Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے قائدآباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشتگرد 2024 میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے سجاول کے راستے بھارت گئے تھے۔ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید کہا کہ گرفتار دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے خفیہ ایجنٹ ہیں جو ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف جاری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے جو انہیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کی ہدایات فراہم کرتا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ان کے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن سے ملک دشمن مواد، مشکوک رابطے، اور دہشتگردانہ منصوبوں کی تفصیلات حاصل ہوئی ہیں۔ ان مواد کی مدد سے مزید انکشافات متوقع ہیں جو دہشتگرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق یہ گرفتاری ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ایک بڑا قدم ہے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے کہا کہ ایس آئی یو اپنی کارروائیاں تیزی سے جاری رکھے گی تاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کے ہمراہ علی شان سونی اور احمد صغیر نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان صدر شعبہ خواتین فریال تالپور سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ضیا النجار اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔فریال تالپور نے سردار تنویر الیاس اور دیگر نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ "جب بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزاد کشمیر میں بے مثال ترقی ہوگی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب حقیقت میں بدلے گا۔”

    اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ "کشمیر کاز کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں اور میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے اس مشن کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔”تجزیہ کاروں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً آزاد کشمیر کی سیاست پر اس کے ممکنہ اثرات زیرِ بحث ہیں۔

    ابھینندن کو گرفتار کرنے والے ہیرو میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید

    کشن گنگا اور رتلے منصوبے: پاکستان نے کارروائی روکنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

    بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا بدترین ریکارڈ

    نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں کا احتجاج، اسرائیلی مظالم اور مودی حکومت پر شدید تنقید

    ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام

  • کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    باغی ٹی وی (کراچی): محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری اور جمعرات کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ادھر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جن میں آئندہ چند روز میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو میں آندھی اور بارش کی توقع ہے، جبکہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے، یہ میرے لیے باعث فخر ہے، صدر ٹرمپ

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ایران کا حملہ قطر کے خلاف نہیں ، امریکی مداخلت کا جواب تھا، صدر مسعود پزشکیان

    ایران کے پاس امریکی افواج پر حملے کی نمایاں صلاحیت باقی ہے، امریکی سینئر کمانڈر

    گنڈاپور نے 11 کروڑ کے بسکٹ ، 240 ارب عیاشیوں پر خرچ کیے ، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف

  • ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    باغی ٹی وی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 258 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے پر آ گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 987 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 502 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی 9 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 790 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 249 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پر دباؤ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر کمی کے بعد 3327 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    ایران کا حملہ قطر کے خلاف نہیں ، امریکی مداخلت کا جواب تھا، صدر مسعود پزشکیان

    سیالکوٹ: بیوٹی پارلر کی مالکہ پر تشدد، ملزم گرفتار ، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈی پی او فیصل شہزاد

    گنڈاپور نے 11 کروڑ کے بسکٹ ، 240 ارب عیاشیوں پر خرچ کیے ، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف

  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس میں بڑے اضافے کے بعد 4 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا یہ اضافہ ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس دیکھنے میں آیا، جب بازار میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی گزشتہ روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا،گزشتہ روز 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا تھا، تاہم آج کی تیزی کو ماہرین نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی قرار دیا ہے،مارکیٹ میں کاروباری حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

    جنگ بندی کا دورانیہ 12 گھنٹے،جس کے بعد جنگ کو باضابطہ ختم تصور کیا جائے گا،ٹرمپ

    جنگ بندی کا دورانیہ 12 گھنٹے،جس کے بعد جنگ کو باضابطہ ختم تصور کیا جائے گا،ٹرمپ

    جنگ بندی سے قبل ایران کے میزائل حملے،چار اسرائیلی ہلاک،عمارتیں تباہ

  • کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

    کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، 50 سالہ محمد ہاشم کام پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔

    ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار محمد ہاشم کو کچل ڈالا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جو دو بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد لاش کو پہلے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں چھیپا سرد خانے بھیج دیا گیا۔متوفی کے بھائی کے مطابق ہاشم صبح 7 بجے نجی کمپنی میں ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوا تھا، حادثے کی اطلاع صبح 11 بجے ملی۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک کراچی میں 428 افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 135 افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر سخت کنٹرول کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    ٹرمپ کا دعویٰ امریکی میڈیا نے جھوٹا قرار دے دیا

    وزیراعظم کا قطری سفیر سے رابطہ، ایران کے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

    اسرائیلی جارحیت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف خطرناک حکمت عملی اپنانے پر اُکسایا

  • کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

    امیرحیدر لغاری نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، 2009 میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں ماضی کے ان زلزلوں کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 اور کم سے کم 2.7 ریکارڈ ہوچکی ہے، لانڈھی فالٹ کے حالیہ فعالیت کے سبب 57 ز لزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں 4 زلزلے بتدریج 3.8 اور 3.7 جبکہ 2 زلزلے 3.6 شدت کے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2009 کے مقابلے میں موجودہ حالات بہت مختلف ہیں، 16 برسوں کے دوران بے ہنگم تعمیرات نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا، کراچی میں بالخصوص فالٹ لائن ایریاز میں تعمیرات کے لیے خصوصی بلڈنگ اتھارٹی ہونا چاہیےحالیہ زلزلوں کو ایک سبق سمجھ کر اس سے سیکھنے کی ضرور ت ہے، فالٹ لائن زیرزمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے ۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چیف میٹرولوجسٹ نےکہا کہ ریتی، بجری، پانی کا زمین سے نکالنا ایک وجہ تو ہوسکتی ہے مگر زلزلے کی مکمل وجہ نہیں ہے، ایکو سسٹم کو کسی بھی شکل میں نقصان کے اثرات عموما غیر معمولی شکل میں ہی نمودار ہوتے ہیں زلزلوں کی صورت میں ہنگامی اخراج کا انعقاد محکمہ موسمیات کی جانب سے سن 2016 سے کروایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے ریڑھی گوٹھ کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر ڈرلز کی جاچکی ہیں، حالیہ زلزلوں کے دوران بھی عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

  • بھارت صرف فلموں میں جنگیں جیت سکتا ہے،شرجیل میمن

    بھارت صرف فلموں میں جنگیں جیت سکتا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کےصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی اور بھارتی پروپیگنڈے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ بھارت صرف فلموں میں جنگیں جیت سکتا ہے، جبکہ پاکستان نے بھارت کو میدان جنگ میں تاریخی شکست دی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیک نیوز کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور عوام تک درست معلومات پہنچانے کے لیے وزارت اطلاعات اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "I Work For Sindh” کے نام سے بنائی گئی ایپ کے ذریعے اب تک 72 لاکھ لوگ مستفید ہو چکے ہیں، 17 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 12,310 نوکریاں پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ ایپ میں 9,234 سکلڈ ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے،صحافتی تنظیموں کو 29 کروڑ روپے کی گرانٹس دی گئی ہیں، اور انڈومنٹ فنڈ کی مد میں مزید 29 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے جا رہے ہیں، کمرشل گاڑیوں کی فٹنس کے لیے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، اور جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ گرین اور اورنج لائن پر شٹل سروس شروع کی جائے گی اور مسافروں کی تعداد کو ایک لاکھ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پیپلز بس سروس میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی، اور سفری کارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور تمام اراکین ایران پر حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنی جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی، کی جانب سے بھی ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی اس کٹھن وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ ہے۔

  • ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

    ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے اب تک 176 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم 20 روز گزرنے کے باوجود 48 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

    جیل حکام کے مطابق گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرونِ سندھ سے عمل میں آئیں، جبکہ کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی، جنہیں ان کے اہل خانہ خود واپس جیل لے کر آئے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، جس میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جبکہ جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت 6 ہزار قیدیوں کی نگرانی کے لیے صرف 28 اہلکار تعینات تھے۔واقعے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت درجنوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    حکام کے مطابق باقی 48 قیدیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی اور پولیس چیف پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بھی قائم کی جا چکی ہے۔

    خواجہ آصف کا امریکی پالیسی پر تضاد کا اعتراف، ٹرمپ کی حمایت پر وضاحت

    ایران پر حملے کے بعد تیل کی قیمت بڑھنے کا امکان

    ایرانی میزائل حملے سے بات یام میں 80 عمارتیں تباہ، ایک شخص لاپتا

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ غیر آئینی ہے، منظوری نہیں لی گئی: امریکی سینیٹر

  • متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کی-

    مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے۔

    مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا، اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہییں۔

    ایران کا آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان