Baaghi TV

Category: کراچی

  • رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاءالحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

  • سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    سرکلرریلوے، سپریم کورٹ سے میئر کراچی نے کی بڑی درخواست، سندھ حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جہاں تک بہتری لا سکے مختلف یوسز میں لائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکلر ریلوے کو کلیئر کروانا ہے ،حکومت اپنا کام کر رہی ہے، ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جن لوگوں کے گھر ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے، جن لوگوں نے گھر بنائے اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کہ آپ نے کیسے گھر بننے دیئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کو پلاٹنگ کر کے جگہ دے تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے،

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کرے ، اگر میئر یا کمشنر چیزوں کو مانیٹر کریں گے تو تعریف کرنی چاہئے، آج چھٹی کا دن ہے اور ہم فیلڈ میں ہیں، اپنے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں، سیوریج کو کلیئر کریں گے، سیوریج کا ایشو نہیں پھر بھی ہم بہتر کریں گے، فیکٹری والوں کو کہا ہے کہ صفائی وقفوں کی صورت میں کریں تا کہ سیوریج لائنوں کو خطرہ نہ ہو، کراچی کو بہترین اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے.

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمجھ لے کہ کراچی کو آج گرانٹ ملے گی تو نتیجہ ایک سال بعد ملے گا، کراچی ٹیکس دیتا ہے اسے اس کا حق دیا جائے،کراچی کو کمیٹیوں کی نہیں بلکہ فوری وسائل کی ضرورت ہے،کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لینا چاہیے

  • کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر حملہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی اور 9 ملزمان کی سزا برقرار رکھی. ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، ملزمان نے کورکمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا.

    پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں نے 10جون 2004 کو کراچی کے علاقے کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں کورکمانڈراحسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں نذیر احمد سمیت تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔

    سنہ 2006 میں عدالت نے قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے کے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے، کورکمانڈر پر حملے کے الزام میں 14 برس قید اور 50 ہزار جرمانہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ آج سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیل مسترد کر دی.

  • بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    باغی ٹی وی :نوجوں نے کس چھوٹی سی بات پر اپنی جان دے دی ، نوبت ایں جا رسید. بلدیہ میں نوجوان نے والد کے پیسے دینے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 9 اے میں 20 سالہ نوجوان بختیار نے پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، واقعہ سے قبل اپنے والد سے جھگڑا ہوا تھا۔بختیار نے اپنے والد سے ملک سے باہر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے، والد کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔بختیار کا والد سوزوکی چلاتا ہے جب کہ بختیار اپنے والد کی گاڑی پر بطور ہیلپر کا کام کرتا تھا.
    واضح رہے کہ اس وقت نوجوان نسل میں‌ اپنا ٹیمپرامنٹ کھو رہے ہیں.اور ذرا سی برداشت نہیں رہی ہے .

  • کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فائیو میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی فلیٹس ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی۔

    ّآتشزدگی کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا، عمارت کے رہائشی اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسٹورنٹ کا دروازہ توڑا اور پانی کا ٹینکر منگوا کر آگ بجھانا شروع کردی۔ بعد میں کے ایم سی کا فائر ٹینڈر پہنچ گیا تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے باہر گیس کے سلینڈر بھی رکھے ہوئے تھے جس پر رہائشیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہ سلینڈر رہائشی افراد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں، وزیرا علیٰ سندھ کا سپریم کورٹ کے حکم پر جواب

    عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں، وزیرا علیٰ سندھ کا سپریم کورٹ کے حکم پر جواب

    عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں، وزیرا علیٰ سندھ کا سپریم کورٹ کے حکم پر جواب

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالتی حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں کو مسمار کرنے سے معذرت کرلی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں رضامند نہیں، عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں۔
    آئی جی سندھ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ وفاق کو ہم نے آئی جی کے نام ان کی درخواست پر دیئے ہیں، امید کرتے ہیں کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے آئی جی مقرر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کل بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام کے جیل میں رکھا گیا، عدالت نے فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔
    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کو ختم کر نے کا حکم دیا ہے. سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت سے کچھ نہیں ہوگا، منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا تو لوکل ٹرانسپورٹ جیسا حال ہوگا۔

  • پسند کی شادی پر چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    پسند کی شادی پر چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

     

    باغی ٹپسند کی شادی پر چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    ی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کیخلاف گواہوں اورثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہوتا ہے ،ایسے مجرم کو سزا پوری کئے بغیر رہا کرنا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،عدالت نے مجرم کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کردی اورسیشن کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    مجرم کرم شاہ اوررفعت نامی لڑکی نے 2002 میں پسند کی شادی سے انکار پر چچاعبدالستارکو قتل کیا تھا،سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کرم شاہ کو 2013 میں عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

    نیب کی وجہ سے گندم کی قلت اور آٹے کا بحران آ رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے.

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق ۔گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران کلانچ تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔ موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 82 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرلی گئی ہے۔

    خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2,273.04 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، 22 ملزمان گرفتار، کیا کیا برآمد ہوا؟

  • گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    گٹکا مافیا کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت، عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے، مین پوری اور ماوے پر پابندی کے لیے دائر کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے مدعی مقدمہ نسیم حیدر منہ کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

    عدالت میں گٹکے کے خلاف کیس کے مدعی نسیم حیدر کی بہن اور والدہ بھی پیش ہوئیں، متوفی کی بہن نے روتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میرے دو بھائی تھے، دونوں ہی کینسر سے انتقال کر گئے، میرے بھائی کی بہت اذیت ناک موت ہوئی، گٹکے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

    مدعی کے وکیل مزمل ممتاز نے عدالت میں کہا کہ نسیم حیدر کے منہ میں کیڑے پڑ گئے تھے، غسل دیتے ہوئے لوگ گھبرا رہے تھے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک پابندی سے متعلق بل کیوں منظور نہیں ہوا ہے؟ سندھ حکومت نے جواب دیا کہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ شہر میں گٹکے اور ماوے کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہے، شہر میں گٹکے کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے، کیا گٹکا استعمال کرنے والوں نے منہ کے کینسر میں مبتلا لوگوں کی تصاویر دیکھی ہیں؟

    مدعی کے وکیل نے کہا کہ جوڑیا بازار میں گٹکے کی فروخت اور اس کے کارخانے چل رہے ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ پورے صوبے میں گٹکے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

    عدالت نے کہا کہ رینجرز بھی گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور پولیس کی مدد کرے، آیندہ سماعت تک بتایا جائے پولیس نے کتنے آپریشن کیے، کتنی ایف آئی آر کاٹیں، آئی جی سندھ بھی گٹکے، مین پوری کے خلاف کارروائی تیز کر دیں، آئندہ سماعت تک قانون سازی کے حوالے سے بھی حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت میں مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا مافیاکے خلاف پٹیشن داخل کرنے والا نسیم حیدر والد کوثر حسین کا گٹکا کھانے سے کینسر کی وجہ سے  یکم فروری کو کراچی میں وفات پا گیا

    نسیم نے گٹکا مافیا کے خلاف 15 جولائی کو گزشتہ برس تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے،نسیم کو کافی عرصہ سے منہ کا کنسر تھا اور ایک جبڑا خراب ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا نہیں سکتا تھا

    سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

    گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

    گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے

  • جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اسکی طرف توجہ نہیں دیتی، وزیر خارجہ کا اعتراف

    جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اسکی طرف توجہ نہیں دیتی، وزیر خارجہ کا اعتراف

    جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اسکی طرف توجہ نہیں دیتی، وزیر خارجہ کا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اسکی طرف توجہ نہیں دیتی، دنیا مارکیٹ کو دیکھتی ہے،

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی مفادات کو سامنے رکھا جاتا ہے اسکی تازہ مثال دنیا جانتی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، انسانی حقوق کی پامالی ظلم وہاں ہو رہا ہے، جو کچھ سیاسی طور پر کشمیر میں کیا گیا اور جو مظالم جاری ہیں سب کے سامنے ہیں.

    مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

    مودی نے بالا کوٹ میں درخت شہید کئے،وزیراعظم نے کیا بڑی بڑی مونچھوں‌ والے کا بھی تذکرہ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خارجہ امور میں اہمیت حاصل کرنی ہے تو معاشی خوشحالی ضروری ہے،تا جر برادری کا ملک کی معیشت میں بڑا حصہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقدامات سے بھارت نے اپنی معیشت کا جنازہ نکال دیا.