Baaghi TV

Category: کراچی

  • بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔،بلاول بھٹو

    بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔،بلاول بھٹو

    کراچی:بینظیر بھٹو نے جان دے دی لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٗرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔کراچی کے علاقے کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان ہے جس کیلیے ہمارے پیاروں نے قربانیاں دی۔

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سفر بھٹو کی سوچ اور فلسفے سے شروع ہوا۔ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ سی پیک پرکام رک گیا ہے۔ حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    انہوں نے کہا کہ 50 سال کے سفرمیں پیپلزپارٹی نے بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھیجنے کیلیے فیصلہ کن سیاست کی جائے۔

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

  • سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی : امن وامان کو بحال رکھنے اور کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ، اطلاع کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔

    کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی جبکہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    چہلم حضرت امام حسين کے موقع پرسيکيورٹی کيلئے پابندی عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مطابق جلوس اتوار کو علمدار روڈ سے برآمد ہو کر بہشت زینب قبرستان پہنچ کر ختم ہوگا اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظام کیے جائیں گے۔

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

     

  • 28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    کراچی :نااہلی یا سستی ، بے خبری یا ہٹ دھرمی ، سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں صوبائی حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔۔ مختلف کمپنیز اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

    اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟

    سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی دعویدار سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نا اہلی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکس نوٹسز کیخلاف 200 سے زیادہ مقدمات لٹک گئے جس کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔ سندھ حکومت نے جن افراد اور کمپنیوں کو نوٹسز بھیجے انہوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

    نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف شادی ہالز کے ذمہ 5 ارب کے ٹیکس واجب الادا ہیں جبکہ ٹرمینل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز نے ڈھائی ڈھائی ارب ٹیکس کے خلاف اسٹے لے رکھا ہےکنسٹرکشن کمپنیز کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ 6 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگر کمپنیز نے بھی اسٹے لے رکھا ہے۔

    ماڈل کورٹس ، زبردست کارکردگی،شاندارانعامات

  • 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    لاہور: مراد علی شاہ نے تو کمال ہی کردیا ، سندھ کے لیے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق ایمبولینس سروس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو سنگین معاشی بحران کا شکار امن فاؤنڈیشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت کو ایمبولینس سروس کو آئندہ بدھ تک فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘۔

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل امن فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس عطیات کی بل بوتے پر چلائی جاتی تھی لیکن اب یہ صوبائی حکومت کی فنڈنگ پر انحصار کرتی ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ’وزیراعلیٰ ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت امن فاؤنڈیشن کو وقت پر اس کے فنڈز مل جائیں گے‘۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    اسی حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فنڈز کے لیے وزیراعلیٰ کو سمری فراہم کردی گئی ہے اور ان کی منظوری کے فوراً بعد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’یہ شہریوں کے لیے بہترین سروس ہے‘ اور سندھ حکومت چاہتی ہے کہ فاؤنڈیشن شہریوں کو سہولت فراہم کرتی رہے۔

  • وزیراعظم کراچی کا دورہ کب کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم کراچی کا دورہ کب کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم کراچی کا دورہ کب کریں گے؟ خبر آ گئی، کراچی کے مسائل کی وزیراعظم کو بھی یاد آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21اکتوبرکو کراچی کا دورہ کریں گے،وزیراعظم گورنر سندھ اورپارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم عمران خان کوکراچی کےمسائل پربریفنگ دی جائے گی،

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    وزیراعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملاقات کریں گے، تاجروں سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہو گی.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

    انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

    کراچی۔ (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے4 ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 40پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.20روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں بیوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر173.90روپے ہو گفئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.00روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.70روپے پرمستحکم رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بند

    کراچی۔ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33900، 34000، 34100 اور 34200 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کا 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34361پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33830پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 217.28پوائنٹس کی کمی سے15822.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 657.48 پوائنٹس کی کمی سے54200.07 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34پوائنٹس کی کمی سے24589.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کومجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب34کروڑ82لاکھ95ہزار554روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کم ہو کر 66 کھرب 80 ارب 72 کروڑ 48 لاکھ29 ہزار 29 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر13کروڑ79 لاکھ 94 ہزار 720 شیئرز کا کاروبارہوا جو بدھ کی نسبت1کروڑ33لاکھ72ہزار330شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت264.50روپے اضافے سے7100.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت54.01روپے اضافے سے2079.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت44.82روپے کمی سے1015.38روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے5525.00 روپے ہوگئی۔ لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 5 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے 16.61 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 51لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سے3.90روپے ہوگئی۔

  • پی ایس 11 ضمنی انتخاب، کس پارٹی کا امیدوار گنتی میں کتنا آگے؟ جانیے تفصیل میں

    پی ایس 11 ضمنی انتخاب، کس پارٹی کا امیدوار گنتی میں کتنا آگے؟ جانیے تفصیل میں

    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں،

    قرضوں پر دینا پڑے گا اتنا سود کہ دوبارہ ایسی غلطی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 11984 ووٹ لے کر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 8709 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، پی ایس 11 کی یونین کونسل نمبر 8 کے پولنگ سٹیشن نمبر 75 کا پہلا نتیجہ موصول ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 202 ووٹ لے کرآگے تھے اس کے بعد سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مسلسل آگے بڑھتے جارہے ہیں اور ان کے ووٹوں کی لیڈ بڑھتی جارہی ہے،

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور کارکنان کی طرف سے پی ایس 11 کا الیکشن جیتنے کیلئے سخت محنت کی گئی ہے،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • آوارہ کتوں کو مارا نہیں جا رہا بلکہ……سعید غنی نے کیا کہہ دیا

    آوارہ کتوں کو مارا نہیں جا رہا بلکہ……سعید غنی نے کیا کہہ دیا

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سسعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سڑکوں کی بحالی اور تعمیرکے لیے کوشاں ہے،نیب پیپلزپارٹی کے ساتھ اور حکومت کے ساتھ الگ رویہ رکھتی ہے،سب جانتے ہیں آصف زرداری علیل ہیں ،آصف زرداری کا علاج ہونا چاہیے،آصف زرداری پرالزامات ثابت نہیں ہوئے ،آصف زرداری سے جیل میں اے سی اور فریج لے لیا گیا،آصف زرداری اورفریال تالپورنے شدید گرمی میں جیل میں وقت گزارا،

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ علاج آصف زرداری کا حق ہے،فوری اسپتال منتقل کیا جائے،آصف زرداری کی صحت کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

    مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کا مسئلہ صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کا ہے، تعجب ہے پورے ملک کے مسئلے کو صرف کراچی تک محدود کردیا جاتا ہے، کچھ عرصے سے کتوں کو نہیں مارا جارہا جس کی وجہ سے واقعات بڑھ رہے ہیں،کتوں کو ویکسین دی جارہی ہے،

    چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

    صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل ہم 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے، بلاول بھٹو خطاب کریں گے،الیکشن کمیشن سڑک پر چلنے پرپابندی لگانا چاہے تو لگا سکتاہے اس دفعہ جلوس میں 42 تنظیمیں اپنا جلوس لیکر آئیں گے ،بلاول بھٹوکی کل سے احتجاجی مہم کا آغازاس جلسے سے ہوگا،امید ہے کل کا یہ جلسہ بھرپورہوگا اوربڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے،

  • مصطفیٰ کمال کی عدالت پیشی، وکیل کی استدعا پر عدالت کا بڑا حکم

    مصطفیٰ کمال کی عدالت پیشی، وکیل کی استدعا پر عدالت کا بڑا حکم

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال عدالت پیش ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق ساحل سمندر پر اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سید مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے. مصطفیٰ کمال کے وکیل نے کہا کہ ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے ،ہم چاہتے ہیں ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے،

    عدالت نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا،عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے، نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال،دیگر کیخلاف 5500مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے،

     

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،