Baaghi TV

Category: کراچی

  • آغا سراج درانی پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے بتا دیا

    آغا سراج درانی پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے بتا دیا

    سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالہ سے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، عدالت نے کہا کہ 26 جولائی کو ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی .کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی.

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نےاسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیا تھا کہ  آپ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا ؟ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا۔ وکیل صفائی نے جواب دیا آغا سراج درانی نےکبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل کا کہنا تھا آغاسراج درانی نے بطور وزیر اور اسپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو اکیس اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لاہوراسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • پاک بحریہ کا سمندر میں آپریشن، 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاک بحریہ کا سمندر میں آپریشن، 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاکستان نیوی نے سمندر میں اینٹی نار کوٹکس آپریشن کرتے ہوئے 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 300ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی.

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے کیا، منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا .

    پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہرہے، پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے .

  • 3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا

  • مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    کراچی میں‌ نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث عاطف زمان کے والد نے بھی قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل ملزم منصف جان کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں، والد کے مطابق 6 روز پہلے عاطف کو اغوا کر لیا گیا تھا، عاطف کےاغوامیں اسکےقریبی 5 سے 6 دوست ملوث تھے، والدکاکہناہےکہ عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہو کر آیا تھا،

    وکیل کا کہنا ہے کہ عاطف کےوالد کے مطابق حقائق ٹی وی پرچلنےوالی خبروں سے مختلف ہیں، وکیل منصف جان کا کہنا ہے کہ میری اب تک عاطف سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے.

  • کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ایک جعلی پیر کو گرفتار کیا ہے. ملزم خواتین سے بھاری مقدار میں‌ رقوم بھی بٹور چکا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم آستانہ کا گدی نشین ہے.
    ملزم شاہنواز نےموبائل پرویلٹ پاسورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا، ملزم جعلی آئی ڈیزبناکروائرل کرنےکی دھمکی دیتا تھا، ملزم خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوزبنا کربلیک میل کرتا تھا،

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کئی خواتین کوبلیک میل کرکےپیسے بٹور چکا ہے. ملزم شاہنواز سے 3ہزارسےزائدخواتین کی غیراخلاقی تصاویراورویڈیوزبرآمد کی گئی ہیں. ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید ہوشربا انکشافات کی توقع ہے. واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف شہروں‌ و علاقوں‌ میں‌ معصوم لوگوں‌ کی عزتوں‌ اور جان و مال سے کھیلنے والے جعلی پیر گرفتار کئے جاتے رہے ہیں تاہم اثررسوخ استعمال کر کے قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں. شہریوں نے گرفتار جعلی پیر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

  • اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف منی لانڈرنگ میں ملوث، اہم انکشاف

    اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف منی لانڈرنگ میں ملوث، اہم انکشاف

    اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان چند سال پہلے تک ایک ٹائر کمپنی میں ملازم تھا جو اب ٹائروں کی اسمگلنگ کے دھندے سمیت منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے جس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ ملزم عاطف نے ٹائروں کی افغانستان سے کراچی اسمگلنگ کا دھندہ شروع کیا اور اس دھندے اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے کروڑ پتی بن گیا۔

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

    پولیس کے مطابق ملزم عاطف نے میڈیا کے کئی اینکرز سے دوستیاں کیں اورکام میں پیسہ لگانے کا کہا اور ناقابل یقین منافع دے کرانویسٹمنٹ میں کشش پیدا کی۔ اینکر پرسنز سمیت 80 سےزائد افراد نے ملزم عاطف کے پاس تقریباً ایک ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی جس میں مرید عباس کی 7 کروڑ کی سرمایہ کاری ہے۔ سرمایہ کاروں نے تنگ کرنا شروع کیا تو ملزم عاطف نے انہیں اپنے دفتر بلا کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نے انویسمنٹ کرنے والے پانچ افراد کو ایک ہی وقت میں بلا کر قتل کرنا تھا ،

    پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون ریکارڈ سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ملزم کا مقصد پانچ پارٹنرز کو قتل کرنا تھا تا ہم وہ دو کے قتل کے بعد پکڑا گیا اور تین انویسٹرز بچ گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    دوسری جانب ملزم عاطف کو نجی اسپتال میں ہوش آگیا ہے اور اس نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں لین دین کے معاملے کے تصدیق کی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ مرید عباس قتل کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

    واضح رہے کہ بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کو ڈیفنس میں قتل کر دیا گیا تھا.

  • کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے پاک بحریہ کا سرچ آپریشن

    کراچی، سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے پاک بحریہ کا سرچ آپریشن

    کراچی کے علاقے گڈانی میں سمندر میں ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے پاک بحریہ نے امدادری کاروائیاں شروع کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گڈانی کے سمندرمیں ڈوبنے والے2افراد کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کا سرچ آپریشنٕ جاری ہے، پاک بحریہ کی دوکشتیاں ڈوبنے والےافراد کی تلاش میں مصروف ہیں.

    پاکستان نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ کاسی کنگ ہیلی کاپٹربھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لےرہا ہے ،پاک بحریہ کے ماہرغوطہ خوروں پرمشتمل ٹیم ڈوبنے والے افرادکی تلاش کے لیے روانہ کر دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ گڈانی کے علاقے میں سمندر میں دو افراد ڈوب گئے تھے.

  • مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےنوٹس کے باوجود بھی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،تفتیشی افسرنے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ مصطفیٰ کمال کے ڈرائیور کو عدالتی نوٹس موصول کرایا گیا تھا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    مصطفیٰ کمال کی عدم پیشی پراحتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے ،عدالت نے مصطفیٰ کمال کو 27 جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا.

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • سوال گندم جواب چنا وزیر اعظم کی پالیسی بن چکی ہے، مولانا بخش چانڈیو

    سوال گندم جواب چنا وزیر اعظم کی پالیسی بن چکی ہے، مولانا بخش چانڈیو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب سےاپنی کارکردگی کاپوچھوتوکہتےہیں کہ کسی کونہیں چھوڑوں گا، سوال گندم جواب چنا،وزیراعظم کی پالیسی بن چکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ کراچی میں خان صاحب نےکسی ایک سوال کاجواب نہیں دیا، لگ رہاہےسلیکٹڈوزیراعظم اپنےحواس کھوچکےہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ خان صاحب ہم ڈرنہیں رہے،جیلوں میں رہ کربھی آپ کوڈرارہےہیں،

  • مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    کراچی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے بھائی کے بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس قتل میں عاطف زمان کا بھائی عدنان زمان بھی ملوث ہے. واردات کےبعدگاڑی عدنان زمان چلارہاتھا اور عدنان زمان نے ہی عاطف کو گھر پہنچایا تھا.

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عدنان زمان عاطف کو گھرچھوڑکرفرارہوگیا تھا. عاطف تاحال ہوش میں نہیں‌ آیا، اس کا بیان لینا ابھی باقی ہے جس سے مزید حقائق کھل کر سامنے آئیں گے. واضح رہے کہ کل اینکر مرید عباس کو کراچی کے ڈیفنس علاقہ میں کاروباری رقابت کی بنیاد پر گولیاں‌ مار کر قتل کر دیا گیا تھا.