Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں گٹکا،منشیات کے کتنے ملزمان جیلوں میں؟ رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ حیران

    سندھ میں گٹکا،منشیات کے کتنے ملزمان جیلوں میں؟ رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ حیران

    سندھ میں گٹکا،منشیات کے کتنے ملزمان جیلوں میں؟ رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، محمد علی عزیز، حسنین مرزا، شمیم ممتاز، شہناز بیگم، بیرسٹر حیا ایمان، روبینابروہی، قربان ملانو، آئی جیپولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری کمیشن سیف اللہ ابڑو شریک ہوئے،

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیشن کے ایجنڈہ میں پانچ ائٹم شامل تھے، اجلاس میں گٹکے، مین پوری اور منشیات کی اسمنگلنگ کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی،آئی جی پولیس کی شہید بینظیر آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ معاملے، محراب پور واقعہ جس میں بچی کی پٹائی ہوئی تھی اور پیر جو گوٹھ واقعہ جس میں بچی نے خودکشی کی تھی پر رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی سالیانہ پولیس پلان کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں‌ کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر بھی غوروخوض کیا گیا.

    اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو سب معلوم ہے کہ یہ چیز کہاں تیار ہوتی ہے؟ نصرت سحر عباسی نے کیا بڑا انکشاف

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے گٹکا ،مین پوری بنانے اور منشیات اسمنگلرز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گٹکا، مین پوری کے مقدموں میں 5714 ایف آئی آر رجسٹر کہ گئی ہیں، 6995 ملزماں کو گرفتار کیا گیا ہے، 3526470 کلوگرام گٹکا اور مین پوری برآمد کیا گیا ہے، 206 فیکٹریز / بنانے کے یونٹس کو سیل کیا گیا ہے، 5561 کیس چالان کیے گئے ہیں،

    گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

    آئی جی سندھ نے اجلاس میں مزید بتایا کہ اس وقت 1650 ملزمان جیل میں ہیں، 3467 ضمانت اور 1291 کو سزا ہوئی ہے جبکہ 552 بری ہوئے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 8995 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئی ہیں، 11056 ملزمان گرفتار کئے ہیں، اس میں کل 12.884 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے، 72.7 کلوگرام ہیروئن، 698.992 کلوگرام حشیش، 7619.656 کلوگرام چرس، 186.29 کلوگرام آفیم، 180844 مقامی اور 2352 امپورٹڈ شراب برآمد کی گئی ہے، 315 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے، 8507 کیس چالان ہوئے ہیں اس میں 3906 ملزمان جیل میں ہیں، 4451 ضمانت پر ہیں، 901 کو سزا ہوئی ہے اور 1228 کو بری کیا گیا ہے،

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ایرانی ڈیزل کی اسمنگلنگ میں 1141111 لیٹرز ڈیزل پکڑا گیا ہے، 448 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور 182 کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

  • سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کی بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نےکالعدم تحریک طالبان بونیرگروپ کاکمانڈر گرفتارکرلیا،مبینہ دہشت گردرحمت علی شاہ پرانی سبزی منڈی کےعلاقے سے گرفتار کیا گیا ،پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد خیبرپختونخوامیں پولیس اورایف سی پر حملوں میں ملوث رہا ،رحمت علی شاہ پرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپےانعام مقرر ہے.

    واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے.

    قبل ازیں گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

     

  • پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    پاکستان نیوی خدمت خلق کے محاذ پر،بلوچستان کے علاقے میں فری آئی کیمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ کی جانب سے آنکھوں کی حفاظت اورامراض چشم کے حوالے سے شعو ر اُجاگر کرنے کی غرض سے صوبہ سندھ کے علاقے گھارو اور بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مفت آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان آئی کیمپس کا انعقاد حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آئی کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز اور ماہر عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ٹیموں نے گڈانی ، گھارو اور ان کے ملحقہ علاقوں سے آئی کیمپ میں آنے والے مریضوں کو بلا معاوضہ معائنے اور سرجری کی سہولیات فراہم کیں۔ بینائی سے متعلق بنیادی علاج معالجے کے ساتھ ساتھ آئی کیمپ میں معمولی نوعیت کے آپریشن سرانجام دئیے گئے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    مفت آئی کیمپس میں مریضوں کی ایک کثیر تعداد بشمول مرد، خواتین اور بچوں کو معائنے اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

  • زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف مرزا نے ڈی جی نیب کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،نجف مرزا نے نیب افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں،نئے ڈی جی نیب کراچی نے بڑے کیسز پر تحقیقات تیز کرنے کے احکامات دے دیئے،نیب کراچی میں نئے ڈی جی نیب کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،جس کے بعد انہوں نے نیب افسران کا اجلاس طلب کیا۔

    اجلاس میں نیب افسران نے نئے ڈی جی نیب نجف مرزا کو زیر تحقیقات کیسز پر بریفنگ دی، نیب افسران نے ڈی جی نیب کو شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم اور رکن قومی اسمبلی سکندر راہ پوتو کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔ڈی جی نیب کو ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    نجف مرزا کوایف آئی اے سے نیب میں 3سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں نجف مرزاجےآئی ٹی کے سربراہ رہے ،نجف مرزاکی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی نےآصف زرداری،فریال تالپورکوملوث قراردیاتھا,نجف مرزاکی تعیناتی سے جعلی اکاؤنٹس میں ملوث اہم شخصیات کے خلاف کاروائی متوقع ہے.

    سال 1999 سے 2013 تک پی پی اور نجف مرزا میں جنگ رہی ،سال مئی 1999 میں جب سابق صدر آصف زرداری کی زبان لاہور سے آنے والی سی آئی اے ٹيم نے مبينہ طور پرکاٹي تو سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجف مرزا تھے جنہوں نے محکمہ داخلہ کے فیصلے پر آصف زرداری کو سی آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ سال 2008 میں اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے نجف مرزا کو پوسٹگز سے دور رکھا لیکن 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد پھر سے نجف مرزا کي قسمت جاگی۔ نجف مرزا کو ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ تعینات کيا گيا مگرپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سے ان کے تعلقات اچھے نہ ہوسکے جس کے بعد نجف مرزا کو تين سال تک پورٹ قاسم ميں تعينات کرديا گيا۔

    ڈاکٹر نجف مرزا کو ايک سال قبل دوبارہ ايف آئی اے ميں ايڈيشنل ڈائريکٹرجنرل ساؤتھ تعينات کیا گیا تھا ، نجف مرزا اپني ايمانداری اور ديانت داری کی وجہ سے اچھے افسر کے طور پرمشہور ہيں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارتھے تاہم عدالت نے انہیں رہا کر دیا،آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

     

  • بلاول کونسا "کام”کروانے والے ہیں؟ شیخ رشید نے کراچی بیٹھ کر لگایا سنگین الزام

    بلاول کونسا "کام”کروانے والے ہیں؟ شیخ رشید نے کراچی بیٹھ کر لگایا سنگین الزام

    بلاول کونسا "کام”کروانے والے ہیں؟ شیخ رشید نے کراچی بیٹھ کر لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے5سال پورے کرے گی،عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل حل ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر سے متعلق بھی بہتر فیصلہ آئے گا،اس دسمبر میں بہت سے سیاست دان لندن میں ہیپی نیو ائیر منا رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پلی بارگین کرانی ہے، 5 کمپنیوں میں بلاول بھٹو زرداری کا نام ہے،مارچ تک نیب کو پلی بارگین کی بھاری رقم ملے گی،

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہم حیدر آباد کراچی کے درمیان شٹل سروس چلائیں گے ،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب کردہ ہے، 5سال پورے کریگی،مستقبل میں نوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست نہیں دیکھتا،مولانا فضل الرحمان سے دسمبرکے بعد بات کروں گا،پاکستان سعودی اورچین سمیت سب کےساتھ کام کررہاہے،

     

  • میں بھی انصاف کا متلاشی ہوں،سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست کی ناکامی کیا ہے؟ بلاول کی تنقید

    میں بھی انصاف کا متلاشی ہوں،سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست کی ناکامی کیا ہے؟ بلاول کی تنقید

    میں بھی انصاف کا متلاشی ہوں،سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست کی ناکامی کیا ہے؟ بلاول کی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس حملے کےشہید طلبہ کے والدین اب بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ مذاق ہے کہ اے پی ایس کمیشن کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے،یہ ریاست کی ناکامی ہے سانحے کے متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ یہ ناقابل معافی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اب بھی لاگو نہیں ہوا، ہر سانحے کے بعد ہم یہ اعادہ کرتے ہیں کہ ایسا کچھ’دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،ریاست کی طرف سے اقدامات نہ اٹھانا ہماری عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے  میں بھی انصاف کا تاحال متلاشی ہوں ، میں ان سب کو کہتا ہوں میں آپ کے ساتھ ہوں

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

  • علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سنایا ملزموں کی اپیل پر بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں کی سزا کے خلا ف اپیل پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے نے محمد اکبر ، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرلی، ٹرائل کورٹ نےمحمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی.

    ملزموں کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے اور ان کے بیانات کو غور سے نہیں سنا گیا۔ مقبول الرحمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالت عالیہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمارے مقدمے کو سنے۔علامہ حسن ترابی قتل کیس میں چھ ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی.

    علامہ حسن ترابی خودکُش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس آنند رام ہوتوانی کی عدالت میں ہوئی تھی ، جسٹس آنند رام نے ملزمان سلطان محمود ، محمد امین اورمحمد رحمان پر علامہ حسن ترابی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک،ایک لاکھہ روپے جرمانہ کی سزاجبکہ خودکش حملے میں معاونت کرنے پر تین ملزمان اکبر خان، اشفاق قریشی اور رحیم اللہ کو عمر قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،

    واضح رہے کہ علامہ حسن ترابی کو چودہ جولائی دو ہزارچھ میں سہراب گوٹھ کے نزدیک عباس ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے باہرخود کش حملہ کرکے قتل کیا گیا تھا،اس حملے میں اُن کے بھانجے علی عمران ترابی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

  • آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    آصف زرداری کی صحت کیسی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پولیو کیسز کم تھے لیکن 2019 میں 16 کیسز ہوگئے ہیں،میں نے وزیراعظم کو درخواست کی تھی کہ پولیو پر میٹنگ خود کیا کریں،امید ہے ہم مستقبل میں پولیو پر قابو پالیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم نے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے،حکومت نے پچھلے 3 سالوں میں ریسورسز فراہم کیے ہیں،کامیابی مل کر کام کرنے سے حاصل ہوگی،آصف زرداری کی طبیعت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا آصف زرداری کی طبیعت پر کل جواب دے دیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کو شناخت کرکے ان کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اس سال سندھ میں چودہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں چھ کراچی ڈویژن اور آٹھ صوبے کے دیگر ڈویژن میں ہوئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، شہناز وزیر علی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی.

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ گڈاپ، گلشن، بلدیہ، لانڈھی، سائٹ ایریا اور لیاقت آباد سے نمونے لیے گئے تھے۔ نمونوں سے ثابت ہوا کہ پولیو وائرس ان علاقوں میں موجود ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پولیو ویکسین سے جو بچے رہ گئے ان کی تعداد 2 لاکھ 412 ہے، کراچی ڈویژن میں 1 لاکھ 73 ہزار 521 بچے ویکسین سے رہ گئے ہیں۔ نئی مہم میں 90 لاکھ 89 ہزار 234 بچوں کی پولی وویکسین کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں پورے صوبے میں ایک کیس ہوا تھا، اس سے ظاہر ہے کہ کہیں کوتاہی ہے، ہمیں اپنی کوتاہیوں کو شناخت کرکے ان کو ٹھیک کرنا ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے 16 سے 22 دسمبر 2019 کی پولیو کے خلاف مہم کیلئے ڈویژنل اور ضلعی کمیٹیوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

  • بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے  8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس ، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سیئکالوجی کے 16ویں اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 08ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلباءمیں اسناد تقسیم کیں۔

    کانووکیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے مجموعی طور پر 763طلبا ءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے طلباءکو 37سونے اور 29چاندی کے تمغوں سے بھی نوازا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی نشان امتیاز(ملٹری) نے طلباءکو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کی قوم اور ملک کی خدمت کرنے پر تعریف کی۔

    نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور میری ٹائم ڈسپلن کے آغاز کرنے پر باقی اداروں سے سبقت لے جانے پر کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ بحریہ یونیورسٹی دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اپنے طلباءکو تعلیمی ضروریات سے آراستہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کثیر الجہتی تعلیم کے فروغ اور طلباءکے دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے کے پروگرامز پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

    اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمان خصوصی کا کانووکیشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی مستقبل کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طلباءکو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ۔انھوں نے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول، سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز اور انتہائی قابل فکیلٹی کی فراہمی پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوںکا ذکر کیا۔ انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کے ملک کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرنے پر بھی کردار کو سراہا۔

    کانووکیشن کی تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر نیول آفیسرز، صنعتکاروں، فکیلٹی ممبران اور فارغ التحصیل طلباءکے والدین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے طلباءاور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مسقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے تمغے حاصل کرنے والے طلباءکو ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر سراہا۔

  • سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    سعید غنی نے لگائے ایم کیو ایم پر سنگین الزام، آصف زرداری کی رہائی ڈیل ؟اس پر کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاست نفرت اورتقسیم کی سیاست ہے، آئی جی سندھ کے خط پرشدید تحفظات ہیں،ہم آئی جی کوتبدیل نہیں کرناچاہتے نہ ایسی سوچ ہے، کوئی قانون کاغلط استعمال کرے تواس کاجواب دیناہے،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی باتوں کواہمیت نہیں دیتے،ایم کیوایم نےبل پیش کرکے سندھ کی تقسیم کی بات کی، بل لانے سے ایم کیو ایم کی ذہنیت کھل کرسامنے آگئی، یہ سندھ میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی واضح کرے کہ وہ اس بل کی حامی ہے یا مخالف؟

    نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی انتقامی کارروائی سے نہیں گھبرائے،میں نہیں سمجھتا کہ ہم آئی جی کے ایک خط سے گھبرا جائیں گے ،آئی جی سندھ کسی کے اشارے پر سندھ حکومت اور پولیس تعلقات کو تماشا بنانا چاہتے ہیں،پنجاب میں کئی آئی جی تبدیل ہو جاتے ہیں مگر کوئی ایشو نہیں ہوتا،آئی جی اسلام آباد کو تو بھینس چوری کے معاملے پر ہٹادیا گیا،مگر کسی نے ایشو نہیں بنایا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف زرداری کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے تو عمران خان سے پوچھ لے،عمران خان کہتے تھے کہ میں نے پکڑایا تو پھر چھوڑا بھی خود ہو گا،5 سے 6 ماہ بعد انصاف کو ڈیل کہنا زیادتی ہے،