Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ گل احمد چورنگی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق سرچنگ کے دوران معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل میں بم نصب ہے جس پر فوری بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ،.بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2گھنٹے کی کوشش کےبعد بم کو ناکارہ بنایا

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    پولیس نے موٹر سائیکل قائد آباد تھانے میں منتقل کر دی اور موٹر سائیکل کے مالک کے بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

     

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

     

  • انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    اے ٹی سی کراچی میں شہری محمد سلمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان کو بری کر دیا ،استغاثہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوا، ملزمان پر 2012 میں شہری محمد سلمان کو قتل کرنے کا الزام تھا

    دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

  • پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

    ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، آج عدالت نے ملز م کو سزائے موت سنا دی

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

  • چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    کراچی کے علاقے میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا، پورٹ قاسم میں پاور پلانٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک چھت سے گر کر چین کا باشندہ ہلاک ہوا جس کی لاش کو کراچی کے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت چینی انجینئر ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی ۔

    واقعہ کی طلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعہ کے وقت موجود افراد کا بیان قلمبند کیا۔

    چینی بشاندے کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش چین بھجوائی جائے گی

  • صدر مملکت کراچی پہنچ گئے. کس کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    صدر مملکت کراچی پہنچ گئے. کس کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کراچی پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی پہنچ گئے، ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے ،صدرمملکت سیاسی رہنماؤں سے کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے ،

     

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسے سے خطاب کریں گے

    وزریر اعظم عمران خان آج سندھ کے علاقے تھر پارکر ،عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے ،جلسے کا انعقاد ہندو کمیونٹی کے رہنماء رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے، جلسہ میں ہندو برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے اور کشمیریوں سے یکہجہتی کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کے عمر کوٹ کے دورے کا مقصد پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں

  • شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیا ت کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہے گا، اس دوران ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 9 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    ملک کے دوسرے حصوں سے متعلق موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیا کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، قلات، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ژوب، ٹھٹھہ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    Comments

  • داؤد ابراہیم کے سمدھی نے بھارت کو دھمکی لگادی

    داؤد ابراہیم کے سمدھی نے بھارت کو دھمکی لگادی

    کراچی: داؤد ابراہیم کے سمدھی اور سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق داؤد ابراہیم کے سمدھی جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا. وہ کشمیریوں سے یکجہتی کرنے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچے. ساتھ ہی انہوں نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا. نریندر مودی کو دھمکی لگاتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ مودی دیکھ لو میں "شمشیر بکف” احتجاج میں شریک ہوں. ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، بھارت کشمیر حاصل کرنے کے خواب کو بھول جائے.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "کشمیر آور” بنایا گیا. جس میں وزیراعظم عمران، صدر عارف علوی سمیت ملکی قیادت نے بھرپور حصہ لیا. دوسری جانب داؤد ابراہیم کے سمدھی جاوید میانداد بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچے.

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار

    کراچی: شہر قائد میں جا گ کراچی اور کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ْْکشمیر توجہ چاہتا ہے ٗٗکہ عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے جاگ کراچی کے صدر انجینئر عمیر وہاب، ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی سید فواد رضا ، جنگی امور پر خصوصی مہارت رکھنے والے صحافی فیض اللہ خان اور کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے بطور صدرِ محفل خطاب کیا۔ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے سید فواد رضا کا کہنا تھا کہ ایک جانب جہاں مظاہرے کیے جارہے ہیں وہیں کشمیر کے موضوع پر سنجیدہ مذاکروں کا اہتمام بھی بے حد ضروری ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی معاملہ اور ہمارے نعروں سے زیادہ دنیا ہماری جانب سے دلیل سننا چاہتی ہے۔

    جاگ کراچی کے صدر عمیر وہاب کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہم سب کا نظریاتی اورجذباتی تعلق ہے جس کے لیے آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے۔معروف صحافی فیض اللہ خان نے مسئلہ کشمیر کے عالمی تناظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت عالمی سطح پر سفارت کاری کی ہے اور دنیا کے سامنے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف رکھنے کی ہے دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کن دلائل کی بنیاد پر کشمیر کو اپنی شہہ رگ قرار دیتا ہے۔

    سیمینار کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی امتیاز خان فاران کا کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان نہیں بلکہ یہ وقت کشمیر بھی ہے پاکستان کا نعرہ لگانے کا ہے۔

    ا ن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جو منصوبہ بندی ستر سال قبل کی گئی تھی اب اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر آئندہ ستر سالوں کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں انتفادہ ہورہاہے ، وہاں کے بچے اور مائیں ہاتھوں میں پتھر لیے بھارت کی بربریت کے خلاف میدان میں ہیں۔

    وہ پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگاتے ہیں ، پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہیں ، یہ ریفرنڈم نہیں ہے تو اور کیا ہے۔ تقریب کے بعد شرکا نے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

  • کراچی:تحریک نوجوانان پاکستان اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام شاندار ریلی

    کراچی:تحریک نوجوانان پاکستان اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام شاندار ریلی

    تحریک نوجوانان پاکستان کشمیر اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام صوبائی صدر نعیم خان صاحب کی زیر صدرارت کراچی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے شاندار پروگرام ہوا جس میں کشمیری بھائیوں سے کھل کر اظہار یکجہتی کیاگیا.اس موقع پر پاکستانیوں نے کھل کراظہار کیا.قائدین نے اپنے خطابات میں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مزمت کی .
    شرکا ء میں اس وقت جوش و جذبہ پایا جاتاتھا وہ بھارت کے خلاف وا شگاف نعرے بلند کر رہے تھے.، کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، دوسری طرف انہو ں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے.پاکستان کے جوان ، بچے ، بھوڑھے اور خواتین نے کشمیریوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی کیا.
    مقررین نے کہا کہ مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے،انسانیت سوزمظالم پرایک دن مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے گا،مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا ،تاریخ مودی کوبے گناہوں کا خون بہانے والےسفاک قصائی کےطورپر یاد رکھے گی

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو پولیس کے دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا ،آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سربراہ پاک فضائیہ کا استقبال کیا

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس ہراول دستے کی حیثیت رکھتی ہے، سندھ بالخصوص کراچی میں پرسکون ماحول دیکھ رہے ہیں‌ ،امن وامان کی بہتر صورتحال شہدائے پولیس سندھ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،امن کی فضا میں پولیس کے غازیوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے