Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

    سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

    سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی
    باغی ٹی وی : سندھ بھر کے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ بھر کے نجی اور سرکاری سکولز 13مارچ تک بند رہیں گے۔

    تفصیل کے مطبق سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 13 مارچ تک صوبے کے تمام سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں 13مارچ تک تعطیلات ہونگی۔
    اس سے پہلے واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

  • کرونا سے متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، سندھ کابینہ کا  اجلاس طلب

    کرونا سے متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، سندھ کابینہ کا اجلاس طلب

    کرونا سے متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، سندھ کابینہ کا اجلاس طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے میر ظہور پلیدی نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی مناسب اسکریننگ کی جارہی ہے،زائرین کو اسکریننگ کے بعد ایک ایک ہزار کے گروپ میں بھجوایاجائےگا،تفتان میں طبی ماہرین، پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود ہے،ایران کی 300گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا،30ہزار ماسک کا بندوبست کرلیاگیا ہے،ماسک کی جہاں ضرورت ہے تقسیم کررہے ہیں

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس 3مارچ کو طلب کرلیا،سندھ کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنائی جائے گی،کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 10کروڑروپےخصوصی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی

    کراچی میں متاثرہ نوجوان کے دوستوں، کلاس فیلوز اور اہل خانہ کو ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، تمام کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئیں، دو روز میں ڈاو یونیورسٹی ہسپتال میں 32 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا سےمتاثرہ مریض20فروری کو ایران سے کراچی آیا متاثرہ مریض کی فیملی کو کلیئر قراردےدیا گیا،صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں،متاثرہ نوجوان کی فیملی کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے، متاثرہ مریض کے ساتھ ایران جانے والے27افراد کو بھی کلیئرکیاگیا،27افرادکو آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،

    دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

    ہاتھ ملانے، گلے ملنے پر پابندی،کمپیوٹر کے ماؤس،کی بورڈ سے بھی ہو سکتا ہے کرونا وائرس

  • سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے اشتہارات بند کر دیئے گئے، اخبار کا مالک عدالت پہنچ گیا

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے اشتہارات بند کر دیئے گئے، اخبار کا مالک عدالت پہنچ گیا

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے اشتہارات بند کر دیئے گئے، اخبار کا مالک عدالت پہنچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈان اخبار کو سرکاری اشتہارات کی بندش، محکمہ اطلاعات اور پی آئی ڈی سے جواب طلب کر لیا گیا،سندھ ہائیکورٹ نےسیکریٹری اطلاعات اور پی آئی ڈی سے 10 مارچ کو جواب طلب کرلیا

    درخواست سی ای او ہیرلڈ پبلی کیشن حمید ہارون کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ وجہ بتائے بغیر جنوری 2020 سے روزنامہ ڈان کے اشتہارات بندہیں،وزیراعظم عمران خان نےڈان پر غلط خبروں کی اشاعت کا الزام لگایا تھا،ہمارے ادارے کا مقصد آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانا ہے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ روزنامہ ڈان کو اشتہارات کی بندش بد نیتی پر مبنی ہے،روزنامہ ڈان ملک بھر میں پڑھا جاتا ہے،روزنامہ ڈان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں،غیرجانبدار رپورٹنگ اور اداریہ کی وجہ سے لوگ ڈان پڑھتے ہیں، ادارتی عملہ غیر جانبدار اور آزادانہ کارکردگی کا حامل ہے ادارے سے منسلک صحافی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی شہرت کے حامل ہیں،روزنامہ ڈان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

  • بلاول کے لاڑکانہ میں ایڈز نے پھر سر اٹھا لیا، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں ایڈز نے پھر سر اٹھا لیا، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں ایڈز نے پھر سر اٹھا لیا، کتنے مریض سامنے آ گئے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے دوران 9 نئے کیسز سامنے آ گئے

    سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد 1310 ہو گئی،نئے متاثرہ کیسز میں 4 خواتین 2 مرد اور3 بچے شامل ہیں،رتوڈیرو تحصیل اسپتال میں 40ہزارافراد کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی.

    ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

  • کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ عدالت

    کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ عدالت

    کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے معاملہ پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟ عدالت نے کہا کہ ماسک مل تو رہے ہیں، عدالت میں بچی نے ماسک پہنا ہوا ہے،عدالت نے بچی سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ مارکیٹ سےبہت مشکل سےملاہے ، بچی کے جواب میں کمرہ عدالت میں قہقہے گونجنے لگے

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کردیا ہے، عدالت نے وکیل سے کہا کہ وقفے کے بعد آپ کی درخواست سنیں گے،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مہنگے داموں ماسک کی فروخت پر درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادویات اورماسک کی عام شہریوں کو فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مارکیٹ سےغائب کر دیئے ہیں۔عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے

  • صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی : سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

    اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ جععرات اور جمعہ کے دن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے جاری کردہ پیغام میں یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے؟صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت مختلف گروپس میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ صوبائی حکومت کے اعلان کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔

    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان

    بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان

    بلوچستان کے بعد ایک اور صوبے نے کیا سکول بند کرنے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں‌ تعطیلات کا اعلان کر دیا

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے 27 اور 28 فروری کو صوبے میں تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا، سندھ کے تمام اسکولز میں تدریسی عمل معطل رہے گا.

    قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ھے.کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کیلئیے صوبے کے تمام سرکاری ادارے مدارس اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ھے.

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کا شکار یحییٰ جعفری جس پروازسے آئے اس کی تفیصل وفاق کے پاس ہے ،سندھ حکومت بھی کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےاقدامات کررہی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومت نےمل کرکام کرناہے تاکہ کورونا پر قابو پایاجاسکے،کراچی میں سول اورجناح اسپتال سمیت 3مقامات پرآئسولیشن وارڈب نائے گئےہ یں،پی ڈی ایم اے کوبھی حفاظتی اقدامات کے لیے کہا گیاہے

    میئرکراچی وسیم اختر نےکےایم سی کےاسپتالوں ایمرجنسی نافذکردی،وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی اسپتال میں آئسولیش وارڈقائم کردیے گئے،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اورگزدرآبادمیں بھی آئسولیشن وارڈقائم کردیے گئے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں.

  • ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے جلسہ گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں مخیر حضرات حصہ ڈال رہے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس لئے لوگوں کی پاور کو جمع کر رہے ہیں، ہم ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بننا چاہتے بلکہ خدمت ہمارا منشور ہے

    مصطیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پے، نوجوان بے روزگار ہیں، لوگوں کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، موجودہ حالات میں پی ایس پی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے، ہم عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں،نام نہاد مینڈیٹ رکھنے والوں سے مینڈیٹ چھینیں گے ،کراچی والوں نے سب کو آزما لیا ہے،کراچی کو سب نے دھوکا دیا،ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے ،ہم کراچی اور صوبے کو ٹھیک کریں گے.جن سیٹوں سے مسائل حل ہونے ہیں وہاں بدکردار لوگ بیٹھے ہیں،پاور شو کے بعدبحث ختم ہوجائے گی کہ کراچی کس کاہے،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈناظم آبادمیں ہونے والے جلسے عام میں شرکت یقینی بنائیں، یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کی خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

  • سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    سابق سٹی ناظم کراچی کی نماز جنازہ ادا، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، فاروق ستارسمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    اس موقع پر جنازے کے شرکا نے امیر جماعت اسلامی سے تعزیت کا بھی اظہار کیا،

    نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے

    سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

    سراج الحق نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

  • تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح

    تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح

    تعلیم کے شعبے میں پاکستان نیوی کا شاندار قدم،نیول چیف نے کیا سکول بلڈنگ کا افتتاح
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے بابا آئی لینڈ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول اور خان بہادر غلام نبی اسکینڈری اسکول کی ازسر نو تعمیرکردہ عمارت کا افتتاح کیا۔نیوی لیگ نے اپنی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت اسکول کے انتظامی معاملات کی ذمہ داری اپنے ذمے لے رکھی ہے۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیوی لیگ کی تشکیل 2001 میں ریٹائرڈ نیول افسران کی بہبود اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کی گئی تھی جو کہ دیگر سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اسی تناظر میں 2004 میں نیوی لیگ نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے اس اسکول کے انتظامات اور اخراجات کا بیڑہ اپنے سر لے لیا۔ 2004 کے بعد سے اسکول میں طلباءاور اساتذہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اسکول میں موجود تعلیمی سہولیات میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ ابتدا میں اسکول میں 10 اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ 150 کے قریب طالب علم زیر تعلیم تھے جبکہ اب یہ تعداد کم و بیش 800 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی 31 ہے۔علاوہ ازیں مقامی افراد پر مشتمل اسکول کے اساتذہ کو مزید تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے خاطر خواہ مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں جس کے تحت انہیں مختلف این جی اوز اور اداروں بشمول سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن، ٹیچرز ریسورس ٹریننگ سینٹر، بحریہ یونیورسٹی، پاکستان بحریہ، انفاق فاﺅنڈیشن اور لٹریٹ پاکستان میں تربیت دی جاتی ہے.

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اسکول کی نو تعمیر کردہ عمارت کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن سندھ سمیت حاضر اور ریٹائرڈ نیول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔