Baaghi TV

Category: کراچی

  • 2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا  اضافہ

    2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

    سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 77ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پات تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس دھات کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔یکم جنوری2025 سے 19اپریل تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کی بڑھوتری آئی۔

    گزشتہ روزپاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا، کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

    حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

  • کراچی ،ٹریفک حادثات  رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی میں ایک روز میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، تین شہری ہیوی ٹریفک کی زد میں آئے جبکہ دو افراد کو گاڑیوں نے ٹکرماری۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونے والے پانچوں ہیوی ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوبے میں کامیاب ہوگئے۔ بلدیہ ٹان میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔ ناگن چورنگی پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس پر ٹریلر الٹنے سے ڈرائیور جان سے گیا، سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

    دوسری جانب رواں سال سال 2025کے ابتدائی تقریبا 4 ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 288جبکہ 3794 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مرنے والوں میں 223مرد، 27خواتین ، 38بچے اور بچیاں شامل ہیں جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔اسی طرح ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

  • کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کراچی میں مجموعی طور پر 172 ڈرائیورز کو گوفتار کرلیاگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیا گیا جبکہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتار کئے گئے اور اس کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 172 ڈرائیور گرفتار کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق 3 دن کے دوران غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط، سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 1099 جرمانے کے چالان کئے گئے اور اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    ٹریفک پولیس کی 16 سے 19 اپریل تک کی پیشرفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ڈمپر، لوڈر، کمرشل وہیکل کی اسپیڈ 30 مقرر ہے اور ہر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے نہ دیا جائے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

  • کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر گزشتہ روز ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا تھا، ان پر ٹماٹر اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے سید جلال شاہ کو رہا کردیا گیا، سید جلال شاہ کی ضمانت سول جج نے منظور کی۔

    شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    تنگوانی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 10 سالہ کزن زخمی

  • کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا.

    نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

  • اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کا شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے تحت چھٹی عالمی میڈیکل ریسرچ کانفرنس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لا پائیں گے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے عوام کی دہلیز تک دوائیں اور ڈاکٹر کو پہنچائیں گے۔ اس سے جہاں عوام کو فائدہ ہوگا کہ انکا ڈیٹا ایک جگہ محفوظ ہوگا چاہے وہ ملک کے کسی حصے میں بھی جائیں وہیں حکومت کے پاس بھی مکمل ڈیٹا موجود ہوگا کہ کب کہاں کتنے لوگوں کو کن ادویات یا صحت کی دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے۔پاکستان میں صحت کے شعبے میں کافی تحقیق ہو رہی ہے لیکن بد قسمتی سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا.

    انکا میزد کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ٹرشری کیئر اسپتال 70 فیصد مریضوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہتری محسوس ہو۔ ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے اراکین کی صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کی گئی تمام ریسرچ قابل قدر ہے جس سے مستقبل میں بہتری کیلئے راہ ہموار کرنے میں گراں قدر مدد ملے گی۔

    ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے فاؤنڈنگ چیئرمین ڈاکٹر عبد الغفار بلو، چیئرمین ڈاکٹر عبد الباسط، وائس چیئرمین ڈاکٹر اقبال آفریدی، جنرل سیکرٹری ذکی الدین احمد نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الغفار بلو نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے نظریے کو سراہتے ہوئے کہا ,۔ مصطفیٰ کمال کا کام ہی ان کی پہچان ہے۔ جبکہ ڈاکٹر عبد الباسط نے بھی وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے صحت کے شعبے کا قلمدان سنبھالنے کو خوش آئیند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اب صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔

    بھارتی دباؤ، سری لنکا کی پاکستان کےساتھ بحری مشقیں منسوخ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

  • انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پاکستان سے غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے،.

    باغی ٹی وی کے مطابق غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے،مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔19 اپریل کو 4,130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,099 پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

  • مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس،  قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کراچی میں شہدا غزہ کانفرنس،عوام کا جم غفیر،فلسطینی پرچموں کی بہار،حماس رہنما نے خصوصی شرکت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔ دنیا میں امن کے لیے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ روکا جائے۔ مسلم ممالک کے حکمران مسئلہ فلسطین کو بنیاد بناکر متحد ہو جائیں۔ غزہ میں جنگ فلسطین کی جنگ نہیں پوری مسلم امہ کی جنگ ہے۔ پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف غزہ میں قتل عام رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔ عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں۔ کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے لیے جمع ہوئے تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل وقت میں غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم استقامت کے ساتھ اہل غزہ کے ساتھ رہیں گے۔ اسرائیلی نے غزہ میں مظالم کی انتہا کر دی۔ حماس نے تاریخ ساز معرکہ سرانجام دیا۔ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اپنی بد حواسی کی وجہ سے کر رہا ہے۔ اللہ نے غزہ میں اسرائیل کے مقابلے کے لیے عظیم قوت کھڑی کر دی ہے۔ میدان میں ڈٹے رہنے سے بہت جلد اللہ فتح دلائے گا۔ جو تحریک کراچی سے شروع ہوتی ہے وہ پورے ملک میں پھیل جاتی ہے۔ مسلمان قربانیوں سے مایوس نہیں ہوتے، ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

    pmml gaza conf khi

    حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی پر اہل پاکستان کا مشکور ہوں۔ اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی۔ اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے۔ ہم مسجد اقصٰی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے۔ ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔ حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ غزہ میں قتل عام کے لیے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر جمع ہونے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا امریکا ہمارے مسائل حل کرے گا۔ ہمارے مسائل مسلم حکمرانوں کے اتحاد سے حل ہوں گے۔ آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ قرآن کے مطابق جو لوگ مدد کے لیے پکارتے ہیں ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔ وزیر اعظم اسلام آباد میں مسلم حکمرانوں کو جمع کرکے غزہ کے لیے علمی کردار ادا کریں۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل کراچی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ اسرائیل نے دنیا کے کسی قانون اور اصول کی پاسداری نہیں کی۔ ایک چھوٹی سی بستی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ اہل غزہ ڈیڑھ سال سے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں اٹھنے والے جنازے مسلم حکمرانوں کے ہیں جو اس ظلم پر بے بس نظر آتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں غزہ کے لیے احتجاج ہو رہا ہے، لیکن حکمران خاموش ہیں۔ صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ غزہ میں بنیادی ضرورتوں کی شدید قلت ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی کرکے غذائی قلت پیدا کی گئی۔ مسلم میڈیکل مشن نے ہر موقع پر اہل غزہ کی خدمت کی۔

    رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ جو مسلمان اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والے بزدل ہیں۔ علماء نے مسلم ممالک کے سربراہان پر جہاد کی فرضیت کا فتویٰ دے دیا ہے۔ مسلم حکمران کمزوری کا مظاہرہ نہ کرے۔ ناظم اعلیٰ اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید نے کہا کہ اہل فلسطین کے ساتھ ہمارا تعلق ایک جسم کی مانند ہے۔ اہل غزہ نے قربانیاں پیش کیں لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے۔ استقامت کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب ہوتے ہیں۔

    صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور نے کہا کہ ہم اہل غزہ کو پیغام دے رہے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں۔ ہم سب اہل غزہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر نے کہ کہ آج یہاں موجود مرد و خواتین اسرائیل کو پیغام دینے کے لیے جمع ہیں۔ غزہ کے نوجوان آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی نے کہا کہ غزہ کی جنگ نے دنیا کا چہرہ ننگا کر دیا ہے۔ ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ نرمی نہ دکھائیں۔ بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری نے کہا کہ امت مسلمہ میں قیادت کا بہت بڑا فقدان ہے۔ غزہ میں لہو بہہ رہا ہے اور 57 اسلامی ممالک کے سربراہان بے بس ہیں۔ اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کیا جائے۔ صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل نے کہا کہ ہم اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔ ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

    امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

    حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

    پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔

    اوچ شریف کے تاریخی مزارات کی تزئین وآرائش،63 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے

    وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات

  • مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا

    مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا

    گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا، جس کے بعد کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور دیگر کنٹینرز ٹرمینلز پر کام شروع ہوگیا۔

    اس ھوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بندر گاہوں پر کارگو کلیئرنس اور لوڈنگ ان لوڈنگ بحال ہوگئی۔ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز، حکومت شہر میں حادثات کی روک تھام چاہتے ہیں، 50 سال کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے اور 15 ہزار گاڑیوں کی فوری اپ گریڈیشن ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کیلئے وقت کا مطالبہ تھا، حکومت نے پکڑی گئی گاڑیاں چھوڑنیکی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ہر ہفتے اپ گریڈڈ گاڑیوں کی رپورٹ حکومت کو دیں گے۔

    کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف