گیا وہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ مساجد ،اسکول، مدارس کے قریب شراب خانے نہیں کھولنے چاہیے،

    ڈائریکٹر ایکسائز سندھ نے عدالت میں کہا کہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے ان ساری چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے،شراب خانہ وہاں کھولنے کی اجازت ہے جہاں غیرآباد ہو،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 1885اور2020 ڈیفنس میں بہت فرق ہے،

    شراب کی فروخت سے آنیوالی رقم سے ملتی ہیں صدر مملکت سمیت سب کو تنخواہیں

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    خاتون ٹیچر نے شراب پی کر ایسا "کام” کیا کہ طلبا بھی حیران رہ گئے

    عدالت نے کیس سماعت ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوری میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے کہا تھا کہ 20-2019ء کی پہلی 2 سہ ماہی میں گذشتہ 5 برس کی نسبت ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی شاندار رہی ہے، اس عرصے میں گذشتہ سال کی نسبت مقدمات کے اندراج میں 576 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالیت کے لحاظ سے یہ اضافہ 166 فیصد زیادہ ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں 4 ارب 82 کروڑ روپے کے کیس بنائے گئے، جبکہ براہ راست حکومتی خزانے میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

    عرفان جاوید نے مزید کہا کہ آئرن اور اسٹیل میں ٹیکس چوری کا ایک بڑا اسیکنڈل بےنقاب کیا گیا، جس کے بعد کئی درآمد کنندگان کے خلاف مقدمات درج ہوئے، 4 غیر ملکی سفارت خانوں کے نام پر شراب اسمگلنگ کا ایک بڑا کیس پکڑا جس کے بعد سفارت خانوں سے شراب کی اسمگلنگ بڑی حد تک کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سفارت خانوں نے درآمد کی گئی کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد یہ کنسائمنٹ ضبط کئے گئے، اسی طرح او جی ڈی سی کے امپورٹرز کی جانب سے ایس آر او 2004/678 کا غلط استعمال کرکے 22 کروڑ کی ڈیوٹی بچانے کی کوشش ناکام بنائی، اس کے ساتھ اینٹی اسمگلنگ تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی یوسف گوٹھ میں کی گئی اور پولیس کی معاونت سے 46 کروڑ 98 لاکھ کا سامان صرف ایک ہی جگہ سے ضبط کیا گیا

    کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

  • کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کر دیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟ شہری پھٹ پڑا

    کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کر دیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟ شہری پھٹ پڑا

    کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکا کہنا ہے کہ میرے کزن کو کینسر تھا اور جب وہ فوت ہوا تو اسکو کرونا کا مریض ظاہر کیا گیا، بعد میں جنازے کے لئے پولیس نے بھی پیسے لئے

    ایک شہری کا کہنا ہے کہ کرونا آیا تو لوگوں کا مرنا بہت مشکل ہو گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کرونا کے علاوہ بھی کسی مرض سے فوت ہونے والے کی باڈی کو ضبط کر لیتی ہے اور کسی نا معلوم مقام پر تدفین کر دی جاتی ہے، ہمارے ہاں ایسا ہوا کہ ہم کزن کا 15 سال سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، جب ان کی ہسپتال میں موت ہوئی تو ہسپتال انتظامیہ نے انکی ڈیڈ باڈی کو شاپنگ بیگ میں بند کر دیا،

    متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک لاکھ روپے کے عوض ہم نے ڈیڈ باڈی کو وہاں سے لیا،پولیس والواں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کے لئے 20 ہزار لئے ، امام صاحب بھی کوئی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے تیار نہیں تھے، رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی.

    اس میں کرونا وائرس کچھ نہیں تھا، کرونا کا مریض تھا، آئی سمیت، سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا عوام کو پریشان کرنا بند کریں، صرف فنڈنگ کے لئے دیگر مریضوں کو کرونا کا مریض بنایا جا رہا ہے، ایک کام کریں سب کو زہر دیں مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا

  • سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے جج کو سزائے موت سنا دی

    سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے جج کو سزائے موت سنا دی

    سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے جج کو سزائے موت سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی،عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزائے موت کی سزا برقرار رکھی

    واضح رہے کہ انسداد دہشتگرد عدالت نے دو برس قبل سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے شریک مجرم عرفان کو بھی سزائے موت کا حکم دیا تھا

    سابق سیشن جج پر الزام ہے کہ اس نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کو قتل کروایا.،سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سکندر لاشاری نے اپنی بیٹی کینجل سے دوستی کے شبے میں برکت لاشاری ،عباس سیال ،آفتاب قریشی اور دیگر سے عاقب لاشاری کو قتل کرایا تھا،

  • سندھ میں ڈبل سواری کےمتعلق مزید احکام آگئے

    سندھ میں ڈبل سواری کےمتعلق مزید احکام آگئے

    سندھ میں ڈبل سواری کےمتعلق مزید احکام آگئے

    گھر میں رہیں، محفوظ رہیں، سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی تبدیل ہو گئی، صوبے میں خواتین اور بچے بھی موٹرسائیکل پرڈبل سواری نہیں کرسکیں گے، جیلوں میں قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات پر پابندی کے باعث فون کال کی سہولت بھی دیدی گئی، حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے اور ہوم ڈلیوری کی تجویز دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس آر بی اور صوبائی ایکسائز ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کر دیا.
    اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم ،کرونا سے بچنا ہے اور کام یہ بھی کرنا ہے
    ملک بھر کورونا متاثرین کی تعداد 7ہزار 877 ہو گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ تین ہزار چھ سو انچاس مریض سامنے آئے، سندھ میں دو ہزار تین سو پچپن، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ستتر اور بلوچستان میں تین سو پینتیس افراد متاثر ہوئے۔ سندھ حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی، مزید 52 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دیدی۔

  • لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

    لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

    لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کردی

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز بھی دی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی ،جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے، جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی ،مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائیز کی ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دیں گے، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این سی سی کی میٹنگ میں وفاقی حکومت نے ایک روڈ میپ دیا،میٹنگ میں تجویز دی گئی کہ لاک ڈاوَن میں مزید2ہفتوں کی توسیع کی جائے،وزیراعظم سے کہا ہمارا موقف سننے کے بعد آپ جو فیصلہ کرینگے ہمیں منظورہوگا،وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کا کہا ہم نے کہا کھول دیتے ہیں،وفاقی حکومت نے کہا کنسٹرکشن سیکٹر صوبے اپنی ایس او پیز کے مطابق کھول دیں،وزیراعظم نے کہالاک ڈاوَن میں مزید14دن کی توسیع کررہے ہیں،15اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مزید سخت لاک ڈاوَن ہوگا،میں نے کہا لاک ڈاوَن ختم نہیں ہورہا،اگر معاہدے میں کسی بھی چیز کی خلاف ورزی کی ہو تو میں ذمہ دار ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ میں نے کس چیز کی خلاف ورزی کی ہے لاک ڈاؤن پر ملے جلے سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں ،

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا،پنجاب اور بلوچستان نے لاک ڈاؤن کیا پورا ملک سندھ کی طرف دیکھ رہا ہے تو اس میں میرا قصور نہیں علمائے کرام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر طرح سے مدد کی،لیاقت آباد واقعے میں مسجد کے امام اور کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر ہوئی تھیں،خاتون ایس ایچ او پر تشدد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

    مستحقین کی آڑ میں لٹیرے راشن لیکر فروخت کرنے لگ گئے

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ لوکل ٹرانسمیشن کے کیسزضلع ایسٹ میں آئے،امید ہے چیف جسٹس پاکستان ہمارے اقدامات کو دیکھیں گے،کسی سیاسی جماعت نے کہا سندھ نے8ارب روپے کا راشن دے دیا،ہم نے580ملین روپے کا راشن دیا تھا،ہم نے لوگوں کو کھانا پہنچانے کیلئے فلاحی اداروں سے بات چیت کی،جب راشن دینے کی بات آئی تو سڑکوں پر لوگوں کا رش لگ گیا،ہم نے فیصلہ کیا جو بھی راشن تقسیم کریں گے وہ رات کو تقسیم کریں گے،ایک ایک راشن بیگ کی تقسیم کا حساب دے سکتے ہیں، جو بھی فیصلے کرتے ہیں ان میں سیکیورٹی اداروں کے لوگ بھی ہوتے ہیں،مجھےنہیں یاد کہ کراچی میں کبھی 8بجے دکانیں کھلی ہوں،کراچی میں اب صبح 8بجے دکانیں کھل رہی ہیں،ہم ہر چیز بند نہیں کرسکتے، نہ ہی لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کرسکتے ہیں، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں ،ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں ان کو اضافی مراعات بھی دیں گے وفاقی حکومت سے اضافی پی پیز کیلئے مدد مانگی تھی،میں بطور وزیراعلیٰ کسی ملک سے مدد نہیں مانگ سکتا، کابینہ میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم صرف اسلام آباد کو دیکھیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائی تھیں،بیرون ممالک کے صدر یا وزیراعظم میری بات نہیں سنیں گے،وزیراعظم کسی ملک سے مدد کا کہیں گے تو ا ن کی بات مانی جائیگی، وفاقی حکومت ہماری مدد کریں کہ ہم ٹیسٹنگ کٹس اوروینٹی لیٹرز لیکر آئیں،کچھ صوبے کہہ رہےہیں کہ روڈزبنائیں گےلیکن میرامطالبہ ہے کہ اسپتال بنائیں،

    آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کی یقین دہانی کروادی ، ضابطہ اخلاق کے تحت مارکیٹیں کھولی جائیگی ، سندھ حکومت کے اراکین اور تاجر برادری پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی کمیٹی 24گھںنٹوں میں ایس او پی بنائی گی ، تاجر برادری اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے ، امتیاز شیخ ، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں، آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ ، عتیق میر سمیت دیگر تاجر بھی کمیٹی کا نمائندہ ہونگے

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

  • مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے کرونا ریلیف آپریشن جاری

    مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے کرونا ریلیف آپریشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک سرزمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے ریلیف کا سلسلہ جاری ہے

    پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی غریب اور مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر سندھ بھر میں ریلیف آپریشن شروع کیا گیا ہے، فاؤنڈیشن کے رضاکار گھر گھر جا کر راشن تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں

    پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت ضلع ٹھٹھہ اور سجاول ، میر پور، حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے وائس چئیرمین اشفاق منگی ،میمبر نیشنل کونسل مقبول ابڑو ضلع کے ذمہ دار مہر علی شاہ ایڈوکیٹ اور مقصود احمد کھمباٹی بھی موجود تھے ۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کوئی حکومت یا این جی او موجود نہیں، بلوچستان اور سندھ کے بعض اضلاع میں علاج معالجے کی سہولتیں تو درکنار کھانے پینے کی اشیاء کی بھی شدید قلت ہے، لوگ خط غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا ہے کہ ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں نتیجتاً اب این جی اوز سمیت جو بھی زمہ داری محسوس کرے اس پر بھاری زمہ داری آچکی ہے۔ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم پورے پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان کے ان اضلاع میں بھرپور امدادی سرگرمیاں کر رہے ہیں جہاں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ مشکل گھڑی میں انسانی جانیں سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کاروبار تب بنے گا جب ملک کے لوگ بچیں گے اس لیے ضرورت مندوں کی بھرپور مدد کریں۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایسا نظام وضع کیا ہے جس میں امداد حقیقی مستحقین تک ہی پہنچ رہی ہے۔ لوگوں کی دہلیز پر ان کی عزت نفس مجروح کرے بغیر انہیں راشن اور دیگر ضروریات زندگی پہنچا رہے ہیں لیکن اس کیلئے ہمیں صاحب استطاعت لوگوں کی ضرورت ہے کہ وہ آکر اس مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامیں .

  • بلاول زرداری نے کیا پیش مزدور رہنما مرحوم لطیف مغل کی تیسری برسی پر خراج عقیدت

    بلاول زرداری نے کیا پیش مزدور رہنما مرحوم لطیف مغل کی تیسری برسی پر خراج عقیدت

    بلاول زرداری نے کیا پیش مزدور رہنما مرحوم لطیف مغل کی تیسری برسی پر خراج عقیدت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدور رہنما مرحوم لطیف مغل کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم لطیف مغل نے فکرِ بھٹو کی روشنی میں محنت کشوں کے حقوق کے لیئے زندگی بھر جدوجہد کی،زندگی کے آخری ایام میں شدید علالت کے باوجود وہ پارٹی کی تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم لطیف مغل پارٹی قیادت اور کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لطیف مغل مرحوم پیپلز پارٹی کے رہنما تھے وہ پی پی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے،پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، مرحوم لطیف مغل کی بیٹی اب پی پی کے سوشل میڈیا سیل کی اہم رکن ہیں.