Baaghi TV

Category: کراچی

  • حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے،  ترجمان سندھ حکومت

    حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، ترجمان سندھ حکومت

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی ہو کر بھی دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے مرکزی کردار ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتے، حافظ نعیم ایک ہی ملک میں دو نظاموں کی بات کرتے ہیں، حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے، حافظ نعیم دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کونہیں۔

    سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم نےناظم آباد کی عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ ہی صوبائی اسمبلی سیٹ سے باقاعدہ استعفیٰ دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل پانچ ٹاؤن ہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں حاف نعیم نے کہا تھا کہ ہم نےجیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کےانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے 32 لوگ نہیں آئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہےاس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا کراچی میں مئیر کی سیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

  • کراچی میں بارش سے شہر کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب، ٹریفک متاثر

    کراچی میں بارش سے شہر کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب، ٹریفک متاثر

    شہر قائد میں وقفے وقفے سے جاری کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 23 ملی میٹر بارش گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 20.5 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ساحلی علاقوں میں طغیانی کے بعد سمندری پانی ہٹس اور رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بارش کے بعد صدر، ایم جناح روڈ، کیماڑی، کورنگی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا، مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بارش کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور عملے کو فوری نکاسی آب کی ہدایت دی۔

    میئر کا کہنا تھا کہ گزری کے سیوریج مسائل فوری حل کیے جائیں، تاہم شہریوں نے شکایت کی کہ میئر صرف پوش علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں، باقی علاقوں کی حالت ویسی ہی ہے۔شہر میں انتظامیہ کی جانب سے تاحال مکمل نکاسی ممکن نہ ہو سکی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 81 شہید، 422 زخمی

    امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

    امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

    مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

    ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

    علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

  • کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کو خوشگوار بنانے کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے واقعات کے باعث ہوئیں۔سپر ہائی وے کلہاڑی چوک پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ہوٹل پر چڑھ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی،جناح کارڈیو کے قریب تیز رفتار سوزوکی پلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

    سائٹ ایریا لیبر اسکوائر میں ایک کمپنی کا 22 سالہ ملازم کامران کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں 21 سالہ نوجوان احمد گھر میں کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق،لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص ندی میں ڈوب کر جاں بحق، متوفی گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جا رہا تھا۔

    ریسکیو حکام کی اپیل
    ریسکیو اداروں نے بارش کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مون سون کے دوران حادثات میں اضافہ معمول بن چکا ہے۔

    پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

    وزیراعظم کا بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ

    آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

    پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

    پاکستان کو اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگیا، میگا ایونٹ دسمبر میں کراچی میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ یکم سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا.اس سلسلے میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے سیکریٹری داخلہ سندھ حکومت محمد اقبال میمن سے ملاقات کی، جس میں ایونٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اب تک 12 ممالک نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے.

    بھارت نے ابتدائی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، تاہم شرکت کا انحصار حکومتی این او سی پر ہوگا.دیگر ممکنہ شرکاء میں نیپال، سعودی عرب اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔اس ایونٹ کی میزبانی سے کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور سیاحت کو فروغ ملے گا جبکہ سیکیورٹی اور سہولیات کے انتظامات کے لیے سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے سرگرم ہو گئے ہیں۔

    آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

    اربن فلڈنگ کا الرٹ، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان متاثر ہونے کا خدشہ

    وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر

  • اربن فلڈنگ کا الرٹ، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان متاثر ہونے کا خدشہ

    اربن فلڈنگ کا الرٹ، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان متاثر ہونے کا خدشہ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    سندھ کے جنوبی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
    این ڈی ایم اے کے مطابق سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح میرپورخاص سمیت سندھ کے کئی دیگر اضلاع بھی خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    پنجاب و اسلام آباد بھی متاثر
    پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔متاثرہ ممکنہ اضلاع میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں.ان شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور نظام زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے شمالی علاقوں میں خطرہ
    گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کا بھی خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں میں سوات،ہنارچی، ترسات ہندور،دارکوٹ اور اشکومن شامل میں.آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں بھی شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے اضلاع بھی متاثر
    پشاور، مردان، دیر، کوہستان، بنوں، کرک، وزیرستان اور سوات میں تیز بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
    کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔سندھ کے بڑے شہر جیسے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارش اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔

    بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ
    سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی اور صوبائی اداروں کو مکمل الرٹ رہنے اور عوام کو بروقت اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر

    گوجرانوالہ: بیٹیوں کے قتل کیس میں والدین ہی قاتل نکلے

    کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب

    روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی

  • کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب

    کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تاہم، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    بارش کا سلسلہ بہادرآباد، طارق روڈ، دھوراجی، اسٹیڈیم روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل، پی اے ایف بیس فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز اور صدر کے اطراف میں جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا راؤنڈ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شہری مشکلات کا شکار
    بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے نکاسی آب کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ کے احاطے میں پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اردو بازار کی مرکزی سڑک بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث دکانداروں نے کاروبار مندا ہونے کی شکایت کی۔

    ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

    سوشل میڈیا پر شکایات
    شہریوں نے سوشل میڈیا پر نکاسی آب نہ ہونے کی شکایات کی ہیں، جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور سڑکوں سے پانی نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ بلدیات، کراچی کی شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی یقینی بنا رہا ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی

    Ask ChatGPT

  • فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے سوات سانحے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 18 افراد کی اموات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر یہ لوگ کسی سیاسی جماعت یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے تو شاید ان کی جانیں یوں ضائع نہ ہوتیں،یہ وقت ہے سوچنے کا، غریب عوام کی جان سستی اور طاقتور کی قیمتی کیوں سمجھی جاتی ہے؟ فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پرکہا کہ چند ماہ قبل جو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں، آج ان میں سے ایک بھی سیٹ ان کے پاس نہیں یہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں اور کیسے؟ قانون سے بالاتر ہوکر فیصلے کیے جا رہے ہیں ہم نے مسلم لیگ ن سے اس وقت علیحدگی اختیار کی جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑا گیا انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

    بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ،شازیہ مری

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سمیت سندھ بھر میں کام نہیں کر رہی، نہ شہری علاقوں میں اور نہ ہی دیہی علاقوں میں، صرف سندھی بولنے والوں کو ملازمتیں دی جاتی ہیں، یہ کھلا تعصب ہے 17 سالہ حکمرانی میں تعلیم کی شرح 58 فیصد سے گر کر صرف 17.5 فیصد رہ گئی ہے،40 فیصد بچے میٹرک سے پہلے اسکول چھوڑ دیتے ہیں،69 فیصد اسکول بجلی سے محروم ہیں،42 فیصد اسکولوں میں پانی دستیاب نہیں اور 40 فیصد میں ٹوائلٹ نہیں ہے۔

    بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    انہوں نے کہا کہ تعلیم پر 4 ہزار ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود سندھ میں شرح خواندگی کم ہو رہی ہے، جب کہ باقی تمام صوبوں میں یہ شرح بڑھی ہےآج بھی شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پینے کا پانی میسر نہیں عوام سے ٹیکس تو لیا جاتا ہے، مگر جواب میں سہولتیں نہیں ملتیں کراچی اور سندھ کا مقدمہ ہم عوام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑ رہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اشرافیہ کے خلاف کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کا مطالبہ کریں۔

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

  • تیونس کی لڑکی کی خود کشی کی کوشش، سسرالیوں کا بھی بیان سامنے آ گیا

    تیونس کی لڑکی کی خود کشی کی کوشش، سسرالیوں کا بھی بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کے علاقے لیاری کے نوجوان عامر سے پسند کی شادی کرنے والی تیونس کی لڑکی کے سسرالیوں کا بیان سامنے آگیا۔

    عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ تیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہو کر پاکستان پہنچی،اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی تھی اور اس پر تشدد کرنے لگی، گھر کا سکون برباد ہو گیا تھا،بالاخر علیحدگی پر بات ختم کی، سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی ہے، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہو جاتی ہے، وہ اس سے عاجز آچکے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

    جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ای بسیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ

    ادھر تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تشدد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤں گی،میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا غصہ ہو گیا کہ اس نے میرے منہ پر تھپڑ مار دیے اور جب میں نے جواب میں اسے تھپڑ مارا تو اس نے میرے ہاتھ موڑے دیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عامر نے اس کے بعد مجھ پر مزید تشدد کیا، اس میں عامر کے والد بھی شریک ہوگئے اور انہوں نے بھی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں نے عامر سے کہا کہ اپنے والد کو اس معاملے سے دور رکھے تو انہوں نے میرے منہ پر لاتیں برسا دیں، ہمارے درمیان جب بھی جھگڑا ہوتا تو ہم خود اسے ختم کرتے ہیں لیکن عامر کی والدہ مجھے بہت برے الفاظ بول رہی تھی، میں بہت ہی افسردہ ہوگئی کیونکہ میرا شوہر بھی کچھ نہیں کر رہا تھا، اس کے بعد عامر نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے نہیں پتہ کیا ہوا، میں اپنے حواس میں نہیں تھی، حواس بختا ہوکر میں نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس کے بعد سب جمع ہوگئے اور مجھے ہی برا بھلا کہہ رہے تھے۔

    محبت کی شادی،تیونس سے لڑکی آئی کراچی،چند ماہ کی شادی کے بعدطلاق

    واضح رہے کہ تیونس کی 19 سالہ سندا 28 نومبر 2024ء کو کراچی آئی تھی، بعدازاں نیا آباد لیاری کے رہائشی عامر سے 29 نومبر 2024ء کو شادی کی۔ تاہم عامر نے 7 ماہ بعد سندا کو طلاق دے دی جبکہ سندا کا 90 روزہ ویزا 18 فروری 2025ء کو ختم ہو چکا ہے،پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

  • محبت کی شادی،تیونس سے لڑکی آئی کراچی،چند ماہ کی شادی کے بعدطلاق

    محبت کی شادی،تیونس سے لڑکی آئی کراچی،چند ماہ کی شادی کے بعدطلاق

    کراچی میں ایک اور محبت کی کہانی جو خوشگوار انجام نہ پا سکی، سامنے آئی ہے۔ جنوبی افریقی ملک تیونس کی 19 سالہ سندا ایاری نے وومن تھانے میں پناہ کی درخواست دی ہے، جہاں اس نے اپنے پاکستانی شوہر کی جانب سے طلاق اور دیگر مشکلات کا ذکر کیا۔

    سندا ایاری تیونس کے دارالحکومت سے تعلق رکھتی ہے۔ اس نے 28 نومبر 2024 کو پاکستان کا سفر کیا، جہاں اس کی سوشل میڈیا پر محمد عامر نامی نوجوان سے ملاقات ہوئی جو لیاری کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ کا رہائشی ہے۔ محبت میں گرفتار دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور سندا نے پاکستانی ویزا حاصل کر کے کراچی پہنچنے کا فیصلہ کیا۔سندا کو عامر اور اس کے اہلخانہ نے کراچی ائیرپورٹ سے وصول کیا، اور اگلے دن ہی ایک تقریب میں دونوں کی شادی کی گئی۔ نکاح کا رجسٹریشن 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں قانونی طور پر مکمل ہوا۔ شادی کے ابتدا میں دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔

    چند ماہ بعد معمولی باتوں پر دونوں کے درمیان تلخیوں کا آغاز ہوا، جو بڑھتی گئیں۔ آخرکار محمد عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔ سندا کا کہنا ہے کہ اب وہ پاکستان میں مزید نہیں رہنا چاہتی بلکہ اپنے ملک واپس جانا چاہتی ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے۔ ویزا کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ ملک چھوڑنے کی صورت میں قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتی ہے۔ویزہ تجدید کے اخراجات تقریباً 400 امریکی ڈالر ہیں، جبکہ واپسی کی فلائٹ کا کرایہ دو لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زائد ہے، جو سندا کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ ہے۔ وومن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے شوہر کے خلاف بدسلوکی کی شکایت نہیں کی، اور انہیں اس کی حفاظت کے لیے پناہ دی گئی ہے۔ پولیس نے محمد عامر کو تھانے طلب کیا تھا، جہاں اس نے بیوی کو طلاق دینے کی بات تسلیم کی اور واپس چلا گیا۔ بعد ازاں جب پولیس نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند تھا۔

    یہ واقعہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے۔ کراچی میں محبت کی کہانیاں اکثر سماجی، معاشرتی اور قانونی پیچیدگیوں کی زد میں آتی ہیں، اور سندا ایاری کی کہانی اس کا ایک اور دردناک ثبوت ہے۔سوشل میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع کی جا رہی ہے کہ ایسے کیسز میں جلد اور موثر مدد فراہم کی جائے تاکہ محبت میں گرفتار افراد کو قانونی اور معاشرتی تحفظ حاصل ہو۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکراگئی

    کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکراگئی

    کراچی: کراچی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پارکنگ ایریا میں کھڑا تھا۔ ایک لوڈر ٹرک اچانک طیارے سے جا ٹکرایا، جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے وہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور طیارے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

    ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مرمت اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔ ایوی ایشن حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔