Baaghi TV

Category: کراچی

  • کر اچی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

    کر اچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

    کر اچی میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا-

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، شاہ لطیف، بھینس کالونی اور قائدآباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر2.4 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی188 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر اور اطراف کے علاقے ہیں۔

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے سطح زمین کے نسبتاً کم گہرائی میں پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے ان کا اثر زیادہ محسوس ہوا تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ زلزلہ اتنا زیادہ نہیں کہ کسی نقصان کا خطرہ ہو، فالٹ لائن ایکٹیو ہونے کی وجہ سے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

  • ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    کراچی : گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا،پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو بھی گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں کارسوار شخص کے شہری پر تشدد کا واقعے میں ملزم سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور گاڑی تحویل میں لے لی۔

    ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ واقعے کے بعد کارروائی کی جارہی ہے، 3 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک کار تحویل میں لے لی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں، رات گئے ملزم کے دفتر ،گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم متاثرہ فیملی سے بھی رابطےکی کوشش کی جارہی ہے اور ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ،متاثرہ شہری کو انصاف دیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پولیس کے مطابق گذری تھانے میں عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دھمکی دینے، زدوکوب کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے مدعی عینی شاہد محمد سلیم نے موقف اختیار کیا کہ میں موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہوں، اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا کہ سوا 8 بجے ایک موٹر سائیکل سوار کا کار سے معمولی حادثہ ہوا۔

    مدعی کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر گاڑی میں محصور کیا، تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گالیاں اور دھمکیاں بھی دیتا رہا، عینی شاہد کے مطابق موٹرسائیکل سوار کے ساتھ خاتون نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت بھی کی۔

    دریں اثنا پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرکے گزری تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، پولیس نے ملزم کے گارڈ، ڈرائیور اور ملازم کو پہلے گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار موٹرسائیکل سوار کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، متاثرہ شخص اور اس کی بہن نے بار بار معافی کی درخواست کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں لیا۔

    پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔

    ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں کل شام ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، سلمان فاروقی نامی شخص، جو مبینہ طور پرمیڈیا ہاؤس Bionic Films کا مالک ہے، نے اپنی گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، اور غلطی اپنی ہونے کے باوجود اُس غریب شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شخص کی بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں، لیکن سلمان فاروقی، خود کو "سرکاری افسر” ظاہر کر کے، مسلسل دھمکیاں دیتا رہا، متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر سیٹھ نے مارا، عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکے کا پتا نہیں لڑکی قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    https://x.com/IbadAhmed400/status/1929427045978710051

    یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بااثر افراد قانون سے کھیلتے ہیں اور کمزوروں کو روند ڈالتے ہیں سوال یہ ہے کہ انہیں یہ طاقت کون دیتا ہے؟ اور قانون کب حرکت میں آئے گا؟-

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ابھی تک کسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا تحقیقات کررہے ہیں فوٹیج میں تشدد کرنے والے با اثر شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نےبتایا کہ بااثر ملزم کی گرفتاری کیلیے اس کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم کا دفتر بند ہےواقعے کی شکا یت پولیس کو نہیں دی گئی، فیملی کی بھی تلاش جاری ہے،ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے کیا گیا تاکہ عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 3 جون کو لاہور پہنچے گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون کی رات 1:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    تیسری اسپیشل ٹرین 4 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے عیدالاضحی کے دوران کراچی سے دیگر شہروں کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی، اور ریلوے کی جانب سے مسافروں کے رش کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

    بنگلہ دیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب واقع تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی ساخت تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے: یوریشین، انڈین، اور اریبین پلیٹ۔ زیر زمین گرمی کے جمع ہونے سے یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔

    زلزلے کی لہریں دائرے کی صورت میں اردگرد کے علاقوں تک پھیلتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک بار شدید زلزلہ آ چکا ہو، وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آنے کا امکان رہتا ہے۔زلزلہ دراصل قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کا نتیجہ ہوتا ہے، اور یہ توانائی بعض اوقات آتش فشاں لاوے کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

    اکثر زلزلے ان علاقوں میں آتے ہیں جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین کی سطح پر لرزش محسوس ہوتی ہے۔جب پلیٹوں کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ اچانک خارج ہوتا ہے، تو اس سے سائزمک ویوز پیدا ہوتی ہیں، جو زلزلے کی لہروں کی صورت میں زمین کو ہلا دیتی ہیں۔

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

  • پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    پاک بحریہ نے ملک کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا، جن کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ حفاظتی مشقیں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کی گئیں، جن میں پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثوں نے شرکت کی۔مشقوں کا بنیادی ہدف بحری تنصیبات کے تحفظ کے لیے موجودہ طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کا جائزہ لینا اور انہیں مزید بہتر بنانا تھا۔ مختلف یونٹس نے مربوط کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے آپس میں تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

    ان مشقوں کے دوران غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور فورسز کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین نے مشق کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا اور بندرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کو سراہا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحری تنصیبات اور بندرگاہوں کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ معیشت کے استحکام کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ یہ مشقیں اس عزم کا اظہار ہیں کہ پاک بحریہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

  • ڈی ایچ اے کراچی میں کام کے دوران گیس لائن پھٹنے سے دھماکہ

    ڈی ایچ اے کراچی میں کام کے دوران گیس لائن پھٹنے سے دھماکہ

    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے خیابانِ جہانزیب میں ہفتے کے روز ترقیاتی کام کے دوران زیرِ زمین گیس لائن پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب کھدائی کے دوران گیس لائن کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور گیس کمپنی کو مطلع کر دیا گیا۔گیس لیکیج کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت گیس کمپنی کی مرمتی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے جو جلد لائن کی مرمت کرے گی۔

    ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید 1,400 روپے کم

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید 1,400 روپے کم

    ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا، فی تولہ 24 قیراط سونا 1,400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے پر آ گیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 1,100 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار 872 روپے میں فروخت ہوا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 24 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 456 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے کمی کے ساتھ 2 ہزار 962 روپے میں فروخت ہوئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 288 ڈالر پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے کا ہو گیا تھا۔

    ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

  • شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے” کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک عالمی وبا ہے، جو ہر سال لاکھوں افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ صحت مند زندگی ہمارا بنیادی حق ہے اور ہمیں تمباکو جیسے مہلک عناصر سے خود کو اور اپنی آئندہ نسلوں کو بچانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول فراہم کرنا حکومت سندھ کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف ایک نقصان دہ عادت ہے بلکہ یہ متعدد مہلک بیماریوں کی جڑ بھی ہے۔ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے تمباکو سے متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی اس مہلک عادت سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • غیرقانونی کال سینٹر  کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان پر غیرقانونی طریقے سے کال سینٹر چلانے کے درج مقدمے کے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہوا، تاہم چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کیا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ وقت درکار ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق کچھ مطلوبہ ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چالان تاخیر کا شکار ہوا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے،بھارتی جنرل انیل چوہان کا اعتراف

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  • پاکستان ریلویز کی 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

    پاکستان ریلویز کی 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

    پاکستان ریلویز نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 ارب روپے زیادہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں 77 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ یہ کامیابی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، ہم پاکستان ریلویز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے ریلویز کی کارکردگی کو بہتری کی طرف گامزن قرار دیا۔

    پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں سے آمدن 42 ارب روپے، مال گاڑیوں سے آمدن 29 ارب روپے جبکہ دیگر ذرائع (جیسے پارسل، زمین، اشتہارات سے 12 ارب روپے کی آمدن ریکارڈ ہوئی.تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان ریلویز کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور موجودہ مالی سال کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ درست منصوبہ بندی اور محنت سے قومی اداروں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

    سگریٹ کا پیکٹ، غریب کی جیب میں زہر، قوم کی صحت پر حملہ.تحریر: لائبہ

    سوراب حملہ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی شدید مذمت، شہید کو خراج عقیدت

    پاکستان میں تمباکو نوشی کا سنجیدہ مسئلہ.تحریر:حنا سرور