Baaghi TV

Category: کراچی

  • خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی ضمانت منظور

    خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی ضمانت منظور

    سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،سندھ ہائیکورٹ نےفرخ شاہ اورزیرق شاہ کی ضمانت 16اکتوبر تک منظورکی

    عدالت نےخورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16اکتو بر تک منظورکرلی ،خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کو 5لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا

    خورشید شاہ بیمار، سکھر کب منتقل کیا جائے گا، نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ کے دو بیٹوں زریق شاہ اور فرخ شاہ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ کی گرفتاریوں کے بعد انکی بھی گرفتاریوں کاخدشہ ہے،نیب تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے تیارہیں مگرضمانت دی جائے،

    خورشیدشاہ کے مبنیہ فرنٹ مین سیدقاسم علی شاہ نےبھی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے .

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

    قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

    واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کوبنی گالہ سے گرفتار کیا تھا،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.

     

    خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم  نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے

    نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

  • اسے کہتے ہیں‌تبدیلی ! سندھ حکومت نے ویکسین کی عدم دستیابی کا حل ڈھونڈ لیا ، حکومت نے  کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    اسے کہتے ہیں‌تبدیلی ! سندھ حکومت نے ویکسین کی عدم دستیابی کا حل ڈھونڈ لیا ، حکومت نے کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    کراچی:سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں‌تبدیلی کا ایکا نیا اور جدید ماڈل پیش کردیا ، اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے رے بیز کیسز سے بڑھتی اموات کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں کراچی سمیت صوبے کے تمام بلدیاتی کونسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آوارہ کتے پکڑے جائیں۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے محکمہ بلدیات سندھ نے میئر کراچی سمیت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئرز کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائے۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کتے کاٹنے کی صورت میں‌لگنے والی ویکسین کی عدم دستیانی کا توڑ تلاش کرتے ہوئےکتے پکڑنے کا ٹارگٹ دیا ہے، کتوں کے کاٹے کے کیسز بڑھنے کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے یہ مراسلہ ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈی سیز، میونسپل کمیٹیز و دیگر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

  • ہم حیدرآباد کےمسائل اورکرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی

    ہم حیدرآباد کےمسائل اورکرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی

    کراچی : کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لیے پاک سرزمین پارٹی بھی حرکت میں‌آگئی ، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائمخانی کی پکا قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں‌چھوڑ سکتے

    صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائمخانی کی پکا قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی سڑکیں تباہ حال ہیں بجلی ناپید ہے پکا قلعہ میں بجلی نہیں ہوتی ، مئیر حیدرآباد چیئرمینز حکومت کے لوگوں کی کرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے

    صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائمخانی کی پکا قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہم نے دورہ کیا وہاں کے لوگ ظلم کی وجہ سے بے چین ہیں

    انیس قائم خانی نے کہا کہ کل ہم حیدرآباد میں جنرل ورکرز کنونشن کر رہے ہیں سید مصطفی کمال کل واضع لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، صدر پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے

    صدر پاک سرزمین پارٹی انیس احمد قائمخانی کی پکا قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ سندھ میں دیہی شہری عوام مسائل کا شکار ہیں مسائل کا حل سید مصطفی کمال و پی ایس پی کے پاس ہی ہے ، انہوں نے کہا تبدیلی کے نام پر عوام کو مہنگائی ملی

    انیس قائم خانی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے لئے ہم آئینی ماہرین سے ترمیم تیار کروا رہے ہیں جو عوامی مسائل کے حل میں آسانی پیدا کریگی اس پر اتفاق کے لئے ہر سیاسی و حکومتی جماعت کے پاس جائینگے ،حیدرآباد کی صورتحال کراچی سے بدتر ہے میڈیا سے درخواست ہے کہ یہاں کے مسائل کراچی کی طرز پر اٹھائے

  • سانحہ بلدیہ ٹاون خطرناک حقائق ، ماہانہ 15 لاکھ دینے کا معاہدہ ہوا اس کے باوجود فیکٹری کو آگ لگای دی گئی ، مالک کا بیان

    سانحہ بلدیہ ٹاون خطرناک حقائق ، ماہانہ 15 لاکھ دینے کا معاہدہ ہوا اس کے باوجود فیکٹری کو آگ لگای دی گئی ، مالک کا بیان

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگانے کا معاملہ ، نئے حقائق نئے انکشافات ، مالک نے انکشاف کردیا کہ ایم کیو ایم 15 لاکھ مہینہ بھتہ پر بھی راضی نہ ہوئی ، ایڈوانس ہی کروڑوں روپے کا مطالبہ کردیا

    ذرائع کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات اور اطلاعات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالک نے بیان دیا ہے کہ ہمیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کروڑوں روپے بھتہ دینا کا کہا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں فیکٹری کے مالک ارشد بھائیلہ نے بیان قلم بندکراتے ہوئے کہا کہ 2005 میں فیکٹری ملازم جنرل منیجر منصور نے زبیر عرف چریا کو فیکٹری فینسنگ ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کیا، زبیر چریا بلدیہ سیکٹر انچارج اصغر بیگ کے چھوٹے بھائی کا گہرا دوست تھا۔

    فیکٹری کے مالک ارشد بھائیلہ نے انکشاف کیا کہ جنرل منیجر منصور نے ایم کیوایم کو 15 لاکھ روپے ماہانہ دینے پر رضا مند کیا جبکہ آتشزدگی کے بعد ایم کیو ایم سیکٹر اعجاز بیگ کو بھتہ دیا۔ 2012 میں منصور کے آفس میں شاہد بھائیلہ سے سیکٹر انچارج ماجد بیگ ملا اور کہا کہ اب ایم کیو ایم کو کروڑوں روپے بھتہ دینا پڑے گا۔

  • سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے، جان محمد بلوچ

    سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے، جان محمد بلوچ

    کراچی۔ (اے پی پی)چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے عوام کی خدمت ہمارا منصبی فریضہ ہی نہیں اخلاقی فریضہ بھی ہے، ادارے کے محکمہ جاتی سربراہان اور ملازمین اپنے امور کی انجام دہی احسن طریقے پر کریں تو عوام کو اپنے حقوق کے حصول میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ہر پریشانی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات کی روشنی میں تمام یوسیز میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں اور مزید منصوبے زیر غور ہیں، بلخصوص فراہمی و نکاسی آب، شاہراہوں کی درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یو سی غازی داؤد بروھی میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پریوسی چیئرمین اختر بلوچ، یوسی کونسلر حسن بلوچ، بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے تاکہ اوور فلو کا مسئلہ ہی پیدا نہ ہو، سیوریج کی بند لائنوں کی راڈنگ اینڈ سکنک مشینوں کی مدد سے صفائی کو یقینی بنایا جائے، سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے عوام اور نمازکی ادائیگی کیلئے جانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام یوسیز کی کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرا اٹھاکر اور چونے کے چھڑکاؤکو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔ موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ سے بلدیاتی امور کی بروقت انجام دہی پر تشکر کا اظہار کیا۔

  • نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی۔ (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہمیش میک ماسٹر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل معین فودا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انتہا پسندی، آر ایس ایس کی غنڈا گردی، مصائب کا شکار کشمیریوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی ریاستی ظلم و بربریت سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر صورت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی، کشمیر کے مسئلے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، آخری سپاہی، آخری گولی تک لڑنے کے لئے پوری قوم تیار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے اور اسے خطے میں غنڈا گردی کرنے سے روکا جائے۔ نیوزی لینڈ کے سفیر نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو جلد کشمیروں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے، یہاں معاشی، سماجی، ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدداور تعاون فراہم کرے گی سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزئی کرنا مقصود ہے۔

  • پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیربحر اور ترسیل بحراختتام پذیر

    پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیربحر اور ترسیل بحراختتام پذیر

    پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اور ترسیل بحر کی کراچی میں اختتامی تقریب ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے،نیول چیف نےجنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور پیش کی جانیوالی تجاویز پراطمینان کا اظہارکیا ،مشقوں میں بھرپورشرکت پرنیول چیف نےآرمی،ایئرفورس،دیگروزارتوں کےنمایندوں کاشکریہ ادا کیا ،اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج،متعلقہ وزارتوں کے سینیر حکام نے شرکت کی،
    https://youtu.be/GVmol8vwmO8

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا.

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سےمتعلق بھارتی اقدامات کےبعدخطےکےجغرافیائی وسیاسی حالات پیچیدہ ہیں، بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے،

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،مشقوں کاانعقادآپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

  • سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

    سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

    سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی خزانے کے مالک نکلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ نیب کے چھاپے کے دوران لیاقت قائم خانی کے گھر سےکروڑوں روپے کی چیزیں برآمد ہوئیں،سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے171تولہ سونا برآمد ہوا،کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں ،گاڑیوں میں ٹویوٹا فورچیونر،صرف اور ٹویوٹا مارک 2شامل ہیں .

    نیب نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب کی 7رکنی ٹیم لیاقت قائم خانی کےگھر کی تلاشی لی ،نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں،

    نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    نیب نے چھاپے کے دوران 200 کے قریب اشیا کو قبضہ میں لے لیا،لیاقت کے گھرسے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمد ہوئی، نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا،

    لیاقت قائم خانی کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے ،لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

  • نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    نیب کی ایک اور کاروائی،لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،نیب کی 7رکنی ٹیم لیاقت قائم خانی کےگھر کی تلاشی لے رہی ہے ،نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں،

    نیب نے چھاپے کے دوران 200 کے قریب اشیا کو قبضہ میں لے لیا،لیاقت کے گھرسے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمد ہوئی، نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا،

    لیاقت قائم خانی کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے ،لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

  • فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئی اصلاحات لا رہے ہیں، علی زید

    فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئی اصلاحات لا رہے ہیں، علی زید

    شپنگ اینڈ فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئ اصلاحات لا رہے ہیں‌جس سے اس صنعت کو ترقی ملے

    وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ شپنگ کتنی بڑی صنعت ہے،چیلنجزبہت ہیں لیکن ہم کوشش کررہے ہیں،واسد عمر اور عارف علوی جیسے اچھے لوگ سیاست میں آئے،شادی ہال اورپیٹرول پمپس کا مالک آج امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے،

    فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا.نئی پالیسی کے تحت پاکستانی پرچم والے جہازوں کو پہلے برتھنگ کا حق دیاجائےگانجی طبقے کو دعوت دیتے ہیں فشنگ انڈسٹری کا حصہ بنیں،18ویں ترمیم کے بعد فشنگ صوبائی اور ڈیپ سی فشنگ وفاق کے ماتحت ہے،ایک زمانے میں پاکستان میں ہرکوئی فشنگ انڈسٹری سے منسلک تھا
    اگلے کابینہ اجلاس میں فشنگ پالیسی پیش کروں گاہم نئی فشنگ پالیسی لے کر آرہےہیں،دنیاآگےبڑھ گئی لیکن پاکستان میں پی ٹی کےایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی،وزارت ملنے کے بعد میرے70فیصدبال سفید ہوگئے،کام زیادہ لیا جارہا ہے لیکن مزہ آرہا ہے،دنیابھرمیں 23ٹریلین ڈالر بلیو اکانومی پر خرچ ہورہا ہےسیاست میں ایسے لوگ آئے جوموروثی سیاست نہیں کرتے،دنیابھرمیں 23ٹریلین ڈالر بلیو اکنامی پر خرچ ہورہا ہے،