Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کرداراور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کرداراور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر امیرالبحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لئےنئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے.

  • 42 ننھےبچے بیمار،ہسپتال داخل،صورتحال انتہائی پچیدہ

    حیدرآباد:ناقص خوراک اور کھانے نے 42 طالب علم سخت بیمار ہوکرہسپتال پہنچ گئے ، اطلاعات کے مطابق ہالہ ناکہ کے قریب ناشتہ کرنے سے سکول کے 42 بچوں کی حالت خراب ہوئی جنہیںہ سپتال منتقل کر دیا گیا۔تمام بچے مدرسے کے طالبعلم ہیں جن کی عمریں 4 سال سے 8 کے درمیان ہیں۔

    مکینک خودہی اپنی موت کا حکم دے بیٹھا ، دردناک واقعہ غم ناک سانحہ

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبین میمن کا کہنا تھا کہ بچوں نے ڈبل روٹی اور انڈا کھایا جس کے تین گھنٹے کے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں۔ ہوسکتا ہے کچھ کھانے پینے میں کوئی زہریلی چیز شامل ہو لیکن ہم نے حیدرآباد انتظامیہ کو رپورٹ کر دی ہے۔

    دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں 

    ہالہ ناکہ کے نجی اسکول کے ایڈمن کہتے ہیں کہ بچوں کو ناشتہ کرنے کے بعد الٹیاں ہوئی تھیں لیکن اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دو تین بچوں کی طبعیت خراب ہوئی تھی جب کہ باقی بچوں کو ہم احتیاط کے طور پر لائے ہیں بہرحال ایسی کوئی بات نہیں۔

    حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!

  • چیف آف دی نیول اسٹاف کا ساحلی علاقوں میں مورچوں کا دورہ

    کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مکران کے ساحل سے ملحقہ پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات اور یونٹس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف نے اورماڑہ اور گوادر میں متعدد آپریشنل اور انتظامی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
    دورے کے دوران نیول چیف کو جاری آپریشنل سرگرمیوں ، پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کو برقرا رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات اور گوادربندر گاہ/ سی پیک کی میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس – 88 کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے ساحلی تنصیبات پر اگلے مورچوں کا بھی معائنہ کیا ، وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اورمادر وطن کے دفاع کی خاطر ان کے بلند حوصلے، عزم اورقربانی کے جذبے کو سراہا۔

    نیول چیف نے مادر وطن کے دفاع کے مقدس مقصد کی تکمیل میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ دورے کے دوران چائنااوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین ژانگ باوژونگ نے بھی نیول چیف سے گوادر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سی پیک کی سیکورٹی اور گوادر بندرگاہ پر بات چیت کی گئی۔

    ژانگ باوژونگ نے گیم چینجر منصوبے کے امن و تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف نے ملکی میری ٹائم مفادات اور میری ٹائم انفرااسٹرکچر کو درپیش خطرات سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے علاقے اور اس سے بعید لوگوں کی خوشحالی اور معاشی ترقی سے جڑے اس اہم منصوبے کی ترقی کی رفتار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ پر مختلف آپریشنل اور انتظامی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں جونیرنیول اکیڈمی اورماڑہ کی تعلیمی سہولیات میں توسیع بھی شامل تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ سماجی و معاشی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی.

  • چیئرمین نیب کی کرپشن کرنے والوں‌ کو سزا سے بچنے کے لئے بڑی آفر

    چیئرمین نیب کی کرپشن کرنے والوں‌ کو سزا سے بچنے کے لئے بڑی آفر

    چیئرمین نیب نے کرپشن کرنے والوں‌ کو بڑی آفر کر دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہا ہے ،نیب کےمختلف عدالتوں کے پاس 1235ریفرنس زیرالتوا ہیں،جن کے پاس 500گز زمین نہیں تھی انہوں نے 1200فارم تقسیم کیے،غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لوگ بیرون ملک چلے گئے،تاثر ہے نیب کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،سب سے پہلے خوداحتسابی نیب سے شروع کی

    نواز شریف نے بیرون ملک جانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ آج تک کسی کی تذلیل نہیں کی،اس ڈکیتی میں کئی نامور ہاوَسنگ سوسائٹیز کے مالکان شامل ہیں،1235ریفرنسزمیں کاروباری طبقے کےخلاف 35ریفرنس بھی نہیں،کچھ لوگ سمجھتے تھے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،لوگوں کی معصومیت سے فائدہ اٹھاکر پیسے لوٹے گئے،نیب کی بنیادی پالیسی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے،کاروباری افراد اور جعل سازوں میں فرق کرنا ہوگا،نیب کے علاوہ کوئی ادارہ نہیں جو متاثرین کی مدد کرے،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھوکہ دے کر بیرون ملک جانے والوں کی واپسی بھی زیادہ دور نہیں ،متاثرین کو رقم واپس کریں،ضمانت دیتا ہوں حوالات میں نہیں جائیں گے،سب اقدامات غریب عوام کےلیےکررہاہوں،نیب کی اپنی تشہیر مقصود نہیں ہے،

  • پاک سرزمین پارٹی میں کس نے شمولیت اختیار کی؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں نوازشریف کے ساتھ ہیں ،نوازشریف کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میر شمس مینگل اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،میر شمس مینگل کی پی ایس پی میں شمولیت سے نئی جہت کی طرف جائیں گے ،مستقبل میں مزید افراد میں پی ایس پی میں شامل ہوں گے،بلوچستان کے ہر ضلع میں پی ایس پی کا سیٹ اپ موجود ہے ،پی ایس پی کو لوگوں نے اپنا مستقبل ماننا شروع کردیا ہے ،

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2ہفتوں کا بھرپور دورہ کیاہے،پنجاب کے بہت سے لوگ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،آج ملتان میں پی ایس پی کا زون بھی کھل گیا ہے ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں آیا،مشکل وقت میں نوازشریف کے ساتھ ہیں ،نوازشریف کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں،

    حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان

  • چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سیکورٹی معاملات دیکھنے کہاں پہنچ گئے؟

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سیکورٹی معاملات دیکھنے کہاں پہنچ گئے؟

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اورماڑہ اور گوادر کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اورماڑہ اور گوادر کا دورہ کیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیض گیلانی نے چیف آف نیول اسٹاف کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے نیول سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا.

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف کو پورٹ اور سمندری حدود کی نگہبانی سے متعلق بریفنگ دی گئی،نیول چیف نے سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے نوجوانوں کے کردار کو سراہا.

  • وفاق غلط بیانی نہ کرے، صوبے نظرانداز کر کے یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، سندھ حکومت

    وفاق غلط بیانی نہ کرے، صوبے نظرانداز کر کے یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، سندھ حکومت

    سندھ حکومت کے ترجما ن نے کہا ہے کہ گٹکا اور منشیات فروشی میں ملوث افسروں کےخلاف کارروائی ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس کے بعد سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نےچشمہ جہلم کینال پر پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے،صوبوں کو نظرانداز کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم کی کراچی آمد پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کی،گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نےکراچی میں منصوبوں کے دعوے کیے،

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تمام منصوبے وفاق نہیں، سندھ حکومت کے ہیں،وفاقی وزیرخسروبختیارنے صوبائی حکومت کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے،تمام کاوشیں صوبائی حکومت کی ہیں، وفاق غلط بیانی نہ کرے،سندھ میں امن وامان کے حوالے سےبہتر صورتحال ہے،گرین لائن کے علاوہ کسی منصوبے میں وفاق فنڈنگ نہیں کررہا،امن وامان قائم رکھنے کےلیے سندھ حکومت پولیس کے ساتھ ہے

    وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنا ہے،منشیات فروشی کےلیے سہولت کاروں کےخلاف سخت ایکشن لیں گے،سندھ کابینہ نے گٹکا بنانے والے کارخانوں کےخلاف رپورٹ طلب کی ،گٹکا اور منشیات فروشی میں ملوث افسروں کےخلاف کارروائی ہوگی،

  • جس حساب سے ڈکیتیاں ماری گئیں لگتا ہے لوگوں کوآخرت بھول گئی،چیئرمین نیب

    جس حساب سے ڈکیتیاں ماری گئیں لگتا ہے لوگوں کوآخرت بھول گئی،چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میرارویہ شہنشاہ والانہیں،کوئی بھی میرےآفس میں مجھ سےمل سکتاہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پاکستان چاہتےہیں، چندماہ میں 4ارب کی ریکوری صرف سندھ سےکی، سب سے پہلے اپنے گھرکوصاف کرنا مقصود تھا، نیب میں کسی قسم کی کرپشن کاکوئی سوال پیدانہیں ہوتا،

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ عوام کولوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یابلڈرزنیب سے نہیں بچ سکتے، غریب عوام کولوٹنے والے مافیا کے اختتام کاوقت قریب ہے، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں،غریب کی لوٹی دولت واپس کرناہوگی،نیب نے صرف ڈھیل دی،ڈیل نہیں کی،ماضی میں جن سےسوال کرنامشکل تھا آج قانون کی گرفت میں ہیں، غریب عوام کی خواہشات کوبیچنےوالےسمجھتےہیں بری الذمہ ہوگئے،

    خورشید شاہ…….نیا کیس، نئی تحقیقات، نیب متحرک

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہمارےراستے میں جوبھی رکاوٹ آئی اسےعبور کریں گے، نیب کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، احتساب سب کیلئےکی پالیسی پریقین رکھتےہیں، وہ وقت دورنہیں جب پاکستان سے کرپشن ختم ہوجائے گی،:جہاں وسائل کم تھے وہاں بھی لوٹ مارکی گئی،کرپشن کےخاتمےکیلئےعوام کےتعاون کی بھی ضرورت ہے،جس حساب سے ڈکیتیاں ماری گئیں لگتاہے لوگوں کوآخرت بھول گئی،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں ،وقت سخت ہےلیکن ہم نےپہلےبھی سختیوں کامقابلہ کیا،اب بھی کریں گےجنگل میں منگل کے دن گزرگئے ہیں،ہمارابنیادی مقصدصرف اورصرف عوام کی خدمت کرنا ہے، میرا رویہ شہنشاہ والانہیں،کوئی بھی میرے آفس میں مجھ سےمل سکتاہے

  • بھارت کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے، مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے کا مطالبہ

    بھارت کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے، مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے کا مطالبہ

    دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین ،جمعیت علماءاسلام س کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی نے کہا ہے کہ سلام کی سربلندی اور ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے ہر تحریک کی حمایت کریں گے،حکومتی وزراءکمیٹی پر تمام مذہبی وسیاسی قائدین کو اعتماد میں لیاجائے،حکومت دھرنادینے والوں سے مذاکرات کرے اور پرامن وقابل عمل حل نکالنے کی کوشش کرے۔کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی ظلم وستم ناقابل برداشت ہے،حکومت بھارت کے خلاف جہاداور مجاہدین کے لئے بارڈر کھولنے کا اعلان کرے۔

    ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ علامہ حامدالحق نے کراچی میں مختلف تقاریب اور مدارس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولاناحامدالحق نے جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہر میں حضرت حکیم مظہر سے ملاقات اور بعدنمازظہر طلباءسے خطاب کیا،جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال میں شیخ الحدیث مفتی زرولی خان سے ملاقات اورجامعہ انوارالقران آدم ٹاﺅن نارتھ کراچی میں مولانافداالرحمان درخواستی کی عیادت کی جبکہ شیخ الحدیث مولانااسفندیارخان کے تعزیتی ریفرنسز سے بھی خطاب کیا،علاوہ ازیں جامعہ عربیہ تحفیظ القران کشمیر روڈ پر جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت اور خطاب کیا،اس موقع پر KPKکے امیر مولاناسید یوسف شاہ،صوبہ سندھ سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمدعلی، مفتی محمدحماداللہ مدنی، مولاناخواجہ احمدالرحمان یارخان،مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانااقبال اللہ، مولاناعبدالستار،مولانامشتاق عباسی، حیدرآباد کے عہدیداران عبدالواحد سواتی، ارمان چوہان سمیت ضلعی عہدیداران وذمہ داران کی بڑی تعدادموجودتھی۔

    مولاناحامد الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظام پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور دنیامیں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں ان پر عالمی تنظیموں اور حقوق انسانی کے عالمی چیمپیئنوں کی زبانیںگنگ ہوجاتی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طورپر جہادکااعلان کرے، جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

    تعزیتی ریفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانااسفند یارخان نے اپنے اکابرین کے مشن کو کبھی نہیں چھوڑا۔انہوں نے ساری زندگی قال اللہ وقال الرسول میں گزاردی اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی زندگی وقف کی،انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے اہل باطل کے خلاف اپنی سیاست کا آغازکیااور تمام عمر اپنے اکابرکے مشن کی تکمیل میں مصروف رہے جس کے لئے انہوں نے قیدوبندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں،ان پر قاتلانہ حملے بھی ہوئے،ان کے فرزند مفتی عثمان یارخان کو بھی شہید کردیاگیامگر ان کے پایہءاستقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔

  • پلاسٹک کے انڈوں کامعاملہ پچیدہ ہوگیا،

    کراچی:پلاسٹک کے انڈوں کا معاملہ مزید پچیدہ ہوگیا ، چند دن قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنے ہی بیان کو توڑمروڑ کر پیش کرنا شروع کردیا ،اطلاعات یہی ہیں کہ شہر قائد کے علاقے کلفٹن کی دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

    نیٹوہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، کئی ہلاک وزخمی

    کراچی سے ذرائع کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹرسندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں انڈوں سے متعلق ٹائپنگ کی غلطی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے خبر دینے میں جلد بازی کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق تذبذب کا شکار ہے، پلاسٹک کے انڈوں سے شروع ہونے والی کہانی اب چاول اور ساسز تک جاپہنچی ہے۔

    روڈ حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایف آئی آر کٹائی نہ ہی مدعی ہے، متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو تحقیقات سے آگاہ کرنے کے لیے خط تحریر کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کی کاپی اور تفتیش کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، حفاظتی اقدام کے تحت دکان سیل کردی گئی ہے۔

    اللہ میری توبہ !حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ

    یاد رہےکہ سندھ میں پلاسٹک کے انڈوں کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی رپورٹ دے چکا ہے،اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے سندھ کی ایک اہم سیاسی شخصیت ہے جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی نے اپنا بیان بدل لیا ہے