Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے،میئر کراچی

    ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے،میئر کراچی

    ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مرر رہے ہیں لیکن کوئی کراچی کی فکر نہیں کر رہا.
    ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کلین مہم تقریب سے میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کراچی شہرکو صاف رکھنا صرف حکومتی اداروں کا کام نہیں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ وہ کچرے کو گزر گاہوں میں مت پھینکے.سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے بھی پیسے نہیں دیے ، اربوں روپے کا فنڈ ہوتا ہے تو کراچی کا فنڈ کہاں جاتا ہے.ہمیں جو بھی پیسے ملتےہیں وہ تنخواہوں اور پنشن میں چلے جاتے ہیں.اسلام آباد کا بجٹ یہ شہر بناتا ہے یہاں کے لوگ بناتے ہیں لیکن ہمیں ملتا کیا ہے.سندھ حکومت جو پیسے دیتی ہے وہ بھی عدالت کے کہنے پر دیتی ہے. ہم نے پیچھے غلطیاں کی ہیں اب ہمیں سب کو مل کر کراچی کے لیے کام کرنا ہے.، سندھ حکومت کو سپریم کورٹ کرپٹ ترین حکومت قرار دے چکی ہے .ہمیں‌فنڈز بھی کے ایم سی سے ملتے ہیں.جیسے بھی کراچی چل رہا ہے کےایم سی کے ساتھ چل رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ .ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مررہے ہیں.بڑےبڑے لوگوں نے نالوں پر بلڈنگ بنائی ہوئی ہیں.جب ان بلڈنگوں کو ختم کرنے کو کہتا تھا تو دھمکیاں ملتی تھیں.
    اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے سیاسی اختلافات کو بھلا کر سب کراچی اور اہل کراچی کےلیے کام کریں.ا نہوں نے سب شرکا اور میڈیا کا حاضری پر شکریہ ادا کیا.

  • محبت کا شک ، پیپلز پارٹی نے وزارتیں بانٹنا شروع کردیں

    محبت کا شک ، پیپلز پارٹی نے وزارتیں بانٹنا شروع کردیں

    کراچی:پی ٹی آئی سے محبت کی خبریں‌تو کئی دنوں سے چل رہی تھیں ، پیپلزپارٹی کی قیادت کواس محبت پر شک تھا. پیپلز پارٹی نے اسی ڈر سے کہ کہیں پی پی ارکان پی ٹی آئی والوں کو دل نہ دے بیٹھیں ان کے لیے وزارتوں کے دروازے کھول دئیے ہیں.

    کراچی سے ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کا اصولی فیصلہ کیاگیا،کابینہ میں چار صوبائی وزیر اور دو مشیرحلف اٹھائیں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل ارکان سے حلف لیں گے،کابینہ میں چار صوبائی وزیر اور دو مشیرحلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

    حلف برداری تقریب آج دو بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی،کابینہ میں سید ناصر حسین شاہ اور عبدالباری پتافی کو دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے،اکرام اللہ دہاریجو،سہیل انور سیال کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا،دو مشیر شامل کئےجائیں گے ، جن میں نثار احمد کھوڑو اور سردار بنگل خان مہر متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، علاوہ ازیں سندھ کابینہ میں شامل ارکان کےمحکموں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے۔

  • سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی اگست میں ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اے پی این ایس وفد نے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ ، چیئرمین ایس آر بی سے ملاقات کی تھی، اس دوران وزیراعلیٰ کو نیوزپیپرانڈسٹری کےبحران، سیلز ٹیکس ،بقایاجات کی عدم ادائیگی کے اثرات سے آگاہ کیا گیا تھا،

    صدراے پی این ایس حمیدہارون ،سیکریٹری جنرل آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی سرمد نےسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نےآج ہی سندھ ریونیو بورڈ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،

  • غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    غیر قانونی بھرتیاں، رؤف صدیقی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    احتساب عدالت،محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتیوں پرریفرنس کی سماعت ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے تا ہم جج کی عدم موجودگی کےباعث ملزمان پرفرد رم عائدنہ ہوسکی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کی جائےگی،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی

    نیب نے روف صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ رؤف صدیقی سمیت 7ملزمان ضمانت پر رہاہیں، رؤف صدیقی اوردیگرکےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے ،رؤف صدیقی ودیگرنے2008سے2014تک غیرقانونی بھرتیاں کیں ، غیر قانونی بھرتیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچا،

  • سینیٹ میں شکست کے بعد حاصل بزنجو کی ہوئی طبیعت ناساز

    سینیٹ میں شکست کے بعد حاصل بزنجو کی ہوئی طبیعت ناساز

    سینیٹ میں اپوزیشن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ہسپتال جا پہنچے

    چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اپوزیشن کی جانب سے 64 اراکین نے تحریک کی تائید کی تا ہم جب اس پر ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کو 50 ووٹ ملے، اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگئی، بعد ازاں اپوزیشن کے امیدوار برائے چیئرمین حاصل بزنجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 14 اراکین جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے وہ جنرل فیض کے بندے تھے.

    باغی ٹی وی کا اعزاز، سولہ جولائی کو اپوزیشن اراکین کی بغاوت کی خبرشائع کی تھی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

    اپوزیشن کے امیدوار برائے چیئرمین حاصل بزنجو چیئیرمین سینیٹ بننے کا خواب سجائے اسلام آباد رہے اور اراکین سینیٹ کو ظہرانے اور عشائیے بھی دیتے رہے تا ہم تحریک کی ناکامی کے بعد حاصل بزنجو ہسپتال جا پہنچے، ان کی طبیعت ناساز ہو گئی.

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا

    حاصل بزنجو کا کراچی کی مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا ہے، سینیٹرحاصل بزنجو کینسرکے مریض‌ ہیں، ان کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے‌ ڈسچارج کر دیا گیا ہے.

     

    سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

  • بلاول مجھ سے….مانگے، میں انہیں ہاتھ میں دوں گا، شیخ رشید

    بلاول مجھ سے….مانگے، میں انہیں ہاتھ میں دوں گا، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگے میں ہاتھ میں دوں گا ،مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں، شہبازشریف جی حضورکرکےبیٹے کوبچاناچاہتےہیں،

     

    بلاول کے شہر لاڑکانہ کو دیکھ کر… شیخ رشید نے ایسا بیان دیا کہ بلاول ہو جائے پریشان

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت ایک کروڑ لوگ ٹرین کا سفر کر رہے ہیں ،ایم ایل ون نئے اسگنل اور ٹریک لائے گا،38کلومیٹر کے سی آر ٹریک خالی کرا لیا ،5کلومیٹرٹریک صوبائی حکومت کی مددکےبغیرخالی کراناممکن نہیں،سندھ ایکسپریس اب سکھر کے بعدملتان بھی جائے گی ،لاڑکانہ کا بہت برا حال ہے ،10اگست سےہم فریٹ ٹرین کےریٹ میں اضافہ کررہےہیں ،آئل کی قیمتیں بڑھنے سے بیس فیصد اضافہ ہو گا،نیاٹریک بچھاکرفریٹ ٹرین پورٹ سےہی اندرون ملک روانہ کریں گے،

    وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

    اب تو لاہوریوں کو بھی عقل آ گئی….شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے سے جو پیسا کما رہےہیں وہی لگا رہےہیں،ریلوے کوآپریٹیو اتھارٹی میرے ماتحت نہیں ہے ،

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ لاڑکانہ میں 3 ٹرینیں چلائیں ،عید کے بعد ایک اور ٹرین چلا رہے ہیں. وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب نہیں ہوتا ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے.

    شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان بارے پیشنگوئی کر دی

  • ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا

    ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا

    ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو گیارہ برس کی قید کی سزا عدالت نے سنا دی

    بلاول زرداری نے کی حریف جماعت ایم کیو ایم کی تعریف

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف انتہائی اہم مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو عدالت نے سزا سنا دی، شہر قائد کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنایا، ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کا الزام تھا، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو گیارہ گیارہ برس قید کی سزا سنا دی.

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزمان عدنان اور شہزاد کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمات درج تھے.دونوں ملزمان کو پولیس نے رواں برس 13 جنوری کو عزیز آباد کے علاقے سے پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا.

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ملزم عدنان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور چند ماہ پہلے جیل سے واپس آیا اور ملزم شہزاد کے ساتھ دوبارہ وارداتیں کررہا تھا۔ایس ایس پی عارف اسلم رائو کے مطابق ملزمان سے چھینے گئے 5 موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل KLX-8432 کے علاوہ دو 30 بور پستول بھی برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہ

  • کراچی میں ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت

    کراچی میں ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت

    کراچی میں بارش شہریوں کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ کراچی میں ہوائیں18کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔
    کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔ ملیرکے علاقے جامعہ ملیا گلشن قادری میں4روزسے بجلی بند، جبکہ شاہ لطیف ٹاون19اے، ناگن چورنگیاور مسلم ٹاون میں بھی بجلی بند ہے۔

    دوسری طرف مجکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب85فیصد اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔معمولات زندگی متاثر ہے۔

  • ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س آج کراچی میں گا

    ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س آج کراچی میں گا

    ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس بعد از نماز شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں عید الاضحی 12اگست کو ہو گی۔

  • کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    پاکستان میں‌ ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،

    اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے،

    واضح‌ رہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی،