Baaghi TV

Category: کراچی

  • تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبائی اداروں، ذیلی سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے ماتحت چلنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔25 دسمبر کو سندھ کے سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہو گی۔سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ میں 24 دسمبر کوبھی شہدائے قمبر کی برسی پر عام تعطیل ہو گی۔ جب کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

    واضح رہے سندھ حکومت 2008 سے ہر سال 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ یہ تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی ،تقریب سے بلاول زردری بھی خطاب کریں گے

  • وردی والے عوام کو حقوق دیں گے تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے، مصطفیٰ کمال

    وردی والے عوام کو حقوق دیں گے تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے، مصطفیٰ کمال

    وردی والے عوام کو حقوق دیں گے تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے، مصطفیٰ کمال کے دبنگ اعلان پر سیاسی جماعتیں پریشان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی انسانی حقوق ہر حال میں دینے ہونگے، چاہے  وہ انہیں کوئی شیروانی پہن کر دے یا پھر وردی میں، عوام اسی کے ساتھ کھڑی ہوگی جو انکے مسائل حل کرے گا، سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم کا یہ کہنا کہ جنرل مشرف کے خلاف کارروائی اس لئے کی گئی کہ وہ اردو بولنے والے ہیں، یہ جنرل مشرف کیساتھ انتہائی زیادتی ہے کیونکہ اس بات سے ان کا قد چھوٹا کریں گے جو انکے ساتھ ظلم ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج جنرل پرویز مشرف کے حق میں پوری قوم کیساتھ افواج پاکستان اٹھ کھڑی ہوگئی ہے، اگر کسی شخص نے تعصب کی بنیاد پر کوئی بات کی بھی ہے تو غلط کہی ہے، ہمیں عوام اور اداروں کا ردعمل دیکھنا چاہیئے جو کہ اطمینان بخش ہے نہ کہ صرف ایک فرد کے تعصب بھرے جملے کو، ہم جنرل مشرف کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اگر آرٹیکل 6 پر عملدرآمد کرنا ہی ہے تو اس کی پوری روح کیساتھ عمل کیا جائے، اس حساب سے کم ازکم 500 افراد کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیئے، ایک فرد واحد کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، پیرا گراف نمبر 66 نے جج کی ذہنیت اور اس بات کو واضح کردیا ہے کہ فیصلے میں ذاتی عناد، غصے اور دشمنی کا عنصر موجود ہے جس سے پورے کیس کی روح متاثر ہو چکی ہے۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر تشویش ہوتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جو جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتی ہے، اس نے کبھی جنرل ضیاءالحق کے متعلق وہ زہر نہیں اگلا جو وہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف اگلتی ہے جبکہ جنرل ضیاءالحق نے تو پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔ ہمیں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے جنرل پرویز مشرف کی ملک کیلئے خدمات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، کوئی بھی عدالتی فیصلہ آمریت کی راہ میں رکاوٹ ثابت نہیں ہو سکتا، آمریت کا راستہ صرف اسی صورت میں رک سکتا ہے جب حکمران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، عوام کو بنیادی انسانی حقوق ہر حال میں دینے ہونگے، چاہے وہ انہیں کوئی شیروانی پہن کر دے یا پھر وردی میں، عوام اسی کے ساتھ کھڑی ہوگی جو انکے مسائل حل کرے گا،

  • شرجیل میمن کیس میں احتساب عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    شرجیل میمن کیس میں احتساب عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    شرجیل میمن کیس میں احتساب عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس ہوئی ، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے،تفتیشی افسرکی جانب سے مفرورملزمان کی رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،احتساب عدالت کراچی نےتفتیشی افسرکوشوکازنوٹس جاری کرنےکی ہدایت کردی

    شرجیل میمن کی اہلیہ اوروالدہ کی جانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جوعدالت نے منظور کر لی ، احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت4جنوری تک ملتوی کردی.

    سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلیےسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،سندھ ہائی کورٹ نے 24جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    شرجیل میمن کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف پہلے ہی نیب میں 2ریفرنس زیر سماعت ہیں،معلوم ہوا ہے نیب میرے خلاف مزید خفیہ انکوائری کررہا ہے،خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے، گرفتاری سے روکا جائے،

    عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ درخواست گزار کو آئندہ سماعت تک خفیہ انکوائری میں گرفتار نہ کیا جائے،خفیہ انکوائری کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے،

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

     

     

  • پرویز مشرف فیصلہ جشن منانے والوں کی کیا خواہشات ہیں؟ راحیلہ ٹوانہ

    پرویز مشرف فیصلہ جشن منانے والوں کی کیا خواہشات ہیں؟ راحیلہ ٹوانہ

    پرویز مشرف فیصلہ جشن منانے والوں کی کیا خواہشات ہیں؟ راحیلہ ٹوانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹڈی سرکل پیس یوناٸیڈ موومنٹ کی چیر پرسن سابقہ ڈپٹی اسپیکر سوشل منسٹر راحیلہ کی سربراہی میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہے میں صدر جنرل پرویز مشرف کےلیگل ایڈواٸزر اور کیپٹن عمران غوری کرنل اقبال صدرناٸلہ انعام شہزادی کامرانیAPML کے انفارمیشن سیکریٹری عرفان میمنڈسٹرکٹ ساوتھ صدر لیاقت علی پشاور شانگلا سے اظہر اقبال سینٸر ناٸب صدر کراچی ڈویژن ندیم شہزادی سیول سوساٸٹی NGO کے ورکرز سمیت عوام نے بھر پور شرکت کی،

    احتجاجی ظاہرے کے دوران راحیلہ ٹوانہ نے اپنے خطاب صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غیر آٸینی اور خلاف قانون جسٹس وقار سیٹھی کے توحین آمیز فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوٸے کہا کہ امن ہو یا جنگ پاکستانی قوم فوج کے سنگ سنگ صدرجنرل پرویز مشرف محافظ اسلام اور ملک و قوم ہیں قومی ہیرو کے لٸے ماوں بہنوں کی دعاوں کا ثمر ہیں جیسٹس نزر اکبر کا جرت مندانہ فیصلہ قوم کے بہادر اور انصاف پسند جیسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے پوری دنیاں میں علم انصاف سے سرخ رو کیا

    راحیلہ ٹوانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کامطالبہ ہے کہ فوری طور پر جیسٹس وقار سیٹھ کا دماغی معاٸنہ کروا کر اس کی انتہاہ پسند سوچ اور خلاف آٸین وقانون فیصلہ کرنے پر بر طرف کرکے ریفرنس داٸر کیا جاٸے یہ اس منصب اہم کے قاتل ہیں.

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    راحیلہ ٹوانہ نے کہا پاکستان کے ہر ادارے پر زمیداری ہے کے وہ ملک قوم میں داخل دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کریں جمہوریت کے نام پر نام نہاد سماجی ایجنٹوں نے ملک میں فتنہ فساد اور بحران پر بحران کا سلسلہ بنا کر بھارتی دشمنوں کی مدد کی جارھی ہے جنرل مشرف پر کیس ذاتی دشمنی اور بغض افواج پاکستان ہےجس میں کوٸی حقیقت نہیں اور پاکستان کی 22کروڑ عوام فوج اور جنرل پرویز مشرف کے ساتھ کھڑی ہے.پرویز مشرف سب سے بڑی رکاوٹ تھی چور ڈاکووں اور قاتلوں کے لٸے قوم کے اوپر سب کے کردار عیاں ہیں مشرف عہدے حکومت میں ملک  مستحکم ہوا خارجہ اور داخلہ پالیسی سےامن امان قابو میں رکھا گیا غریب کو باعزت زندگی اور قوتِ خرید دی گٸی ملک کے ہر شعبے میں ترقی کمال ہوٸی عوام کو فیصلہ سازی میں شریک کیا گیا راحیلہ ٹوانہ نے مزید کہا یہ سب کچھ دشمنوں کے لٸے تباھی تھی اس وقت جشن منانے والے یہ سوچ رہے ہیں کے قومی خزانے لوٹ کر ملک کو تباہ وبرباد کرکے قتل وغارت گری مچا کر عدالتوں کے سر پر اور حکومت کو چند لوٹے سکے واپس کر کے ڈالر کھا جاٸینگے تو یہ ان کی بھول ہےطلبہ مزدور کسان تم سے اپنا لوٹا ہوا خزانہ واپس لینگے

  • مشرف فیصلہ،چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لیا تو ہم کیا کریں گے؟ فاروق ستار نے کیا بڑا اعلان

    مشرف فیصلہ،چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لیا تو ہم کیا کریں گے؟ فاروق ستار نے کیا بڑا اعلان

    مشرف فیصلہ،چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لیا تو ہم کیا کریں گے؟ فاروق ستار نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان اور آرمی جنرل (ر) پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف آنے والے غیر انسانی اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر شرکاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنان،اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

    ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔آدمی کے سامنے بلی کمزور ہوتی ہے تو اسکو کمرے میں بند کرکے ظلم کرتا ہے اگر وہ بلی بدگ گئی تو کمرے میں ایک سوراخ بھی رکھنا چاہیے۔آج اشاروں میں بات ہوگی بہت سے لوگ ڈائریکٹ بات کرتے ہیں مگر گردن آگے ہماری ہوتی ہے۔ایک بڑے طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔مہاجر قوم کا دل کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے جو شخص سب سے پہلے پاکستان کہا کرتا تھا اسکو غدار قرار دے دیا گیا چیف جسٹس فیصلے میں استعمال ہونے والی زبان کا سوموٹو نوٹس لیں

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    فاروق ستار نے کہا کہ سویلین اداروں کو بھی سب کو ایک جیسا پاکستانی ماننا ہوگا۔جو اقدام ضیاء الحق ایوب خان اور یحییٰ خان نے کیا وہ ہی پرویزمشرف نے کیا۔جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ آج تک متنازعہ ہے ویسے ہی پرویز مشرف کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے۔آج کا مظاہرہ سیشن کورٹ ہے کل یہ سپریم کورٹ کے برابر بھی ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔حمود الرحمن کمیشن کو بھی دوبارہ کھولا جائے۔پرویز مشرف اگر نہیں آئے تو حکومت سے کہہ کر انکو لانا چاہیئے تھا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی تقریر کا اختتام ایک پرجوش شعر پڑھ کر کیا۔
    کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا
    تمہارا وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا۔

  • بلاول کے شہر لاڑکانہ میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،ڈراک ویب کے ذریعے ملزم کیا کرتا تھا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،ڈراک ویب کے ذریعے ملزم کیا کرتا تھا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،ڈراک ویب کے ذریعے ملزم کیا کرتا تھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے لاڑکانہ میں بڑی کارروائی کی،مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چورا کر صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والا ملزم عبدالمحسن گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے لیے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل سے چشم کشا انکشافات سامنے آئے،

    ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے یہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا،اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا ،ملزم بینک کا ڈیٹا بٹ کوائن bitcoins کی سیل پرچیز کیلئے بھی استعمال کرتا تھا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا ،اس گھناؤنے کام کے لئے ملزم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

     

  • کراچی : اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے ، شدید جھڑپیں

    کراچی : اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے ، شدید جھڑپیں

    کراچی : اساتذہ اور پولیس کے درمیان جنگ کا منظر
    باغی ٹی وی رپورٹ : مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔۔

    مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ رکاوٹیں توڑ کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے اور اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دیے رکھا۔احتجاجی اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا۔

    واٹر کینن کے استعمال کے بعد احتجاجی اساتذہ دوبارہ سے پریس کلب کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے اور صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ 5 اساتذہ لاٹھیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اساتذہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔

  • سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    باغی ٹی وی رپورٹ : ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری پریشان ہیں۔صوبہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی شہر میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند ہیں۔
    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، تحریک انصاف کو شاید ملک میں تبدیلی کے لیے نہیں ملک کی تباہی کے لیے ووٹ ملا تھا، اس تبدیلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لہٰذا ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سندھ میں گیس کے بحران کا خاتمہ کریں۔

    رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی لیکن ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔
    سندھ حکومت اکثر وفاق پر الزام لگاتی آئی ہے کہ اس کا حق نہیں دیا جارہا . اب پھر ایک بار یہ گلہ سامنے آیا ہے . جس کا اظہار پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کیا ہے.

  • فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    فاروق ستار کے بعد خالد مقبول صدیقی بھی میدان میں، کب ہوگا مشرف فیصلے کے خلاف احتجاج؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی ہے اس نے اس مقدمے کی میرٹ پر بہت سے سوال کھڑے کر دیئے ہیں بدقسمتی سے جو الفاظ اس فیصلے میں استعمال کیئے گئے وہ انتہائی قابل افسوس اور تکلیف دہ ہیں جس عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ایسی عدالتوں کوو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کینگرو کورٹ سے تعبیر کرتی رہی ہیں عدالتوں کے فیصلے سے اگر تعصب جھلکنے لگے تو اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی عامر خان،ڈپٹی کنوینرز ،نسرین جلیل،کنور نوید جمیل،مئیر کراچی وسیم اختر و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے پاکستان بھر کے محب وطن عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ہم عدالتوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور آج بھی ہم اعلیٰ عدالتوں سے ہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کا جائزہ لیں گے عدالتی فیصلے قوموں کی تقدیر بنتے ہیں اور اگر فیصلوں کی زبان اس طرح کی ہو تو پھر کیا رائے قائم کی جا سکتی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فیصلے کی زبان سے جو حساسیت عوام میں پائی جاتی ہے اس پر بھی ہمیں شدید تحفظات ہیں اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ اور اس میں استعمال کی جانے والی زبان اداروں کی مابین کشیدگی کا باعث بنے گی.

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جمہوریت کو ہی واحد راستہ سمجھتی ہے جس پر چل کر پاکستان اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے اور چیف جسٹس پاکستان ہی اس مسئلہ میں فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں اور وہ جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کے پیچھے چھپے اسباب اور مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے اس پس منظر میں ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو روز لیاقت آباد فلائی اوور پر جمع ہونگے اور اس فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اس ضمن میں ہم تمام طبقہ آبادی تاجروں،کاروباری حضرات،اہل دانش اور صحافیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس اجتماع کا حصہ بن کر انصاف کیلئے اپنی آواز بلند کریں یہ اجتماع دوپہر 2بجے رکھا گیا ہے اور اس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

  • ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران

    ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران

    ڈاکٹر نے بچے کی انگلی کاٹ دی، کٹی انگلی کی کتنی قیمت لگی؟ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ڈاکٹرز کی ایک اور غفلت سامنے آ‌گئی، ڈاکٹر نے چھ ماہ کے بچے کی انگلی کاٹ دی، والد کے احتجاج پر معاملہ طے پا گیا،چھ ماہ کے بچے منہاج کو اس کے والدین بیمار ہونے پر اسپتال لائے تھے، بچے کو کینولہ لگایا گیا تھا، جسے سپورٹ دینے کے لیے ایک اسٹک ہاتھ پر باندھی گئی تھی۔

    بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچہ ڈسچارج ہونے لگا تو ڈاکٹر اس کے ہاتھ پر بندھی پٹی کاٹ کر ہٹانے لگی، اس دوران ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی انگلی ہی کاٹ ڈالی۔ ڈاکٹر نے ہمیں بتایا بھی نہیں، ہمیں بعد میں پتا چلا، انھوں نے کٹی انگلی بھی پھینک دی تھی۔

    نجی ٹی وی چینل کے مطابق سولجر بازار میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے بچے کی انگلی کٹنے کا معاملہ بچے کے والد اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان 4 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔ 6 ماہ کے بچے منہاج کی گزشتہ رات پٹی کاٹنے کے دوران ڈاکٹر نے انگلی ہی کاٹ دی تھی، بچے کے والد نے اسپتال اور تھانے کے باہر سخت احتجاج بھی کیا تھا، آج اسپتال انتظامیہ اور بچے کے والد کے درمیان مبینہ طور پر معاملہ 4 لاکھ روپے میں طے ہو گیا۔

    ہسپتال اور متاثرہ فیملی میں بھاری رقم کے عوض معاملہ طے پایا ہے، معاوضے کے علاوہ زندگی بھر مفت علاج کی سہولت کا بھی وعدہ کیا گیا۔ دوسری طرف متاثرہ بچے کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے.