کراچی۔(اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے ممتاز شخصیات کے لیکچرز کی سیریز کے سلسلے میں پاکستان کی معیشت، معاشی چیلنجز اور امکانات کے موضوع پر آئی بی اے کیمپس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کے لیکچر کا اہتمام کیا۔ منگل کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزبانی کے فرائض ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر فرخ اقبال نے انجام دئیے جنہوں نے حاضرین سے ڈاکٹر باقر کا تعارف کرایا۔ حاضرین میں تعلیمی اداروں، کارپوریٹ سیکٹر، آئی بی اے فیکلٹی اور طلبہ شامل تھے۔ ڈاکٹر باقر نے اپنے لیکچر کو تین حصوں میں تقسیم کیا جس میں معیشت کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز کے اسباب، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاشی ٹیم کے اقدامات اور اب تک کے نتائج اور معیشت کا منظرنامہ شامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ معاشی چیلنجز کے دو بنیادی اسباب بیان کئے، پہلا یہ کہ 2015-2018 کے دوران بڑھتے ہوئے جاری کھاتے کا خسارہ جو زائد القدر اور نسبتاً معینہ ایکسچینج ریٹ کے تناظر میں ملک کے ذخائر میں نمایاں کمی کا باعث بنا، دوسرا اہم سبب بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ اور سرکاری قرضہ تھا جس نے ملک کو قرضے کے لائق ہونے کی اہلیت کو مشکوک بنادیا تھا۔ ڈاکٹر باقر نے کہا کہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ان شعبوں میں تین قسم کے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں بیرونی شعبہ، مالیاتی شعبہ اور زرعی شعبہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اقدام سے 2017 کے آخر سے ایکسچینج ریٹ میں متعدد بار ردوبدل کرنے سے شرح مبادلہ کی زائد قدرپیمائی کو کم کرنے میں مدد ملی۔ اس کا اختتام مئی 2019 میں ایکسچینج ریٹ کے نظام میں تبدیلی سے ہوا جس کی جگہ مارکیٹ پر مبنی نظام نے لے لی جس میں اقتصادی حکام کو کرنسی کے قدر کا تعین نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مارکیٹ پر مبنی نظام کے آزادانہ پہلو پر مشتمل نہیں تھا اور اس میں اسٹیٹ بینک کو خراب حالات کی درستگی کے لئے مارکیٹ میں مداخلت کی اجازت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں جاری کھاتے میں نمایاں بہتری آئی اور اس کا 2 ارب ڈالر ماہانہ تک کا تاریخی بلند خسارہ کم ہو کر نصف رہ گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری کھاتے کے خسارے میں بہتری لانے میں درآمدات میں کمی اور برآمدات کے حجم میں بہتری نے کردار ادا کیا، اگرچہ بین الاقوامی اکائی قیمتوں میں کمی کے باعث برآمدی قدروں میں زیادہ نمو نہیں ہو سکی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے معیشت میں برآمدات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روزگار اور پیداوار کے لحاظ سے جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ برآمدات کا حجم ہے۔ ڈاکٹر باقر نے مالیاتی خسارے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کا بھی مختصراً ذکر کیا۔ آخر میں ڈاکٹر باقر نے کہا کہ ماضی کے بیرونی اور مالیاتی عدم توازن سے نمٹنے کی ضرورت کا مطلب یہ تھا کہ مہنگائی جزوی طور پر ایکسچینج ریٹ، ٹیکسز اور یوٹیلٹی نرخوں میں اضافے کے باعث بڑھ گئی۔ اس کی بنا پر مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا پڑا جس سے مہنگائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر باقر نے منظرنامے پر اور خاص کر اس بات پر کہ یہ پروگرام آئی ایم ایف کے سابقہ پروگراموں سے کس طرح مختلف ہوگا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی سب سے اہم وجہ زرِ مبادلہ ذخائر کا کم ہوتے جانا اور ان کی پست سطح تھی۔ اگر پاکستان ایسے ادارے بنانے کے قابل ہو جو ان ذخائر میں اضافہ کرتے رہیں اور سرمائے کے اخراج کے زمانے میں یہ ادارے زرمبادلہ کو محفوظ رکھیں تو پاکستان اقتصادی دھچکوں سے خود کو محفوظ بنانے کے قابل ہو جائے گا اور اسے بین الاقوامی مالی اداروں سے مدد مانگنا نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پروگرام میں دو ادارہ جاتی اصلاحات اس حوالے سے مدد کریں گی، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ کا نظام اور اسٹیٹ بینک سے حکومت کی صفر قرض گیری جس سے مالیاتی نظم و ضبط لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر زور دے کر کہا کہ طویل مدتی نقطہ نظر سے پاکستان کے لئے اہم چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی بچت اور سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ کرے۔ لیکچر کے بعد ڈاکٹر اقبال نے ڈاکٹر باقر سے پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل اور مشکلات اور ان پر قابو پانے کے لئے حل پر اظہار خیال کے لئے گفتگو کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر باقر اور حاضرین کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ سیشن کا اختتام ڈاکٹر اقبال کی جانب سے شکریے کے اظہار پر ہوا۔ ڈاکٹر باقر کو ایک یادگار بھی پیش کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک میں 20 سال کام کرچکے ہیں۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اے بی)میگنا کم لاڈ(اور یورنیورسٹی آف کیلیفورنیا بارکلے سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی اسناد رکھتے ہیں۔ ان کی تحقیق معاشی پیشے کے کئی موقر جرائد بشمول جرنل آف پولیٹیکل اکانومی اور کوارٹرلی جرنل آف اکنامکس میں شائع ہوچکی ہے۔
Category: کراچی
-

حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچرے پرلوگوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،لوگ ہرآئے روز مررہے ہیں حکومت کیا کررہی ہے ؟ ہر روز اغوا کے کیسز ہورہے ہیں ،اقدامات کہاں ہورہے ہیں ؟
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 8،8 لاشیں دفنا دی جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،کراچی میں ڈینگی ،نگلیریا ،کانگو وائرس ،گٹر میں بچوں کے گرنے اورکتے کا شکار ہوکرمرتے ہیں،حکومت اپنا کام نہیں کررہی اورکچرے پرلوگوں کو گرفتار کررہی ہے ،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے ،
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کراچی میں کہاں سے حکومت اچھا کام کررہی ہے،
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،
-

مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال و دیگرملزمان کی عبوری ضمانتوں میں عدالت نے توسیع کر دی ، کیس کی سماعت عدالت نے 15 اکتوبرتک ملتوی کر دی.
ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس بےبنیاد ہے ،پلاٹ سرکاری نہیں،نجی اراضی ہے، عدالت نے کہا کہ جوسوال کیاجائے اس کا جواب دیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں ہاکرز کو کس سال زمین الاٹ کی گئی؟ یہ بتائیں کیازمین ہاکرز کولیز ہوئی؟
حیدر وحید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ زمین لیزنہیں ہوسکی تھی، یہ کبھی رفاعی پلاٹ رہاہی نہیں، نیب نے کہا کہ زمین 1980 میں ہاکرز اوردکانداروں کو لیز پردی گئی،2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی ،مصطفیٰ کمال نے بلڈرکوعمارت تعمیرکرنے کی غیرقانونی اجازت دی،
مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،
-

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش
اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال و دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس بےبنیاد ہے ،پلاٹ سرکاری نہیں،نجی اراضی ہے، عدالت نے کہا کہ جوسوال کیاجائے اس کا جواب دیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں ہاکرز کو کس سال زمین الاٹ کی گئی؟ یہ بتائیں کیازمین ہاکرز کولیز ہوئی؟
حیدر وحید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ زمین لیزنہیں ہوسکی تھی، یہ کبھی رفاعی پلاٹ رہاہی نہیں، نیب نے کہا کہ زمین 1980 میں ہاکرز اوردکانداروں کو لیز پردی گئی،2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی ،مصطفیٰ کمال نے بلڈرکوعمارت تعمیرکرنے کی غیرقانونی اجازت دی،
مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،
-

امید ہے سری لنکا کی طرح دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں،
پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، ڈاکٹر عارف علوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اُمید ہے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، کشمیر میں کرفیو اُٹھنے کے بعد خون خرابے کا خدشہ ہے، جنگ مسلط کی گئی تو آخری حد تک جائیں گے، عمران خان نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا، کشمیر سے جیسے کرفیو اٹھے گا تو خون خرابے کاخدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان بہت اہمیت اختیار کرگئے ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے،
جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہے ، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ امید ہے دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی آ کر پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا انٹرنیشنل میچ دیکھا، اس موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی پر سب پاکستانی نہایت خوش نظر آئے،
صدر مملکت عارف علوی سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کا ہونا خوش آئند ہے، سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں وہ یہاں آئے، ہم ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہیں، خواہش ہے پاکستان جیتے خوش اس بات کی ہے کہ کرکٹ ہورہی ہے،
-

ریلوے پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کتنے مسافروں کو ایک دن میں جرمانہ ہوا؟
ریلوے پربنا ٹکٹ سفرکرنیوالے 399 مسافر پر جرمانہ عائد کرکے چارلاکھ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ریلوے ڈویژنل کمرشل آفیسر اسحاق بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک مختلف ٹرینوں پر چھاپے مارے جس میں 399 مسافر جوکے بناٹکٹ کے سفر کرتے پکڑے گئے جن پر موقع پرہی جرمانہ عائد کرکے ان سے 429250 چارلاکھ انتیس ہزار دوسوپچاس روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادئیے.
ریلوے حادثات میں اضافہ،پاک فوج کے ہسپتال سے ریلوے ڈرائیور کو میڈیکل کی ہدایت
کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان
اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفیسر اسحاق بلوچ نے بناٹکٹ سفرکرنے والوں سے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی ادارہ ہے اس میں ٹکٹ لیکر سوار ہوا کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش
-

سندھ حکومت بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر، بڑا اعلان کر دیا
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ واٹر سیوریج بورڈ کوسالانہ ٹیرف کے اضافے کی منظوری حاصل ہے، سندھ حکومت نے نہر خیام کے موقع پر تفریحی مقام بنانے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے سندھ کی صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہر خیام کے موقع پر تفریحی مقام بنا رہے ہیں،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کمپنیاں بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگا رہی ہیں،مزید 3کمپنیاں بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگا رہی ہیں،کابینہ نے مختلف اوقات میں مختلف کمیٹیاں بنا رکھی تھیں،جن کمیٹیوں نے کام پوراکرلیاانہیں ختم کردیا گیا ہے ،
گٹر بند کرنے کے لیے بوریاں ڈالنا طریقہ واردات کس کا ہے سب کو پتا ہے،سعید غنی
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہر خیام کوتفریحی مقام بنانے کا معاہدہ کرے گی،3نئی کمپنیوں کو مکھی کینال سے پانی دیا جائےگا،نہرخیام کے پانی کو ری سائیکل کرنے کے لیے معاہدہ کررہے ہیں،نہرخیام سے متعلق این جی اوز کے ساتھ30سال کا معاہدہ ہوگا،
یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں
کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی
پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب
سعید غنی نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی ششماہی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی، نئےقبرستانوں کی تعمیر پراگلےاجلاس میں غورہوگا،قبرستان نئے طریقہ کاراورنظم وضبط سے چلائے جائیں گے .
-

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کس مقصد کیلئے ہے؟ نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کر دیا
رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کےکشمیرسےمتعلق صرف تقریراوربیانات ہی ہیں،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، وزیراعظم نےکشمیرکی حق خودارادیت سےمتعلق کوئی بات نہیں کی، پی ٹی آئی اورایم کیوایم کا اتحاد سندھ کو توڑنے کے لیے ہے،
خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کے خلاف بھی نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، نثار کھوڑو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بے نامی اکاوَنٹس کے حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں، نثار کھوڑو پر رہائشی سوسائٹیزمیں حصہ داری کے حوالہ سے بھی الزامات ہیں جن سے متعلق نیب تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، نثار کھوڑو کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس مین کیا گیا تھا،
واضح رہے کہ نیب پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے، پی پی کے چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر لیا تھا، جعلی اکاؤنٹس کی میں جسمانی ریمانڈ کے بعد اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں
-

بہتر ہوگا کراچی تو بہتر ہوگی معیشت ، علی زیدی نے فارمولا بتادیا ، اپنے باپ سے ملاقات کی کہانی بھی بتادی
کراچی : کراچی کی بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریںگے ، کراچی کی خوشحالی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے، وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی بہتر ہوگا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہر کا کچرا اور کچرا کنڈیاں ٹھیکوں پر بیچی جاتی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ اپنی وزارت کو ڈیجیٹل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں، اگلے ہفتے سے فائلز کو ای فائل پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ اور جگہ جگہ کچرا پڑا ہے جبکہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں تمام انتظامی امور آتے ہیں لیکن اب پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
“ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی” لاک ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی
ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے علی زیدی نے ایک بہت ہی تکلیف دہ بات کی انکشاف کرتے ہوئے کیا کہ عید کے دنوںمیں وہ اپنے والد محترم سے تین دن تک اس وجہ سے نہ مل سکے کہ میںکراچی میں صفائی کی مہم میں مصروف تھا ، علی زید ی نے کہا کہ کراچی سب کا ہے ، ہمیںسب کو اس کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی
“پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟” لاک ہے
پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟
ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام سنبھالا، اگلے دن ڈی ایم سی کھڑی ہوجاتی ہے کہ ہم کچرا اٹھائیں گے، کچرا کنڈیوں کو ٹھیکے پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کچرےمیں لوہے کا سامان، تاریں وغیرہ ہوتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میری ٹائم کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، دنیا کہاں پہنچ گئی اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔
-

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگئی، سید جنید علی شاہ
کراچی۔ (اے پی پی) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگئی ہے، امید ہے اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی، سری لنکن ٹیم اور ان کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھ کر پی سی بی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے تاہم اب سرفراز کو اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوگی خاص طور پر بیٹنگ کے شعبہ میں انہیں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام سیکوریٹی اداروں اور سندھ حکومت کو بھی سری لنکن ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کراچی کے عوام سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم جاکر اپنی اور مہمان ٹیم کی حو صلہ افزائی کرکے یہ ثابت کریں کہ کراچی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔
