Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی ہوئی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا۔ 1039 پوائنٹس تک محدود ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

    پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

    کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

  • کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

    کراچی،ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔شوہرنے بتایا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی۔مقتولہ کے شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔

    ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتولہ کے شوہر عرفان آبدیدہ ہو گئے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔شوہر نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    بی ایل اے،بی وائی سی، اختر مینگل ، دہشت گردی کا نیا گٹھ جوڑ بےنقاب

    چین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کر دیا

    خیبر سے کشمیرتک،ملکی ترقی میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

  • صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

    صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی: صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر ایک پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ پاکستان انفارمیشن کمیشن اینڈ کمیونیکیشن ایکٹ (پیکا ایکٹ) کے تحت سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ پولیس نے اس مقدمے میں ملوث پولیس افسر ایس آئی او ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس آئی او ابرار شاہ کی تعیناتی ابراہیم حیدری تھانے میں تھی اور اسی افسر نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پوسٹ کیے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابرار شاہ کی اس پوسٹ نے نہ صرف میری بلکہ دیگر شہریوں کی دل آزاری کی۔ اس اقدام کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکام اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور ایسی پوسٹوں کو روکنے کے لیے قانون کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    یاد رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی شخص کے خلاف نازیبا مواد پوسٹ کرنے یا کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

  • ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست ریگولر بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ریگولر کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست کو ریگولر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ بینچ کو 14 روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس پر منشیات برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ ای) فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ (گانجا) برآمد ہوا تھا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ کیس کو جلد نمٹانے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ریگولر بینچ کرے گا۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

  • عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی پورٹ سے دبئی بھیجی جانے والی مصالحوں کے پیکٹ سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 208.643 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔کراچی پورٹ سے دبئی جانے والی کھیپ میں مصالحے کے پیکٹس سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کورئیر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود سلائی مشین میں چھپائی گئی 1.887 کلو آئس برآمد کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں ایک کارروائی میں دوحا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 عدد کمپیوٹر ٹیبل میں چھپائی گئی 996 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملتان روڈ لاہور پر بس ٹرمینل کے قریب مسافر کے ٹرالی بیگ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ حیدرآباد میں جامشورو کے قریب بس میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان کراچی ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ملزمان سے 2 غیر قانونی 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، ایل ای ڈی اور گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے جعلی پولیس یونیفارمز سمیت جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بلاول خلجی اور سید وقاص حسین شامل ہیں۔

    کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن، جڑواں شہروں سے 60 افغان گرفتار

    مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی

    مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا دورہ، بروقت تکمیل پر زور

  • کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35.8 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد رہا، نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب دوپہرکے وقت حدت محسوس کی گئی،دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 44.5 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن، جڑواں شہروں سے 60 افغان گرفتار

    مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی

    مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا دورہ، بروقت تکمیل پر زور

  • مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی

    مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی

    مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات نے بتایا کہ یہ کمی فروری کے مقابلے میں آئی ہے جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی علامت ظاہر ہو رہی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ 2.11 ارب ڈالر رہا۔ مارچ 2025 میں درآمدات میں ماہانہ 1 فیصد کمی آئی اور یہ 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ برآمدات میں ماہانہ 5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.61 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17.90 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 17.12 ارب ڈالر تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا جو کہ 24.69 ارب ڈالر رہی جب کہ درآمدات میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 42.59 ارب ڈالر تک پہنچا۔

    ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  • مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا دورہ، بروقت تکمیل پر زور

    مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا دورہ، بروقت تکمیل پر زور

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے زیر تعمیر جام صادق ، قائد آباد انٹرچینج اور شاہراہِ بھٹو کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔معائنے کے دوران وزیر اعلی سندھ نے منصوبے کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کا اہم مقصد جام صادق انٹرچینج کا معائنہ تھا جو ایک اہم ٹریفک گزرگاہ ہے۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین ماہ کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ نے ا سے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    انہو ں نے شاہراہِ بھٹو پر کاز وے کے قریب زیر تعمیر چوراہے کا بھی جائزہ لیا اور اس کی جلد تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ڈیفنس اور عائشہ مسجد کی جانب ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے موثر حل نکالے جائیں تاکہ شہریوں اور مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ایک اہم پیشرفت کے تحت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کو آئندہ تین سالوں میں کراچی سی پورٹ سے منسلک کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ رابطہ ملک بھر میں سامان کی موثر نقل و حمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد کراچی پورٹ ٹرسٹ کو شاہراہِ بھٹو سے جوڑنا ہے جس سے لاجسٹکس کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔

    انہوں نے یلو لائن جام صادق پل کا بھی دورہ کیا اور وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اس منصوبے کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ مجوزہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے تفصیلی نقشے تیار کیے جائیں جو آئندہ بدھ یا جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔قائد آباد انٹرچینج کے دورے سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو ٹول پلازہ پر خود ٹول ٹیکس ادا کرکے قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی۔

    قائد آباد انٹرچینج کے دورے کے دوران وزیر اعلی مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ انٹرچینج کے داخلہ اور اخراج کے ریمپس مکمل ہو چکے ہیں اور اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مسافروں کی سہولت کیلئے انٹرچینج کو جلد ٹریفک کیلئے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلی سندھ نے قائد آباد سے سموں گوٹھ تک چار کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی جو سموں گوٹھ میں انسانی آبادکاری کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔کراچی کے شہری انفراسٹرکچر میں تیز ترین تبدیلی کے دوران وزیر اعلی سندھ کا دورہ سندھ حکومت کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کی روانی اور رابطے کو بہتر بنانے کیلئے اس اہم منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائے گی۔

    آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی