Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اضافی اختیارات دیے جانے کے خلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام اور کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما جاوید بلوانی نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ تاجر برادری ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات کے خلاف پرامن احتجاج کرے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کہا کہ وہ نہ صرف ہڑتال میں شریک ہوں گے بلکہ اسے بھرپور انداز میں لیڈ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی ملک بھر کے تمام چیمبرز کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجر برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

    کراچی چیمبر کے جاوید بلوانی نے کہا کہ 19 جولائی کو کاروبار بند رکھا جائے گا اور ایف بی آر کے قوانین 37AA اور 37B کے خلاف ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور راولپنڈی چیمبرز بھی ہڑتال میں شریک ہوں گے۔ جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی عزت کے ساتھ ٹیکس دینا چاہتی ہے، لیکن ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات کے تحت کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا۔

    لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

    استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل

    2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد

    وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف

  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن جمعرات کے روز کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آخری حج پرواز رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، جس کے ساتھ ہی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل اختتام کو پہنچا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مجموعی طور پر 41,500 سے زائد حجاج کرام کو 147 پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس پہنچایا۔ حج آپریشن کے دوران پروازوں کی شیڈول کے مطابق روانگی کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔

    پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے چلایا گیا، جبکہ اس دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے گئے۔بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔ ترجمان کے مطابق حجاج کرام نے پی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

    این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ

    صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

    دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

    مجموعی طور پر 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جو اب تک کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔

    بلاول کا انڈیا سے یکطرفہ امن کی بھیک مانگنا قوم کی غیرت کے خلاف ہے،خالد مسعود سندھو

  • حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ، شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ، شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش گھر سے ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی، شہری شاہز یب سہیل نے درخواست میں کہا ہے کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہےحمیرا اصغر شوبز سے وابستہ بااثر شخصیت تھیں، اس واقعے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اور وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا ان کا قتل کیا گیا ہو ، اداکارہ کے خاندان کا ان سے قطع تعلق بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے میں مرحومہ کے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کرائی جائیں،شہری شاہزیب سہیل نے درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ۔

    لیاری میں غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروانے کا کام جاری ہے، شرجیل میمن

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی تھی، جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں، پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

    خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

  • لیاری میں غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروانے کا کام جاری ہے، شرجیل میمن

    لیاری میں غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروانے کا کام جاری ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔

    شرجیل میمن ںے کہا کہ سندھ حکومت نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے لیے انہیں تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی نے افسران کو 15 دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سندھ حکومت، سندھ الیکٹرک پالیسی 2024ء اگلے ماہ متعارف کروانے جا رہی ہے، صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے نوری آباد اور دھابیجی صنعتی زونز میں بجلی فی یونٹ 18 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ نے سی ویو پر غیر قانونی گندے پانی کے اخراج کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے غیر قانونی گندے پانی کے اخراج پر ٹیموں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

    شرجیل میمن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سندھ سے 800 ملازمین کو فارغ کیا ہے جو کہ جو افسوس ناک ہے، عدالت کے حکم کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا،نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کو ہدایت دی کہ اپریل اور مئی 2025 کے دوران صارفین سے زائد وصول شدہ رقم واپس کر یں،فی یونٹ 4.035 روپے اور 50 پیسے واپس کیے جائیں گے۔

    امریکا نے اقوام متحدہ کی فلسطین نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں

  • لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران  زیر حراست

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےچھاپہ مار کر 6 افسران کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،کارروائی میں جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران شامل ہیں-

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    ذرائع کے مطابق ان افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بلڈنگ گرنے کے واقعے کے تناظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اضافی تعمیرات اور غیر قانونی پورشنز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جن میں مذکورہ افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تھے، اور کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے گرفتار افسران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپہ اعلیٰ سطح کے احکامات پر مارا گیا اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں۔

    واضح رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 4 جولائی جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے کے اس واقعے میں خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

    حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے

    صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نےایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کردیا۔سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش حوالگی کیلئے خط لکھا ہے،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے۔ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے۔ تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    دوسری جانب پاکستانی اداکار سونیا حسین اور یاسر حسین اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے میدان میں آگئے،ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی درد ناک موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کیا، حمیرا کے والد کے لاش وصول کرنے سے انکار پر شوبز برادری کی کئی شخصیات ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کےلیے تیار ہیں،اس کے علاوہ سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے سب سے پہلے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا جس کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے بھی اس مقصد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے،سونیا حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے یہ خبر ملی کہ حمیرا کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کے گھر والے ان کی لاش وصول نہیں کررہے، میں یہ سن کر سکتے میں آگئی ہوں کہ کیا گناہ کیا تھا اُس لڑکی نے؟ میں کسی کو نصیحت کرنے نہیں آئی لیکن اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے کفن دفن کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں۔

  • مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر  خاموشی توڑ دی

    مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک انتہائی دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ ایسا کردار کچھ بھی کہہ سکتا ہے اور کچھ بھی کر سکتا ہے، جو کہ نہایت دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہےہوہ منفی کرداروں کے اسکرپٹس شوق سے پڑھتی ہیں اور اسی وقت یہ بھی طے کر لیتی ہیں کہ جملوں کو کس انداز میں ادا کرنا ہے۔

    انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اس جعلی ویڈیو کا بھی ذکر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ آیا وہ مکمل طور پر لڑکی ہیں یا نہیں، یہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں وائرل کی گئی تھی، جسے 45 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس رپورٹرز کے فون آ رہے تھے اور وہ حیران تھیں کہ سب کو کیا جواب دیں اردگرد کے لوگ انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ وہ وضاحت جاری کریں، لیکن انہوں نے سوچا کہ کیا ڈاکٹر کا نمبر دے دوں؟ یہ سب صورتحال بہت عجیب تھی÷اگر وہ واقعی ویسی ہوتیں تو قبول کر لیتیں، لیکن جب وہ ہیں ہی نہیں تو اس جھوٹ پر کیا ردعمل دیں؟ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک نہایت دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

  • سندھ ہائیکورٹ نے جمشید محمود عرف جامی کی سزا معطل کردی

    سندھ ہائیکورٹ نے جمشید محمود عرف جامی کی سزا معطل کردی

    سندھ ہائیکورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود المعروف جامی کی سزا معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں جمشید محمود کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔

    عدالت نے جمشید محمود کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی ہے۔ ضمانت کے بدلے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی شرط رکھی گئی ہے۔ وکیل حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جمشید محمود کو جلد ہی جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جمشید محمود کو ڈائریکٹ کمپلینٹ پر دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزا فلم اور میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید کی طرف سے جمشید محمود کے خلاف دائر کی گئی ہتک عزت کی شکایت پر دی گئی تھی۔

    معروف فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی نے ہتک عزت کے الزام میں دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی، جمشید محمود نے ہتک عزت کیس میں دی گئی سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ جس جرم میں سزا سنائی گئی ہے وہ قابل ضمانت ہے اور سزا میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، اس لیے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری

    یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری

    کراچی میں واقع انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن سے متعلق 9 مقدمات میں بری کردیا ہے۔

    یوسف رضا گیلانی دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے میگا کرپشن کے نو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا،استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے،، مجموعی طور پر ایف آئی اے نے ٹڈاپ کیس میں مقدمات درج کیے تھےم26 میں سے 13 مقدمات سے یوسف رضاگیلانی بری ہوچکے ہیں، ملزمان کے خلاف جعلی کمپنیاں بناکر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے-

    یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا،ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں کیا تھا، یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

    برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن کا صیہونی طبی تنظیم سے تعلقات معطل کرنےکا باضابطہ فیصٌلہ

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ پہلے بھی پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے کیا تھا اور اب بھی یہی فورم فیصلہ کرے گا،اس سوال پر کہ پہلے چینی برآمد کی جاتی ہے پھر درآمد، انہوں نے جواب دیا کہ اس وقت ہم حکومت کا حصہ نہیں، نہ ہی میں حکومت کا ترجمان ہوں۔

    سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی مقررہ وقت تک رپورٹ پیش کرنے میں ناکام