Baaghi TV

Category: کراچی

  • پندرہ دنوں میں 400 لاشیں وصول کر چکے ، ایدھی فاؤنڈیشن

    پندرہ دنوں میں 400 لاشیں وصول کر چکے ، ایدھی فاؤنڈیشن

    پندرہ دنوں میں 400 لاشیں وصول کر چکے ، ایدھی فاؤنڈیشن

    باغی ٹی وی :ایدھی فاؤندیشن کےنمائندے نے مریضوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پچھلے پندرو دنوں میں چار سو کے قریب لاشیں وصول کرچکے ہیں جن میں گھراور ہسپتال دونوں شامل ہیں. اسی طرح مزید بات کرتے ہوئے نمائندے انکشاف کیا کہ 300 کے قریب پندرہ دنوں مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے ہیںِ

    کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پراسرار اموات بڑھ گئیں، پندرہ روز میں 300 سے زائد مریض اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے، جس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے.

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں کورونا سے ملتی جلتی علامات پائی گئیں ، پراسرارطور پر مرنے والوں میں نمونیا، سانس ، پھیپھڑوں میں پانی کی علامات تھی، کئی لوگ مردہ حالت میں لائے گئے اور کئی مریض چند گھنٹےبعد انتقال کر گئے تاہم کورونا تھا یا نہیں تشخیص نہیں کی گئی۔ناح اسپتال کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیاکہ مرنے والوں میں صرف چند کی لاشوں کو ایکسرے کے لئے بھیجا گیا،ان میں سے ایک خاتون کا ایکسرے کرایاگیا، جس میں مریضہ کے پھپھڑوں میں پانی پایا گیا تھا۔

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    رپورٹ کے مطابق 31 مارچ سے 14 اپریل تک جناح اسپتال میں 121 مردہ افرادلائے گئے اور 99 مریض جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ، حکام نے بتایا کہ ان کی اموات کی سب سےزیادہ وجوہات نمونیہ، سانس کی بیماریوں کی علامات پائی گئی تھیں جبکہ متعدد مریضوں کے پھیپھڑوں میں پانی بھراتھا۔پراسراراموات پرلواحقین بناپوسٹ مارٹم لاشیں لےگئے ، کوروناسےملتی علامات کےباوجودمریض کیوں رپورٹ نہیں ہوئے، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کو وزیراعظم زرداری کہہ دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا لاک ڈاؤن اور مریضوں کے حوالہ سے اقدامات پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول زرداری کو وزیراعظم بلاول کہہ کر ان کا نام لیا، بلاول کا نام بطور وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے غلطی سے لیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 6افراد جاں بحق ہوئے،ایکسپورٹ انڈسٹری بھی تب کھلے گی جب ایس او پیز تیار ہو جائیں گے صنعتیں ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی ،جتنا سخت لاک ڈاوَن ہوگا اتنا ہی فائد ہ ہوگا،انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں کورونا کے خاتمے کا حل نظر نہیں آرہا،لاک ڈاؤن میں حجام اور درزی کے پاس کون جائیگا؟ احتیاط کریں بزرگوں سے 3 یا چھ فٹ نہیں زیادہ فاصلہ رکھیں،اس بات پرپیشمانی ہے کہ چیف جسٹس کو نکتہ نظر سمجھا نہیں سکے امید ہے کہ چھوٹی موٹی غلطی کو درگزر کیا جائے گا،مجھے جو پتہ ہے وہ پوری طرح بتا نہیں سکتا،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن قبل یونین کونسلز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا،یونین کونسلز کو بند کرنے کا آرڈر غلط نہیں تھا،یونین کونسلز کے نمبر غلط ہوگئے کیونکہ ہیلتھ کا نظام پرانی حلقہ بندیوں کے تحت چل رہاہے،فیکٹری یا عمارت میں ڈاکٹر موجود ہوگا،ملازمین کے آنےکا وقت الگ الگ ہوگا،فیکٹری لائے جانےوالے ملازمین کی لسٹ حکومت کو دیناہوگی،موٹر سائیکل پر تین چار بچوں کی اجازت نہیں ہوگی،وفاقی حکومت میں بول وہ رہے ہیں جو فیصلہ سازی میں شریک نہیں ،ہمیں مجبوری میں ایسے لوگوں کو جواب دینا پڑ رہاہے،لاک ڈاوَن میں شام 5بجے کےبعد مزید سختی ہوگی،عوام دو ہفتے اور گھروں میں رہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کےایس اوپیز پر 4 صفحات کاجواب دےدیا،اب 12 اور 8 ارب کا قصہ سن لیں ،12ارب میں سے 3ارب کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیئے،28ملین ایکسپو سنٹر کو دیئے 300ملین روپے انڈس اسپتال کودیئے،باقی سارے پیسے بجٹ کے حساب سے محکمہ صحت کو دیئے،کیا اس ایمرجنسی میں کام مفت میں ہوگا؟ کسی سے ایک روپیہ بھی مانگتا لیکن گھروں میں رہیں ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں گھروں میں رہیں انسانیت کو بچانا اولین ترجیح ہے تعاون پر تمام اداروں کا مشکور ہوں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، پاکستانی قوم اچھی قوم ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے اتنا تو نیویارک میں بھی نہیں انکو کہتا ہوں کہ ہمیں انسانی جانیں پیاری ہیں وہ لوگ نیویارک جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،چین نے ٹارگٹڈ صوبے ووہان میں سخت لاک ڈاوَن کیا،جب تک وائرس ہے زندگی میں آگے بڑھنے کا طریقہ الگ ہے،وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صوبو ں کی بات مانی، اس ملک کے لوگ بہت ذمہ دار ہیں ، ملکر وائرس کا مقابلہ کریں گے،

  • کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 500 ٹیسٹ کرنے پر 50 مریض سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 1523 ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں ٹیسٹنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے، زندگیوں کو بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،اب تک 16 ہزار 26 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کےلیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،جن لوگوں کی وفات ہوتی ہے انکی خاموشی سے تدفین کر دیتے ہیں، سب کے لئے مشکل وقت ہے اسلئے خیال کرنا ضروری ہے،ٹیسٹ کٹس موصول ہوگئے،1523ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ سے متاثرہ شخص کا پتہ تو لگ جاتا ہے لیکن دیگر ممالک سے کم ہونے کی بات پر اتفاق نہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 6افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں 5ہزار افراد کو کو آئیسولیشن میں رکھا ہواہے،سندھ میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے،سندھ میں 45افراد کی حالت تشویشناک ہے،پچھلے 24گھنٹوں میں 133افراد صحت یاب ہوئے،مجھے تشویش ہے کہ اتنے زیادہ مریض کیوں سامنے آ رہے ہیں، اس حوالہ سے ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے، دنیا کا کوئی ملک اٹھا لیں ہماری ٹیسٹنگ اور مریض اسکے برابر آ رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے آج بھی کہا ہے کہ سوائے سندھ کے کوئی بھی گائیڈ لائن فالو نہیں کر رہا، اگر ٹیسٹنگ کا عمل صحیح نہیں ہو گا تو کرونا زیادہ پھیل سکتا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،مردہ شخص کا کرونا ٹیسٹ نہیں ہو سکتا،ان پر بھی تشویش ہے، شہریوں کو چاہئے کہ وہ احتیاط کریں اور اگر کوئی مریض ہو تو اسے ہسپتال داخل کروائیں ،معمولی غلطی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے.میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھائیں اور مزید سختی کریں،14 دن کا لاک ڈاؤن بڑھایا گیا میں سب صوبوں کا شکر گزار ہوں، پنجاب نے بھی تائید کی تھی، سب کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھانا چاہئے. ہماری لاک ڈاؤن کی وہی ایس او پیز ہیں ، کچھ مزید جاری کی ہیں، ڈبل سواری پر پابندی رہے گی

  • راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے، کراچی میں بھی لاک ڈاؤن ہے

    لاک ڈاؤن کے دوران فلاحی اداروں، مخیر حضرات کی جانب سے مستحقین میں‌ راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔

    علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی،پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔

    واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئوکیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم راشن رات کو گھرون‌ میں پہنچا دیتے ہیں جبکہ فلاحی اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر راشن کی تقسیم کریں ، اس ضمن میں حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں.

  • کرونا وائرس، سندھ میں اموات تمام صوبوں سے زیادہ ہو گئیں

    کرونا وائرس، سندھ میں اموات تمام صوبوں سے زیادہ ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں مزید 150 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے،ہم نے 16 ہزار 26 ٹیسٹ کیے ہیں،ایک ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں 133 افراد صحتیاب ہوئے ہیں،

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا وائرس کے آزاد کشمیر میں 46، بلوچستان میں 240، گلگت میں 234، اسلام آباد میں 140،،خیبر پختونخواہ میں 865، پنجاب میں 2945 اور سندھ میں 1668 مریض ہیں، 1446 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

    وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں توسیع،محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیزجاری کردئیے ,تعمیراتی شعبے،ای کامرس  ایکسپورٹ،ای کامرس بزنس،ای کامرس کال سینٹرکھولنے کی اجازت دی گئی ہے،توانائی،گیس،ایل این جی، ریفائنری ، پیپراینڈپیکنگ،سیمنٹ،کیمیکل اورکھاد سیکٹرکو کام کی اجازت ہو  گی، پلمبر، کارپینٹر ،الیکٹریشن ،لانڈریزی ،سافٹ وئیر اینڈپ روگرامنگ اورشیشے کی صنعت کوکام کی اجازت ہوگی،بک شاپ اوراسٹیشنری کی تمام سیکٹرزکوایس اوپیزکے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی،

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھانےسےمتعلق اشیاء اورانڈسٹری کام کرسکیں گے.کام کرنےوالی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیزجاری کردئیے،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کوبھی کوبھی کام کرنے کی اجازت ہوگی،مختلف شعبہ جات کوڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنرسے اجازت نامہ لیناہوگا،ریسٹورنٹ میں ہوم ڈلیوری کی سروس بحال کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ،انٹرسٹی پر پابندی برقراررہے گی

  • سندھ ہائیکورٹ نے سنائی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بڑی خوشخبری

    سندھ ہائیکورٹ نے سنائی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بڑی خوشخبری

    سندھ ہائیکورٹ نے سنائی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے عامر خان سمیت 2ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے عامر خان کی سزا میں توسیع کےلئے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نے عامرخان کو 10برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان پر ایم کیوایم کے کارکنوں پرفائرنگ کرنے کا الزام تھا،ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن انعم عزیز اور نعیم قتل ہوگئے تھے۔ عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 برس قید کی سزا دی تھی جسے آج سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے.

  • لاک ڈاؤن میں توسیع، سندھ حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے

    لاک ڈاؤن میں توسیع، سندھ حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے

    لاک ڈاؤن میں توسیع، سندھ حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں توسیع،محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیزجاری کردئیے

    تعمیراتی شعبے،ای کامرس ایکسپورٹ،ای کامرس بزنس،ای کامرس کال سینٹرکھولنے کی اجازت دی گئی ہے،توانائی،گیس،ایل این جی، ریفائنری ، پیپراینڈپیکنگ،سیمنٹ،کیمیکل اورکھاد سیکٹرکو کام کی اجازت ہو  گی، پلمبر، کارپینٹر ،الیکٹریشن ،لانڈریزی ،سافٹ وئیراینڈپروگرامنگ اورشیشے کی صنعت کوکام کی اجازت ہوگی،بک شاپ اوراسٹیشنری کی تمام سیکٹرزکوایس اوپیزکے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی،

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھانےسےمتعلق اشیاء اورانڈسٹری کام کرسکیں گے.کام کرنےوالی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیزجاری کردئیے،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کوبھی کوبھی کام کرنے کی اجازت ہوگی،مختلف شعبہ جات کوڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنرسے اجازت نامہ لیناہوگا،ریسٹورنٹ میں ہوم ڈلیوری کی سروس بحال کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ،انٹرسٹی پر پابندی برقراررہے گی،

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی ہوگی،مزارات پراجتماعات پر پابندی ہوگی ،شام 5 بجے سے صبح8 بجے تک کریانہ،میڈیکل،پیٹرول پمپ بندرہیں گے

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی خواہش پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے. وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم نے انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    قبل ازیں سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر صوبائی حکومت کو کچھ تحفظات ہیں۔ ہم وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے لیکن ایس او پیز ہمارے ہوں گے۔کورونا وائرس ے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سب کو عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

  • وزیراعظم صاحب،کرونا سے لڑنا ہے تو یہ کام کریں، مولانا بخش چانڈیو نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ن لیگ بھی حیران رہ گئی

    وزیراعظم صاحب،کرونا سے لڑنا ہے تو یہ کام کریں، مولانا بخش چانڈیو نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ن لیگ بھی حیران رہ گئی

    وزیراعظم صاحب،کرونا سے لڑنا ہے تو یہ کام کریں، مولانا بخش چانڈیو نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ن لیگ بھی حیران رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے گزارش ہے کورونا سے لڑنے کے لیے مفاہمت کی فضا چاہیے

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،میرے چیئرمین کہتے ہیں ایسے معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے،کراچی میں جادو کی چھڑی سے جیتنے والےآپ کے وزراء آپ کے نہیں ہیں،وزیر اعظم سے گزارش ہے اس فضا کو فروغ دیں جس کی ضرورت ہے،

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ میرے وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا،وزیر اعلیٰ کیخلاف مشیر اطلاعات نے جو زبان استعمال کی وہ ناقابل قبول ہے،آپ وزیر اعلیٰ سندھ کو ناکام نہیں بلکہ کورونا کوکامیاب کرنےکی کوشش کررہےہیں،ڈیم اور دیگر سہولتوں کے پیسے رکھے ہیں، یہ انسان سے بڑھ کر نہیں،لاک ڈاؤن کی حمایت کرتےہیں تویہ بھی کہتاہوں زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں،

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتی وزرا کی بات پر جواب دیتے ہیں،ہم غیر سیاسی اور اتفاقی سیاستدان نہیں ہیں،ہم امداد دیتے وقت تصویریں نہیں بنواتے ،کورونا وائرس پر بھی وزیراعظم غیرسنجیدہ اور تذبذب کا شکار ہیں،جو ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے وہ کیا فیصلے کرینگے،پہلے دن سے مراد علی شاہ نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اسی کی وسیم اکرم پلس نقل کر رہے ہیں،

  • آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ میں ذخیرہ اندوزی و اشیا ئےضروریہ مہنگی فروخت کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

    زائد قیمتوں پر اشیا ئےضروریہ فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،سندھ ہائیکور ٹ نے صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی

    عدالت نے کہا کہ بتایا جائے ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،عدالت نے سندھ حکومت و دیگر متعلقہ اداروں سے بھی تفصیلات طلب کرلیں

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عوام کی ضرورت کی چیزیں قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، ماسک ، سینی ٹائز ر اور دیگر چیزیں ذخیرہ اندوزوں نے مہنگی کردی ہیں، عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے جو ماسک پہنا ہےیہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ جس پر اے سی نے جواب دیا کہ یہ ماسک 5روپے کا تھا اب 50سے60روپے میں فروخت ہورہا ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سینی ٹائزر 100روپے والا 900روپےسے زائد قیمت پرفروخت ہورہا ہے،لاک ڈاوَن کے دوران ہر چیز ڈبل ، ٹرپل قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے،کوئی ایک علاقہ بتادیں جہاں حکومت نے کارروائی کی گئی ہو، قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر ریٹ لسٹ موجود ہے، عدالت نے کہا کہ ٹھیلے والے کو ویب سائٹ کا کیا پتہ ، پرنٹ کروا کر تقسیم کیوں نہیں کرتے؟ ماسک ، سینی ٹائزر اوردیگر چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے،

  • کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ

    کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ

    کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ
    باغی ٹی وی :کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،سیکرٹری ارمان صابر اور دیگر عہدیداروں نے آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیمرا اور وفاقی وزرات اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے سیکڑوں صحافیوں اورمیڈیا سے وابستہ افراد کی جبری برطرفی کا نوٹس لیں۔ روزنامہ جناح کے بعد ملک ریاض کا یہ دوسرا میڈیا پروجیکٹ ہے جسے اس طرح بند کر دیا گیا۔پیر کو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث اس وقت صحافی مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔نتخواہوں کی کٹوتی اور تاخیر کے باوجود عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں نے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالا ہے، اس کے باوجود ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے تو صحافیوں کو ملازمتوں سے نکالا جارہا تھا لیکن اب پورے ادارے کو ہی بند کرکے ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ ایک طویل عرصے سے میڈیا مالکان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافیوں اور میڈیا ورکرزکا معاشی قتل کر رہے ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں، سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلیاں,سیاسی و مذہبی جماعتیں، پیمرا، عدلیہ، انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے اس حوالے سے اب تک جو بھی اقدامات کیے ہیں ان کا فائدہ صرف میڈیا مالکان کو ہوا۔

    انہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا حکام سے مطالبہ کیا کہ آپ نیوز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بحال کروانے کے اقدامات کیے جائیں یا وہاں کام کرنے والے صحافیوں اور کارکنوں کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں چھ ماہ کی مکمل تنخواہیں ادا کی جائیں۔ آپ نیوز کی بندش کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ،جس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔