Baaghi TV

Category: کراچی

  • مولانا کا دھرنا کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ سراج درانی بول پڑے

    مولانا کا دھرنا کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ سراج درانی بول پڑے

    مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کامیاب ہو گا یا نہیں، آغا سراج درانی نے پیشنگوئی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوعدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیامفرورملزمان گرفتارہوئے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرمفرورملزمان کی تفصیلات پیش کریں،عدالت نےکیس کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی  .اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںَ ،پولیس نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    عدالت پیشی کے موقع پر آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس چل رہا ہے اورمیں جیل میں ہوں، جج صاحب ہی فیصلہ کرسکتے ہیں ،جیل مینول کے حساب سے سہولیات دی گئی ہیں ،اگر سہولیات واپس بھی لے لی جائیں توزمین پر سونے والا انسان ہوں ،چیئرمین آصف زرداری کیجانب سے حکم ہوا ہے دھرنے کی سپورٹ کرینگے،دھرنے کی کامیابی کا آپ زیادہ بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں، میں تو جیل میں ہوں .

    آزادی مارچ سے کونسی اہم سیاسی شخصیت بے خبر؟

    سراج درانی کے لئے ایک اورمشکل سامنے آ گئی

     

  • وزیراعظم جب پہنچے کراچی  تو استقبال کے لیے کون سی اہم شخصیت غائب تھی ؟

    وزیراعظم جب پہنچے کراچی تو استقبال کے لیے کون سی اہم شخصیت غائب تھی ؟

    وزیرا عظم کراچی پہنچے تو کس نے استقبال کیا اور کسے نظرانداز کیا گیا .
    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.ایئرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نےوزیر اعظم کااستقبال کیا.عمران خان ہیلی کاپٹرکےزریعےگورنرہاؤس روانہ ہوں گےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا.وزیراعظم کے استقبال کیلیے وزیراعلیٰ سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا،اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔

    شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

    کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

  • کراچی : دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.

    کراچی : دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.

    دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.
    کراچی،اسلام آباددھرنے کیلئےمبینہ طورپربھتہ طلب کرنےکاانکشاف ہوا ہے. جمعیت علمائےاسلام ف کےعہدیداروں کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا.جمعیت علمائےاسلام ف کےعہدیداروں کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا.لانڈھی کےمقامی رہنماصابراشرفی سمیت دیگر عہدیداروں کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا.پولیس کےمطابق سلام آباد میں دھرنے کیلیے50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا .مقدمہ کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا،
    جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہا

    دھر جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ان دونوں رہنماوں کوعوام الناس کو ریاست کے خلاف اکسانے اور قانون کا کو پامال کرنے کے مشورے دینے پر گرفتار کیا گیا ہے

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں

  • کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    کراچی میں وزیر اعظم کی کیا ہو گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    تفصیلات : معاون خصوصی برئے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے. اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کامرس کالج کا دورہ کریں گے، وزیرا عظم کے ہاتھوں سے حب بلوچستان میں1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح ہو گا. فردوش عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے.سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں.
    ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے.
    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع
    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

     

  • جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں جانوروں کی پناہ گاہ کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جانوروں کی پناہ گاہ میں پالتو، جنگلی اور آوارہ جانور رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صورت حال اس کے بالکل مختلف ہے ، حقیقت یہ ہےکہ وہاں انسانوں کے رہنے والوں کے لیے ہاسٹل نہیں‌تو جانوروں کے لیے اعلان کرکے انسانو ں سے مذاق کیا گیا

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، پناہ گاہ کا بڑا حصہ ہاسٹل کے لیے مختص ہوگا، جس میں جانوروں کو عارضی اور کل وقتی رکھا جا سکے گا۔

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے پالتو جانور اس ہاسٹل میں رکھوا سکیں گے، محکمہ بلدیات جانوروں کی پناہ گاہ کا نگراں ہوگا، 20 ایکڑ پر مشتمل پناہ گاہ میں جانوروں کا اسپتال اور موبائل یونٹ بھی ہوگا جہاں تشدد سے متاثرہ اور دیگر وجوہ پر زخمی جانوروں کا علاج کیا جائے گا۔

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

     

  • حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

    حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

    کراچی: کراچی میں اپنے ہی ساتھیوں کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت مدت پوری کرپائے گی ، بلاول یہ بتانا بھول گئے کہ وہ سندھ حکومت کی بات کررہے ہیں یا وفاقی حکومت کی

    ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کا دورہ کرتے وقت میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں مفت ہسپتال چل رہے ہیں، غریب کا علاج ہو رہا ہے، کم وسائل کے باوجود نجی سیکٹرز سے مل کر سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے یہ کرکٹ کا میچ نہیں، وزیر اعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں۔

  • پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کی مشترکہ بحری مشق سی تھنڈر IV- کا اختتام

    پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کی مشترکہ بحری مشق سی تھنڈر IV- کا اختتام

    کراچی (19 اکتوبر 2019): پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور انڈونیشین نیوی اسپیشل آپریشن فورسزکے مابین مشترکہ مشق سی تھنڈر IV- 2019 کا اختتام ہوگیا ہے۔

    پاکستان اور انڈونیشیا کی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشق سی تھنڈر ہر سا ل منعقد کی جاتی ہے۔ مسلسل سات روز تک جاری رہنے والی حالیہ مشق اسی سلسلے کی چوتھی بحری مشق تھی۔

    مشق کے اہم مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات ، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط اورباہمی آپریشنل تیاری میں بہتری، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ اور شریک فورسز کے مابین انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔مشق کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشنزکے تحت بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشن کیے گئے۔

    مشقوں کا اختتام بحیرہ عرب میں مشتر کہ وِزٹ بورڈ سرچ اور سیزر آپریشنز کے شاندار مظاہرے سے ہوا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس اور شریک پاک بحریہ اورانڈونیشین بحریہ کی ایس او ایف ٹیموں نے حصہ لیا۔

    بحری مشق سی تھنڈرپاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعاون کی عکاس ہے۔ مشترکہ مشق کے دوران حاصل کیا گیا پیشہ ورانہ تجربہ باہمی طور پر سود مند رہا اور دو برادرانہ بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون میں فروغ کا باعث ہوگا۔

  • کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

    کراچی :دنیا میں عجیب طبیعتوں اور مزاجوں کے انسان رہتے ہیں اس لیے ان کے کام بھی انوکھے ہی ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ زیارت کے ایک رہائشی کا ہے جو پیروں سے گاڑی چلاتا ہے ، پھر یہی شخص پولیس کی حراست میں بھی آجاتا ہے ، اطلاعات کے مطابق زیارت میں پیروں سے گاڑی چلانے والے شخص کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے

    کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ کا رہائشی ملزم یوسف عیسیٰ کو پولیس نے سی ویو کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یوسف عیسیٰ کی پیروں سےکار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو بچوں کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر پیروں سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں

    میرا نام یوسف عیسیٰ ہے مگر آجکل لوگ مجھے ٹرپل ایٹ کٹ کہتے ہیں، تین سال سے ایسے ہی گاڑی چلارہا ہوں لیکن کبھی حادثہ نہیں ہوا، اس انداز میں گاڑی چلانا خداداد صلاحیت ہے۔ملزم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں سے مجھے ٹکر بھی ماری ہے، پہلے میں معذور تھا مگر اب صحت مند ہوں۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں

  • غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟

    غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت ہوئی، ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکلا نےعدالت سے مہلت طلب کرلی جس پرعدالت نے مہلت دیتےہوئے سماعت 9 نومبرتک ملتوی کردی.

    مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی احتساب عدالت میں پیش

    نیب کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اوردیگرکیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے ،غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا

    نیب نے روف صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ رؤف صدیقی سمیت 7ملزمان ضمانت پر رہاہیں، رؤف صدیقی اوردیگرکےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے ،رؤف صدیقی ودیگرنے2008سے2014تک غیرقانونی بھرتیاں کیں ، غیر قانونی بھرتیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچا،

    ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کریں، عدالت نیب پر برہم

  • سندھ میں کتنے لاکھ افراد کو کتوں نے کاٹا؟

    سندھ میں کتنے لاکھ افراد کو کتوں نے کاٹا؟

    سندھ میں رواں برس کتنے لاکھ افراد کو کتوں نے کاٹا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب