Baaghi TV

Category: کراچی

  • ٹڈی دل کا کمزوردل مراد علی شاہ کی فصلوں پرسخت حملہ

    سیہون:ٹڈی دل،کمزوردل مراد علی شاہ کے حلقے سیہون پہنچ گیا، کھیتوں پر حملہ،اطلاعات کےمطابق فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، کراچی کے بعد ٹڈیوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے سیہون پہنچ کر کھیتوں پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی نااہلی کا ایک بار پھر پول کھل گیا، ٹڈی دل نے وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہی حملہ کرکے کھیت اجاڑنا شروع کردیا۔ کپاس، پیاز اور گندم کی فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں، کاشتکاروں کی شکایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا عملہ لاپتہ ہے۔

    امریکہ ترکی کومشورہ نہ دے ہمیں‌ پتہ ہے کہ ہم نے دفاع کیسے کرنا ہے، طیب اردوان

    صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹڈی دل کو تاحال ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، سیہون میں کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو کھیتوں سے بھگانے کی کوششیں شروع کردیں۔اندرون سندھ کے بعد ٹڈی دل کا کراچی پر حملہ، وزیر زراعت نے بچنے کا انوکھا مشورہ دے دیا

    لاڈلےکوریلیف دینےوالے یادرکھیں معاشرتی تفریق اورتباہی کے ذمہ بھی یہی ہیں‌، فیصل واڈا

    خیال رہے کہ 10 نومبر کو صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو اسپرے کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے دل چسپ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس خود چلا آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں۔

    ایواکاڈو سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی کمی سے خوشخبری سنادی گئی

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی کے بعد بلوچستان چلا گیا ہے، ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، شہری پریشان نہ ہوں ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتا، اس کے خاتمے کے لیے نوابشاہ اور بدین میں اسپرے کرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اندرون سندھ کے علاوہ ٹڈی دل کراچی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔

  • ٹیکنالوجی سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں، صدر مملکت

    ٹیکنالوجی سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں، صدر مملکت ،ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی،

    کراچی ۔ 16 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔

    ہفتہ کو کراچی میں انفارمیشن و کمیونیکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی دماغ میں کئی ہزار الفاظ کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جس سے وہ خیالات کا اظہار کرتا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آپ کسی ٹیکنالوجی کو روک بھی نہیں سکتے،اس سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتا،دنیا جو تباہی دیکھ چکی ہے اس میں کمیونیکشن کا گہرا تعلق ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ انسان کوبدلنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی،

    یہاں جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سکھر لاڑکانہ کے ترقیاتی کاموں کا پیکیج ، صاف پانی پروجیکٹ ،نکاسی آب نظام ، روڈ ، ٹریفک مسائل کے حل کےلئے اور ہیڈ برج سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کے درخواست کی۔

    اعلامیہ کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کو مذید آگاہ کیا کہ گزشتہ 72 سالوں سے اہلیان سکھر صاف پانی کے لیے منتظر ہیں، انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ سکھر کی دعوت دی، صدر مملکت انہیں سکھر لاڑکانہ کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی اور ترقیاتی پروجیکٹ منظور کروانے کا بھی وعدہ کیا جس پر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے شکریہ ادا کیا.

  • ڈینمارک کے سفیرنے مراد علی شاہ سے کیا وعدے کیے ؟

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈینمارک کے سفیر مسٹر رولف مائیکل ہے پریریا سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سندھ میں رینیوایبل انرجی پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے حکومتی سطح پر (سندھ حکومت اور ڈینماک کی حکومت) معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینماک کے سفیر کو مشورہ دیا کہ وہ ونڈ انرجی کی پیداوار سے لے کر گرڈ اسٹیشن کی تنصیب اور پھر اسے مناسب ریٹس پر صنعتی علاقوں کو فراہمی تک کا ایک پیکیج تیار کریں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آپ کو ایک بہترین نتائج حاصل ہونگے بلکہ شہر کے صنعتی علاقے بھی سستے نرخوں پر بجلی حاصل کرسکیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اپنی ڈسٹربیوشن اور ڈسپیچ کمپنی ہے اور اسے حال ہی میں گرڈ کمپنی جوکہ وہ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں کے لیے لائسنس بھی مل چکا ہے ۔ ڈینماک کے سفیر اپنے ساتھ اپنے ٹریڈ کمشنر علی مشتاق بٹ کو بھی لائے تھے اور انھوں نے بجلی کے بحران کے مکمل حل کے حوالے سےتمام تر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے پاس وہ واحد علاقہ ہے جہاں پر وسیع پیمانے پر ونڈ کوریڈور موجود ہے۔ ڈینمارک کے سفیر کو بتایا گیا کہ وہ وفاقی حکومت نے 14 ونڈ پاور پروجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ہے اور 25 نئے منصوبے منظوری کے مراحل میں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 50 ہزار میگاواٹ تک ونڈ انرجی پیدا کرنے کی گنجائش ہے اور ابھی تک بشمکل 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے انھوں نے انھیں دعوت دی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈینماک کے سفیر نے اپنے ٹریڈ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں متعلقہ محکموں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے رابطے میں رہیں۔

  • کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے

    کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے

    کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے۔

    دو ایس ایچ او، ایس ایس پی ایسٹ، اسپیشل پارٹی کے انچارج کی خاتون سے تھانے میں اجتماعی زیادتی، مجسٹریٹ کا تھانے پر چھاپہ خاتون بازیاب
    فلیٹ خریدنا میرے لیے عذاب بن گیا پولیس گھر سے سونا، نقدی کپڑے سمیت سب کچھ لوٹ کر لے گئی۔ اعلیٰ حکام و پولیس افسران سے انساف کی اپیل، خاتون زبیدہ کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    کراچی میں سولجر بازار کی رہائشی زبیدہ خاتون پولیس کے ظلم و ستم، اجتماعی زیادتی سمیت دیگر مظالم کا شکار ہوں۔ آج پولیس کے مظالم سے تنگ آکر پولیس زیادتیوں کو بیان کرنے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہی ہوں۔ مجھ پر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر، ایس ایچ او برگیڈ، ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل ٹیم کے انچارج ASIعمران گجر اور دیگر نے ظلم و زیادتی کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ رشوت کے پجاری ان پولیس افسران نے اجتماعی زیادتی، گھر میں ڈکیتی لوٹ مار سمیت جتنے ظلم ہو سکتے تھے کیے۔ مجھ پر گٹکا اور جوا کا بھی کیس بنا دیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے عدالتوں سے انصاف ملا۔ لیکن پولیس کے اعلیٰ افسران کیوں خاموش ہیں۔ ایسے عیاش، ڈاکو اور ظالم پولیس افسران کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ میں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیرِ اعظم پاکستان، آرمی چیف، گورنر سندھ، وزیرِ اعلیٰ سندھ، DGرینجرز سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے مسلسل عیاش و ظالم و رشوت خور پولیس افسران سے بچایا جائے۔ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی تفصیلات بیان کرتی ہوں۔ معاملات کا سلسلہ سولجر بازار میں عیدین والا اپارٹمنٹ میں سیکنڈ فلور پر ایک فلیٹ بلڈر سے خریدنے پر ہوا۔ میں نے بلڈر سے 2002میں فلیٹ کی خریداری کا 28لاکھ میں سودا کیا اور 15لاکھ روپے رقم ادا کی۔ دیگر رقم قسطوں میں ادا کرنا طے ہوئی۔

    مجھے فلیٹ کا قبضہ مل گیا اس دوران فلیٹ کی مالیت میں اضافہ ہو گیا۔ بلڈر کی نیت قیمت بڑھنے پر خراب ہوئی اور بلڈر نے فلیٹ کی فائل 2003میں سیل کر دی۔ بلڈر نے جن 3لوگوں کو فائل فروخت کی انہوں نے سولجر بازار پولیس کے ذریعے مجھے حراساں کرنا شروع کیا کہ فلیٹ خالی کر دو اور آج فلیٹ کی قیمت بڑھتے بڑھتے تقریباً 2کروڑ کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ پولیس نے پیسوں کے لالچ میں آئے دن تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور 2015میں پہلی مرتبہ مجھے پولیس موبائل میں تھانے لے آئی اور دھمکیاں دیں اور دباؤ ڈالا کے فلیٹ خالی کر دو ورنہ مقدمہ درج کر کے بند کر دیں گے۔ میں نے کہا کہ میں حق پر ہوں میں نے فلیٹ خریدا ہے رقم ادا کی ہے سولجر بازار پولیس نے مجھ پر موبائل چوری کا مقدمہ درج کر کے تھانے میں بیٹھا دیا بعد ازاں عدالت سے ضمانت حاصل کی اور کیس سے باعزت بری ہو گئی۔جس پر سولجر بازار پولیس برہم ہوئی اسی دوران 20نومبر 2015کو بلڈر نے فلیٹ کی فائل ایک چوتھے شخص کو سیل کر دی۔ اس کا مقدمہ عدالت میں چلتا رہا اور جون 2017میں عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ میں نے عدالت میں فلیٹ کی مجموعی تمام رقم ادا کر دی اور فلیٹ میرے نام ہو گیا۔ لیکن سولجر بازار پولیس نے میرا پیچھا نہ چھوڑا اور پولیس کے پسِ پشت کون لوگ پولیس کو میرے خلاف بھجواتے رہے مجھے پتہ نہیں۔ پولیس فلیٹ کی مالیت بڑھنے کے پیشِ نظر مجھ پر دباؤ پر دباؤ ڈالتی رہی، دھمکیاں دیتی رہی، تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیااور بطور رشوت بھاری رقم طلب کی گئی۔سولجر بازار پولیس اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل ٹیم کے انچارج ASIعمران گجر 9اگست 2019کی شب 2بجے میرے فلیٹ پر آئے مجھے (زبیدہ)، میری بہن کو زبردستی پولیس موبائل میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اس وقت میرے فلیٹ میں میرے بیٹے کی منگنی کے سبب رشتہ دار بھی موجود تھے۔ پولیس دوبارہ پھر فلیٹ پر گئی دروازے توڑے اور وہاں موجود میرے ماموں اور دیگر رشتہ دار وں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی اور گھر میں موجود تمام قیمتی اشیاء، کپڑے، سونا، نقدی، مجموعی 33لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء پولیس اپنے ہمراہ لے گئی۔ میرے رشتہ داروں کو کٹی پہاڑی سمیت 3مقامات پر رکھا گیا اور مجھے (زبیدہ) اور میری بہن کو برگیڈ تھانے میں لایا گیا مجھے ایس ایچ او کے سائڈ روم میں رکھا گیا۔ میرے ساتھ زیادتی کی جاتی رہی جن میں ایس ایچ او جاوید سکندر نے میرے کپڑے پھاڑے اور پھر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر، ایس ایچ او برگیڈ اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل پارٹی کے انچاج ASIعمران گجر اور ایک چو تھے شخص نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور وڈیو بھی بناتے رہے بعد ازاں مجھے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا .

    پولیس دباؤ ڈالتی رہی فلیٹ چھوڑ دو اس دوران میرے بھائی اور انکے دوستوں نے عدالت سے رجوع کیا عدالت کی ٹیم (مجسٹریٹ) نے برگیڈ تھانے پر چھاپا مارا اور مجھے اور میری بہن کو با زیاب کرایا اور پھر عدالت سے بھی با عزت بری ہوئے، پولیس 20 لاکھ روپے رشوت طلب کرتی رہی اور دھمکیاں بھی دیتی رہی کہ اگر رقم نہ دی تو بھاری منشیات کا مقدمہ درج کر کے ایسا پھنسائیں گے کہ زندگی بھر عدالت اور جیل جاتے رہو گے جب رقم نہ دی تو ہم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لیکن عدالت سے ہم بری ہوئے اس لئے کے ہم سچے تھے، پولیس زیادتی کے خلاف ہم نے ظالم پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی تیاریاں کیں تو سولجر بازار پولیس نے میرے بیٹے کو اغواء کیا اور دھمکیاں دیں کہ ھمارے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش نہ کرو ورنہ بیٹے کو ڈکیتی میں بند کر دیں گے اور پھر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل پارٹی کے انچارج اے ایس ائی عمران گجر نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی نہ دینے پر ایک نئی جھوٹی ایف آئی آر جواء اور گٹکا کی درج کی اور مجھے مفرور قرار دیا عدالت سے رجوع کیا ہے جو زیر سماعت ہے تا ہم اب بھی مزید دھمکیاں پولیس دے رہی ہے میں اعلی حکام اور اعلی پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

  • پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں

    پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں

    پلان بی،ساتھ دینے کی بجائے بلاول نے مولانا پر وار کر دیا، مولانا غصے میں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    جے یو آئی کے کارکنوں نے سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر بارش کے باوجود دھرنا دے رکھا ہے۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر جے یو آئی کے دھرنے کے باعث دونوں اطراف پر ٹریفک معطل ہے۔

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    جے یو آئی رہنماوں کو حب ریور روڈ پر دھرنا دینا مہنگا پڑگیا ،سندھ پولیس دھرنا دینے والے مظاہرین کے خلاف متحرک ہو گئی ہے، موچکو تھانے میں جے یو آئی جنرل سیکریڑری سندھ راشد سومرو، سابق رکن سندھ اسمبلی مولانا عمر صادق اور دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں روڈ بلاک کرنا، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گیئں ہیں.

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    دوسری جانب لاہو ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست میں وفاقی حکومت، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کارکنوں کو تمام شہروں کیسڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل15کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔درخواست گزار نے پلان بی کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کی گئی.

    واضح رہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کی پیپلز پارٹی نے حمایت کی تھی تا ہم پلان بی کی ابھی تک حمایت نہیں کی.

  • خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کیس، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ،خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اب وہ ہسپتال میں ہیں، عدالت نے  انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے

  • پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کا نووکیشن،طلبا میں اسناد، انعامات تقسیم

    پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کا نووکیشن،طلبا میں اسناد، انعامات تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کا نووکیشن آج بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا ۔ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نوید زمان اور اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے گریجویٹ ہونے والے354 طلباءکو اسناد اور میڈلز عطا کئے ۔ اسناد حاصل کرنے والے طلباءمیں 3 کو پی ایچ ڈی، 45 کو ماسٹرز، جبکہ 306 طلباءکو بیچلرزکی اسناد عطا کی گئیں۔اپنے متعلقہ شعبے میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے37 طلباءکو مہمان خصوصی کی جانب سے میڈلز بھی دئیے گئے۔

    ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی

    سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں طلباءکو انجینئرنگ کی بہترین تعلیم کی فراہمی میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہتعلیمی شعبے میں اپنی نمایاں کارکردگی کے باعث نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ایشین یونیورسٹی رینکنگزسال 2020 کے مطابق چار درجہ ترقی کرتے ہوئے 87 ویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستانی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربرقرار ہے۔

    اپنے استقبالیہ خطبے میں کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج شعبہ انجینئرنگ میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور یونیورسٹی کے گریجویٹ دنیا کے بہترین اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،انہوں نے شرکاءکو پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کی حالیہ کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی نے آگاہ کیا کہ کالج میں گزشتہ سال سے نیول آرکیٹکچر کے شعبے میں ایم ایس ڈگری کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پرگرام ہے جسے ملک میں پہلی بار پیش کی گیا۔ اس پروگرام کا مقصدنہ صرف پاک بحریہ کی بلکہ میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ دیگر قومی اداروں کی اافرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

    دفاعی افواج، سول اداروں کے حکام اورگریجویٹ ہونے والے طلباءکے والدین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

  • پاک بحریہ،ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی

    ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب میں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی ہے۔وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے کمان ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کے سپرد کی۔ کمانڈر کراچی کی حیثیت سے وہ پاک بحریہ کی تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر اور پی این ایس ذوالفقار اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے 18 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمان کرتے ہوئے یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاءکے آپریشن کی نگرانی کی جس پر انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔انہیں مشترکہ ٹاسک فورس 151(CTF-151) کی کمان کا تجربہ بھی رہا۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف ، ڈائریکٹر جنرل C41 اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلا م آباد میں ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن) شامل ہیں۔ کمانڈر کراچی کے فرائض منصبی سنبھالنے سے قبل وہ کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہورکی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

    ریئر ایڈمرل زاہدالیاس پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں ۔ انہوں نے برطانیہ سے ملٹری ریسرچ میں ماسٹرز اور چین سے سینئر نیول کمانڈ کورس کی تعلیم حاصل کی۔ گراں قدر خدمات و شجاعت کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

    کمان سنبھالنے پر نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ما تحت یونٹس کے کمانڈنگ افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سولین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

  • پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

    پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کےسال 20-2019 کیلیے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے،ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین پی بی اے منتخب ہو گئے ہیں،دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پی بی اے کے سینئر وائس چیئرمین ،کے ٹی این کے محمد اطہر قاضی پی بی اے کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں.

    ہم ٹی وی کے درید قریشی پی بی اے کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں،جیو ٹی وی کے میر ابراہیم پی بی اے کے جوائنٹ سیکریٹری ،آج ٹی وی کے احمد زبیری فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں،پی بی اے کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے

    پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کراچی میں ہوئی، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے،

  • حکومت اگر یہ بات نہ نہ مانی تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین کا اعلان

    حکومت اگر یہ بات نہ نہ مانی تو ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت جلوس کے راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس سال رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔وہ لاپتہ جو کسی جرم میں ملوث نہیں انھیں رہا کیا جائے۔ امام مہدی کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف سندھ بھر بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں نے بغیر کسی تفریق کے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی ولادت باسعادت کو انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والی وسلم کی ذات مقدس مسلمان اقوام کے مابین وحدت و اتحاد اور یکجہتی کا محور و مظہر ہے۔ اس سال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان کے مطابق اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل ملک بھر میں ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے،مزید پروگراموں کاانعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی ہم آہنگی کا پرچار کرنے والی سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام وصفر میں سندھ کے مختلف اضلاع میں جلوس عزاء کے روٹس حکومتی عد توجہی کے باعث بد حالی کا شکار رہے۔ سڑکوں کی پیوند کاری کو بھی کروانا صوبائی حکومت نے مناسب نہیں سمجھا۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت جلوس کے ان راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے، اضلاع میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔

    علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستا ن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ عبد الستار جمالی نامی شخص نے سوشل میڈیا پر امام مہدی کی شان میں گستاخی کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں عوامی احتجاج پر اس گستاخ اہلبیت ؑکو گرفتار کر لیا۔ امت مسلمہ کا امام مہدی علیہ السلام پراعتقاد مسلکی نہیں مکمل اعتقاد ہے،ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں پوراحتجاج کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

    ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی رہائی کی تحریک جاری ہے۔ گزشتہ 1ماہ میں آٹھ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں جو خوش آئند اقدامات ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد وہ افراد بھی جو کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جن پر آج تک کوئی مقدمات نہیں بن پائے ہیں اور نہ ہی وہ ریاست کو کسی جرم میں مطلوب ہیں وہ بھی جلد از جلد بازیاب ہو کر اپنے پیاروں سے ملیں گے۔کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،یعقوب حسینی،ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماموجود تھے