Baaghi TV

Category: کراچی

  • شوکاز نوٹس کے بغیر مصطفیٰ کمال کی معطلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    شوکاز نوٹس کے بغیر مصطفیٰ کمال کی معطلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو میئر کراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد معطل کیا تو شہری عدالت میں پہنچ گیا اور مصطفیٰ کمال کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کر دی

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئیر کراچی کو اگر مصطفی کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مئیر کراچی وسیم اختر، مصطفی کمال اور سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    اگلے روز وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

  • موٹر سائیکل چوری ہونے پرمقدمہ، بچہ غائب ہوتورپورٹ نہیں،پھرزیادتی ہو تو واویلا، عدالت کے ریمارکس

    موٹر سائیکل چوری ہونے پرمقدمہ، بچہ غائب ہوتورپورٹ نہیں،پھرزیادتی ہو تو واویلا، عدالت کے ریمارکس

    سندھ ہائیکورٹ میں 16لاپتہ بچوں کی بازیابی سےمتعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے بچہ غائب ہو جائے تو کوئی رپورٹ نہیں کرتا،ایسی چیزوں کو ماں باپ خود بھی چھپاتے ہیں لیکن جب زیادتی سامنے آتی ہےتو واویلا مچاتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لا پتہ بچوں کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ بعض لاپتہ بچےغیرسرکاری تنظیموں کے پاس ہیں، والدین کے وکیل نے کہا کہ کچھ بچے این جی اوزکےپاس ہیں ،یہ ادارے والدین کوبچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے ، عدالت نے پولیس کو والدین کی مدد کی ہدایت کردی ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس والدین کے ساتھ ایم جی اوزکے دفاترجائےاوربچے بازیاب کرائے،

    گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    ڈی آئی جی عارف حنیف نے عدالت میں کہا کہ ہم بچوں کی بازیابی کی بھرپورکوشش کررہے ہیں،عدالت نےپولیس سے 23 اکتوبرتک مزیدبچوں کی بازیابی سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی

    فوجی عدالت کی جانب سے موت کی سزا، سندھ ہائیکورٹ میں مجرموں کے اہلخانہ کی درخواست

    روشنی ہیلپ لائن نے عدالت میں بتا یا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے16بچےابھی تک لاپتہ ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماہرنفسیات اورسماجی تنظیمیں گمشدہ بچوں کےوالدین کی تربیت کریں،معاشرے کا المیہ ہے کہ بچے گم ہونے کے بعد ماں باپ خود ہی پولیس کو نہیں بتاتے ،والدین خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ بچوں کی گمشدگی کی تھانے میں رپورٹ درج کرائیں ،موٹر سائیکل چوری ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے بچہ غائب ہو جائے تو کوئی رپورٹ نہیں کرتا،ایسی چیزوں کو ماں باپ خود بھی چھپاتے ہیں لیکن جب زیادتی سامنے آتی ہےتو واویلا مچاتے ہیں.

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

  • کراچی والو! ہو جاو ہوشیار ، بارش کا امکان ہے ، ذرا احتیاط سے رہنا

    کراچی والو! ہو جاو ہوشیار ، بارش کا امکان ہے ، ذرا احتیاط سے رہنا

    اسلام آباد: جب بھی کراچی میں بارش کی خبر آتی ہے تو کراچی والوں کے دل کرچی کرچی کرجاتےہیں ، اگست کے مہینے میں بارشوں نے جس طرح کراچی والوں کی دوڑیں لگوائیں کراچی والے کبھی نہیں بھولیں گے ، کراچی میں‌پچھلی بارشوں کی وجہ سے نقصانات اور درہم پرہم نظام کی واپسی مکمل ہوئی نہیں‌کہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ایک بار وارننگ دے دی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    آج بد ھ کے روز بارشوں کی پشین گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم پہلے سے کمزور ہے جس کہ باعث کراچی میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔بدھ کے روزسکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

  • پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی نے شہریوں کے ساتھ مذاق کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کا عہدے پر رہنے کا جواز نہیں، فوری استعفیٰ دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی عہدے سے استعفی دیں۔ پارٹی قیادت میئر کے سامنے بے بس ہے۔ خالد مقبول صدیقی ڈمی سربراہ پارٹی ہیں جو کرپٹ افراد کے لیے موزوں ترین ہیں۔ ماضی میں میئر کراچی سے 15 ارب کا حساب طلب کیا تو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اب وسیم اختر نے بغیر پارٹی قیادت مشاورت کے اتنا بڑا فیصلہ لیا، کسی نے نہیں پوچھا۔

    میئر کراچی وسیم اختر کے استعفیٰ کا پیپلز پارٹی نے مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آپ کو صرف ڈی جی گاربیج کا عہدہ دیاگیا تھا ،ہر چیزکاطریقہ ہوتا ہے،نوٹیفکیشن کےبعدآپ کو ڈیوٹی جوائن کرنی چاہیے تھی ممصطفیٰ کمال بدتمیز ہیں اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ ملاجائے ،مصطفیٰ کمال کوبدتمیزی پرمعطل کیا.

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

  • چوری کے الزام پر برہنہ کر کے تشدد، دو افراد گرفتار

    چوری کے الزام پر برہنہ کر کے تشدد، دو افراد گرفتار

    کراچی کے علاقہ سعیدآباد موچکو میں مبینہ چور پر تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ چورریحان پرچوری کےالزام میں بھینسوں کے باڑے میں لے جا کر تشدد کیا گیا، ریحان کوبرہنہ کرکےتشدد کیا گیا اور پٹرول بھی چھڑکا گیا، پولیس نےواقعےمیں ملوث 2 افراد کوحراست میں لے لیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ چورریحان کوبھی تلاش کر رہے ہیں،

  • کراچی کو کچرے سے پاک کرنا میرا اصل مقصد ، علی زید

    کراچی کو کچرے سے پاک کرنا میرا اصل مقصد ، علی زید

    وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے ٹویٹ کرتےہوئےکہا کہ میرا بنیادی مقصد اس عظیم شہرِ کراچی کو ایک دفعہ کچرے سے پاک کرنا تھا.میری خواہش تھی اور ہے کہ تمام ذمہ داران اور اہلیانِ کراچی کو متحد کرکے اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جائے.

    میری کراچی کے تحریک انصاف کے صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے ممبران سے گزارش ہے کہ مقصد کی کامیابی کیلئے فضول بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں.

    کراچی والوں کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ اس عظیم شہر کے مسائل کا حل پست اور فرسودہ نہیں بلکہ نئی سوچ سے ممکن ہے.

    ہمارا بنیادی مقصد آج بھی وہی ہے کہ ملک کی پچیس فی صد شہری آبادی اور اقتصادی لحاظ سے اہم ترین شہر کراچی کے ماحول کو کچرے سے پاک کریں. میری اہلیانِ کراچی سے گزارش ہے کہ ٹی وی پر نظر آنے والی منفی سیاست سے اپنے حوصلے کم نہ ہونے دیں.

    توجہ بنیای مقصد پر رکھیں اور مایوس نہ ہوں. ہر اندھیرے کے بعد روشنی لازم ہوتی ہے. مل کر ہی ہم نے کراچی صاف کرکے اس کی روشنیاں لوٹانی ہیں.

  • بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل امجد نیازی نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیارہے،

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل امجد نیازی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں صورتحال بگڑنےکے بعد سرحدوں پر صورتحال ٹھیک نہیں،ہمارے بہت سے یونٹس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلیےسمندرمیں تعینات ہیں ،پاک بحریہ کی معمول کے مطابق وارگیمز جاری ہیں،

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

  • کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیےجان دینے کوتیارہوں ،کراچی اور اس کے شہریوں سے پیار کرتا ہوں ،کراچی کو اجاڑ دیا گیا ہے،میں نے انا کا مسئلہ نہیں بنایا،پروجیکٹ ڈائریکٹر بننے کےلیے تیار ہوں،

    مصطیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم ارکان نےفون کرکےکہاصفائی کےمعاملے پرآپ کےساتھ ہیں،اعلان کے بع دتمام شعبوں کے افراد نے کہا کام کریں گے،میں نے کہا 3ماہ میں دن رات کام کریں گے،اختیارات کے مطابق لائحہ عمل کا اعلان کردیا،میئرصاحب نے4اضلاع کے اختیارات دیئے تھے،کراچی کےلیے اس سے نچلا عہدے بھی ملے تیار ہوں، کل رات2 گھنٹے میں عہدہ تسلیم کرکے پوزیشن سنبھال لی

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں نے کہا پہلےدیئے گئے اختیارات کا استعمال کرنا ہے،سب سےکہا کسی سے مدد نہیں لیں گے ،فوری کام شروع کریں گے،پوری دنیا کے سامنے میئرکراچی کوباس تسلیم کیا،میں نے کہا باس کو دن رات رپورٹ کرکے الرٹ کروں گا ،رات ڈھائی بجےمیئرصاحب کوفون کیا جوانہوں نےنہیں اٹھایا،پارٹی چیئرمین ہوں،ایم پی اےاورسینیٹر بھی رہا ،کراچی کےلیے اس سے بھی کم پیشکش ہوتی توقبول کرلیتا

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج میں نے آزاد کشمیر جانا تھا،چند گھنٹے پتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،میں کوئی مذاق نہیں کررہا،ایمانداری سے کام کیا ،5سال میں اپنی راتوں کی نیندیں قربان کیں ،میراکوئی بینک بیلنس نہیں،کوئی شادی ہال نہیں بنایا ،چند گھنٹے پہلےپتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،کراچی کو کہاں سے کہاں چھوڑ کرگیا تھا ،فلائی اوور،انڈرپاس،اسکول،سڑکیں اسپتال نہیں مانگ رہے ،صرف یہ کہہ رہے ہیں شہر سےکچرا اٹھا دیں،کراچی میں بارش سے ہمارے بچے مررہےہیں،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگو، میں سیاست نہیں کررہا ،سیاست کررہاہوتا تو اپنے دشمن کو باس تسلیم نہ کرتا،کچراصاف کرسکتےہیں،کسی سےچندہ نہیں مانگا ،صرف کچرا صاف کرنے کےلیےاختیارات مانگے ،صرف یہ پوچھا کہ جن سوئپرز کو تنخواہ دی جاتی ہے وہ کہاں ہیں؟یہ کرپشن کررہے ہیں اس لیے شہر سے کچرا نہیں اٹھ رہا،کام کرائیں گےتو تنخواہ دینی پڑے گی،جیب میں نہیں جائےگی،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں16کروڑکا مکان خریدا گیا،کہاں سے آئے پیسے؟یہ کراچی والوں کو اپاہج کررہے ہیں ،میں نے اپنا رتبہ نہیں دیکھا،میرے کارکنان ایک آواز پر آگئے،ہم شہرصاف کردیتےلیکن یہ ڈرگئےمعاملات کھل جائیں گے،آج بھی کہہ رہا ہوں باس کا نام ای سی ایل میں آنا چاہیے، ڈسٹرکٹ چیئرمینز کا نام بھی ای سی ایل میں آناچاہیے،کل سے آج تک فون کرنے والوں کا شکریہ اداکرتاہوں،ایم کیوایم ارکان کہہ رہے ہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہیں ،یہ ابتدا ہے، آپ کو چھوڑوں گا نہیں،

    سابق سٹی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ جہاں رات2بجے اجلاس بلایاتھا،اب وہاں کچرااٹھ رہا ہے ،اب پریس کانفرنس وہاں کریں گے جہاں کچرا ہوگا،کہہ رہے ہیں دفتر آوَ،کچرا تو روڈ پر ہےدفترکیوں آوَں؟سارے معاملات دفترمیں ہی خراب ہورہے ہیں ،مجھے رات2بجے فون آتاتوافسر کے گھر جا کر خیریت پوچھتا،منافقین کراچی والوں کے سامنے آگئے ہیں ،ابھی بھی پیشکش کررہاہوں جس دن اختیارات دوگے3ماہ بعد شہر صاف ہوگا،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

  • میئر کراچی وسیم اختر کے استعفیٰ کا پیپلز پارٹی نے مطالبہ کر دیا

    میئر کراچی وسیم اختر کے استعفیٰ کا پیپلز پارٹی نے مطالبہ کر دیا

    مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا وسیم اختر کی نیت نظر نہیں آتی، سندھ حکومت نے وسیم اختر کو فنڈ دیئے ،مصطفیٰ کمال نے3مہینے میں رضاکارانہ طورپر کچرا صاف کرنے کی پیشکش کی،مصطفیٰ کمال کے اعلان پرمیئرکراچی نے لبیک کہا،سندھ حکومت نےکراچی کے مسائل کے لیے مصطفیٰ کمال کا ساتھ دیا،وسیم اختر نےحیرت انگیز طورپر اپنا حکم واپس لے لیا،کب تک یوٹرن کی سیاست ہوتی رہے گی ،مصطفیٰ کمال نے ثابت کردیا مسئلہ وسائل کا نہیں،وسیم اختر نےکہا مصطفیٰ کمال کو تمام مشینری دی جائےگی،کچرااٹھانا میئرکراچی وسیم اخترکا کام ہے ،

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی کے اعلان پر بھی سندھ حکومت نے ساتھ دیا،علی زیدی کوئی جامع حکمت عملی لے کر آتے .علی زیدی نالوں سےکچرااٹھاکرپارکوں اور گرین بیلٹ میں پھینکتے رہے ،مائی کولاچی روڈ پر کچرانالوں سے نکال کرکے پی ٹی کمپاوَنڈ میں پھینکا جارہا ہے،علی زیدی سے بارہا کہاآپ کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،علی زیدی نے ایک باربھی ہماری بات پر توجہ نہ دی،علی زیدی کو وفاق سے کراچی کےلیے پیکج لانا چاہیےتھا،

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ خداراکراچی کےمسائل پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں ،سندھ حکومت کےدروازے سب کےلیےکھلے ہیں،نیک نیتی سے کام کرنے والوں کا خیرمقدم کریں گے ،سندھ حکومت نے فیصل واوڈا کا خیرمقدم کیا،فیصل واوڈا جیسا کام دیگر وفاقی وزراکیوں نہیں کرسکتے؟

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

  • شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    کراچی سے شیرخوار بچے کو اغوا کر کے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام ، کراچی ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام نے جانے دیا دبئی کے عملے نے پکڑلیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق "کراچی سے اغوا کیے گئے بچے کو دبئی لے جانے کی کوشش نا کام ہوگئی ..کراچی سے ایک شیر خوار بچے بیگ میں بند کیا گیا اور دبئی لے جایا جا رہا تھا کراچی کے سیکیورٹی حکام کی غفلت کہیں یا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملی بھگت بہر حال کراچی ایئر پورٹ سے بیگ کو کلیئر کر کے جانے دیا گیا. دبئی پہچنے پر بچے کو بازیاب کر لیا گیا. دبئی کے کسٹم حکام نے بچے کو بیگ سے نکال کر ملزم کو گرفتا کر لیا.
    پاکستان سے انسانی سمگلنگ کی اجازت دینے اور بچے کو بیگ کے اندر بلا روک ٹوک جانے دینے پر متعقلہ حکام اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیئے.ایسے افراد کو ڈھیل دینے سے نا صرف ایسے گھناؤنے جرم سے انسانی سمگلنگ میں مدد ملتی ہے بلکہ وطن عزیز کی دنیا بھر کے اندر بدنامی بھی ہوتی ہے.