Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے پیپلز پارٹی نے وقار مہدی اور ایم کیو ایم نے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کو امیدوار نامزد کردیاہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وقار مہدی اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما آصف خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے-

    باغی ٹی وی : مشہور ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی تھی، اس موقع پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے مردوں کی خوبصورتی پر ہونے والی بحث کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے، وہ مجھے بہت زیادہ پیارا لگتا تھا۔

    نعیمہ بٹ نے کہا کہ وہ شخص اب میری زندگی میں موجود نہیں، وہ شخص دنیا سے جا چکا ہے، آپ کو کوئی شخص ایک بار ہی پیارا لگتا ہے جس سے آپ کی آنکھیں اور دل جڑ سکتا ہے اس شخص کے جانے کے بعد مجھے اب کسی کے خوبصورت ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب مجھے کوئی چاہ نہیں رہی ہے، اب مجھے کوئی بھی مل جائے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب بس میری سب سے ظاہری بات چیت ہی ہوتی ہے، اب کسی کی بھی اتنی اہمیت نہیں رہی۔

    اسی پروگرام میں اداکارہ نے انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا نعیمہ بٹ کا رباب کے طور پر کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوا، ان کے کانفیڈنٹ، دبنگ اور منفرد انداز نے ڈرامے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ناظرین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا، تاہم کامیابی کے اس سفر کے پیچھے کچھ تلخ تجربات بھی چھپے ہوئے تھے –

    انہوں نے کہا کہ میں نے خود یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ صرف انسٹاگرام پر دکھاوے کی دوستی کرتے ہیں، وہ اصل میں وہ نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا پر دکھا رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے واضح طور پر اپنے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کو اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود اس بات کا تجربہ ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے میرے بہت قریبی دوست ہوں، لیکن حقیقت میں وہ بالکل مختلف تھے، یہاں تک کہ کچھ مواقع پر ایونٹس کے دوران وہ مجھے اسٹیج سے دھکیلنے کی کوشش بھی کرتے رہےمیں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتی، مگر انسٹاگرام پر جو فرینڈ شپ گولز کی پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔

    ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، مداحوں کی بڑی تعداد نے نعیمہ بٹ کی صاف گوئی اور بہادری کو سراہا ہے اور کئی لوگوں نے کہا ہے کہ وہی اصل لوگ ہوتے ہیں جو سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

  • کپڑے وقت پر کیوں نہیں دیئے، شہری درزی کیخلاف عدالت پہنچ گیا

    کپڑے وقت پر کیوں نہیں دیئے، شہری درزی کیخلاف عدالت پہنچ گیا

    کپڑے وقت پر نہ دینے پر ایک شہری نے دکاندار کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ہے۔ شہری نے دکاندار سے تنگ آ کر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    درخواست گزار نے اپنے بیان میں کہا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم متعدد بار دکان پر جانے کے باوجود وہ کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔ شہری کا کہنا تھا کہ بار بار پیچھے کی جانے والی تاریخوں کے باعث اس کی پریشانی بڑھتی گئی اور بالآخر اسے اپنے بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ دکاندار کا وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے اور اس کے علاوہ ذہنی اذیت کی مد میں مزید 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا جائے۔

    عدالت نے دکاندار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اس درخواست پر کیا فیصلہ کرتی ہے اور دکاندار کو اس معاملے میں کتنی سزا ملتی ہے۔

  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ہم نیوز کی صدر کے نام پر سلطانہ صدیقی روڈ کا افتتاح

    کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ہم نیوز کی صدر کے نام پر سلطانہ صدیقی روڈ کا افتتاح

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں "ہم نیوز” کی صدر سلطانہ صدیقی کے نام پر ایک نئی سڑک کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس اہم موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم، معروف شخصیت ڈاکٹر سیف الرحمان، بشری انصاری، روبینہ اشرف، احمد شاہ، فرحان عیسی، اور ایس ایس پی زیشان صدیقی سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    افتتاحی تقریب میں ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان اور کئی دیگر معروف اداکاراؤں اور سیلیبریٹیز کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ان میں خاص طور پر ڈان نیوز کے مالک حمید ہارون اور طارق مصطفی کی خصوصی شرکت بھی قابلِ ذکر تھی۔مومنہ اینڈ درید فاؤنڈیشن کے سربراہ درید قریشی اور شنید قریشی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شنید قریشی نے اپنی والدہ کی خدمات کے اعتراف میں سڑک کا نام سلطانہ صدیقی کے نام پر رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا:”میری والدہ کی خدمات کے اعتراف میں سڑک کا نام رکھا گیا، اس پر میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”درید قریشی نے اس بات پر بھی اظہار خیال کیا کہ "ہم جب بھی ضلع وسطی آتے ہیں تو یہاں کوئی نہ کوئی نیا کام ہورہا ہوتا ہے، جو اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا عکاس ہے۔”

    ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے سلطانہ صدیقی کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا”سلطانہ صدیقی صاحبہ اس ملک کا فخر ہیں، اور ان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔”تقریب کے دوران ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی نے سلطانہ صدیقی کو ایک شیلڈ بھی پیش کی، یہ تقریب اس بات کا عکاس ہے کہ سلطانہ صدیقی کی خدمات کو نہ صرف عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی شخصیت کو قومی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

    غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

    زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری سے منافع کی بیرون ملک منتقلی بھی تیز ہوگئی ۔

    باغی ٹی وی کو موصول اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 کے مقابلے میں مارچ 2025 میں منافع کی منتقلی 140 فیصد زائد رہی ، مارچ 2025 میں 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر مارچ 2024 میں 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا ، منافع کی منتقلی میں سال بہ سال 107 فیصد اضافہ ہوا ، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاور سیکٹر سے منافع کی منتقلی 189 فیصد اضافے سے 32 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی ۔

    رواں مالی سال کے نو۔ماہ کے دوران فوڈ سیکٹر سے 167 فیصد اضافے سے 29 کروڑ ڈالر کا منافع باہر گیا ، فنانشل بزنس سے منافع کی منتقلی 62 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔کمیونی کیشن سیکٹر سے غیرملکی منافع کی منتقلی 666 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی ، تیل و گیس کی تلاش کے شعبے سے 13 فیصد اضافے سے 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا.

    پیپلز پارٹی کے ساتھ نہروں والا مسئلہ حل کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

    راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

    گوگل طلبہ کو اے آئی ٹولز اور 2ٹی بی اسٹوریج بلکل مفت فراہم کرئے گا

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

  • گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط بھیج کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے خبردار کیا کہ جاری ہڑتال سے قابلِ تلف پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی، اور سندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتوں کو خام مال نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوگی جبکہ کاروبار پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا، جو کہ ڈالرز میں لگنے والے چارجز کی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد سے ٹریڈ وار میں مصروف ہے، اور پاکستان ہڑتال کے باعث یرغمال بن چکا ہے۔حکومت کی خاموشی اور بے عملی پر کاروباری طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے۔

    جاوید بلوانی نے خبردار کیا کہ ہڑتال کے نتیجے میں کاروبار کی بندش، بیروزگاری اور سرمایہ کاری کا نقصان ہوگا۔کراچی چیمبر نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری مذاکرات اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر کے مطابق بندرگاہوں پر پھنسے کنسائمنٹس کی ہنگامی بنیادوں پر کلیئرنس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہڑتال جاری رہی تو تجارتی نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، وزیراعظم سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کرتے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    اسحاق ڈار کا دورہ افغانستان، اچھی پیش رفت ہے.کاظمی

  • ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا بلاول بھٹو نے کہا، آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑوں گا۔سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں۔میں اسلام آباد کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عوام کے مطالبے کو دیکھیں اور سمجھیں، ہمارے اعتراضات کو مانیں، ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں میرے پاس اگر کوئی چیز ہے تو وہ یہ عوام ہیں،

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو، بھٹو کے سپاہیوں کو عمر کوٹ کی سیٹ میں تیر کی جیت مبارک ہو، سندھ کی عوام نے ایک بات پھر ثابت کردیا ہے ، چاہے جو بھی سامنے ہو سندھ کی عوام نے ثابت کیا نہ میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف تیر کا۔ انہوں نے کہا کہ فوتگی والی سیٹ تھی، یوسف تالپور صاحب اس صوبے کا سینیئر ممبران اسمبلی تھا، اپوزیشن جماعتوں کو اصولی طور پر اس الیکشن کو بلامقابلہ کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد میں بیٹھے تجزیہ کار کنفیوز بنے ہوئے تھے، کنفیوز تھے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو شکست دلوائیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر تھے، 17 جماعتیں سب اکھٹے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے، عمرکوٹ کی عوام کا شکر گزار ہوں تاریخی شکست دی ان کو ، یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، آپ نے اسلام آباد والوں کو شکست دلوایا ہے، آپ نے ان منافق سیاستدانوں کو شکست دلوائی جو میرے اور کارکنان کے درمیان فاصلہ بنانا چاہ رہے تھے، عوام نے ان کو صاف پیغام بھیجا کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں، عمر کوٹ کی عوام نے ثابت کیا کہ اس صوبے کی عوام کینالوں کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ میری اور آپکی جنگ ہے ، پانی کا یہ ایسا مسئلہ ہے جو وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم عالمی سطح پر پاکستان کو مسئلے میں ڈال سکتی ہے۔

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی

    پی ایس ایل 10، کراچی کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

  • شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

    شدید گرمی اور انٹر کے امتحانات کے باعث نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل گیمز یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے، سندھ اولمپکس نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کے انتظامات نہیں کیے جاسکے تھے بیشتر گراؤنڈز اسپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کا کام بھی نہیں کروایا گیا تھا
    .

    نیشنل گیمز 13 روز بعد یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔ یاد رہے کہ سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے حالانکہ مئی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سب کو علم تھا انٹر کے امتحانات کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کیا جاچکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کا لوگو تیار ہوا نہ ہی ٹارچ ریلے شروع کی جاسکی۔نیشنل گیمز اس پہلے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں گیمز ملتوی کردیے گئے۔نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا دورہ افغانستان، اچھی پیش رفت ہے.کاظمی

    سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

    سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

  • ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

    ٍکراچی، گھر میں گیس لیکیج دھماکا، ملازمہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ میں گیس لیکج دھماکے کے باعث گھریلو ملازمہ جاں بحق اور لڑکی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا کہ کلفٹن تین تلوار گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان لڑکیوں سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔دوران علاج جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 20 سالہ کلثوم دوران علاج دم توڑ گئی، زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ سدرہ اور50 سالہ فیاض شامل ہیں۔

    اس حواے سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او کلفٹن نے بتایا کہ فیاض 80 فیصد جھلسا ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ، جاں بحق کلثوم گھریلو ملازمہ تھی۔انھوں نے بتایاکہ لیکج کے باعث گیس فلیٹ میں بھری ہوئی تھی گھریلو ملازمہ نے باورچی خانے میں جیسے ہی چولہا جلایا تو دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

    سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

    3 ماہ میں لاکھوں پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے گئے

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

  • کراچی‘  2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی‘ 2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

    کراچی پولیس کے مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں سگے بھائی ہیں، جب کہ تیسرا گرفتار ملزم خرم حسین دیگر 2 گرفتار ملزمان کا بہنوئی ہے۔

    ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ٹنڈوآدم میں قتل کا انکشاف بھی کیا ہے۔ملزمان کراچی سے رشتے دار کے کہنے پر ایک رشتے دار کو قتل کرنے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ملزمان نے ٹنڈو آدم میں قتل کی واردات کے دوران 47 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔

    رقم لوٹنے کے بعد منہ پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماریں۔ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کرایے پر گاڑی حاصل کر کے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ ملزمان نے لوٹی گئی رقم حیدر آباد میں چھپائی۔ تینوں ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا