Baaghi TV

Category: کراچی

  • حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کیخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے. تحریک استحقاق فریال تالپور ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیرسوہو، شہلارضا، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی نےبھی تحریک استحقاق پردستخط کیے. اسمبلی میں‌ پیش کردہ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی. متن میں‌ کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےالفاظ ناقابل قبول اور توہین ہے،

    اسی طرح کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استحقاق مجروح کیا، کارروائی کی جائے. حلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی سےمعافی مانگیں. واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے کل پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین پر چوری کا الزام لگایا تھا.

  • فریال تالپور سندھ اسمبلی پہنچیں تو کیسا ہوا استقبال؟

    فریال تالپور سندھ اسمبلی پہنچیں تو کیسا ہوا استقبال؟

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی پہنچیں تو اراکین نے پھولوں‌ کی پتیاں نچھاور کیں،

    فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور

    فریال تالپور مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے فریال تالپور ایوان مٰیں پہنچیں تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا ، اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجاکرفریال تالپور کاخیر مقدم کیا. اس موقع پر فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب میں آپ کی شکر گزار ہوں،میرے لیےمشکلات نئی نہیں شوہر، بھائی، والد اور بی بی کو جیل میں ڈالا گیا،میں بے گناہ ہوں مجھے پتاہے یہ سب جھوٹ ہے، فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت اور پاکستانی عورت کی حیثیت سے کہتی ہوں کبھی گھبرانا نہیں .

    جن کے خلاف مقدمات ہوں وہ ہائپر ٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    فریال تالپور جب اسمبلی پہچنیں تو ارکان پیپلز پارٹی نے فریال تالپور سے ان کی نشست پر ملاقات کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں ،ﭘﯽ ﭘﯽ ﺭﮐﻦ ﮐﻮ ﭘﺮﻭﮈﮐﺸﻦ ﺁﺭﮈﺭ ﭘﺮ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ.

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا ہے، عدالت نے فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ دیا تا ہم سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے سپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے،

    ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

  • ضمانت منظور ہونے کے بعد شرجیل میمن کو ملی ایک اور خوشخبری

    ضمانت منظور ہونے کے بعد شرجیل میمن کو ملی ایک اور خوشخبری

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کوعدالت سے ضمانت ملنے پر ایک اور خوشخبری مل گئی

    زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل انعام میمن کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا،

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    دہشت گردوں کے سہولت کار وزرا آزاد اور جمہوری قیادت گرفتار، بلاول

    عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر کو 27 جون کے نوٹسز جاری کردیئے،سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا حکم نامہ بھی معطل کردیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،

    آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بدعنوانی کی۔جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان
    اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

  • اپنی فائرنگ سے ہی  پہنچے انجام کو دو ڈاکو

    اپنی فائرنگ سے ہی پہنچے انجام کو دو ڈاکو

    اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

    پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو دونوں ہلاک ہونے والے افراد ڈاکو نکلے جن کی شناخت زبیر اور توحید کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، مرنے والے ڈکیت توحید کو ماضی میں سی ٹی ڈی جبکہ زبیر کو مومن آباد پولیس گرفتار کر چکی ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل 16 جون کو اقبال مارکیٹ سے چھینی گئی تھی۔

  • پاک سرزمین پارٹی کی صدر کراچی پریس کلب پر حملہ کی مذمت، پی ٹی آئی سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ

    پاک سرزمین پارٹی کی صدر کراچی پریس کلب پر حملہ کی مذمت، پی ٹی آئی سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ

    پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمّت کی ہے. سندھ جرنلسٹ کونسل بھی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے حملے کو انتہائی گھٹیا حرکت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پی ایس پی کے ترجمان نے کہاکہ ملک میں عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ امتیاز فاران پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ ترجمان پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے پارٹی رہنما کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور انہیں‌ عہدہ سے ہٹانا چاہیے. واضح رہے کہ تحریک انصاف رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے.

  • پاکستان مسلم لیگ ق کی صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران  پر تشدد کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ق کی صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران پر تشدد کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے سینئر صحافی کراچی پریسں کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی طرف سے تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد صادق شیخ نے کہاکہ جسں انداز میں ایک ٹی دی پروگرام میں صدر کراچی پریس کلب پر تشدد کیا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں. انہوں‌نے کہاکہ امتیاز خان فاران نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی حمایت کی ہے ان پر تشدد سمجھ سے بالا تر ہے.

    انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مسرور سیال اپنی زبان سے بھی اپنا موقف دے سکتے تھے لیکن معزز صحافی پر پروگرام کے دوران گالی گلوچ اور تشدد نے انکی سوچ کو عیاں کردیا، محمد صادق شیخ نے تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے وہ اس واقعے کا سخت نوٹسں لیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔

    واضح‌ رہے کہ تحریک انصاف رہنما کی طرف سے صدر کراچی پریس کلب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تمام صحافتی تنظیموں‌ نے مذمت کی ہے.

  • پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کا صدر کراچی پریس کلب پر تشدد، صحافیوں‌ کا شدید احتجاج، عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کا صدر کراچی پریس کلب پر تشدد، صحافیوں‌ کا شدید احتجاج، عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھونسے دے مارے. کراچی یونین آف جرنلسٹ سمیت رپورٹرز، کیمرہ مین اور صحافیوں‌ کی دیگر تمام یونینز نے صدر کراچی پریس کلب کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالہ سے کل احتجاج کی کال بھی دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایک ٹی وی چینل کے لائیو شو کے دوران پی ٹی آئی رہنما کسی بات پر بحث کے دوران غصہ میں‌ آپے سے باہر ہو گئے اور کراچی پریس کلب کے صدر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا. یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی لیڈر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر سخت تنقید کی جارہی ہے. کراچی پریس کلب نے کل اس سلسلہ میں گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے. سندھ اسمبلی میں صحافیوں‌ نے کل اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے.

    کراچی پریس کلب کے صدر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف سندھ سمیت پورے پاکستان کی صحافی برادری شدید غصہ میں‌ ہے. کراچی کی صحافتی تنظیموں‌ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر مسرور سیال کو اپنی جماعت سے فارغ‌ کریں‌ اور انہیں‌ پی ٹی آئی میں کوئی بھی عہدہ نہ دیا جائے. جب تک پی ٹی آئی حکومت یہ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی نہیں‌ کرواتی تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کراچی پریس کلب میں‌ داخل نہیں‌ ہونے دیں‌ گے.

    کراچی کے سینئر صحافیوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی گئی ہے اگر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے خلاف کاروائی نہیں‌ ہو تی تو یہ اعزازی ممبر شپ واپس لے لی جائے.

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور پوری صحافتی برادری کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی.

  • بلاول کے نام پر طنز لیکن عمران خان کو نیازی کہلواتے کیوں‌ شرم آتی ہے؟ سعید غنی کا کراچی میں خطاب

    بلاول کے نام پر طنز لیکن عمران خان کو نیازی کہلواتے کیوں‌ شرم آتی ہے؟ سعید غنی کا کراچی میں خطاب

    وفاقی بجٹ کے خلاف کراچی میں‌ پیپلز پارٹی کی طرف سے پیپلز سیکریٹریٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں پی پی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ حکومت کی زیادتیوں کے خلاف کراچی کی سڑکوں پر نکلوں گا. غریبوں پر مہنگائی کے پہاڑ گرائے گئےبلاول بھٹو عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں. جی ڈی اے سےسوال ہےکہ آپ آئی ایم ایف کےبجٹ کیلیےووٹ دینگے.

    انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی زیادتیوں کے خلاف کراچی کی سڑکوں پر نکلوں گا، بزنس مین اور کاروباری شخصیات بھی ایمنسٹی اسکیم لینے کیلیے تیارنہیں. بلاول کےنام پرطنزہوتاہےلیکن عمران خان کو نیازی کہلانےپرشرم آرہی ہے. واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ان دنوں‌ بجٹ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور اسی سلسلہ میں کراچی میں ریلی نکالی گئی ہے.

  • پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی

    پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی

    پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کے لیے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروادی ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اربوں‌ روپے کے اثاثوں‌ کی مالک ہیں جبکہ انہوں‌ نے اپنے یہ اثاثے ظاہر نہیں‌ کئے بلکہ انہیں‌ چھپا کر رکھا اس لئے انہیں‌ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فریال تالپور کے خلاف نااہلی کا یہ ریفرنس سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کی جانب سے دی گئی ہے. پی ٹی آئی کی طرف سے یہ درخواست دیے جانے کے بعد فریال تالپور کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا. تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فریال تالپور کی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں جائیدادیں ہیں بلکہ اس کے علاوہ ان کی متحدہ عرب امارات میں بھی جائیدادیں ہیں جنہیں‌ چھپایا گیا اور ظاہر نہیں‌ کیا گیا۔

    سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے فریال تالپورکی خفیہ جائیداد کا پتہ چلایا ہے وہ اربوں روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اورزرداری گروپ کی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے جو درخواست دی ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ماہ میں اس درخواست پر فیصلہ کریں یا ان کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو بھیجیں. انہوں‌ نے دعویٰ کیاکہ فریال تالپور کے اتنے اثاثے ہیں‌کہ آپ سوچ بھی نہیں‌سکتے.

    واضح رہے کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں‌ اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں اور ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے. قومی احتساب بیورو ان کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے.

  • مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    جمعیت علماء‌ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ریاست پاکستان سے گفتگوکررہا ہوں،حکومت سے نہیں. منصفانہ انتخابات کرائے جائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کراچی میں‌گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا ہے. لوگ جولائی اوراگست کےبل ادانہیں کرسکیں گے، الیکشن کمیشن کوناکامی پرمستعفی ہوجاناچاہیے، حکومت نےمعیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے. پاکستان میں علما کرام کو ملکی نظام سے باہر رکھا گیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیا جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے رواں‌ ماہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں‌ تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی.