Baaghi TV

Category: کراچی

  • سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم چل بسے

    سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم چل بسے

    سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم وفات پا گئے،فخر الدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ انکی نماز جنازہ آج شام سات بجے اد اکی جائے گی.

    فخر الدین جی ابراہیم کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،

    جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے وہ 2012 سے 2013 تک چیف الیکشن کمشنر رہے اور بطور چیف الیکشن کمشنر ان کی سربراہی میں 2013 کے عام انتخابات ہوئے۔

    فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بھی رہے۔ گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انہوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔

  • امدادی رقم جان کا متبادل نہیں، چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    امدادی رقم جان کا متبادل نہیں، چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    امدادی رقم جان کا متبادل نہیں، چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق امل عمرازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کو جن 2 اہلکاروں کی گولی لگی انہیں برطرف کر دیا، امل کے والدین کو عدالتی حکم پر امداد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کے والدین کو 5 لاکھ روپے امداد کی پیشکش کی گئی ۔

    چیف جسٹس پاکستا ن گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ امل پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ،پولیس کیا امداد دے گی؟پیسہ اور امدادی رقم کسی کی جان کا متبادل نہیں ہو سکتے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے باضابطہ طور پر رپورٹ جمع کیوں نہیں کرائی؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل میڈیکل انکوائری پر ہم نے حکم دیا تو اپیل کا حق نہیں رہے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں امل عمر قتل کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ پولیس سے امل کے والدین کو امداد دینے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سندھ حکومت کو اپنی رپورٹ امل کے والدین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امل کے والدین چاہیں تو رپورٹ پر اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں،عدالت نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق امل عمرازخودنوٹس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

  • پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا آغاز

    پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا آغاز

    پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین منعقد کی جانے والی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی موجود تھے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈکے افسرا ن اور جوانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں بحری افواج کے بالخصوص دیرینہ دوستانہ تعلقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشق سی گارڈینز 2020 کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور عملی پیش رفت پر زور دیا تاکہ اس کے دیرپا اثرات مرتب ہو سکیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے امید ظاہر کی کہ مشق سی گارڈینز کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    قبل ازیں جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق سی گارڈینز کی میزبانی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق دونوں ممالک کے لئے پیشہ ورانہ لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ چینی بحری اثاثوں پر مبنی بیڑہ میرین فورسز کے نمائندوں کے ہمراہ مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچا۔ مشق کے دوران پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے فضائی اور دیگر اثاثے میرینز و اسپیشل فورس کے اہلکاروں، فرنٹ لائن جنگی بحری جہازوں اور فریگیٹس کے ہمراہ بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشترکہ مشقیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ہاربر فیزکے دوران مختلف پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں بحریہ کے سینئر افسران اس مشق کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے۔ مشق سی گارڈینز 2020 کا مقصد سمندر میں معاصر اور غیر روایتی خطرات سے متعلق پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا، سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانا اور خطے میں محفوظ بحری ماحول کو فروغ دینا ہے۔یہ مشق پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین مضبوط دوطرفہ عسکری تعاون کی عکاس ہے اور یہ دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت بخشے گی۔ دونوں بحری افواج کے جانب سے افسران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

    پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

  • سندھ بھرکی طرح گلشن معمار میں کھلی کچہری،موقع پراحکامات جاری، عوام مطمئن

    سندھ بھرکی طرح گلشن معمار میں کھلی کچہری،موقع پراحکامات جاری، عوام مطمئن

    کراچی: ڈسٹرک ویسٹ کے علاقے گلشن معمار میں عوام النساس اور عوامی شکایات کے حل کے لیے پاکستان پیلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زارداری اور چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا جس میں عوامی مسائل کو سنا گیا اور فوری حل کے لیے افسران کو ایکشن لیے کی ہدایات بھی جاری کی گئی

    کھلی کچہری میں منسٹر پرائس کنٹرول محمّد اسماعیل راہو، ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ، ڈپیٹی کمنشر فیاض الحسسن سولنگی ،ایس ایس پی ویسٹ ، ایس پی منگھو پیر ، ڈی ایس پی گڈاپ ، ڈی ایم سی کمنشر اشفاق، اسسٹ کمنشرز اور دیگر اہم اداروں کے افسران نے شرکت کی واضع رہے کہ ڈسٹرک ویسٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ویسٹ کے علاقے گلشن معمار میں ایک عوام دوست اقدات اٹھایا گیا اور کھلی کچہری منقد کی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق عوام نے باآسانی سے اپنے شکایات کے امبار ڈی سی ویسٹ ، ایس ایس پی ویسٹ اور منسٹرز کے سامنے رکھی اور فوری حل کے لیے منسڑز، ڈی سی ویسٹ اور دیگر ذمداران نے ایکشن لیا ہے جبکہ دوسری جانب گلشن معمار کے رہائشوں کے اپنی شکایات میں کہنا تھا کہ گلشن معمار سوسائٹی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کرتی پمپ لگنےپر مسلح گارڈز کے ساتھ جرمانے کی پرچی ارسال کرتے ہیں جو کہ آئن اور قانون سے بالاتر ہے

    ذرائع کے مطابق اس شکایت پر منسٹر محمّد اسماعیل نے غیر ضروور جرمانے نہ لگانے ہدایات جاری اور ڈپیٹی کمنشر ویسٹ نے اپنے آفس میں معمار انتظامیہ ہو طلب کر لیا عوام نے پیپلز پارٹی کے اس اقدامات خوش آئنی کر دے دیا اور کہنا تھا کہ اس طرح کھلی کچہری ہر ماہ منقد کرنی چاہیے تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جاسکے ۔

  • پاکستان کو امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،ابوالخیر زبیر

    پاکستان کو امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،ابوالخیر زبیر

    پاکستان کو امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،ابوالخیر زبیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملہ میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر کیا جانے والا یہ حملہ امریکہ کی کھلی بدمعاشی اور دہشت گردی ہے، جس کی پورے عالم اسلام کو ملکر مذمت کرنی چاہیئے، اگر پورے عالم اسلام نے مل کر امریکہ کی اس دہشت گردی کی مذمت نہیں کی اور اس کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ طے نہیں کیا تو کسی بھی دوسرے اسلامی ملک کے ساتھ بھی اس قسم کی دہشت گردی ہوسکتی ہے،

    ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے امریکہ عراق میں اور اس کے بعد ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف اسی قسم کے دہشت گردانہ کاروائی کرکے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرچکا ہے، اگر اُس وقت عالم اسلام اس اقدام کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کرلیتا تو آج امریکہ کو اس قسم کے اقدام کی جرأت نہیں ہوتی.

    ابوالخیر محمد زبیر نے مزید کہا کہ ایران نے جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے، اس صورتحال میں اگر کشیدگی بڑھتی ہے تو پاکستان پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے، ہمارے حکمرانوں کو پومپیو کے ٹیلیفون سے متاثر ہوکر امریکی جارحیت کی حمایت کی غلطی نہیں کرنی چاہیئے، ورنہ ہمارا ملک اس کے سنگین نتائج کا متحمل نہیں ہو سکے گا، جیسا کہ ہمارے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے امریکہ کے ایک ٹیلیفون پر اس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے تھے جس کی سزا آج تک ہم بھگت رہے ہیں، اربوں ڈالر اور ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

    بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

  • عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کریں گے ۔وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کا عزم

    عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کریں گے ۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا عزم

    کراچی :وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کہ لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے تمام وزیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں

    باغی ٹی وی کےمطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سچل گوٹھ یوسی 30 ضلع ایسٹ سچل گوٹھ میں بے نظیر بھٹو شہید پبلک لائبریری میں کھلی کچہری کہ انعقاد کہ موقع پر کیا ۔کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوامی شکائیت کو سن کر ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا ہے ۔

    کھلی کچہری میں وزیر اعلی سندھ کہ کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی , چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور, ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کھیمپیو , ایم سی کے ایم سی و ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان سمیت صلعی انتظامیہ،بلدیاتی اداروں کے افسران پولیس افسران کے الیکٹرک سوئ گیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے جب کہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے درخواست گزاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی

    ان کھلی کچہریوں میں عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر اپنے علاقے میں ہردلعزیز وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ صاحب کو اپنے درمیان پاکر علاقے کے مسائل کے انبار لگا دئے. وزیر بلدیات جیسے ہی پنڈال میں تشریف لائے تمام شرکاء نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر ان کا ویلکم کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔

    ذرائع کے مطابق پورا پنڈال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔علی نواز ڈاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کھلی کچہری کا آغاز کیا لوگوں نے کھل کر سچل گوٹھ سمیت صلع شرقی کے مختلف مقامات کے مسائل کو بیان کیا.اس موقع پر لوگوں نے Kالیکٹرک ، وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، صحت وصفائ ،تعلیم ،اسپورٹس ،علاقے کی لیز ،منشیات فروشی ، پولیس کے رویہ ، گیس کی عدم فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکائیت کا اظہار کیا وزیر بلدیات نےکہا کے کھلی کچہری لگانے کا مقصد علاقے کے مسائل کا حل کرنا ہے ۔

    انھوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حوالے سے شکائیت کا جواب دیتے ہوئے کہا کے میں آپ لوگوں کو یعقین دلاتا ہوں کہ واٹر اینڈ سیوریج بورٰڈ کا مسلہء فوری حل کیا جائے گا انھوں نے اسی وقت متعلقہ ڈپارٹمنٹ کہ افسران کو فوری شکائیت کے ازالہ کا حکم صادر کیا صوبائ وزیر نے کہا کہ ہم یہاں مسائل سننے کے ساتھ ساتھ اسکی فوری حل کے لئے آیا ہوں ۔اور انشاء اللہ تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ ہر جگہ بالا تفریق کام کرنا ہے ہماری سیاست بے لوث اور بلا تفریق ہے یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہاں سے وو ٹ نہیں ملا تو وہاں کام نہ کیا جائے بالکہ تمام علاقوں میں بلا تفریق کام کرنا ہے ۔تمام مسائل جو حل طلب ہیں وہ لازمی حل ہونگے ۔یہ ضروری ہے کہ کچھ مسائل فوری حل ہو نگے اور کچھ کے لئے تھوڑا ٹائم لگے گا ۔ہم یہاں پر فوٹو سیشن کے لئے نہیں آئے تمام مسائل کا خاطر خواہ حل ضرور نکلے گا

  • جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، اتوار کو سندھ میں احتجاج کا اعلان

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، اتوار کو سندھ میں احتجاج کا اعلان

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، اتوار کو سندھ میں احتجاج کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ہم عراق کے شہر بغداد میں امریکا کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اس حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہدین قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کو تعذیت پیش کرتے ہیں۔

    اپنے بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم قاسم سلیمانی کی عملی جدوجہد پر اُن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے آئمہ معصومینؑ کے حرم کا دفاع کیا اور فرزندان رسولؐ کے روضے کے دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن اسلام کو ہر محاذ پر شکت دی۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکا اور اس جیسی دیگر استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ اس استعماری ملک کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے اور جہاں چاہے حملہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہیں رہیں، جس جس نے بھی مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہا، وہ خود دوسروں کیلئے عبرت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد امریکا و اسرائیل کا غرور خاک میں ملے گا۔ علامہ ناظر تقوی نے اعلان کیا کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے بروز اتوار امریکی جارحیت کے خلاف سندھ بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے

  • چینی باشندہ "جسمانی” ریمانڈ پر پاکستانی پولیس کے حوالے

    چینی باشندہ "جسمانی” ریمانڈ پر پاکستانی پولیس کے حوالے

    چینی باشندہ "جسمانی” ریمانڈ پر پاکستانی پولیس کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے چینی شہری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی چینی باشندے کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس کو بھاری پڑ گئی تھی، چینی باشندہ نے ٹریفک پولیس اہلکار پرتشدد کیا اور اہلکار کو مار مار کر ادھ موا کر دیا تھا،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتھا۔

    گرفتار چینی باشندے کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،عدالت نے چینی ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، اس دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار عامر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چینی باشندہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے

  • اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان یپلزپارٹی مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور عوام میں اس کی جڑیں کمزور ہوچکی ہیں۔

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہونے والےاجلاس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ہاتھ پاوَں ضرور مارے گی۔ جمہوری نظام میں سیاست ہر جماعت کا حق ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے لیے اندرونی جمہوریت ضروری ہے۔ ہمارے اور صوبائی حکومت کے مابین شدید اختلافات ہیں مگر عوام کی بہتری کے لیے سیاست آڑے نہیں آنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھی بہت سی باتیں سنا کرتے تھے۔ پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ یہ تبدیلی کا سال ہے۔ دونوں ٹھیک کہہ رہے ہیں، ترقی ہوگی تو تبدیلی آئےگی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وسیم اختر کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ انہوں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ ایم کیو ایم اجلاس میں شریک تھی اس نے کوئی گلہ نہیں کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر بااختیار ہوتے تو زیادہ تیزی سے کام کرسکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے حوالے سے وفاق نے اپنا کام کر لیا ہے لیکن صوبائی حکومت نے نہیں کیا۔ اب ایس آئی ڈی ایل اور صوبے کے مابین دستخط ہونے ہیں۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہوچکی ہیں، وسیم اختر کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے، میئر کراچی نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، میئر کراچی با اختیار ہوتے تو زیادہ تیزی سے کام کرسکتے تھے، وزیراعظم بار بار کہتے ہیں کراچی کیلئے کچھ کرنا ہے، سندھ کا لوکل گورنمنٹ سسٹم آئین کے خلاف ہے، مقامی حکومت کا نظام غیر فعال ہے، باوجود اس کے ہم کام کر رہے ہیں۔

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، چند ہفتے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے کرلیے گئے تھے، ایس آئی ڈی سی ایل منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام کر رہا ہے، کراچی کے بہت سے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، گرین لائن منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی، وفاق نے کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کے فور منصوبے پر مشکلات پیدا ہوئی تھیں، وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ کر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، حکومت کے وسائل محدود ہیں لیکن کام کرنا ہے، کے فور منصوبہ، سندھ حکومت کی تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے، کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے، پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے کے فور اہم منصوبہ ہے۔

  • بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی

    بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی

    بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی ،انتظامی پیکج پر بات ہوگی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

    واضح‌ رہے کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ وفاق میں پی ٹی آئی کا ستھ چھوڑ دیں تو سندھ میں کو وزارتیں دے گی.جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔