Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا جو منفی آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا جو منفی آیا ہے۔
    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے تاہم وزیر بلدیات ناصر شاہ احتیاطاً آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے اور ملاقاتیں انتہائی محدود کر دی ہیں.

    خیال رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

    دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

  • پی سی بی  نے کراچی ہائی پرفارمنس سنٹر کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بدل دیا

    پی سی بی نے کراچی ہائی پرفارمنس سنٹر کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بدل دیا

    پی سی بی نے کراچی ہائی پرفارمنس سنٹر کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بدل دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی درخواست پر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ بنادیا ہے جہاں ایکسپو سنٹر کراچی میں قائم عارضی ہسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والا پیرا میڈیکل اسٹاف قیام کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں شامل تمام افراد اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا شہریوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ حنیف محمدہائی پرفارمنس سنٹر کراچی کو عارضی قیام گاہ میں بدل رہا ہے تاکہ ایکسپو سنٹر کراچی میں قائم عارضی ہسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والاپیرا میڈیکل اسٹاف مزید جاں فشانی کے ساتھ فرائض انجام دے سکے۔

  • سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

    دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

     

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثر افراد کی تعداد 352 ہو چکی ہے،سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات بجے سے کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔

  • کرونا وائرس۔ سندھ حکومت نے سنائی ملازمین کو بڑی خوشخبری

    کرونا وائرس۔ سندھ حکومت نے سنائی ملازمین کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطانق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دیں

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

  • سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، صحافیوں کو استثنیٰ،نماز جنازہ بھی محدود،سڑکوں پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،

    شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔

    صوبہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

    سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،

    میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں،

    لاک ڈاؤں ہونے کے بع دکراچی، حیدرآباد، سکھر میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا، مختلف شاہراہوں پر جوان تعینات کر دیئے گئے۔

    قبل ازی گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا، اسلام آباد میں آج سے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی میٹرو بس کی سروس بھی معطل رہے گی۔ پنجاب میں آج بھی مارکیٹیں بند رہیں گی ، خیبر پختونخواہ میں بھی مارکیٹس بند رہیں گی.

  • کروناسے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا،مرتضی وہاب

    کروناسے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا،مرتضی وہاب

    کروناسے بچاؤ کے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا،مرتضی وہاب

    باغی ٹی وی : مشیروزیراعلی سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کروناسے بچائوکے لیے اہم فیصلوں کاوقت آگیا اب شہریوں کوگھروں میں رہنے پرحکومتی فیصلے کویقینی بنایاجائےگا،وزیراعلی نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز،کورکمانڈرکراچی اورگورنرسندھ سے تبادلہ خیال کیا ہے .راشن کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورکھلے رہینگے،
    ان کا کہنا تھا سندھ میں لاک ڈائون کافیصلہ کرلیاگیا.گورنر ہائوس میں مشاورت مکمل۔وزیراعلی ہائوس میں لاک ڈائون طریقہ کارپر مشاورت جاری ہے .وزیر اعلی سندھ کا پیر سے نجی دفاتر اور فیکٹریز بھی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے .
    تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر سندھ میں آج رات سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آ رہا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے۔ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرینگے۔ عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔

  • صوبہ سندھ میں  آج سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان

    صوبہ سندھ میں آج سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان

    صوبہ سندھ میں آج سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان

    باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن یا کرفیو کا فیصلہ آج دوپہر تک کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت ایک صفحے پر ہیں۔سیاسی حکومت نے سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی مراد علی شاہ کریں گے۔ ممکنہ لاک ڈاؤن کی کے نفاذ کے 48 گھنٹوں بعد چند گھنٹوں کا وقفہ دیا جائے گا۔

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اکثریت کی یہی رائے تھی کہ اسے نافذ کرنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے کل رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دودھ، دہی، کریانہ وغیرہ کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریاں، نان شاپس، تنور، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکاندار کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔کورونا سے مستقل بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اس کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے

  • کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ،دیں اہم ہدایات،مزید قیدی رہا

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ،دیں اہم ہدایات،مزید قیدی رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے 27 رجب کو زائرین کو سیہون نہ آنے کی اپیل کردی

    محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا معاملہ چل رہا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر سیہون نہ آئیں،درگاہ لعل شہباز قلندر تین ہفتوں کیلئے زائرین کی آمد کیلئے بند ہے،ملک بھر سے زائرین 27 رجب کو سیہون آتے ہیں مگر اس بار زائرین سیہون نہ آئیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد درگاہ لعل شہبازقلندر زائرین کیلئے کھول دی جائے گی،

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے ایکسپوسینٹرکا دورہ کیا ہے،وزیراعلیٰ کے ساتھ الگ الگ گاڑیوں میں صوبائی وزراء بھی آئے ،وزیر اعلیٰ نے ایک گاڑی ایک ڈرائیورکی ایس او پی بنائی ہے ،وزیراعلیٰ نےایکسپوسینٹرمیں بنائے گئےمخلتف وارڈزکا بھی دورہ کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپو میں آرمی میڈیکل افسران،محکمہ صحت کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کام کریں گے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، دیگر عملے کی رہائش کیلئے قریبی عمارت ڈھونڈنے کی ہدایت کردی،آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے،ہمیں اپنی صحت کی سہولیات بڑھانا ہونگی، ایکسپو سینٹر میں عوام الناس کا داخلہ منع ہے،

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں آنیوالے نئے قیدی میڈیکل سر ٹیفکیٹ لازمی لائیں،کراچی سینٹرل جیل اور ملیر کی جیلوں میں اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے،نئے قیدیوں کو کورونا وائرس سے کلیئر میڈیکل سرٹیفکیٹ لانالازمی قرار دیا گیا ہے ،نئے قیدیوں کوجیل میں14دن تک دیگر قیدیوں سےالگ رکھا جارہاہے.

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    قبل ازیں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والوں کی تعداد295 ہو گئی ہے،سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ قیدیوں میں 104 زیرسماعت مقدمات کے ملزمان تھے۔ 3 سزا یافتہ قیدیوں کوسزا میں کمی کے سبب رہاکیاگیا،گزشتہ روز 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

    کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا

  • مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں، ترجمان جامعہ بنوریہ کا ردعمل آ گیا، حقیقت بتا دی

    مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں، ترجمان جامعہ بنوریہ کا ردعمل آ گیا، حقیقت بتا دی

    مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں، ترجمان جامعہ بنوریہ کا ردعمل آ گیا، حقیقات بتا دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مفتی نعیم کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،

    سائٹ میں قائم جامعہ بنوریہ کے مہتمم،دیوبند کے جید عالم دین مفتی نعیم کی شدید طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مفتی نعیم بیرونی دورے سے واپسی پر مردان کے افراد سے ملے تھے.

    معروف عالم دین مفتی نعیم نے اپنی صحت کےحوالے سے پیغام میں کہا تھا کہ رات میں طبعیت خراب ہوئی،سانس لینےمیں مشکل ہورہی تھی، اسپتال آیا 2گھنٹے میں طبعیت بہترہوگئی تھی ،دعاؤں کی برکت سے اللہ نے جلد صحتیاب کیا ہے.

    جامعہ بنوریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کو پیرکی شام ہارٹ کا مسئلہ پیش آیا،رات ضروری ٹیسٹ کے بعد کراچی کے نجی ہستپال کے سیمی وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا تا ہم اب وہ گھر آ گئے ہیں.

    ترجمان جامعہ بنوریہ کا مزید کہنا تھا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں،جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریزکریں،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی محمد نعیم عارضہ قلب کے باعث سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر انکو کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں سوشل میڈیا میں جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت من پسندخبریں وائرل کی جارہی ہیں گزشتہ دنو ں عارضہ قلب کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوئی تو ہسپتال لیجایا گیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں۔اسپتال لیجایا جارہا ہے ، مفتی نعیم نے نہ کوئی بیرون ممالک کادورہ کیا اور نہ ہی کسی وفد سے ملاقات کی تھی۔ مفتی صاحب کی ہسپتال لیجاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کو غلط رخ سے پیش کیا جارہاہے ،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف جامعہ بنوریہ قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے

  • سندھ میں کرونا کے مزید کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    سندھ میں کرونا کے مزید کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    سندھ میں کرونا کے مزید کتنے مریض سامنے آ گئے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 15 مریض سامنے آ گئے

    سندھ میں مریضوں کی تعداد 267 ہو چکی ہے،نئے مریضوں میں سکھر کے زائرین شامل ہیں، مزید زائرین کے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے، سندھ میں مزید مریض بھی سامنے آ سکتے ہیں، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو کرونا سے بچاؤ کے لئے اور مریضوں کی صحت کی بحالی کے لئے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    شہر قائد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشات پر بلدیاتی نمائندے شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔ ضلع شرقی میں شہریوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے گھروں میں سینیٹائیزر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے ، اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما اور رہنماؤں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں، حفاظتی اقدامات میں عوام کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ہم زبردستی لوگوں کو گھروں میں بند نہیں کر سکتے نہ ہی کرفیو کا نفاذ ممکن ہے ۔ جانوں کے تحفظ کیلئے لوگ گھروں میں خود کو محدود کر لیں،کروڑوں افراد کا ٹیسٹ ممکن نہیں، حکومت کی اتنی استعداد نہیں کہ وہ زیادہ مریضوں کو کنٹرول کر سکے، مریضوں کی بڑھتی تعداد تشویش ناک ہے لیکن اپنے طور پر بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔