Baaghi TV

Category: کراچی

  • ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، شعیب ملک کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، شعیب ملک کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ میں شعیب ملک کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتےہوئےفریقین سے8اکتوبرتک جواب طلب کرلیا، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2رکنی نے سماعت کی.

    درخواست گزار نے میچ سےقبل شعیب ملک کی اہلخانہ کےساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گئےشعیب ملک اوردیگرکھلاڑی شیشہ بارمیں انجوائےکرتےرہے،اگلے دن ہم اہم میچ ہارگئے ،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا،ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی،

    قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.

  • ہندو ٹیچرنے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کردیا ، توہین مذہب کرڈالی ، احتجاج اور سزا کامطالبہ

    ہندو ٹیچرنے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کردیا ، توہین مذہب کرڈالی ، احتجاج اور سزا کامطالبہ

    گھوٹکی : ہندو استاد نے توہین مذہب کردی اور اسلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کہہ کر مسلمانوں کی دل آزاری کردی ، دوسری طرف توہین مذہب کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرادیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سندھ پبلک اسکول کے ایک طالب علم کے والد کی شکایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکول پرنسپل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی۔ پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر توہین رسالت سے تعلق آرٹیکل 295 کے تحت درج کرادی گئی ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد علاقے میں احتجاج کیا گیا اور حالات خراب ہوگئے۔

  • سینیٹرسسی پلیجو نے وزیراعظم عمران خان سے ایک خاص بات کہہ دی ، مخالفین پریشان

    سینیٹرسسی پلیجو نے وزیراعظم عمران خان سے ایک خاص بات کہہ دی ، مخالفین پریشان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سسی پلیجو نے ایک ایسی درخواست کردی کہ مخالفین سرپکڑ کر بیٹھ گئے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے۔ پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے؟ جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اس کی سندھ کی عوام آنکہیں نکال دے گی۔

    سسی پلیجو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے۔ کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4) 149 کا خیال سندھ کی صوبائی خودمختاری پر مداخلت کے مترادف ہے۔ سندھ کی صوبائی خودمختاری میں مداخلت سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔

  • پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کے مسائل کا حل ناگزیر ہے ،مصطفیٰ‌کمال کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کے مسائل کا حل ناگزیر ہے ،مصطفیٰ‌کمال کا عمران خان کو مشورہ

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے عوامی مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ جو مضبوط بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے بغیر ناممکن ہے۔ اس لیے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔ جو اختیارات وفاق سے صوبوں کو ملے ہیں انہیں مزید نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پورے باب موجود ہیں جن میں انکے اختیارات، وسائل اور کام کا دائرہ کار طے کیا گیا ہے بالکل اسی طرح بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے بھی ایک باب ہونا چاہیے تاکہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام خود بخود عمل میں آئے جیسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا قیام عمل میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر مختلف ٹاؤن کمیٹی کے ذمے داران سے علاقے کے مسائل سنے اور پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنان سے ملاقات کی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ جاری نہیں کیا جاتا جسے آئین میں ایک دوسرے سے مشروط ہونا چاہیے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں کے مسائل کا واحد حل یہی ہے جو ممالک ترقی یافتہ ہیں انہوں نے برسوں پہلے یہ تمام اصلاحات کر لی تھیں۔ بالخصوص کراچی اور دیگر بڑے شہروں کی عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے اور ایک لاوا پک رہا ہے۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرٹیکل 149 اے کے بجائے وفاقی وزیر فروغ نسیم کو چاہیے وہ میڈیا کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان کو لے کر وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس آئیں اور کراچی کا مقدمہ لڑیں تاکہ کراچی کی عوام بھی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہو بغیر بات چیت کے آرٹیکل 149 اے کے نفاذ سے پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے اور لسانیت کی آگ بھڑکانے کا موقع مل جائے گا جسے پچھلے 3 سالوں کی انتھک محنت سے پی ایس پی کی قیادت اور کارکنوں نے بجھا دیا تھا۔

  • جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے پیپلز پارٹی اس سے بات نہیں کرے گی،ناصر حسین شاہ

    جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے پیپلز پارٹی اس سے بات نہیں کرے گی،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے اس سے سندھ حکومت کوئی بات نہیں کرے گی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 149 سے متعلق پیرپگارا کے بیان کی تعریف کروں گا،فریال تالپور کے حوالہ سے امید ہے پنجاب حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے گی ،پنجاب حکومت نے عمل نہ کیا تو احتجاج کریں گے،

    مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی. سابق گورنر سندھ

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کی مرمت کا کام کررہے ہیں ،میئرصاحب جو چاہیں کہیں،چاہتا ہوں سب مل کرکام کریں ،ایم کیو ایم پاکستان والوں نے اپنا راگ دوبارہ الاپنا شروع کردیا ہے،الزامات لگانے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہیے،

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور چند اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

  • فریال تالپور کو اسمبلی نہ لایا گیا تو احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے،پیپلز پارٹی

    فریال تالپور کو اسمبلی نہ لایا گیا تو احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے،پیپلز پارٹی

    سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہا کہ پنجاب حکومت پیر کو رکن سندھ اسمبلی رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لائے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصرحسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے ،اگر پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کیا تو احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے ،

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر رکن اسمبلی کو پیش کرنا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے گزشتہ ماہ سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود فریال تالپور اسمبلی میں نہیں لایا گیا .

    فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر،عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی تھی،عدالت نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے،

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

     

  • میڈیا ہاوَسز پر حملے کا مقدمہ، مدعی مقدمہ کو عدالت نے طلب کر لیا

    میڈیا ہاوَسز پر حملے کا مقدمہ، مدعی مقدمہ کو عدالت نے طلب کر لیا

    22اگست کو ایم کیوایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاوَسز پر حملے کے مقدمہ کے کیس کی سماعت ہوئی،

    فاروق ستار،عامر خان،کنور نوید جمیل، قمر منصوراور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان پیش نہیں ہوئے ،مدعی کی جانب سے عدالت میں درخواست دی گئی کہ عزیز کے انتقال کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتا،

    پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 24 ستمبر کو مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا ،عدالت نے دوران سماعت کہا کہ کیس کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے،

  • آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    احتساب عدالت کراچی میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے جج کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 28تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    نیب نے آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی

  • آرٹیکل 149 ، نصرت سحر عباسی نے مخالفت کردی  ، پی ٹی آئی مشکل میں

    آرٹیکل 149 ، نصرت سحر عباسی نے مخالفت کردی ، پی ٹی آئی مشکل میں

    کراچی: سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی اور جی ڈی اے رہنماء نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل149 -4 کے تحت وفاق صرف صوبوں کو ہدایت دے سکتا ہے۔ صوبوں کی مرضی ہے کہ وہ وفاق کی ہدایت لیں یا نہ لیں۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ صرف کراچی کی بات کیوں کی جارہی ہے؟ کراچی سے کشمور تک پورا سندھ تباہ ہے۔ سندھ کا پورا ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔ سندھ کی بنیاد پر کمیٹی بنے گی تو اس کا حصہ بنوں گی۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کیلئے وفاق اپنا حصہ ڈالے اور اس کا حساب بھی اپنے ہاتھ میں رکھے۔کراچی کو سب نے لوٹا ہے، اور لوٹ کر کھا گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کیلئے تیار نہی

  • انیس قائم خانی کا میڈیکل کیمپ کا دورہ، عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا

    انیس قائم خانی کا میڈیکل کیمپ کا دورہ، عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا

    لاہور : پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے نواسہء رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی نے گلستان جوہر کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ

    انیس قائم خانی نے پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاروں کی جانب سے عزاداران کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا جبکہ سینکڑوں عزاداران حسینؓ کو مفت فوری طبی امداد فراہم کی گئی اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے

    صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینا پڑے گی اورحسینیت نام ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ، امام حسین ؑ کی شہادت دنیا کی سب سے عظیم قربانی ہے جس نے انسانیت کو مقصد حیات دیا ہے۔

    انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے جبکہ سوئم کے موقع پر پی ایس پی کی جانب سے لگائی سبیل میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے برآمد ہونے والے جلوس کے عزاداران حسین کو شربت تقسیم کئے اور کچھ دیر ان کے ساتھ وہاں موجود رہے