Baaghi TV

Category: کراچی

  • جمشید محمود عرف جامی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    جمشید محمود عرف جامی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    کراچی: معروف فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی نے ہتک عزت کے الزام میں دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، جمشید محمود نے ہتک عزت کیس میں دی گئی سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ جس جرم میں سزا سنائی گئی ہے وہ قابل ضمانت ہے اور سزا میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، اس لیے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ فلمساز جمشید محمود عرف جامی کے خلاف فلم اور میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی۔ اس کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جمشید محمود کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غیر محتاط رویہ اپنایا اور توہین آمیز مواد شائع کیا، نیز ملزم نے اس مواد کی تردید کرنے اور خود کو علیحدہ رکھنے میں بھی ناکامی کا مظاہرہ کیا۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی،فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی،فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق

    حکام نے فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی کی موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی تھی۔

    گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی،ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا کے مطابق، پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق، لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں،لاش کی حالت دیکھ کر بظاہر اندازہ ہوتا ہے کہ موت ایک ماہ قبل واقع ہوئی ہوگی جبکہ پولیس کی جانب سے حمیرا اصغر کے فون ریکارڈز، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور پڑوسیوں سے کی گئی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا، جس سے ثابت ہو کہ وہ اکتوبر 2024 کے بعد زندہ تھیں۔

    حمیرا کی لاش چھ ماہ پرانی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ

    تفتیش سے معلوم ہوا کہ اداکارہ نے آخری فیس بک پوسٹ 11 ستمبر 2024 کو، جب کہ انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو کی تھی، پولیس اور صحافیوں سے بات کرنے والے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ستمبر یا اکتوبر 2024 کے بعد دوبارہ نہیں دیکھا۔

    ڈی آئی جی پولیس سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ حمیرا اصغر کا فون آخری بار اکتوبر 2024 میں استعمال ہوا اور آخری کال بھی اسی ماہ کی گئی تھی، کالنگ ریکارڈ کے مطابق آخری کال اکتوبر 2024 میں کی گئی، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں،کیس کی تفتیش کرنے والے دو افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اداکارہ کی موت کا اندازاً وقت اکتوبر 2024 ہے۔

    اسلام آبادپولیس پر حملہ کیس،عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    ایک افسر کے مطابق، حمیرا کی لاش تقریباً نو ماہ پرانی ہے، ممکنہ طور پر وہ فلیٹ کا آخری یوٹیلیٹی بل ادا کرنے اور بجلی بند ہونے کے درمیانی عرصے میں وفات پا گئی ہوں، ممکنہ طور پر بل کی عدم ادائیگی کے باعث فلیٹ کی بجلی کاٹی گئی ہواداکارہ نے آخری بار مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا اور اکتوبر کے آخر میں کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کر دی تھی۔

    دوسرے افسر نے بتایا کہ کچن میں موجود اشیا کی ایکسپائری تاریخ 2024 تھی اور برتنوں پر زنگ بھی واضح تھا،اسی منزل پر صرف ایک اور اپارٹمنٹ تھا جو اس وقت خالی تھا، جس کی وجہ سے لاش کے پتا چلنے میں تاخیر ہوئی،اس منزل کے دوسرے اپارٹمنٹ کے مکین فروری 2025 میں واپس آئے، تب تک بدبو کافی حد تک ختم ہو چکی تھی، عام طور پر دس سے پندرہ دن میں بدبو کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور فلیٹ کی بالکونی کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا،فلیٹ میں پانی کی پائپ لائنیں خشک اور زنگ آلود تھیں، نہ ہی کوئی متبادل بجلی کا ذریعہ تھا اور نہ ہی گھر میں موم بتیاں موجود تھیں۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید، جنہوں نے منگل کو پوسٹ مارٹم کیا، بدھ کے روز سینئر افسران کے ہمراہ دوبارہ جائے وقوعہ پر گئیں انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مختلف سطحوں سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جو لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے مزید تبصرے سے گریز کیا۔

    دوسری جانب اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے ان کی میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے والد اچانک انتقا ل کی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، اس لیے انہوں نے ابتدائی طور پر میت لینے سے انکار کیا، تاہم اب وہ رضامند ہو گئے ہیں اور جلد میت وصول کر نے آ رہے ہیں، پولیس نے بہنوئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی خونی رشتہ دار کے ہمراہ آئیں، کیونکہ متوفیہ کی لاش صرف خونی رشتہ دار کو ہی دی جائے گی۔

  • کرن تھاپر کے ساتھ بلاول بھٹو کا انٹرویو صرف الفاظ کی ادائیگی نہیں بلکہ پاکستان کی مؤثر سفارتی نمائندگی تھا، شرجیل میمن

    کرن تھاپر کے ساتھ بلاول بھٹو کا انٹرویو صرف الفاظ کی ادائیگی نہیں بلکہ پاکستان کی مؤثر سفارتی نمائندگی تھا، شرجیل میمن

    کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں، دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرن تھاپر کو دیا گیا انٹرویو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں، کرن تھاپر جیسے سخت گیر اور تجربہ کار صحافی کے سامنے اس اعتماد سے بات کرنا اور انہیں دفاعی پوزیشن پر لانا بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت اور سفارتی مہارت کا ثبو ت ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ انٹرویو کے دوران کرن تھاپر بار بار الجھے اور غیر متوازن نظر آئے جب کہ بلاول بھٹو پورے مکالمے میں مدلل، پراعتماد اور واضح موقف کے ساتھ نمایاں رہے کرن تھاپر وہی صحافی ہیں جن کے انٹرویو کے دوران نریندر مودی مائیک اتار کر چلے گئے تھے چیئرمین بلاول نہ صرف کرن تھاپر کے سا منے ڈٹے رہے بلکہ گفتگو کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا یہ انٹرویو صرف الفاظ کی ادائیگی نہیں بلکہ پاکستان کی مؤثر سفارتی نمائندگی تھا، جس کی آج کے عالمی منظر نامے میں شدید ضرورت ہے۔

    حکومتی تکبر اور پاکستانیوں کے اٹھتے جنازے

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ تین نسلوں کے سیاسی اور نظریاتی تسلسل کے وارث ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت عارضی مقبولیت کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتی، یہ قیادت تاریخ کے شعور کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے چیئرمین بلاول کا انٹرویو سیاسی بلوغت، نظریاتی پختگی اور بھرپور تیاری کا مظہر تھا، یہ صرف ایک میڈیا سیشن نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ، مؤقف اور وژن کی مکمل ترجمانی تھا-

    صوبائی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے دہشت گردی، کشمیر اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم معاملات پر واضح اور اصولی رہا ہے پارٹی نے ہر سطح پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر مزاحمت کی ہے اور اس کی قیادت خود اس جنگ میں قربانیاں دیتی آئی ہے جب بلاول بھٹو بولتے ہیں، تو وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کی زبان بولتے ہیں، بلاول بھٹو نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان دفاعی نہیں، بلکہ دلیل، اصول اور تاریخ کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی آگے بڑھا رہا ہے۔

    یوکرین میں جاسوسی کے الزام میں چینی باپ بیٹے گرفتار

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت، گیس پائپ لائن منصوبے اور مسئلہ کشمیر جیسے معاملات پر پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ قومی مفاد اور جمہوری اصولوں پر مبنی رہا ہے، بھٹو ازم صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک جامع سیاسی، سماجی اور معاشی نظریہ ہے اور بلاول بھٹو آج اسی نظریے کے تسلسل کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کے لیے لواحقین کا حکام سے رابطہ، تدفین کل متوقع

    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کے لیے لواحقین کا حکام سے رابطہ، تدفین کل متوقع

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے بالآخر میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔

    مرحومہ کے بہنوئی نے میت کی حوالگی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اداکارہ کے والد والدہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کے باعث پہلے میت لینے سے انکاری تھے۔بعدازاں والد کو اچانک انتقال کی خبر سن کر ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث صورتِ حال پیچیدہ ہو گئی۔اب اہلِ خانہ تیار ہو گئے ہیں اور مرحومہ کی میت کل وصول کر کے تدفین کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ناقابل شناخت حالت میں ملی تھی اور بری طرح ڈی کمپوز ہو چکی تھی۔ اسی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھجوائے گئے ہیں تاکہ شناخت کی باقاعدہ تصدیق ہو سکے۔تاحال اداکارہ کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی اور پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 108 فلسطینی شہید

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

    بھارت کی اپنی آبی سلامتی کو چین کی طرف سے خطرات لاحق

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل

  • سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

    سندھ پولیس میں اہم افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں نئے ایس ایس پیز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی تعینات کیا گیا ہے جبکہ عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ مقرر کیا گیا ہے، فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ کا چارج دے دیا گیا ہے،علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول تعینات کیا گیا ہے،حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان مقرر کیا گیا ہے جبکہ اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.

    کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہےعبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر مقرر کیا گیا ہے،محکمہ پولیس کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی بہتری اور سیکیورٹی معاملات کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ نئے افسران کو جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل

    کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کیمرون کا شہری گرفتار

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

    بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال

  • کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کیمرون کا شہری گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کیمرون کا شہری گرفتار

    پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران کیمرون کے شہری سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

    کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں اسسٹنٹ کلیکٹر شرجیل وسّان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ کیمرون کا شہری ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے روانہ ہو رہا تھا، جسے شفٹ انچارج پریوینٹیو آفیسر ثاقب نے مشکوک حرکات پر روکا۔تلاشی کے دوران مسافر کے جوتوں اور سامان سے بڑی مقدار میں ڈالر برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام نے فوری طور پر کرنسی ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے اس کارروائی کو غیر قانونی طور پر کرنسی کی منتقلی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

    بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہو گئی۔

    عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 292 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی رجحانات اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

    مودی حکومت کے خلاف مزدور،کسان سڑکوں پر،بھارت بند،تاریخی ہڑتال

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    یزیدِ وقت اور غزہ کا کربلا ، امت کی خاموشی پر سوال ،تحریر: اقصیٰ جبار

  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، جبکہ دیگر سرکاری ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کے صارفین کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2025 کے لیے کی گئی ہے۔دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کے لیے لاگو ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو آئندہ بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا، تاہم سبسڈی یا سبسڈی سے مستثنیٰ صارفین پر اس کا اطلاق حکومت کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔

    یہ فیصلہ صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے جزوی ریلیف دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے-

    پولیس کے مطابق 32 سالہ اداکارہ کی لاش اس وقت برآمد ہوئی جب گزری پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے جب دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا، جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاش برآمد کی گئی۔

    ایس ایس پی جنوبی محظور علی کے مطابق اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرائے پر مقیم تھیں اور تنہا زندگی گزار رہی تھیں،انہوں نے 2024 سے کرایہ دینا بند کر دیا تھا جس پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش ڈی کمپوز ہونے کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے اور اس قدر مسخ ہو چکی ہے کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں، ابتدائی معائنے میں کچھ بھی حتمی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم کیمیکل ایگزیمن اور ڈی این اے تجزیے کے لیے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد ہی ڈرگز کے ممکنہ استعمال اور موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے گھر والوں کا انکار

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے جسم کے بعض اعضا کو محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ فرانزک تجزیہ کیا جا سکے، تاحال یہ واقعہ قتل معلوم نہیں ہوتا تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

    اداکارہ حمیرا اصغر متعدد ڈرامہ سیریلز جیسے ’احسان فراموش‘، ’گرو‘ اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک تھیں،حمیرا کا اصل میدان تھیٹر تھا، جہاں وہ 40 سے زائد اسٹیج ڈراموں میںاپنی پرفارمنس دکھا چکی تھیں۔ تھیٹر کے ساتھ ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتی تھیں، حمیرا نے نجی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو ”تماشہ“ میں بھی شرکت کی اور انہیں اصل شہرت بھی وہیں سے ملی، جہاں ان کی تند و تیز گفتگو اور جھگڑے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے رہے-

    اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

    پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حمیرا اصغر سے تما م تعلقات ختم کر چکے تھے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور قریبی رہائشیوں سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

    اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

    اسٹیٹ بینک نےمالی سال 2025 کےاختتام پر ترسیلا ت زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نےڈالرز وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیاہے- ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلا ت زر موصول ہوئیں،جون 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیو ں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تر سیلا ت زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔

    ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال 2024 کے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہے، سعودی عرب 82 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ سے بھی تر سیلا ت زر موصول ہوئیں۔