Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ،پانی کی مین لائن پھٹ گئی،  علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان

    کراچی ،پانی کی مین لائن پھٹ گئی، علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان

    کراچی شہر میں جامعہ کراچی کے قریب پانی کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا، متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے رہائشی بلاک کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ کی لائن صبح ساڑھے نو بجے پھٹنے سے چند منٹوں میں ہی علاقہ زیر آب آگیا صورتحال سیلابی منظر پیش کرر ہی تھی پانی کا باو انتہائی تیز تھا کئی گھنٹے تک پانی بہتا رہا جو مکانا ت میں داخل ہوگیا گھروں کا فرنیچر خراب ہوگیا گاڑیاں خراب ہو گئیں، گھر کے مرکزی دروازے ٹوٹ گئے اور متعدد رہاشی آبادی زیر آب آگئی۔ علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

    واٹر کارپوریشن حکام تاخیر سے پہنچے اور پانی کا وال بند کر نے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں نہیں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثرہو گئی ہے۔کراچی میں مرکزی لائنیں پھٹنا ، رساو آنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے پندر سے بیس دن میں کوئی نا کوئی اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے اس حوالے سے ترجمان واٹر کا رپوریشن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے قریب واقع واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔

    سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ لائن کی فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ترجمان کے مطابق عملے کی بحفاظت اور مثر انداز میں مرمتی کام کرنے کے لیے پانی کے پریشر کم کردیا گیا ہے اور مرمتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت کا کام چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا اور اسے 96 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی متاثرہ علاقوں میں چنیسر ٹان جناح ٹان لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکا.

    سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف، نیب کے مقدمات ختم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

  • سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    سندھ تو دور ، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں، شرجیل میمن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔”شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ عمر ایوب کی وفاداریاں ہمیشہ بدلتی رہی ہیں اور وہ نہ صرف سندھ بلکہ اپنے قائد عمران خان سے بھی مخلص نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ "سندھ تو دور کی بات، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں۔”پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعوی کیا کہ عمر ایوب اس وقت پی ٹی آئی کے اندر اپنا علیحدہ گروپ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ وہ پارٹی کے اندر اپنی اہمیت بڑھا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ "عمر ایوب جیسے پی ٹی آئی کے کچھ لیڈران مسلسل دعاگو ہیں کہ ان کی پارٹی کے بانی ہمیشہ جیل میں رہیں اور وہ اپنی دکان چمکاتے رہیں۔”شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر شناخت پیپلز پارٹی نے ہی دی ہے۔

    احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف، نیب کے مقدمات ختم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

    سابق بھارتی بیوروکریٹ نے پہلگام حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

    پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو ہتھیار بانٹ دیے

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں معاشی بے یقینی اور سیاسی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان میںسونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کچھ کمی ضرور آئی، مگر قیمتیں اب بھی تاریخی سطح پر برقرار ہیں۔

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھارتی اشتعال انگیزی پر رابطہ

    سابق بھارتی بیوروکریٹ نے پہلگام حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

    پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو ہتھیار بانٹ دیے

  • بلاول بھٹو سے پارٹی  رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

  • حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    حج آپریشن 2025 کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے، پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق قومی و نجی ائیرلائن سمیت سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی۔ پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کے لیے جائیں گے.

    بتایا گیا کہ پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز تک جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

  • کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی میں دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین کے پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آرز کے متن کے مطابق 200 سے زائد نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس افسران مظاہرین کو سمجھانے گئے تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین نے پولیس موبائل بھی نذر آتش کی، مشتعل افراد کے حملے میں اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹان تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاون تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلا گھیرا کے واقعے کے وقت موجود افراد کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کو توڑنے کے بعد نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

    حکام کے مطابق مشتعل ہجوم میں چہروں کی شناخت سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، شرپسند عناصرکی حاصل کردہ فوٹیجزز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ہجوم میں موجود ملزمان کے چہروں کی شناخت کیلئے دیگر تحقیقاتی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی۔پرتشدد ہجوم میں موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے بلٹ پروف جیکٹ بھی چھینی، ایک شرپسند کو فوٹیج میں پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

  • بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو   پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان کو شملہ معاہدے سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی کا حق حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کی پاکستان نے واضح طور پر مذمت کی ہے، کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ملک ہے پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہہنا تھا کہ ہم صرف اپنے ملک سے نہیں بلکہ پورے خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ہر دہشت گردی کے واقعے کا فوری الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، جو ماضی میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (واٹر ٹریٹی)پر یکطرفہ اقدام کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ وہ معاہدے کو نہیں مانتا، حالانکہ ماضی میں جنگوں کے باوجود ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل کا بوجھ مسلمانوں اور پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ کشمیر اور واٹر ٹریٹی پر بھارت کی قانونی پوزیشن انتہائی کمزور ہے اور اگر پہلگام حملے پر بھارت نیوٹرل انکوائری سے انکار کرتا ہے تو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے تنازعے کو پانی سے جوڑنا بھارت کی کمزور قانونی پوزیشن کو چھپانے کی کوشش ہے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے۔ نان اسٹیٹ ایکٹرز دونوں ملکوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان کا مشترکہ بندوبست ضروری ہے۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے، جبکہ بھارت بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا رہا ہے۔وزیراعظم سے حالیہ ملاقات پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات پر ہم اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جنگی ماحول نہ بنایا جائے۔

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

  • تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز نے کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو کے الیکٹرک کے بورڈ میں بھی بیٹھنے نہیں دیاجارہا، سعودی سرمایہ کار اب مبینہ طور پر حکومت پاکستان اور اسپیشل انویسمنٹ فنانشل کونسل کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے۔ یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے ۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کرنے میں ناکام رہی۔مالیاتی کارکردگی کے لحاظ سے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کے مقابلے میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کے الیکٹرک کے اسٹاک کی قیمت کا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دوسری جانب کے الیکٹرک کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے متعلق ایک بیرونی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح کے الیکٹرک اپنی اندرونی نا اہلیوں کو پورا کرنے کیلیے کراچی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک حکومت کا ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے تاہم کے الیکٹرک سے حکومت کوئی ڈیویڈنڈ نہیں ملا ہے اور کے الیکٹرک کے اسٹاک کی قیمت نہیں بڑھی۔رپورٹ کے مطابق درحقیقت حکومت ہر سال کے الیکٹرک کو تقریبا 200 بلین سبسڈی فراہم کررہی ہے ! یہ بڑے پیمانے پر سبسڈیز جزوی طور پر اسٹریٹجک قیادت کی کمی اور ناقص انتظام کی وجہ سے ہے۔مجموعی طور پر کے الیکٹرک کو قانونی تنازعات، مبینہ غیر قانونی کنٹرول اور انتظامیہ کی مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے سنگین مسائل کا سامناہے ۔

    اس صورت حال نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو دور کر دیا ہے بلکہ کراچی کے شہریوں پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ متعلقہ حکام کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

  • یکم ذو القعدہ  کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    یکم ذو القعدہ کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    کراچی:پاکستان میں ذوالقعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

    فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 1.439 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالرتھا۔

    18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 15.436 ارب ڈالر تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمباد لہ کے ذخائر کا حجم 10.206 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.230 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا، جاری مالی سال کے آغازسے لے کراب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 816 ملین ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخا ئر میں 623 ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم

    پہلگام ڈرامہ، کھیل بے نقاب،بھارتی خاتون کے مودی سے سوال