Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

    کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

    شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج صبح ایک مرتبہ پھر زمین لرز اٹھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح 8 بج کر 49 منٹ پر شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے مشرقی سمت میں تقریباً 30 کلومیٹر دور تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے اتنے ہلکے تھے کہ بیشتر شہریوں کو فوری طور پر اس کا احساس نہیں ہوا، تاہم کچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک مجموعی طور پر 9 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس پر ماہرین ارضیات نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر بلند عمارتوں یا کمزور ڈھانچوں میں قیام سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

  • سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز، کے الیکٹرک پر ارکان برہم

    سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ خیز، کے الیکٹرک پر ارکان برہم

    سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کراچی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی، ارکان اسمبلی نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر سخت تنقید کی، نعرے بازی کے باعث اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما معاذ محبوب نے مونس علوی سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر غیرقانونی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تو کے الیکٹرک کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ سندھ بھر میں بجلی کے بحران پر غور کے لیے ہونے والے اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، سیپکو اور حیسکو کے نمائندے شریک ہوئے، تاہم حیسکو چیف کی عدم حاضری پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد حیسکو افسران کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

    معاذ محبوب نے موقف اختیار کیا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہو چکا ہے تو اس کے بعد بلاجواز بجلی بند کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔جواباً مونس علوی نے کہا کہ اگر ایف آئی آر ہونی ہے تو بجلی چوروں کے خلاف بھی ہونی چاہیے، جس پر معاذ محبوب نے کہا کہ ہم بجلی چوری کے خلاف آپ کے ساتھ ہیں، لیکن غیر اعلانیہ بجلی بندش فوری بند کی جائے۔

    انہوں نے مزید الزام لگایا کہ خود کے الیکٹرک کے لوگ کنڈے لگوانے میں ملوث ہوتے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے ہدایت کی کہ تمام بجلی تقسیم کار ادارے لوڈشیڈنگ کا باضابطہ شیڈول جاری کریں۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ساجد سومرو نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے، جس کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ارکان اسمبلی "کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی نامنظور” کے نعرے لگاتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    دو دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے میں دستیاب ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا نرخ 4 ہزار 636 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 508 روپے ہو گیا۔

    دوسری جانب، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، جو بالترتیب 3 ہزار 456 روپے اور 2 ہزار 962 روپے پر برقرار ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 347 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ 31 مئی کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 400 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے پر آ گیا تھا، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے پر فروخت ہوا تھا، اور 22 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 872 روپے کا ہو گیا تھا۔

    اس سے ایک دن قبل 30 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد 24 قیراط سونا 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے کا ہو گیا تھا۔

    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

  • کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    کراچی ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان اور خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے

    ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعے کا نشانہ بننے والا نوجوان سدھیر اور اس کا خاندان گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سدھیر رنچھوڑ لائن کا رہائشی ہے اور واقعے کے وقت اپنی بہن کلپنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کے فلیٹ پر تالا لگا ہوا پایا گیا۔واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو تھانہ گذری منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر اور دفتر پر چھاپے بھی مارے گئے، اور اسے جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں واضح طور پر تشدد کے مناظر موجود ہیں، اور سلمان فاروقی کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کے وقت موجود ایک عینی شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ متاثرہ شہری اور عینی شاہد کا بیان مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ کیس کو مضبوط اور مثالی بنایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنا، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

  • وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بجلی نرخوں پر نظرثانی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرا دی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ کسی بھی ادارے، خواہ وہ نجی ہو یا سرکاری، کی نااہلی کو ٹیرف میں فراخدلانہ اضافے کے ذریعے برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ نظرثانی کی درخواست ایک ذمہ دارانہ اقدام ہے، جس کا مقصد ملک کے بجلی تقسیم نظام میں پائیدار اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔اویس لغاری نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیپرا میں نظرثانی کا عمل شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

    ادھر نیپرا میں جمع کرائی گئی وفاقی حکومت کی درخواست کے اہم نکات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ نیپرا کے فیصلوں سے کے-الیکٹرک پر 350 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جسے یا تو صارفین برداشت کریں گے یا حکومت۔پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کو غیر ضروری خصوصی مراعات، منافع اور زائد اخراجات کی اجازت دی ہے۔

    درخواست کے مطابق فیول کاسٹ کی مد میں 41 ارب روپے کی منظوری دی گئی، بجلی کے نقصانات کے لیے 71 ارب روپے کی اجازت دی گئی، لا اینڈ آرڈر مارجن کی مد میں 2 فیصد کے حساب سے 99 ارب روپے کی اجازت ملی، ناکارہ پاور پلانٹس کی ادائیگی کے لیے 62.5 ارب روپے کی اجازت دی گئی جبکہ ڈسٹری بیوشن نقصانات کے مد میں 21 ارب روپے کی منظوری دی گئی

    قصور: اپووا کا تاریخی دورہ، ادبی و فلاحی مرکز کا قیام اور گنڈا سنگھ بارڈر کا وزٹ

    جلالپور پولیس کا مبینہ دھاوا، چادر و چار دیواری کی پامالی، متاثرین ہائیکورٹ پہنچ گئے

  • کر اچی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

    کر اچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

    کر اچی میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا-

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، شاہ لطیف، بھینس کالونی اور قائدآباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر2.4 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی188 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر اور اطراف کے علاقے ہیں۔

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے سطح زمین کے نسبتاً کم گہرائی میں پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے ان کا اثر زیادہ محسوس ہوا تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ زلزلہ اتنا زیادہ نہیں کہ کسی نقصان کا خطرہ ہو، فالٹ لائن ایکٹیو ہونے کی وجہ سے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

  • ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    کراچی : گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا،پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو بھی گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں کارسوار شخص کے شہری پر تشدد کا واقعے میں ملزم سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تحویل میں لے لی۔

    ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ واقعے کے بعد کارروائی کی جارہی ہے، 3 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک کار تحویل میں لے لی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں، رات گئے ملزم کے دفتر ،گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم متاثرہ فیملی سے بھی رابطےکی کوشش کی جارہی ہے اور ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،متاثرہ شہری کو انصاف دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پولیس کے مطابق گذری تھانے میں عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دھمکی دینے، زدوکوب کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے مدعی عینی شاہد محمد سلیم نے موقف اختیار کیا کہ میں موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہوں، اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا کہ سوا 8 بجے ایک موٹر سائیکل سوار کا کار سے معمولی حادثہ ہوا۔

    مدعی کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر گاڑی میں محصور کیا، تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گالیاں اور دھمکیاں بھی دیتا رہا، عینی شاہد کے مطابق موٹرسائیکل سوار کے ساتھ خاتون نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت بھی کی۔

    دریں اثنا پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرکے گزری تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، پولیس نے ملزم کے گارڈ، ڈرائیور اور ملازم کو پہلے گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار موٹرسائیکل سوار کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، متاثرہ شخص اور اس کی بہن نے بار بار معافی کی درخواست کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں لیا۔

    پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔

    ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں کل شام ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، سلمان فاروقی نامی شخص، جو مبینہ طور پرمیڈیا ہاؤس Bionic Films کا مالک ہے، نے اپنی گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، اور غلطی اپنی ہونے کے باوجود اُس غریب شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شخص کی بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں، لیکن سلمان فاروقی، خود کو "سرکاری افسر” ظاہر کر کے، مسلسل دھمکیاں دیتا رہا، متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر سیٹھ نے مارا، عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکے کا پتا نہیں لڑکی قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    https://x.com/IbadAhmed400/status/1929427045978710051

    یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بااثر افراد قانون سے کھیلتے ہیں اور کمزوروں کو روند ڈالتے ہیں سوال یہ ہے کہ انہیں یہ طاقت کون دیتا ہے؟ اور قانون کب حرکت میں آئے گا؟-

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ابھی تک کسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا تحقیقات کررہے ہیں فوٹیج میں تشدد کرنے والے با اثر شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نےبتایا کہ بااثر ملزم کی گرفتاری کیلیے اس کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم کا دفتر بند ہےواقعے کی شکا یت پولیس کو نہیں دی گئی، فیملی کی بھی تلاش جاری ہے،ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے کیا گیا تاکہ عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 3 جون کو لاہور پہنچے گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون کی رات 1:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    تیسری اسپیشل ٹرین 4 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے عیدالاضحی کے دوران کراچی سے دیگر شہروں کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی، اور ریلوے کی جانب سے مسافروں کے رش کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

    بنگلہ دیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب واقع تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی ساخت تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے: یوریشین، انڈین، اور اریبین پلیٹ۔ زیر زمین گرمی کے جمع ہونے سے یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔

    زلزلے کی لہریں دائرے کی صورت میں اردگرد کے علاقوں تک پھیلتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک بار شدید زلزلہ آ چکا ہو، وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آنے کا امکان رہتا ہے۔زلزلہ دراصل قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کا نتیجہ ہوتا ہے، اور یہ توانائی بعض اوقات آتش فشاں لاوے کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

    اکثر زلزلے ان علاقوں میں آتے ہیں جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین کی سطح پر لرزش محسوس ہوتی ہے۔جب پلیٹوں کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ اچانک خارج ہوتا ہے، تو اس سے سائزمک ویوز پیدا ہوتی ہیں، جو زلزلے کی لہروں کی صورت میں زمین کو ہلا دیتی ہیں۔

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

  • پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    پاک بحریہ نے ملک کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا، جن کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ حفاظتی مشقیں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کی گئیں، جن میں پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثوں نے شرکت کی۔مشقوں کا بنیادی ہدف بحری تنصیبات کے تحفظ کے لیے موجودہ طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کا جائزہ لینا اور انہیں مزید بہتر بنانا تھا۔ مختلف یونٹس نے مربوط کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے آپس میں تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

    ان مشقوں کے دوران غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور فورسز کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین نے مشق کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا اور بندرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کو سراہا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحری تنصیبات اور بندرگاہوں کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ معیشت کے استحکام کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ یہ مشقیں اس عزم کا اظہار ہیں کہ پاک بحریہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری