Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم  سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

    کراچی شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہ تھا کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا۔ مقتول عامربھٹوکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھا، حملہ آور عامر کے دفتر آئے بات چیت کے بعد فائرنگ کردی۔ حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش ہے۔

    ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کی علاقے گلشنِ ضیاء میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین کے جاں بحق ہونے کا سانحہ،ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مؤثر اور فعال تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔تشکیل کردہ ٹیم ایس پی اورنگی ڈویژن کی قیادت میں موقع واردات اور اطراف کے علاقوں میں تفتیشی عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج، ٹیکنیکل شواہد اور انٹیلیجنس بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔قانون شکن عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پولیس ہر پہلو سے واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں مدعو کیا گیا، روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال بھی کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔

    سردار یوسف نے کہا کہ عازمین حج سعودی ائیر پورٹ پر اتر کر براہ راست اپنی رہائش گاہوں میں منتقل ہونگے، لاہور ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی روانگی کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کیمعاملے پرجہاد کا فتوی آیا ہے، ان کا کام فتوی دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھی فلسطین میں جاری جنگ وجدل کی مذمت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

  • کراچی سمیت سندھ  میں بدستور گرمی  جاری

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    ارلی وارننگ کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہید بینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 38.5 ڈگری، جناح ٹرمینل پر37.5 ڈگری، ماڑی پور 36.5 ڈگری، شاہراہ فیصل 35.5 ڈگری اور بن قاسم میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • جی ڈی اے نے عمرکوٹ  کےضمنی انتخابات کا  رزلٹ مسترد کردیا

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

    جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی زدہ رزلٹ کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ پریس بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہاکہ پہلے دن سے ہمارے امیدوار لالچند مالہی نے پریس کانفرنس کے ذریعے سے الیکشن کمیشن اور دیگر اعلی حکام تک جن خدشات کا اظہار کیا تھا ، وہ تمام درست ثابت ہوئے ۔پولیس اور مقامی انتظامیہ کو وزیر اعلی اور دیگر با اثر رہنمائوں نے زرداری لیگ کو جتوانے کا ٹاسک دیا تھا جو انہوں نے پورا کر کے دکھایا پولنگ اسٹیشنوں کے اندر مسلح افراد بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے اور پولیس ان جعلی ٹھپہ مار چیئرمینز ، وائیس چیئرمینز کائونسلروں اور پارٹی عہدیداروں کے سامنے تعینات عملہ بے بس تھا،.

    انہوں نے مزید کہا کہ عمرکوٹ کی عوام نے دریائے سندھ بچایو تحریک کے امیدوار لالچند مالہی کو فارم 45 کے تحت کامیاب کرا دیا ہے ، اور دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے اور سندھ میں غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ کے حامی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو عوام نے مسترد کردیا ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ فارم 47 کا طوق ایک دفعہ پھر پیپلز پارٹی کے گلے میں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کا کردار بھی وہی پرانا رہا ، لحاظہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ اداروں کو بدترین دھاندھلی کا نوٹیس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، سندھ کی عوام ان نتائج کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں یہ جعلی مینڈیٹ سندھ بھر میں بھیانک نتائج کا حامل ہوگا

    پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے،مریم نواز

  • فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

    فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کیساتھ 3329 ڈالر ہوگئی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 68 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

    مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

    کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے9 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 7 ارب ڈالر زائد رہیں گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ ترسیلات کی مالیت 21 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات کی مالیت 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔

  • ویکسین سے انکار کرنے والے لوگوں کو اعتماد دلائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    ویکسین سے انکار کرنے والے لوگوں کو اعتماد دلائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر ایک بچے کو پولیو وائرس سے بچانا ہے، سندھ کو پولیو فری پاکستان کا ماڈل صوبہ بنائیں گے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پولیوٹاسک فورس کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے انسداد پولیو مہم سے قبل صوبےمیں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا، علماء، طبی ماہرین کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائےوزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز21 تا 27 اپریل کو ہو رہا ہے، ہمیں ہر ایک بچے کو پولیو وائرس سے بچانا ہے، سندھ کو پولیو فری پاکستان کا ماڈل صوبہ بنائیں گے۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ویکسین سے انکار کرنے والے لوگوں کو اعتماد دلائیں انہیں سمجھائیں اور قائل کرنے کی کوشش کریں، ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پرنگرانی یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ نے افسران اورمنتخب نمائندگان کو پولیو ٹیموں سے مکمل تعا ون، سیکیورٹی اقدامات اور ہائی رسک یوسیز کی نگرانی کرنےکی ہدایت بھی کی۔

    تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،چین

    کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

    وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

  • کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی.

    باغی ٹی وی : کمشنر کراچی نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے ایک اور حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہو گی، کمشنر نے پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پرلگائی ہے۔

    کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 تک شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جس کا اطلا ق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہو گی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے

    اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی،اسی طرح ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔

    وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

  • کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور اگر اسے زبردستی جاری رکھا گیا تو ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی، لیکن قومی مفاد اور صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا بھی ممکن نہیں، سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے جب کہ حالیہ جائزے کے مطابق پانی کی اتنی مقدار دستیاب ہی نہیں کہ اس منصوبےکو جاری رکھا جاسکے مجھے امید ہےکہ وزیراعظم اور سیاسی قیادت دانشمندانہ فیصلہ کرے گی اور نہروں کا منصوبہ منسوخ کیا جائے گا۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے کو ڈراپ کر دیں گے ایس آئی ایف سی بہت بہتر کام کر رہی ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں گے۔

    اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فرنیچر ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد اسٹالز پر عوام کو فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائن کے جدید رجحانات سے روشناس کرایا جا رہا ہے پاکستان میں معدنیات کی کمی نہیں، تاہم ٹیکنیکل مسائل درپیش ہیں انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ صوبوں کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے تانے بانے ملک دشمن عناصر سے ملتے ہیں اور ان کے خلاف ہر قسم کا ایکشن ہونا چاہیے تمام سیاسی رہنما محب وطن ہیں، اور سب کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہو نا چاہیے، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے پاکستان دشمن قوتوں سے ملتے ہیں اور آرمی چیف کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں جو عناصر دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروا ئی ہونی چاہیے۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    انہوں نے فوج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا اور عراق کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جہاں پہلے ان ممالک کی افواج کو کمزور کیا گیا، اور پھر انہیں افراتفری میں دھکیل دیا گیا فوج کمزور ہوگی تو دشمنوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا، اس لیے ریاست کو ملک دشمن عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنا ہوگا۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سے گیس کے ذخائر مل رہے ہیں لیکن پیداوار کے مقابلے میں صوبے کو اس کا کم حصہ دیا جا رہا ہے، انہوں نے زور دیا کہ جہاں گیس پیدا ہو، اس پر اس صوبے کا پہلا حق ہوتا ہے، لیکن ملک بھر میں تمام بہن بھائیوں کو گیس فراہم ہونی چاہیے،سندھ میں جہاں پانی دستیاب ہے، اگر جدید ٹیکنالوجی سے زراعت کو فروغ دیا جائے تو یہ خوش آئند ہوگا اور پنجاب و دیگر صوبوں میں بھی جدید زرعی اقدامات پر کوئی اعتراض نہیں۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    نہروں کے مسئلے پر سیاسی ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس معاملے کو ایشو بنا کر سیاسی یتیم سامنے آ گئے ہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی تو کبھی مختلف سیاسی مخالفین آپس میں ایک ہو کر پیپلز پارٹی کے خلاف صف آرا ہو جاتے ہیں۔

  • مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    مئیر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔اس ھوالے سے میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

    کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد کا ملتان کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

    کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

    موٹروے پر اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں ہلاک