Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسلام آباد لاک ڈاؤن مؤخرکریں گے یا نہیں؟ مولانا نے خود ہی بتا دیا

    اسلام آباد لاک ڈاؤن مؤخرکریں گے یا نہیں؟ مولانا نے خود ہی بتا دیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے عمران خان گاؤں کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں اجلاس سے خطاب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں ن لیگ اورپیپلزپارٹی ہم سےرابطے میں ہیں ،اسلام آباد لاک ڈاؤن مؤخر کرنے کا ارادہ نہیں ،یہ ناجائز حکومت ہے، ایک سال میں عمران خان نااہل ثابت ہوا،گرفتاریوں سےسیلاب نہیں رکے گا،ساری قوم جانتی ہے کہ انہوں نے کشمیر کو بیچا ہے، کشمیرکی حیثیت ختم کرنا مودی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا ،

    اسلام آباد کی بجائے مولانا کی پارٹی نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے گاؤں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملک کام سئلہ کیسے حل کرے گا، عمران خان پاکستان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے،ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں ،احتساب کےادارے ابھی حکومت کے لئے استعمال ہو رہے ہیں ،

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی حق رائے دہی کی بالادستی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں، "ووٹ کی عزت و حرمت” کیلئے انتہا تک جاؤں گا. جعلی حکومت اور سیلیکٹڈ وزیراعظم کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کردیا، عوام خود احتساب کرے. یہ احتساب نہیں انتقام کا عمل ہے، پانامہ اقامہ پر جاکر رک گیا ،اگر مرادعلی شاہ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو جعلی مینڈیٹ پر عمران خان کو کیوں نہیں اتارا جاتا

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

  • کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج، شہری گرفتار

    کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج، شہری گرفتار

    شہر قائد ،کچرا پھینکے کا پہلا مقدمہ درج ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے گزشتہ شب کراچی میں دفعہ 144 نافذ کی ہے  سندھ حکومت نے کھلے مقامات پرکچرا پھینکنے پرپابندی لگادی، کراچی سمیت سندھ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے نافذ کی گئی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق گھروں کے باہرکچراپھینکنے پربھی پابندی ہوگی.

    کراچی میں کچرا، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی،شہری پریشان

    آج کراچی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،تھانہ سکھن پولیس نے کچرا پھینکنےوالے کو گرفتارکرلیا ،عبدالجبار نامی شخص سڑک پر کچرا پھینک رہا تھا جسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے کے لیے بوریاں ڈالنا طریقہ واردات کس کا ہے سب کو پتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ گٹر بند کرنے کے لیےبوریاں ڈالنے کا طریقہ کس کا ہے سب جانتے ہیں ،سندھ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہےکچرا پھیلانے والوں کو بےنقاب کریں ،کراچی کا نظام بہتر ہوجائے گاتو ان کی روزی روٹی بند ہو جائے گی،کراچی میں 4لاکھ مین ہول ہیں،وفاقی حکومت کی ناکامی کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کو صاف کرے گی اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے.

     

     

  • بھٹو کی نگری میں‌ کچرے کے نام پر دلچسپ کھیل ، حکومت عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش اور عوام حکومت سے نالان

    بھٹو کی نگری میں‌ کچرے کے نام پر دلچسپ کھیل ، حکومت عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش اور عوام حکومت سے نالان

    کراچی : بھٹوکی نگری میں‌حکومت کی طرف سے کچرے کے نام پر عجیب مگر دلچسپ کھیل جاری ، حکومت عوام کو بے وقوف بنانےکے چکروں میں اور عوام حکومت سے تنگ ،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر نے کچرا اٹھوایا ، اٹھانے والوں نے واپس کردیا

    ذرائع کےمطابق یہ دلچسپ کھیل گلشن اقبال بلاک-6 ایرو کلب کے پاس کھیلا گیا ، جہاں وزیراعلیٰ سندھ،صوبائی وزیر بلدیات اور سعید غنی کی کلین مائی کراچی مہم کے سلسلے میں آمد پر میڈیا کے سامنے کچرا اٹھوایا گیا، لیکن جیسے ہی پیپلزپارٹی کی قیادت اور میڈیا والے چلے گئے تو 2 ڈمپر کچرا واپس اسی مقام پر پھینک دیا، وہ اس لیے کہ وہ اٹھایا جانے والا کچرہ کہاں پھینکیں‌، جب جگہ نہ ملی تو ملازمین نے جہاں سے اٹھایا تھا وہیں‌دوبارہ پھینک کر حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا

  • حکومت سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی

    حکومت سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی

    کراچی: سندھ حکومت بے بس ہوگئی ، ایک طرف اقدامات کا اعلان تو دوسری طرف اپنی بے بسی کا اس طرح اظہار کیا کہ کہہ دیا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق سحکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے۔ گھروں کے باہر کچرا پھینکنا ممنوع اور قابل سزا جرم تصور ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے پر پولیس پکڑے گی اور ملزم کو سزا کے طور پر جیل میں بند کیا جائے گا۔

  • بجلی گرنے سے 3 مچھیرے جاں بحق ، کہاں بجلی گری اور کون جانبحق ہوئے ؟ خبر نے غمگین کردیا

    بجلی گرنے سے 3 مچھیرے جاں بحق ، کہاں بجلی گری اور کون جانبحق ہوئے ؟ خبر نے غمگین کردیا

    سجاول: قسمت ہار گئی بیچاے مچھیروں کی ، اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کے علاقے شاہ بندر میں مچھیروں کے ٹینٹ پر بجلی گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ترجمان پاک بحرکہ کے مطابق جنھیں پاک میرینز کی کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔پاک بحریہ کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سجاول منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔مچھیرے شاہ بندر پورٹ کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گری، جاں بحق افراد میں عبد الرزاق، اسماعیل اور دھنی بخش شامل تھے۔

  • کراچی میں کچرا، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی،شہری پریشان

    کراچی میں کچرا، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی،شہری پریشان

    گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، سندھ حکومت نے کھلے مقامات پرکچرا پھینکنے پرپابندی لگادی، کراچی سمیت سندھ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے نافذ کی گئی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق گھروں کے باہرکچراپھینکنے پربھی پابندی ہوگی.

    گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے کے لیے بوریاں ڈالنا طریقہ واردات کس کا ہے سب کو پتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ گٹر بند کرنے کے لیےبوریاں ڈالنے کا طریقہ کس کا ہے سب جانتے ہیں ،سندھ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہےکچرا پھیلانے والوں کو بےنقاب کریں ،کراچی کا نظام بہتر ہوجائے گاتو ان کی روزی روٹی بند ہو جائے گی،کراچی میں 4لاکھ مین ہول ہیں،وفاقی حکومت کی ناکامی کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کو صاف کرے گی اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے.

    یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

    سعید غنی نے مزید کہا کہ ہماری صفائی کو جو لوگ ناکام کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،جو شخص اس شہر کے لوگوں کو تکلیف میں ڈالے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا،شہری ان کی شیطانی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،شہری گٹر لائنوں میں بوریاں اور پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم جاری ہے ، کراچی میں صفائی مہم کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں،گزشتہ رات بعض مقامات پر لوگ کچرا پھینک رہے تھے،پوچھنے پر پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کچرا پھینکا جسے اٹھا رہے ہیں،کچھ ویڈیو واٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں جن میں کچرا پھینکنے والوں کودیکھا ہے،حیرت ہے کوئی کچرا اٹھا رہا ہے اور کوئی پھینک رہا ہے،

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

  • قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کا سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم

    قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کا سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم

    کراچی۔ (اے پی پی) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں 5 قومی کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ افتخار احمد، محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد نواز اور عابد علی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں کا میاب رہے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشمل ایک روزہ سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں جاری رہے گی۔ تقریباً 4 سال بعد قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، ایک ٹی ٹونٹی ا ور 2 ایک روزہ میچز میں شرکت کرچکے ہیں۔ 13 نومبر 2015ء کو ابوظہبی کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ ڈیبیو کرنے والے افتخار احمد اپنے پہلے میچ میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں افتخار احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم سے ڈراپ کردئیے گئے۔ قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد افتخار احمد نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا۔ اب تک 79 لسٹ اے میچز میں افتخار احمد نے 51.65 کی اوسط سے 3254 رنز بنارکھے ہیں۔ 8 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے افتخار احمد کا بہترین ا سکور 138 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ مڈل آرڈرپر بیٹنگ کے ساتھ ساتھ آف اسپن باؤلنگ کرنے والے29 سالہ افتخار احمد کی لسٹ اے میں بہترین باؤلنگ 3 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا ہے۔ تقریباً 4 سال بعد قومی ایک روزہ ٹیم میں واپسی پر افتحار احمد نے سیریز سیقبل تربیتی کیمپ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کی زیرنگرانی کھلاڑی نے سخت ٹریننگ کی ہے۔ امید ہے سیریز میں بہترین نتائج دیں گے۔ افتخار احمد نے کہاکہ مصباح الحق کے ساتھ طویل عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اس دوران سابق کپتان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق میرے آئیڈیل ہیں۔ کوشش کرتا ہوں ان کی طرح مثبت کرکٹ کھیلوں۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر کی بھاری ذمہ داری ملنے پر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے تربیتی کیمپ کے دوران بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔مصباح الحق نے سمجھایا ہے کہ بطور مڈل آرڈر بیٹسمین میچ کا بہترین اختتام میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے میچ کے دوران کھیل کے اختتام تک کریز پر موجود رہنا ہے۔ افتخار احمد نے واضح کیا ہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی کرتے وقت ان کی باؤلنگ میں خامیاں تھیں۔ تاہم ٹیم سے دوری کے دوران انہوں نے اپنی باؤلنگ پر خاص توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب آلراؤنڈر محمد نواز کی ایک سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر آلراؤنڈر نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی بیٹنگ میں کچھ خامیاں تھیں جسے دور کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں تھا تاہم سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین آلراؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وہ قومی ٹیم کا مستقل رکن بننے کی کوشش کریں گے۔ آلراؤنڈر نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل لگائے گئے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔کیمپ کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کی فٹنس میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرکے سیزن کا خوش آئندآغاز کرنا چاہتے ہیں۔ 27 سالہ محمد رضوان کی 6 ماہ بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بطوربیک اپ کھلاڑی وہ گذشتہ 3 سالوں سے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایک کرکٹرساری زندگی سیکھنے کے عمل سے گزرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کپتان سرفراز احمد کے تجربے سے بہت سیکھتے ہیں۔ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ 6 ماہ سے قومی کرکٹ ٹیم سے دور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری بھی ٹیم میں واپسی پر خوش ہیں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میرا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ اگر چانس ملا تو مہمان ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔ ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فائنل اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے عابد علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آف سیزن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری رکھی تھی۔ وہ محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں چانس ملا تووہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • ٹی وی پر دیکھا بچہ ویکسین نہ ملنے سے مرگیا  کون ذمہ دار ہے ؟ عدالت

    ٹی وی پر دیکھا بچہ ویکسین نہ ملنے سے مرگیا کون ذمہ دار ہے ؟ عدالت

    سندھ ہائی کورٹ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ لاڑکانہ میں بچہ تڑپ تڑپ کر مر گیا مگراس کا علاج نہیں ہوسکا،آپ لوگوں کے پاس ویکسین تک نہیں ؟ سندھ حکومت کیا کررہی ہے؟

    عدالت نےسیکریٹری صحت کو 3 اکتوبر کےلیےشوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے مزید کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ پیش ہو کر بتائیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کیوں نہیں مل رہی ؟ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ویکسین دیتا ہے تو سندھ حکومت کیوں لے کر بیٹھ جاتی ہے ؟اسلام آباد سے لوگ آگئے مگر کراچی میں بیٹھے سیکریٹری نہیں پہنچے ٹی وی پر دیکھا بچہ ویکسین نہ ملنے سے مرگیا کون ذمہ دار ہے ؟

    معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔

    عدالت نے سماعت ملتوی کر دی اور سیکرٹری صحت کو طلب کر لیا

    بھٹو کے شہر میں 10 سالہ بچہ کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کر مرگیا

  • ڈی جی صاحب، آپ کے تفتیشی افسر کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، عدالت کا ڈی جی نیب سے مکالمہ

    ڈی جی صاحب، آپ کے تفتیشی افسر کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، عدالت کا ڈی جی نیب سے مکالمہ

    سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد نئے ریفرنس کے معاملے پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن ریفرنس میں دو کاروباری افراد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،ڈی جی نیب بریگیڈیئرریٹائرڈ فاروق اعوان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے کہا ڈی جی صاحب، آپ کے تفتیشی افسر کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، ہمیں آپ کو بار بار بلانے کا شوق نہیں،کوئی ایک افسر ایسا ہے جس سے جو پوچھیں وہ بتا دے؟

    ضمانت منظور ہونے کے بعد شرجیل میمن کو ملی ایک اور خوشخبری

    تفتیشی افسر نے کہا کہ اکرام الہٰی اور احسان کے نام ریفرنس میں شامل نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی .

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

  • ہوشیار ، خبردار ، کراچی سے 800 کلومیٹر دور ہیکا طوفان خطرناک شکل اختیار کررہا ہے ،اگلے چند دن اہم ہیں‌

    ہوشیار ، خبردار ، کراچی سے 800 کلومیٹر دور ہیکا طوفان خطرناک شکل اختیار کررہا ہے ،اگلے چند دن اہم ہیں‌

    کراچی:اللہ خیر کرے ، کراچی پھر پانی پانی ہونے جارہاہے ، 30 ستمبر سے پھر بارشوں کی پشین گوئی ، اطلاعات کےمطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زاید فاصلے پر موجود ہے، طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔سردار سرفراز نے کہا کل سے طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے، اس طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے اور یہ آج رات یا کل صبح تک عمان کے ساحل کو کراس کر لے گا۔

    ذرائع کےمطابق کراچی کے ساحل پر اس طوفان کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہیکا طوفان کا اب ہمارے ایریا میں کوئی اثر نہیں ہے، ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے تاہم کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔