Baaghi TV

Category: کراچی

  • بھارت سے واپس  آئے  بہن بھائی کو مفت سرجری کی پیشکش

    بھارت سے واپس آئے بہن بھائی کو مفت سرجری کی پیشکش

    این آئی سی وی ڈی نے بھارت سے واپس آنے والے بہن بھائی کے لیے مفت دل کی سرجری کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق این آئی سی وی ڈی نے ایک اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ، جن کی جانب سے عبداللہ اور اس کی بہن کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ میں ماہرامراض قلب اطفال، ماہر بیہوشی، اور سی ٹی اسکین کے ماہر شامل تھے۔ عبداللہ اور اس کی چھوٹی بہن کی سرجری این آئی سی وی ڈی کراچی میں کی جا سکتی ہے۔ این آئی سی وی ڈی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کی مزید ضرورت باقی نہیں رہی۔

    بچوں کے والد کواین آئی سی وی ڈی کی سینئر میڈیکل ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔والد راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) ماہرین سے رائے لینے کے لیے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ 2 پاکستانی بچے، 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا، جو پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا ہیں، بھارتی اقدام کے بعد بچوں کو بغیرعلاج بھارت سے اچانک پاکستان واپس آنا پڑا۔

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

  • ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    پاکستان ریلوے نے نیشنل بینک کے اشتراک سے کراچی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطانق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم سروس کا اقدام وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے وژن کا عملی مظہر ہے، روزانہ70,000 مسافر ان دونوں مرکزی اسٹیشنز سے سفر کرتے ہیں، اے ٹی ایم سہولت کی عدم دستیابی کی باعث مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب سے شروع ہوگا، اے ٹی ایم سہولت کو کراچی سٹی اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنز تک وسعت دی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے نیشنل بینک سے 10 مئی سے پہلے اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی باضابطہ درخواست کی ہے، پاکستان ریلوے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے نیشنل بینک کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

  • کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر اور ٹرالر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر (ایل اے 755) نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد گزرنے والے شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ کلیئر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹرٹینکرمیں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل خاکستر ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ ریحانہ زوجہ مشتاق کے نام سے کی گئی۔

    حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا زخمی شوہر کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر میمن نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا شوہر گھروں میں کام کرتے ہیں اوراسی سلسلے میں کورنگی سے ڈیفنس جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کی زد میں آنے والی موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ واٹر ٹینکرکو بھی تحویل میں لے لیا۔

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • کال سنٹر کامقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    کال سنٹر کامقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے،بعدازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے، عدالت نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،منتظر مہدی نے کہا کہ قانون سازی کے بعد خصوصی عدالتیں بننی ہیں، قانون سازی ابھی ہوئی ہے، تھوڑا وقت لگے گا۔

  • کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر  ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی 2025 کا رنگ نکھرنے لگا ہے،ہزاروں گائے، بیل،بچھڑے،بکرے اور اونٹ مویشی دوست منڈی کی زینت بن چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر کی مویشی منڈی چھوڑ کر نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کھچے چلے آئے ہیں کیونکہ ہمیں یہاں ہر رنگ و نسل کا جانور قربانی کے لیے آسانی سے مل جاتا ہے، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی مناسب ہیں، خوبصورت قربانی کے حانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی زینت بن رہے ہیں ، ساییوال،گلابی،چولستانی اور سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا دکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ خوبصورت نقش ونگار کے ریگساتی،کوہ مری، لاڑی اور ٹاکری نسل کے بھورے اور سفید اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں.

    وی وی آئی پی اور وی آئی ہی بلاکس میں کراچی کے مختلف فارم ہاوسز سے آنے والے تگڑے اور بھاری بھرکم جانور وں نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، کنڈیارو سے آئے ہوئے بیوپاری نے کہا کہ ہر سال خرید وفروخت کی غرض سے قربانی کے جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی لاتے ہیں ہمارے اور بھی جانور راستے میں ہیں جو س میلہ مویشیاں کی زینت بنیں گے.

    دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ناردرن بائی پاس مویشی منڈی شہاب اکرام نے بکروں کے بیوپاریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ سے بکروں کے وی آئی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،بکروں کے بیوپاری جمعہ کو شام 7 بجے وی آئی پی بلاک میں بکنگ کراسکتے ہیں،شہاب اکرام ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے کہا کہ اس اقدام سے کراچی کے شہریوں کو با آسانی ہر نسل کا بکرا ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سے مل سکے گا۔

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

  • وزیر اعلی سندھ سے  ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر  کی ملاقات

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقات کی اور ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال اور پرائمری اسکول طلبہ کے لیے 578.39 ملین روپے کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق مس اوشیاما نے سندھ میں WFP کے موجودہ پروگراموں کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں ماں اور بچے کی غذائیت (MCN) پر خصوصی زور دیا گیا۔ انہوں نے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اسٹنٹنگ، ویسٹنگ، کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز (سی سی ٹی)اور فوڈ سپلیمنٹس کی تقسیم سمیت دیگر شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈبلیو ایف پی کے تعاون کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کے صحت پر مرکوز اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

    ملاقات میں نشوونما اور ممتا جیسے جاری پروگرام کے فروغ اور ایک نئی اسکول فیڈنگ اسکیم کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹری سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ مزمل ہالیپوٹو اور سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے شرکت کی جبکہ ڈبلیو ایف پی کا وفد صوبائی دفتر کی سربراہ مس ہلڈے برگسامہ اور پالیسی آفیسر مس سلمی یعقوب پر مشتمل تھا۔

    ان اقدامات میں دو بڑے پروگراموں کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ غذائی قلت کا شکار بچوں کی مدد بھی شامل ہے جن میں ایک وفاقی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نشوونما اور دوسرا صوبائی مدر اینڈ چائلڈ سپورٹ پروگرام (ممتا) شامل ہیں۔ ملاقات میں دونوں پروگراموں سے متعلق ڈپلیکیشن خدشات کو بھی دور کیا گیا۔ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگرچہ کچھ اوورلیپس موجود ہیں مگر دونوں پروگراموں کے ڈیزائن بڑی حد تک تکمیلی ہیں۔

    پروگرام کا مقصد 11,000 پرائمری اسکول کے طلبا گریڈ کچھی سے 5 کو روزانہ تازہ کھانا فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنایا جا سکے۔سندھ حکومت 462.71 ملین روپے 80 فیصد جبکہ ڈبلیو ایف پی 115.68 ملین روپے (20 فیصد فراہم کرے گی۔ یہ اقدام کلاس روم میں بھوک سے نمٹنے، توجہ اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے اور لڑکیوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور صنفی امتیاز کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

  • بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ انڈیا ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام

    جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا، اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی تھی۔

  • کراچی میں ریلوے کی 954 ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف

    کراچی میں ریلوے کی 954 ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف

    اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کا 10 واں اجلاس پاکستان ریلوے کراچی کے دفتر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت رائے حسن نواز خان، ممبر قومی اسمبلی نے کی۔

    اجلاس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔ بعد ازاں، پاکستان ریلوے کراچی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے کمیٹی کو کراچی ڈویژن میں اراضی کے قبضوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ڈویژن کی کل ریلوے اراضی 19,594 ایکڑ ہے، جس میں سے 954 ایکڑ اراضی پر نجی افراد کا قبضہ ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران تقریباً 340 ایکڑ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے کمیٹی کو ریلوے اراضی پر قبضے ہٹانے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن میں سب سے اہم مسئلہ صوبائی حکومت سے ریلوے اراضی کی ملکیت کی منتقلی کا تھا۔ کمیٹی نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی سفارش کی اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ایک ماہ کی مدت دی تاکہ وہ ریلوے اراضی کے قبضے پاکستان ریلوے کے حوالے کریں، ورنہ ان چیف سیکریٹریز کو اجلاس میں بلایا جائے گا تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

    اس کے بعد، کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ، کیماڑی کا دورہ کیا تاکہ وہاں مال برداری کی ٹرینوں کے ذریعے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے طریقہ کار کو ملاحظہ کیا اور اس کے لیے بنائی گئی مکینزم کی تعریف کی۔آخر میں، کمیٹی نے کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ اسٹیشن کی حالت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے کمیٹی کو اس دورے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

  • سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا  اقدام

    سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اقدام

    پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس نئی سروس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، سفر کو محفوظ بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔سندھ حکومت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس منصوبے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں کیا گیا، جب کہ سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

    سئیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایک ایکس پر ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سروس نہ صرف خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گی بلکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس میں خواتین کے لیے خصوصی پنک ٹیکسیوں کے علاوہ عام شہریوں کے لیے نارمل ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی، جنہیں آسانی سے موبائل ایپ کے ذریعے طلب کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    بھارتی شہر میں خوفناک آگ، 14 افراد ہلاک

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پہلگام ڈرامہ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی خفیہ دستاویزات لیک،مقصدپاکستان کو بدنام کرنا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو خود قتل کیا،مبشر لقمان

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

  • دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔

    دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔

    حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے آئے تھے، بعدازاں ان کے شوہر بن گئے اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے، ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کچھ اس انداز میں بیان کی کہ سننے والوں کے ہوش اڑ گئے۔

    انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی وہ اور اس کی ماں میرے پاس اپنے کیسز کے سلسلے میں آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر میں اس سے کبھی دل سے نہیں جڑا۔‘

    حکیم شہزاد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک مددگار طبیعت کے مالک ہیں اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ دانیہ کے قانونی معاملات میں مدد کرتے رہے، تو لوگ افواہیں پھیلائیں گے اسی بدنامی کے خوف سے انہوں نے دانیہ سے شادی کرلی، نہ دل کی آواز پر، نہ کسی جذبے کی بنیاد پر، بلکہ محض ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کے تحت۔

    ان کی اس کھلی بات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا لوگوں نے نہ صرف حکیم شہزاد کے الفاظ کو بے رحم اور توہین آمیز قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ جس عورت کے ساتھ نکاح میں بندھے ہیں، کم از کم اس کے بارے میں اتنی سرد مہری سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    ایک صارف نے لکھا، ’’تم دونوں ایک دوسرے کے لائق ہو۔‘‘ ایک اور نے کہا ’’اگر وہ کسی شریف گھرانے سے ہوتا، تو یوں بیوی کو نیچا نہ دکھاتا،ایک نے کہا کہ ’’آج جو تھوڑی بہت شہرت ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے، اور بدلے میں یہ سلوک؟‘‘