Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلاول نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ،شرجیل میمن

    بلاول نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر،وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ نام ہے بلاول بھٹو زرداری کا،بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ بلاول نے امن کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے مذاکرات اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت اور جنگی پالیسیوں کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ہے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کے حق کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے،بلاول کی قیادت میں پاکستان نے بین الاقوامی میدان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کردار نہ صرف سیاسی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں ہے، جو پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک طاقتور آواز ہے۔

  • سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    ملک کے مختلف شہروں کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا، نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

    منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

    کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں-

    کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جدید علوم کی اہمیت پر زور دیا لاہور میں طلبہ کی تیار کردہ ’معرکۂ حق‘ سے متعلق پینٹنگز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا گیا –

    کورکمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کے معمار قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    کوئٹہ میں کورکمانڈر نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، زمینی حقائق اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی، طلبہ و طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے گئے۔

    کورکمانڈر گوجرانوالہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا، جبکہ کورکمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔

    ان ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوان نسل نے عسکری قیادت سے ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث قرار دیا۔

  • شادی کے بعد افیئرز کا ذمہ دار  کون مرد  یا عورت؟

    شادی کے بعد افیئرز کا ذمہ دار کون مرد یا عورت؟

    معروف اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ دوسری شادیوں اور شادی کے بعد کے افیئرز کیلئے خواتین زیادہ ذمہ دار ہیں-

    یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیاشادیوں، خصوصاً مرد کے چار نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے اس خیال سے اختلاف کیا کہ مرد کو چار شادیاں کرنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے محبت کی شادی کی ہے اور کسی اور عورت کی طرف دیکھنے کا تصور بھی میر ے لیے ممکن نہیں یاسر حسین کے مطابق دو شادیوں یا غیر ازدواجی تعلقات میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔

    یاسر حسین نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو مالی طور پر مستحکم ہوں اور بچوں کی کفالت کر سکیں، اس کے پاس گاڑی ہو،ایسی صورت میں، اگرچہ انہیں علم ہوتا ہے کہ مرد پہلے سے شادی شدہ ہے، پھر بھی وہ دوسرا نکاح قبول کر لیتی ہیں میں کئی ایسی خواتین کو جانتا ہوں جنہوں نے خود اپنی مرضی سے دوسرے نکاح کا انتخاب کیا اور اکثر ایسی ہی خواتین پہلی بیوی سے طلاق دلوانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔

    جب انہیں کہا گیا کہ بہت سارے مرد اپنی پہلی شادی چھپاتے ہیں تو اس پر یاسر حسین نے کہا کہ ایسے مردوں کی تعداد بہت کم ہے، ایسے مردوں کی تعداد ایک فیصد ہوگی لیکن زیادہ تر غلطیاں لڑکیوں کی ہوتی ہیں۔

    یاسر حسین کی جانب سے مرد کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنے میں لڑکیوں کو قصور وار ٹھہرانے پر بعض افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

  • ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا-

    کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا، نوجو ان کے بیان کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

    سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر پیش ہوا ہوں۔

    عدالت نے سدھیر سے دریافت کیا کہ کیا اسے کسی قسم کے دباؤ یا خطرے کا سامنا ہے؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    تاہم، سرکاری وکیل عرفانہ قادری نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں، ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار مقامی کمپنی کا سربراہ سلمان فارو قی طیش میں آگیا تھا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے منظر عام پر آیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • ملیر جیل بریک: 216 قیدی فرار، 88 گرفتار، ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

    ملیر جیل بریک: 216 قیدی فرار، 88 گرفتار، ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے پر ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

    شاہ لطیف پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل توڑنے کے واقعے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہوئے، جن میں سے 88 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ واقعے کے دوران 8 قیدی زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں تاحال کسی بھی مخصوص ملزم کی گرفتاری یا شناخت کا ذکر نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت جلد متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

    تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ

    اپووا وفد کا دورہ قصور،دفتر کا افتتاح،اک اعزاز،تحریر:طارق نوید سندھو

  • پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    کراچی کے علاقے پاک کالونی جہان آباد میں پولیس اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق یہ کارروائی لیاری کے بدنام زمانہ بلال پپو گینگ کے خلاف کی گئی، جس دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران منشیات کے اڈے سے تقریباً 20 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، جو مختلف جرائم کی وارداتوں میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

    امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

    لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے نصب، مال روڈ سے آغاز

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

    سعودی عرب میں شدید گرمی، عرفات کے دن عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

    غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء

  • کراچی میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، تصادم میں 3 اہلکار زخمی

    کراچی میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، تصادم میں 3 اہلکار زخمی

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک ٹینکر ڈرائیور نے ٹریفک ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے دوران پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق، ٹینکر ڈرائیور نے ناکے پر رکنے سے انکار کیا اور چیکنگ کے دوران ایک اہلکار کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اہلکار کی جانب سے شور مچانے پر قریب موجود پولیس موبائل نے فوری کارروائی کی، جس پر ڈرائیور کے ساتھ موجود مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

    حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار رزاق، یعقوب اور اویس زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری

    چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کا خواہاں

  • محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل

    محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل

    محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں تقرریوں اور ترقیوں کا طریقہ کار ایک نئے پنڈورا باکس کے طور پر سامنے آ گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالکریم عباسی کی شہید کوٹے پر بھرتی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں مزید سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ قیدیوں کے فرار کے بعد افسران کی تعیناتی اور ترقی کے معاملات پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، اور ایک کے بعد ایک نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فہیم انور اور ارشاد احمد کا مؤقف ہے کہ شہید کوٹے کے تحت صرف گریڈ 14 تک کی براہ راست بھرتی کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق، سندھ کے جیل خانہ جات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے لے کر سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں تک کی بھرتیاں مشکوک قرار دی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر 2013 میں گریڈ 17 پر شہید کوٹے کے تحت عبدالکریم عباسی کی بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھرتی پر اعتراض کیا گیا ہے۔

    ملیر جیل واقعہ کے حوالے سے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں نے اہلکاروں سے ایس ایم جیز چھین کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فہیم انور اور ارشاد احمد نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہید کوٹے کا غلط استعمال کر کے نااہل افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا، جس سے اہل امیدواروں کے حقوق متاثر ہوئے اور جیل کے نظام کی شفافیت پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

    ملیر جیل کے واقعے میں فرار ہونے والے قیدی کے مطابق، "روکنے والا کوئی نہیں تھا، تمام قیدی مین گیٹ سے باہر نکل آئے”۔ اس واقعے کے بعد محکمے میں موجودہ افسران کی بھرتیوں پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، جس سے محکمہ جیل خانہ جات کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری

    سیالکوٹ: ٹینری زون ڈائریکٹرز کا اجلاس، پلاٹس پر تعمیر نہ کرنے والے مالکان کیلئے وارننگ جاری

  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 81 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

    ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ غیر معمولی تیزی آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق مثبت توقعات، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت اور روپے کے استحکام جیسے عوامل کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور متعدد شعبوں بالخصوص بینکنگ، سیمنٹ، توانائی اور ٹیلی کام میں نمایاں خریداری دیکھی جا رہی ہے۔

  • مثالی قدم،  ملیر جیل سے فرار قیدی کو ماں نے خود جیل حکام کے حوالے کر دیا

    مثالی قدم، ملیر جیل سے فرار قیدی کو ماں نے خود جیل حکام کے حوالے کر دیا

    شہر قائد کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک قیدی کی والدہ نے قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو خود جیل حکام کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملیر جیل میں عملے کی غفلت کے باعث فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا عمل جاری ہے، تاہم بڑی تعداد میں قیدی تاحال مفرور ہیں۔ایسے میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک قیدی فرار ہو کر اپنے گھر پہنچا، تو اس کی ماں نے اسے سمجھا کر دوبارہ جیل پہنچایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    قیدی کی والدہ جیل کے باہر پولیس اہلکاروں سے معافی مانگتی رہیں اور التجا کرتی رہیں کہ بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، مہربانی کریں اور اسے کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین قیدی کی والدہ کے باہمت اور اصولی کردار کو خوب سراہ رہے ہیں۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے میں تناؤ بڑھا سکتی ہے، طارق فاطمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    امارات میں میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

    مولانا فضل الرحمٰن نے امریکی دعوت کو قبول کر لیا

    عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری