Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایک اور پیپلز پارٹی  رہنما کو ملی ضمانت

    ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

    ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے .عدالت نے آغا سراج درانی کو دس لاکھ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

    آغا سراج درانی عدالتی کے علاوہ آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، میٹھا خان، شمس الدین خاتون، اسلم پرویز لنگا، ذوالفقار علی ڈاہر، گلزار احمد اور شکیل احمد کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

    عدالت نے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا.
    سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر تین میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ احتساب عدالت آغا سراج کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • 1ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

    1ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

    کراچی :این جی اوز کی من مرضیاں اورریاست مخالف سرگرمیوں پرسندھ حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مزید ایک ہزاراین جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ قواعد وضوابط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق سیکریٹری سماجی بہبود نوازشیخ کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں5693کی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہیں۔نواز شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کی 697 این جی او جبکہ سکھر کی 263 اور لاڑکانہ کی 40 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

    سیکریٹری سماجی بہبود نواز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ این جی اوز نے آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں جس کے بعد ان کیخلاف یہ اقدام کیا گیا۔یاد رہے کہ محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ نے صوبے بھر کی 4 ہزار 693 غیر فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی تھی ، جس کا محکمہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا

  • بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی :بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کے لیے جاری کیا گیا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے لیکن محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا اور وضاحت کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا۔

    دوسری طرف محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لہذا ملزمان کے خلاف کیس جیل میں چلایا جائے۔

  • انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر سربراہ سنی تحریک نے دکھایا مغرب کو آئینہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر سنگین مظالم انسانی حقوق کی بدترین توہین ہے،انسانی حقوق کے علمبردار انسانیت کا بھاشن دینے کی بجائے کشمیریوں کو انسانی حقوق دلوائیں ،کشمیر،فلسطین،برما،عراق میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں ،انسانیت کا احترام دین اسلام کا فلسفہ ہے مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور بنیادی حقوق مہیا ہیں،پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں،مغربی لابی مذہبی جنونیت کو پروان چڑھا رہی ہیں،مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور انسانیت کا احترام اسلامی اقدار کی اعلیٰ مثال ہیں،انسانی حقوق کے دعویدار ہی انصاف نہ کر کے انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے یوم پر اپنے بیان یں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت مذہبی جنونیت اور انسانیت سوز مظالم میں دنیا کو بدترین ملک ہے،بھارت میں مسلمان،عیسائی،سیکھ اور دیگر اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،حکومتی سطح پر مودی حکومت نے جنونی ہندؤں کو اقلیتوں کے قتل اور خواتیں سے بدسلوکی کا لائسنس دیا ہواہے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مبصر وفد نہیں بھیج سکتا تو ایسے عالمی ادارے کا کیا فائدہ ہے،

    ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ مظلوموں کو کچلا جارہا ہے نسل کشی بدسلوکی غلاموں سے بھی بدتر سلوک انسانیت کی توہین ہے ،انصاف کی بالادستی کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے ،پوری دنیا کے عوام کو انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے انصاف کی بالادستی و یقینی بنانا ہوگا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو یکساں انسانی ومذہبی حقوق حاصل ہیں،انسانی حقو ق کے عالمی ادارے اور عالمی تنظیمیں مسلمانوں کو بھی پوری دنیا میں انسانی ومذہبی حقوق فراہم کریں۔

  • پنجاب میں مظاہروں پرخوش ہونےوالے مشکلات کا شکار،سندھ کےاساتذہ پھرسڑکوں پرآگئے

    کراچی :پنجاب میں احتجاجی مظاہروں پرخوشیاں منانےوالےمشکلات کا شکار،سندھ بھرکےاساتذہ پھرسڑکوں پرآگئے، اطلاعات کے مطابق سندھ میں بھرتی پرائمری وسیکنڈری اسکولوں کےاساتذہ تاحال ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس کی لاٹھی چارج سے 5 اساتذہ زخمی ہو گئے۔مظاہرین کو روکنے کی ناکامی پر اساتذہ پر واٹرکینن چلادی جس کے باعث درجنوں ٹیچرز کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ریگولرائزیشن کے لیے بل پاس ہو چکا ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹرکینن سے دھلائی کر دی جبکہ درجنوں اساتذہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نوٹیفکیشن جاری کرنے تک مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہ ہٹنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

  • وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    وزیراعظم کی خواہش کا احترام، مراد علی شاہ بازی لے گئے،وہ کام کر دیا جس کی توقع نہ تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز7 سے 11 ارکان پر مشتمل ہوں گی،طلبہ یونینزکا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنااورنظم و ضبط پیدا کرناہوگا۔

    طلبہ یونین کے حوالہ سے منظور کئے گئے بل میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز کاتعلیمی سرگرمیوں کو روکنا خلاف قانون ہوگا،طلبہ یونینزکااسلحہ رکھنایاتعلیمی اداروں میں لاناخلاف قانون ہوگا،طلبہ پر اسلحہ رکھنے یا تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی ہوگی.

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اہم سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کر رہے ہیں ،سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے, بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں,وزیراعلی سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں .

    طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟

  • بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے معیشت کا براحال کردیا،بیوروکریسی کومشکلات کا سامنا ہے،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں،چھوٹے تاجرٹیکسزکے طوفان کی زد میں ہیں،ملک میں کسی کوروزگارنہیں مل رہا، معیشت کی تباہ حال صورتحال میں ہم میگا پروجیکٹس کا افتتاح کررہے ہیں،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی،
    اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرناہوگی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،
    ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ارب پتی لوگوں کو دی گئی، معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو ایک کروڑ نوکریاں عوام کو دینا ہوں گی ،معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو چھوٹے تاجروں کیلیے ایمنسٹی اسکیم لائی جائے ،عوام کو امید تھی ان کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،آج وہ ناامید ہو چکے.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے پنجاب ،کے پی میں کتنے مفت علاج کے اسپتال بنائے، وزیراعظم سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں ،وسیم اکرم پلس،شیر شاہ سوری سے پوچھیں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا،

  • تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی گھر پہنچ گئی، دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بدلے تاوان بھی ادا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

    اہلخانہ نے دعا منگی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کر دیا۔دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچی اور خیریت سے ہے،دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل کار سوار افراد نے ڈیفنس کےعلاقے خیابان بخاری سے اغوا کیاتھا.. 19 سالہ دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچی،

    یاد رہے کہ ڈیفنس میں گزشتہ ہفتے کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔ دعا منگی کی بازیابی کے لیے کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔

    تین تلوار پر کیے گئے مظاہرے میں دعا کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک دعا کی بہن لیلیٰ منگی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے گھر والے صدمے کی کیفیت میں ہیں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بہن کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے-

    دعامنگی کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ صدر، وزیر اعظم، یا وزیر اعلی کی ہمدردی نہیں چاہیئے، دعا کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں،دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات سعیدغنی نے کہاکہ ڈیفنس جیسے علاقے میں دعا کا اغوا تشویش ناک ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا تھا اور تاوان بھی مانگا گیا تھا، وائس میسجز بھی تھے ۔ رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے اغوا 11 مئی کو اغوا ہونیوالی بسمہ سے مماثلت رکھتا ہے ، دونوں واقعات میں تین چار لوگ تھے اور گاڑی ہی استعمال کی گئی۔

  • شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب کراچی میں شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ دبئی میں موجودہیں،احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے،

    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

    شرجیل میمن کی اہلیہ اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیے ہیں،شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 14دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے،عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان 21 دسمبر کو طلب کوکرلیا۔

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • کیسے مدعی ہو جو تیاری کے بغیر آ جاتے ہو؟ عدالت نے کس پر برہمی کا اظہارکیا؟

    کیسے مدعی ہو جو تیاری کے بغیر آ جاتے ہو؟ عدالت نے کس پر برہمی کا اظہارکیا؟

    کیسے مدعی ہو جو تیاری کے بغیر آ جاتے ہو؟ عدالت نے کس پر برہمی کا اظہارکیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی مین میڈیا ہاؤس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،فاروق ستار،عامرخان اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے، مدعی مقدمہ کی درخواست پرسماعت 13 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی، مدعی مقدمہ نے عدالت میں کہا کہ تیاری کیلئےمہلت دی جائے،

    پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے مدعی ہوتیاری کے بغیرآجاتے ہو،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرصبح 9 بجے تیاری کےساتھ پیش ہوں،